2025-09-18@03:23:26 GMT
تلاش کی گنتی: 1297
«شمالی وزیرستان»:
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے وزیرِاعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے ریاض میں واقع قصرِ الیمامہ میں ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی سرکاری ٹی وی کے مطابق، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے قصرِ الیمامہ کے شاہی دیوان میں وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کے اعزاز میں سرکاری استقبالیہ تقریب بھی منعقد کی گئی۔ قصرِ الیمامہ ریاض میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس سے قبل بدھ کو وزیراعظم...
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ان کی حکومت سیلاب سے متاثرہ کسانوں کی بھرپور مدد کر رہی ہے اور ان کے لیے خصوصی ریلیف پیکیج تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گڈو پر پانی کی سطح کم ہونا شروع ہوگئی ہے جبکہ سکھر اور کوٹڑی بیراج پر بھی پانی کے بہاؤ کو سنبھالنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن سیلاب سے پہلے شروع کیا گیا تھا اور امن و امان کی بحالی کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ مزید پڑھیں: وفاقی حکومت کو اقوام متحدہ سے سیلاب زدگان کی امداد کی اپیل کرنی چاہیے، وزیر اعلیٰ سندھ وزیراعلیٰ نے کورنگی میں معذور افراد...
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم رہنماؤں نے کہا کہ یونٹ اور تحصیل سطح پر تنظیمی ڈھانچے کو فعال بنا کر ہی ہم اپنی اجتماعی طاقت کو منظم کر سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی بلوچستان کے اراکین علامہ سید ظفر عباس شمسی، علامہ سہیل اکبر شیرازی نے مرکزی سیکرٹری نشرواشاعت و کنوینر نصاب تعلیم کمیٹی علامہ مقصود علی ڈومکی کے ہمراہ ضلع نصیر آباد کے ہیڈکوارٹر ڈیرہ مراد جمالی کا تنظیمی دورہ کیا۔ اس موقع پر صوبائی رہنماء سید عبدالقادر شاہ بخاری اور ضلعی صدر سید بہار شاہ شمسی بھی موجود تھے۔ ایم ڈبلیو ایم کے جاری بیان کے مطابق دورے کے دوران ضلع و تحصیل کابینہ کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس کی...
تل ابیب(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 ستمبر ۔2025 )اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے قطر پر حملے کا دفاع کرتے ہوئے الزام عائدکیاہے کہ قطرحماس کو مالی مددفراہم کرتا ہے اس لیے دوحہ پر حملہ جائزتھا‘صحافیوں سے گفتگو میں نیتن یاہو نے کہا کہ قطر حماس سے جڑا ہوا ہے، اسے سہارا دیتا ہے، پناہ دیتا ہے اور مالی مدد فراہم کرتا ہے اس کے پاس اثرورسوخ ہے مگر اس نے استعمال نہیں کیا، لہٰذا ہمارا اقدام مکمل طور پر درست تھا.(جاری ہے) اسرائیل نے گزشتہ ہفتے متعدد جنگی جہازوں کے ساتھ قطری دارالحکومت دوحہ کے ہائی سیکورٹی زون میں واقع رہائشی علاقے پر حملہ کیا جس میں چھ افرادہلاک ہوئے تاہم اسرائیل حماس کی اعلی قیادت کو نشانہ...
اسلام آباد/لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء)سیلاب متاثرین کی بحالی اور ٹیکس ہدف پورا کرنے کیلئے منی بجٹ لانے کا امکان ہے،مجوزہ منی بجٹ لگژری گاڑیوں، سگریٹس اور الیکٹرانک سامان پر اضافی ٹیکس کی تجویز ہے، درآمدی اشیا ء پر جون میں کم کی گئی ریگولیٹری ڈیوٹی کے برابر لیوی لگائی جاسکتی ہے۔(جاری ہے) نجی ٹی وی کے مطابق حکام ایف بی آر کے مطابق الیکٹرانکس اشیا ء پر 5 فیصد لیوی زیرغور ہے،قیمت کی حد طے ہونا باقی ہے، منی بجٹ میں 1800 سی سی اور اس سے زائد انجن والی لگژری گاڑیوں پر لیوی کی تجویز تاہم اضافی ٹیکس لگانے کیلئے آئی ایم ایف سے اجازت درکار ہوگی۔مجوزہ منی بجٹ سے کم از کم...
۔لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مدد اور ان کی بحالی اولین ترجیح ہے۔ مشکل وقت میں مصیبت میں گھرے لوگوں کے کام آنا کسی عبادت سے کم نہیں۔ ان خیالات کا اظہار اْنہوں نے فیصل عبدالستار ایدھی سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے گورنر ہائوس لاہور میں ان سے ملاقات کی۔ گورنر نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی کے لئے اس وقت حکومت،ادارے اور فلاحی تنظیمیں مل کر کام کررہی ہیں۔ متاثرین کی بحالی تک امدادی کاموں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ اْنہوں نے کہا کہ عبدالستار ایدھی کی فلاحی خدمات قابل تحسین ہیں۔ فیصل عبدالستارایدھی کا اپنے والد کے مشن کو آگے بڑھانا قابل...
