جن حلقوں میں سہولیات میسر نہیں وہاں کے ارکان اسمبلی کو جوتے مارنے چاہییں، علی امین گنڈاپور
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ گزشتہ 4 حکومتوں میں جتنا کام نہیں ہوا اتنا ہم ایک حکومت میں کرکے دکھائیں گے۔ جن حلقوں میں سہولیات میسر نہیں ہیں وہاں کے ارکان اسمبلی کو جوتے مارنے چاہییں۔
یہ بھی پڑھیں: آل پارٹیز بلانے کا فیصلہ، دہشتگردی کیخلاف مشترکہ لائحہ عمل ناگزیرہے، علی امین گنڈاپور
پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم نے مختصر عرصے میں صوبے کے وسائل میں اضافہ کیا، بجٹ میں فیصلہ کیاکہ پرانے منصوبوں کو مکمل کریں گے۔ ایک سال میں 441 اسکیمیں مکمل کی ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ کئی سال سے نئے اضلاع اور تحصیلوں کے نام پر اربوں روپے ضائع ہورہے ہیں، ایسے اضلاع کا کیا فائدہ جہاں کالج اور ڈسٹرکٹ اسپتال ہی موجود نہ ہو۔
انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرےگی، پشاور میں دل کا جدید اسپتال تعمیر کریں گے، جبکہ ہر ریجن میں بھی کارڈیک اسپتال بنے گا۔
علی امین گنڈاپور نے کہاکہ جو ملازمین اپنی ڈیوٹی دیانتداری سے نہیں کررہے وہ حرام کھا رہے ہیں، ایسے لوگوں کو نوکری چھوڑ دینی چاہیے۔ اگر ہم دیانتداری سے ہر کام کریں گے تو ضرور عظیم قوم بنیں گے۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ اگر ملاوٹ کی وجہ سے کسی شخص کی موت ہورہی ہے تو اس کا قاتل وہ شخص ہے جو ملاوٹ کررہا ہے۔ ہمیں اسلام کی تعلیمات پر عمل کرنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: آئینی طریقے سے کے پی حکومت کو گرا دیا جاتا ہے تو سیاست چھوڑ دوں گا، علی امین گنڈاپور کا ریاست کو چیلنج
انہوں نے مزید کہاکہ ہمیں اپنے اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ارکان اسمبلی بنیادی سہولیات جوتے علی امین گنڈاپور ملازمین ڈیوٹی نئے اضلاع کا قیام وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ارکان اسمبلی بنیادی سہولیات جوتے علی امین گنڈاپور ملازمین ڈیوٹی نئے اضلاع کا قیام وزیراعلی خیبرپختونخوا وی نیوز علی امین گنڈاپور نے کہاکہ
پڑھیں:
بھارتی قومی اسمبلی (لوک سبھا) کے 93 فیصد ارکان کروڑ و ارب پتی بن گئے، عوام بدحال؛ رپورٹ
بھارت کے تحقیقی ادارے ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمز کی تازہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ بھارتی قومی اسمبلی (لوک سبھا) میں بیٹھے 93فیصد ارکان کروڑ پتی یا ارب پتی بن چکے ہیں۔
سب سے زیادہ ایسے ارکان حکمران جماعت بی جے پی سے تعلق رکھتے ہیں جن کی تعداد کل ارکان 240میں سے235 ہے۔ صرف 5 ارکان کے اثاثے 1 کروڑ روپے سے کم ہیں۔
یاد رہے نریندر مودی کی زیر قیادت 2014ء میں بی جے پی نے یہ نعرہ لگا کر الیکشن جیتا تھا کہ وہ بھارت سے ایلیٹ کلچر کا خاتمہ کرکے عوام کی حکومت لائے گی مگر صرف 10سال میں الٹی گنگا بہنے لگی اور بی جے پی امیر ترین بھارتی سیاسی جماعت بن چکی ہے۔
عام بھارتی بدحال لیکن مودی کی تان پاکستان دشمنی پر ٹوٹتی ہے، رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت میں اب جمہوریت الیکشن لڑنے والوں کے لیے کمائی کا ذریعہ بن چکی ہے۔
لہٰذا حکومتی نظام کو اصلاحات نہیں بلکہ اس کی ضرورت کہ اسے کرپٹ امرا کے چنگل سے آزاد کرایا جائے تاکہ عام آدمی غربت، بیروزگاری اور مہنگائی سے نجات پا سکے۔