اسلام آباد: حکومت امیروں سے پیسہ جمع کرنے کے نام پر سیلاب سے متعلق بحالی کے لیے ایک نیا منی بجٹ پیش کر سکتی ہے جس کے تحت کاروں، سگریٹ، الیکٹرانک اشیا پر اضافی ٹیکس لگانے اور جون میں ریگولیٹری ڈیوٹیوں میں کمی کے برابر درآمدی سامان پر لیوی عائد کرنے کی تجویز ہے۔ ذرائع نے کہا ہے کہ حکومت بعض ایسی اشیا کو ہدف بنانے پر غور کر رہی ہے جو امیر طبقے استعمال کرتا ہے۔ اسی طرح 1,100 سے زائد درآمدی سامان پر فیڈرل لیوی کے ذریعے مزید محصولات جمع کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔ اگر وزیر اعظم شہباز شریف نے اس کی منظوری دے دی تو یہ منی بجٹ محصولات کے خسارے...
ای سسٹم کے افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ نظام مالی شفافیت کی طرف ایک قدم ہے۔ شہری اپنے حلقے میں ترقیاتی کام کا جائزہ لے سکیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے میں متعارف کرایا گیا ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل مالیاتی ای۔فائلنگ سسٹم شفافیت، اچھی حکمرانی اور ٹیکنالوجی کے استعمال کی جانب ایک سنگ میل ہے، جس سے نہ صرف مالیاتی امور میں تیزی آئے گی بلکہ عوام کو براہِ راست ترقیاتی منصوبوں کی معلومات تک رسائی بھی حاصل ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں فنانس ای۔فائلنگ سسٹم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزراء، اراکین صوبائی اسمبلی اور...
سٹی42: نوبیل انعام یافتہ پاکستانی, بچیوں کے ھقوق کی سرگرم کارکن ملالہ یوسف زئی نے پاکستان میں سیلاب کے بع سیلاب زدہ علاقوں کے سکولوں کی بحالی کے لئے کروڑوں روپے فنڈ مہیا کر دیا۔ ملالہ یوسفزئی نے سیلاب زدہ علاقوں کے سکولوں کی بحالی کیلئے ادارہ تعلیم وآگاہی کے لیے 2 لاکھ ڈالر اور ماؤنٹین انسٹیٹیوٹ فار ایجوکیشن اینڈ ڈیویلپمنٹ کے لیے 30 ہزار ڈالرکا اعلان کیا ہے۔ پاکستان سے ایران جانیوالے زائرین کو اغوا کروانے والے نیٹ ورک کا کارندہ گرفتار ملالہ یوسف Waseem Azmet
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گجرات ہائی کورٹ نے ٹرائنا مول کانگریس کے رکنِ پارلیمنٹ اور سابق کرکٹر یوسف پٹھان کو ودوڈارا کے ٹنڈالجا علاقے میں سرکاری زمین پر غیر قانونی قبضے کا مرتکب قرار دیتے ہوئے فوری طور پر پلاٹ خالی کرنے کا حکم جاری کردیا۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ کوئی بھی شخص، خواہ وہ مشہور شخصیت ہی کیوں نہ ہو، قانون سے بالاتر نہیں ہوسکتا، اور ایسی رعایت دینا غلط نظیر قائم کرے گا۔یہ تنازعہ 2012 میں شروع ہوا جب ودوڈارا میونسپل کارپوریشن نے یوسف پٹھان کو نوٹس بھیجا کہ وہ سرکاری زمین خالی کریں جسے وہ غیرقانونی طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ پٹھان نے نوٹس کو چیلنج کیا اور معاملہ گجرات ہائی کورٹ تک پہنچ گیا، جہاں...
نوبیل انعام یافتہ پاکستانی سماجی کارکن ملالہ یوسف زئی نے پاکستان میں حالیہ تباہ کن سیلاب کے بعد تعلیم کے شعبے میں بحالی کے لیے مالی معاونت کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے ادارہ تعلیم و آگاہی کے لیے 2 لاکھ ڈالر اور ماؤنٹین انسٹیٹیوٹ فار ایجوکیشن اینڈ ڈیویلپمنٹ کے لیے 30 ہزار ڈالر گرانٹ دینے کا اعلان کیا۔ ملالہ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان میں آنے والے سیلاب نے ہزاروں اسکولوں کو تباہ کر دیا ہے اور مقامی کمیونٹیز کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ وقت اتحاد، تعاون اور بحالی کا ہے۔ “ہمیں ایک ہو کر نہ صرف...
نوبیل انعام یافتہ پاکستان کی سماجی رہنما ملالہ یوسف زئی نے پاکستان میں حالیہ تباہ کن سیلاب کے بعد تعلیمی شعبے کی بحالی کے لیے مالی معاونت کا اعلان کیا ہے۔ ملالہ نے ادارہ تعلیم و آگاہی کے لیے 2 لاکھ ڈالر اور ماؤنٹین انسٹیٹیوٹ فار ایجوکیشن اینڈ ڈیویلپمنٹ کے لیے 30 ہزار ڈالر فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر جاری بیان میں ملالہ یوسف زئی نے کہاکہ حالیہ سیلاب نے پورے ملک میں اسکولوں کو شدید نقصان پہنچایا اور مقامی آبادیوں کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ Flooding in Pakistan has destroyed schools and devastated communities. My heart is with all Pakistanis in this time of crisis. We must act now to support...
پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاک بھارت میچ کے ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو فی الفور ہٹائے۔ ایسا نہ ہونے پر پاکستان کا ایشیا کپ کے مزید میچز نہ کھیلنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے میچ ریفری کے خلاف آئی سی سی کے ہاں باضابطہ شکایت جمع کرا دی ہے اور ریفری کو فی الفور ہٹانے کا مطالبہ کردیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: اسپورٹس مین شپ نظر انداز: بھارتی کھلاڑیوں کا پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے گریز یہ تنازعہ اس وقت سامنے آیا جب گزشتہ دنوں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ سے پہلے اور بعد میں انڈین کھلاڑیوں نے پاکستانی...
بلوچستان کا خطہ جہاں کبھی بارشوں کی رم جھم اور برفباری سے وادیاں لہلہاتی تھیں آج خشک سالی کی لپیٹ میں آکر اپنی زرخیزی کھو رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: جنگلی ڈرائی فروٹ جو صرف بلوچستان میں کھایا جاتا ہے زیارت کے رہائشی اور سیب کے باغ کے مالک مقدس احمد نے کئی دہائیوں سے اپنے باغات کو آباد رکھے ہوئے ہیں۔ ان کے مطابق زیارت کے سیب صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں اپنی خوشبو اور ذائقے کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں لیکن اب یہ پہچان خطرے میں ہے۔ مقدس احمد بتاتے ہیں کہ سنہ 2022 کے بعد سے بارشوں کی کمی نے ان کے باغات کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ ہر سال باغ کا ایک...
کراچی: حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب نے پاکستان کی معیشت کوقلیل مدتی طور پر متاثرکیا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے خدشہ ظاہرکیا ہے کہ سیلاب کے باعث ملک کی اقتصادی ترقی کی رفتارسست ہو سکتی ہے،جبکہ افراط زر اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں اضافے کے امکانات بھی بڑھ گئے ہیں۔ اسی تناظر میں اسٹیٹ بینک نے پالیسی شرح سود کو 11 فیصد کی موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بینک کا کہنا ہے کہ حالیہ سیلاب کے باوجود پاکستان کی معیشت گزشتہ بڑے سیلابوں کے مقابلے میں نسبتاً زیادہ مضبوط ہے۔ قرضوں کی ادائیگی کے باوجود زرمبادلہ کے ذخائر اورکرنٹ اکاؤنٹ کی صورتحال مستحکم رہی ہے۔ علاوہ ازیں امریکاکی جانب سے درآمدی محصولات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250916-08-28 حیدرآباد (نمائندہ جسارت) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر سلیم میمن نے حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث سندھ اور ملک بھر میں اشیاء خورونوش و زرعی اجناس کی سپلائی لائن میں بے ترتیبی و رکاوٹ پر گہری تشویش کا اِظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اِس کے اَثرات عوام کے ساتھ ساتھ تاجر برادری کے لیے بھی ناقابلِ برداشت بنتے جا رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ سبزیوں اور زرعی اَجناس کی سپلائی لائن بُری طرح متاثر ہونے کے باعث ٹماٹر، پیاز، آلو اور ہری سبزیوں کی قیمتوں میں کئی گنا اِضافہ ہو گیا ہے، جس کا براہِ راست اَثر عوام و تاجروںپر پڑ رہا ہے۔ چھوٹے تاجر جن کا روزانہ...
چیئرمین ایس ای سی پی اور کمشنرز کی تنخواہوں اور الاؤنسز سے متعلق مسلم لیگ نون کی سینیٹر کا سینٹ میں پیش کردہ بل کے متن کے مطابق ایس ای سی پی کی مالی خودمختاری ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کمیشن سے چیئرمین اور کمشنرز کی تنخواہیں مقرر کرنے کا اختیار واپس لے لیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین ایس ای سی پی اور کمشنرز کی تنخواہوں اور الاؤنسز سے متعلق بل سینیٹ میں جمع ہو گیا، بل مسلم لیگ نون کی سینیٹر انوشہ رحمان نے جمع کروایا۔ بل کے متن کے مطابق سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی مالی خودمختاری ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کمیشن سے چیئرمین اور کمشنرز کی تنخواہیں مقرر کرنے...
نیشنل ای او سی کے مطابق رواں سال پاکستان میں پولیو کے مجموعی کیسز کی تعداد 26 ہو گئی، پولیو ایک لاعلاج بیماری ہے جو عمر بھر کی معذوری کا باعث بن سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جنوبی خیبر پختونخوا کے اضلاع لکی مروت اور شمالی وزیرستان میں دو نئے پولیو کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ نیشنل ای او سی کے مطابق رواں سال پاکستان میں پولیو کے مجموعی کیسز کی تعداد 26 ہو گئی، پولیو ایک لاعلاج بیماری ہے جو عمر بھر کی معذوری کا باعث بن سکتی ہے، ہر مہم میں پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلائیں۔ نیشنل ای او سی نے کہا ہے کہ وائرس کی روک تھام کے...
لکی مروت اور شمالی وزیرستان میں دو نئے پولیو کیسز کی تصدیق،رواں سال کیسز کی تعداد 26ہوگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 15 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)جنوبی خیبر پختونخوا کے اضلاع لکی مروت اور شمالی وزیرستان میں دو نئے پولیو کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔نیشنل ای او سی کے مطابق رواں سال پاکستان میں پولیو کے مجموعی کیسز کی تعداد 26 ہو گئی، پولیو ایک لاعلاج بیماری ہے جو عمر بھر کی معذوری کا باعث بن سکتی ہے، ہر مہم میں پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے لازمی پلائیں۔نیشنل ای او سی نے کہا ہے کہ وائرس کی روک تھام کے لیے جنوبی خیبر پختونخوا میں اعلی معیار کی پولیو مہم...
جلال پور پیر والا کے قریب سیلاب سے متاثر ہونے والے ملتان سکھر موٹروے (ایم 5) کے حصے کی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ اس مقصد کے لیے بھاری مشینری اور درکار سامان موقع پر پہنچا دیا گیا ہے، تاکہ جلد از جلد سڑک کو ٹریفک کے لیے کھولا جا سکے۔ ترجمان نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے مطابق چیئرمین این ایچ اے نے متاثرہ مقام کا دورہ کیا اور بحالی کے کام کا جائزہ لیا۔ یہ بھی پڑھیں: مقامی آبادی نےسیلابی پانی میں شاہراہ بھٹو بہہ جانے کی کیا وجہ بتائی؟ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ موٹروے کو بحال کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے تاکہ عوام کو مزید...
جنوبی خیبر پختونخوا کے اضلاع لکی مروت اور شمالی وزیرستان سے پولیو کے دو نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد رواں سال ملک بھر میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 26 ہو گئی ۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) کے مطابق پولیو ایک خطرناک اور لا علاج بیماری ہے جو متاثرہ بچوں کو زندگی بھر کے لیے معذور کر سکتی ہے۔ اسی لیے ہر انسدادی مہم میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانا انتہائی ضروری ہے۔ حکام کے مطابق، جنوبی خیبر پختونخوا میں پولیو وائرس کی روک تھام کے لیے اعلیٰ معیار کی پولیو مہمات جاری ہیں، جو بچوں کو اس موذی مرض سے بچانے میں مؤثر کردار ادا کر...
بغداد: عراق کا تاریخی دریائے فرات بدترین خشک سالی اور پانی کی شدید کمی کے باعث تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، جس سے نجف اور سماوہ جیسے بڑے شہر تقریباً پانی سے محروم ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراق، جس کی آبادی 4 کروڑ 70 لاکھ سے زائد ہے، مسلسل بڑھتے درجہ حرارت، خشک سالیوں اور پانی کی قلت کے شدید بحران کا شکار ہے۔ نجف یونیورسٹی کے ماہر حسن الخطیب کے مطابق گزشتہ ہفتوں میں دریائے فرات کی سطح کئی دہائیوں کی کم ترین سطح تک گر چکی ہے۔ عراقی حکام کا کہنا ہے کہ ملک کو دریائے فرات سے اپنے حصے کا صرف 35 فیصد سے بھی کم پانی مل...
مریم نواز کا رحیم یار خان کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ ،گھروں کی بحالی کی یقین دہانی WhatsAppFacebookTwitter 0 13 September, 2025 سب نیوز وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے رحیم یار خان کے سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کے دوران متاثرین کیلئے امداد کا اعلان کیا۔ مریم نواز نے رحیم یار خان کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے لیاقت پور کے نواحی علاقے ظاہر پیر میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور ریلیف کیمپوں میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کی۔ دورے میں وزیراعلیٰ پنجاب کو صحت کی سہولیات پر بریفنگ دی گئی، اس دوران وزیراعلیٰ نے متاثرہ خاندانوں سے مسائل اور ضروریات کے بارے میں دریافت کرتے ہوئے امدادی سرگرمیوں میں مصروف...
کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی قیادت متاثرہ خاندانوں کے لیے امید کی کرن ہے۔ اپنے بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ بلاول بھٹو عوام کے دکھ درد کو اپنا سمجھتے ہیں اور پیپلز پارٹی ان کی قیادت میں متاثرین کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کا مؤقف عوام دوستی اور دوراندیشی کی عکاسی کرتا ہے اور یہی ان کی قیادت کی روشن مثال ہے۔ بلاول بھٹو نے ہمیشہ مشکل وقت میں عوام کا ساتھ دیا اور آج...
خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کی ضلعی انتظامیہ نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ضلع بھر میں دو دن کے لیے مکمل کرفیو نافذ کر دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان کے مطابق کرفیو 13 اور 14 ستمبر (ہفتہ، اتوار) کو نافذ العمل ہوگا۔ ضلعی افسر نے بتایا کہ کرفیو کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،کرفیو کے دوران تمام تجارتی مراکز، بازار اور مارکیٹس مکمل طور پر بند رہیں گی، اِس کے علاوہ ضلع کی حدود میں ہر قسم کی عوامی نقل و حرکت پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ قانون کا احترام کریں اور کرفیو کے دوران اپنی تمام روزمرہ سرگرمیاں روک دیں،اُنہیں...
اسلام آباد: پاکستان اور ایران کے درمیان دہائیوں بعد ہفتے میں ایک براہ راست پرواز بحالی کی تقریب اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منعقد ہوئی، جس سے دونوں ممالک کے تعلقات میں بڑی پیش رفت قرار دیا گیا ہے۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ میں تقریب کا انعقاد ہوا جس میں ایران اور پاکستان کے علاوہ بڑی تعداد میں دیگر شرکا بھی موجود تھے۔ پاکستان میں تعینات ایران کے ڈپٹی ہیڈ آف دی مشن نبی شیرازی نے کہا کہ ایران اور پاکستان دو بردار اسلامی ممالک ہیں، صدیوں سے ہمارے رشتے ایک مضبوط چٹان کی طرح قائم ہیں اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ تعلقات مزید مستحکم ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران ائیر ٹورز کے آغاز...
انڈونیشیا میں مسلسل موسلا دھار بارش کے بعد آنے والے تباہ کن سیلاب نے دو جزائر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جن میں معروف سیاحتی مقام بالی بھی شامل ہے۔ مختلف علاقوں میں پانی کے ریلے اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کم از کم 19 افراد جاں بحق اور درجنوں لاپتا ہو گئے ۔ قومی آفات سے نمٹنے والے ادارے (این ڈی ایم اے) کے ترجمان عبدالموہاری کے مطابق بارش کے نتیجے میں بالی کے 7 اضلاع زیرِ آب آ گئے جبکہ بعض مقامات پر مٹی کے تودے گرنے سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ۔ ترجمان نے بتایا کہ بالی میں 14 اور فلورز جزیرے میں 5 اموات کی تصدیق ہو چکی ہے، جبکہ...
راولپنڈی (نیوز ڈیسک) سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 19 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کارروائیاں 9 اور 10 ستمبر کی درمیانی شب کی گئیں۔ ضلع مہمند کے علاقے گولونو میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر مؤثر کارروائی میں 14 خوارج مارے گئے۔ شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں دوسرے آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد انجام کو پہنچے، جبکہ ضلع بنوں میں ایک خارجی ہلاک ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی حمایت یافتہ خوارج سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا۔ یہ دہشت گرد علاقے میں کئی وارداتوں میں...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاور ڈویژن نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی سے متعلق تازہ رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق مجموعی طور پر 51 گرڈ اور 537 فیڈرز متاثر ہوئے، تاہم اب تک 14 لاکھ 46 ہزار 604 متاثرہ صارفین کے لیے بجلی بحال کر دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سیلاب سے مختلف ڈسکوز کے 17 لاکھ 30 ہزار 100 صارفین متاثر ہوئے تھے، جن میں سے باقی 2 لاکھ 83 ہزار 496 صارفین کے لیے بجلی کی بحالی ترجیحی بنیادوں پر جاری ہے۔ فیسکو (فیصل آباد الیکٹرک کمپنی) فیسکو کے زیرِ انتظام ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد، چنیوٹ، جھنگ، سرگودھا، میانوالی اور ڈیرہ اسماعیل خان میں 28 گرڈ اور 81 فیڈرز متاثر...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے بنگلا دیشی مشیر مذہبی امور نے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان براہ راست پروازوں کی بحالی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میڈیا ونگ پی ایم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بنگلا دیش کے مشیر برائے مذہبی امور ڈاکٹر اے ایف ایم خالد حسین کی ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر پاکستان میں بنگلا دیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین خان بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے ڈاکٹر حسین اور ان کے وفد کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات مشترکہ تاریخ، ثقافتی روابط اور گہری وابستگیوں پر مبنی ہیں۔ عوامی روابط، علمی تبادلوں، تجارتی اور اقتصادی تعلقات...
لاہور: پاکستان ریلوے مالی بحران کا شکار ہوگئی جس کے باعث ریلوے کا آپریشن چلانا مشکل ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کو ملنے والی معلومات کے مطابق پاکستان ریلویز اس وقت شدید مالی بحران کا شکار ہو چکا ہے، انتہائی خستہ حالی کا شکار ریلوے ٹریک کی رہی سہی کسر سیلاب نے پوری کردی، ریلوے انتظامیہ کو لاہور سمیت ملک بھر میں ریلوے آپریشن چلانے میں دشواری کا سامنا ہے۔ حالات یہاں تک پہنچ چکے ہیں کہ ایک ٹرین کے مسافروں کو دوسری ٹرین میں ایڈجسٹ کر کے چلایا جا رہا ہے، بوگیوں کی کمی تو تھی ہی جو بوگیاں چل رہی ہیں ان کی بھی دیکھ بھال کے لیے اسپیئر پارٹس تک دستیاب نہیں۔ ریلوے ذرائع کے...

بی آئی ایس پی اور نیوٹریشن انٹرنیشنل کا پاکستان میں نوعمر بچیوں کی غذائیت کو بہتر بنانے اور خون کی کمی سے نمٹنے کیلئے مشروط مالی امدادکا منصوبہ مکمل
بی آئی ایس پی اور نیوٹریشن انٹرنیشنل کا پاکستان میں نوعمر بچیوں کی غذائیت کو بہتر بنانے اور خون کی کمی سے نمٹنے کیلئے مشروط مالی امدادکا منصوبہ مکمل WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور نیوٹریشن انٹرنیشنل نے پاکستان میں 15 سے 19 سال عمر کی نوعمر بچیوں کی غذائیت کو بہتر بنانے اور اینیمیا یعنی خون کی کمی سے نمٹنے کیے لیے، مشروط مالی امدادکا پراجیکٹ مکمل کردیا۔2023 سے 2025 تک جاری رہنے والے اس پائلٹ پراجیکٹ کے تحت ایک لاکھ سے زائد نوعمر بچیوں کو آئرن اور فولک ایسڈ کی ہفتہ وار خوراک کے ساتھ ان کے والدین کو غذائیت کے بارے میں معلومات اور سہ ماہی بنیاد...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جلال پور پیر والا میں سیلاب متاثرین کے مالی استحصال کے حوالے سے نجی کشتی مالکان کی شکایات پر فوری نوٹس لیا ہے۔ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر متاثرہ افراد کو نجی کشتیوں کے ذریعے خدمات فراہم کرنے والوں کی ادائیگی حکومت کرے گی۔ اس سلسلے میں کمشنر ملتان اور ڈی سی کو خصوصی ہدایت دی گئی ہے کہ نجی کشتی مالکان کو بروقت ادائیگی یقینی بنائیں۔ مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا جلالپور پیروالا کا دورہ، سیلاب متاثرین میں امدادی چیک تقسیم کیے مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب کی آڑ میں عوام کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور نجی کشتیوں کو سرکاری نگرانی میں چلانے کی ہدایت...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے سیلاب سے متاثرہ عوام اور علاقوں کی بحالی کے جامع فریم ورک کی تیاری کا فیصلہ کرلیا۔ اس سلسلے میں 14 رکنی اعلی سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی گئی، جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کو کمیٹی کی کنوینئر مقرر کیا گیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطبق کمیٹی سیلاب متاثرہ علاقوں کے لیے امدادی میکانزم اور بحالی کا جامع فریم ورک تیار کرے گی، خصوصی صحت، میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ایمرجنسی سروسز، آبپاشی، زراعت کے صوبائی وزرا کمیٹی کے ارکان مقرر کئے گئے ہیں۔ چیف سیکرٹری پنجاب کے علاوہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین بھی کمیٹی کے ارکان بنائے گئے ہیں، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے چیئرمین کمیٹی کے سیکرٹری...
قومی کرکٹر احمد شہزاد نے کمالیہ میں سیلاب متاثرین میں امدادی اشیاء تقسیم کیں۔ احمد شہزاد نے امدادی اشیاء تقسیم کرنے کے بعد’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ سیلاب نے بہت زیادہ تباہی مچائی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں پاک فوج اور ریسکیو کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔ احمد شہزاد نے کہا کہ سیلاب کے بعد متاثرین کی بحالی کے لیے ہم سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ Post Views: 5
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کے مختلف علاقوں میں حالیہ سیلاب کے باعث بجلی کی سپلائی متاثر ہوئی تھی۔ پاور ڈویژن کی تازہ رپورٹ کے مطابق 9 ستمبر 2025 تک متعدد صارفین کی بجلی بحال کر دی گئی ہے جبکہ باقی صارفین کیلئے بحالی کا کام جاری ہے۔ فیسکو کے زیرِ انتظام علاقے: متاثرہ علاقوں: ٹی ٹی سنگھ، فیصل آباد، چنیوٹ، جھنگ، سرگودھا، میانوالی، ڈی آئی خان متاثرہ فیڈرز: 80 فیڈرز، 27 گرڈ بحال شدہ فیڈرز: 19 مکمل، 57 جزوی متاثرہ صارفین: 202,328 میں سے 94,742 بحال باقی صارفین (107,586) کی بحالی پانی اترنے کے بعد 10 ستمبر تک مکمل ہونے کی توقع لیسکو کے زیرِ انتظام علاقے: متاثرہ علاقے: لاہور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، قصور، ننکانہ متاثرہ فیڈرز: 67 فیڈرز...
علی پور: تحصیل علی پور کے علاقے سیت پور میں چندر بہان کے مقام پر دریائی سپر بند ٹوٹ گیا، جس کے بعد دریائے سندھ کا پانی قریبی آبادیوں کی جانب رخ کرنے لگا۔ انتظامیہ نے بڑے جانی و مالی نقصان کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق بستی لکھانی کے قریب بند میں شدید شگاف پڑا جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پانی کا ریلا قریبی دیہاتوں کی طرف موڑ دیا۔ شگاف کا حجم تیزی سے بڑھ رہا ہے اور درجنوں دیہات متاثر ہونے کے خدشے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ شگاف کے باعث جو علاقے براہ راست متاثر ہو سکتے ہیں ان میں سیت پور، خانگڑھ دوئمہ، سلطان پور، سرکی، خیرپور سادات اور آس...
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو کیلیے بیرونی امداد نہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔ ماہانہ ترقیاتی رپورٹ کے اجرا کے دوران پریس کانفرنس میں وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے اعلان کیا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی اور تعمیر نو پاکستان اپنے مالی وسائل سے کرے گا، اس کیلیے بیرونی امداد نہیں لی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے سیلاب سے فصلوں، گھروں اور انفرااسٹرکچر کو نقصانات کا تخمینہ لگانے کیلئے کمیٹی تشکیل دی ہے، جس کے بعد بحالی اور تعمیر نوکی ضروریات کا اندازہ لگایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ نقصانات کا حقیقی تخمینہ سیلاب اترنے کے بعد لگایا جا سکتا ہے۔انہوں نے تاثر کی تردید کی...
مالی سال 2026 کے ابتدائی دو ماہ میں مہنگائی کی شرح نمایاں کمی کے ساتھ 3.5 فیصد تک آ گئی ہے، جو گزشتہ سال اسی عرصے میں 10.4 فیصد تھی۔ وزارتِ منصوبہ بندی کی رپورٹ کے مطابق یہ کامیابی اشیائے ضروریہ کی مؤثر نگرانی اور حکومتی اقدامات کا نتیجہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اگست 2025 میں مہنگائی کی شرح کم ہوکر 3 فیصد پر آگئی رپورٹ کے مطابق ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں 14.1 فیصد اضافے سے 1,661 ارب روپے تک پہنچ گئیں۔ صرف اگست میں یہ اضافہ 13.5 فیصد ریکارڈ ہوا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج 5 ستمبر کو 154,277 پوائنٹس کی تاریخی سطح پر پہنچ گئی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 18.1 کھرب روپے تک جا پہنچی۔ زرعی قرضوں میں 36.9 فیصد...
عالمی بینک نے 2022 کے تباہ کن سیلاب کے بعد پاکستان کے لیے اعلان کردہ 2 ارب ڈالر امداد میں سے جاری کیے گئے فنڈز کی تفصیلات جاری کر دیں۔ اب تک 1 ارب 2 کروڑ 68 لاکھ ڈالر پاکستان کو فراہم کیے جا چکے ہیں، جن میں سب سے بڑا حصہ صوبہ سندھ کی بحالی و تعمیر نو کے منصوبوں کے لیے مختص کیا گیا۔ جاری کردہ دستاویزات کے مطابق، یہ فنڈز بنیادی طور پر ایمرجنسی ریسپانس، متاثرین کی بحالی اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے مخصوص تھے۔ سندھ کو سب سے زیادہ فنڈز عالمی بینک نے کہا کہ سندھ فلڈ ایمرجنسی ہاؤسنگ ری کنسٹرکشن منصوبے کے لیے 45 کروڑ 10 لاکھ ڈالر اور سندھ فلڈ ایمرجنسی ریکوری منصوبے...
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے معاشی حالات میں اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے بہتری آرہی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے لاہور میں ملاقات کی اس موقع پر قونصل جنرل مہران موحد فر بھی موجود تھے۔ نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا معزز ایرانی سفیر اور قونصل جنرل کا پر تپاک و پر خلوص خیرمقدم کیا جبکہ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال،توانائی اور تجارت کے فروغ پر تبادلہ خیال اور پاک ایران تعلقات کو بلندیوں کے نئے افق تک لے جانے پر اتفاق کیا...
پنجاب میں سیلاب متاثرین کیلئے بحالی کا آغاز، 12ستمبر سے جامع سروے ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 September, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز) وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی خصوصی ہدایات پر صوبے بھر میں سیلاب متاثرین کی بحالی اورامداد کے عمل کا باقاعدہ آغازکردیا گیا ہے۔اس سلسلے میں 12ستمبرسے متاثرہ علاقوں میں جامع سروے کیا جائے گا جس میں مختلف ادارے مل کرنقصانات کا تفصیلی تخمینہ لگائیں گے۔ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کی زیرصدارت پی ڈی ایم اے ہیڈ آفس لاہورمیں اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹراحمد جاوید قاضی، ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا سمیت دیگرمحکموں کے اعلی افسران شریک ہوئے۔ریلیف کمشنرنے بتایا کہ سروے میں اربن یونٹ، پاک فوج، ریونیو فیلڈ...
کراچی: بائیکاٹ کا شور مچانے والا بھارت آخرکار پاکستان کے سامنے جھک گیا اور ایشیا کپ میں پاکستان کے ساتھ کھیلنے پر آمادگی ظاہر کردی۔ گزشتہ مہینوں میں دونوں ممالک کے درمیان فوجی کشیدگی کے بعد بھارت میں ہندو انتہاپسندوں کی جانب سے پاکستان کے ساتھ کھیلوں کے بائیکاٹ کی مہم چلائی جارہی تھی۔ تاہم کرکٹ ماہرین اور تجزیہ کار پہلے ہی کہہ چکے تھے کہ بھارت کیلئے پاکستان کا بائیکاٹ کرنا محض نعروں تک محدود ہوگا کیونکہ کوئی بھی ایسا قدم اٹھانے سے بھارت کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑ سکتا تھا۔ حب الوطنی کا شور اور بائیکاٹ کے نعرے بالآخر مالی مفادات کے سامنے دب گئے اور وہی ہوا۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ بھارت نے لیجنڈز چیمپئن...
کراچی: پاکستان سے امریکا کے لیے براہ راست پروازوں کی بحالی کے امکانات ایک بار پھر روشن ہوگئے ہیں۔ امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی (ایف اے اے) کی 5 رکنی ٹیم نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کا سیفٹی آڈٹ شروع کردیا ہے، جو ادارے کے مختلف شعبوں کا تفصیلی جائزہ لے رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف اے اے ٹیم کی آمد کے موقع پر سی اے اے ہیڈکوارٹرز اور متعلقہ شعبہ جات کے اطراف سکیورٹی سخت کردی گئی اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔ اس آڈٹ کو پاکستان کی کیٹیگری اپ گریڈ کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے، جس میں کامیابی کی صورت میں براہ راست پروازوں کی بحالی...
شمالی وزیرستان: 6 ستمبر یومِ دفاع و شہداء کے حوالے سے میرانشاہ میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ تقاریب کا مقصد شہداء کی شجاعت اور لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرنا تھا۔ میرانشاہ ماڈل اسکول میں پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں ضلعی انتظامیہ، ملک و مشران اور عسکری افسران نے شرکت کی۔ طلباء و طالبات نے ملی جذبے سے بھرپور نغمے، تقاریر اور خوبصورت ٹیبلوز پیش کئے۔ شرکاء نے طلباء کی خوبصورت پرفارمنس، حب الوطنی اور تخلیقی صلاحیتوں کو خوب سراہا۔ اسکول کے بچوں نے قومی پرچم اور بینرز تھامے واک کرکے وطن سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔
کراچی (نیوز ڈیسک) کئی برس بعد امریکا کی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی (FAA) کی ٹیم پاکستان پہنچی ہے، جس کے بعد پاکستان سے امریکا کے لیے براہ راست پروازوں کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔ پانچ رکنی امریکی ٹیم دبئی سے غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے کراچی پہنچی۔ یہ ٹیم سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان (CAA) کے مختلف شعبوں کا آڈٹ کرے گی جن میں لائسنسنگ، فلائٹ اسٹینڈرڈ، ایئروردنیس اور اسٹیٹ سیفٹی شامل ہیں۔ آڈٹ 12 ستمبر تک مکمل کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ جعلی پائلٹ لائسنس اسکینڈل کے بعد امریکا، برطانیہ اور یورپ نے پاکستانی ایئرلائنز پر پابندیاں عائد کر دی تھیں، جبکہ ایف اے اے نے پاکستان سی اے اے کی ریٹنگ بھی کم کر...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ حماس کے ساتھ امن معاہدے پر تفصیلی بات چیت جاری ہے لیکن اطلاعات ہیں کہ کچھ اسرائیلی یرغمالی حال ہی میں مر گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان خیالات کا اظہار وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو میں کیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے حماس سے کہا ہے کہ تمام یرغمالیوں کو ایک ساتھ اور فوراً رہا کرو تو آپ کے حق میں بہت بہتر چیزیں ہوں گی۔ تاہم امریکی صدر نے یہ دھمکی بھی دی کہ اگر حماس نے یرغمالیوں کو رہا نہ کیا تو پھر ایک سخت اور ناخوشگوار صورتحال پیدا ہوگی۔ ‼️‼️ President Trump says the US administration is in deep negotiations with Hamas calling them to release all...
مون سون بارشوں نے پاکستان میں سیلابی صورتحال کو سنگین بنا دیا ہے۔ پنجاب، سندھ اور جنوبی علاقوں میں دریاؤں کی بلند سطح سے لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں۔ اسلام آباد اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 7 تا 9 ستمبر بارشوں کا امکان۔مری، اسلام آباد راولپنڈی جہلم، چکوال، اٹک، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، چنیوٹ، لاہور، سیالکوٹ نارووال شیخوپوره، فیصل آباد، سرگودھا میں شہری سیلاب اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ pic.twitter.com/W6XbbYknZU — NDMA PAKISTAN (@ndmapk) September 5, 2025 حکومت اور ریسکیو ادارے مسلسل ریلیف آپریشنز میں مصروف ہیں جبکہ وزیراعظم، وفاقی و صوبائی حکومتیں متاثرین کی بحالی کو اولین ترجیح قرار دے رہی ہیں۔ پنجاب میں پانی کی سطح میں کمی مگر خطرہ...
اسلام آباد، لاہور (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی فوری بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں منعقد ایک جائزہ اجلاس میں کہی، جس میں بارشوں و سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور جاری امدادی و بحالی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے فلڈ الرٹس سے متعلق مکمل معلومات فراہم نہیں کی جا رہیں۔ صرف ایک بار سفارتی ذرائع سے آگاہی دی گئی، حالانکہ دونوں ممالک کے درمیان ایسی صورتحال میں معلومات کے تبادلے کا کوئی باقاعدہ اور موثر طریقہ کار موجود نہیں۔ ادھر چیئرمین پیپلز...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کی ہر ممکن معاونت کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ متاثرہ علاقوں میں لوگوں کا بروقت انخلاء اور امدادی سرگرمیوں کی لمحہ بہ لمحہ نگرانی یقینی بنائی جائے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت حالیہ بارشوں اور سیلاب کے نقصانات اور جاری امدادی و بحالی سرگرمیوں پر جائزہ اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کا سیلاب متاثرین کے لیے جامع بحالی پیکیج تیار کرنے کا حکم اجلاس میں وفاقی وزراء، چیئرمین این ڈی ایم اے، چیئرمین نادرا اور اعلیٰ حکام شریک ہوئے جبکہ گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور چاروں صوبوں...
وزیرِاعظم کی خصوصی ہدایات پر وفاقی وزیرامیر مقام نے خیبرپختونخوا میں سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ضلع بونیر کے متاثرین میں امدادی چیک تقسیم کیے۔ اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی طلحہٰ برکی، ڈپٹی کمشنر بونیر کاشف قیوم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وسیم، اے ڈی وی ریلیف اکرم شاہ، ڈی پی او بونیر سعود خان، صدر مسلم لیگ (ن) ضلع بونیر سالار خان سمیت دیگر اعلیٰ حکام و مسلم لیگ ن ضلع بونیر کی قیادت بھی موجود تھی۔ امیر مقام نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور جاں بحق افراد کے ورثا سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان میں امدادی رقوم کے چیک تقسیم کیے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف خود سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف...
نیویارک کے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں ہر سال ستمبر کا مہینہ ایک منفرد قسم کی توانائی اور امید سے بھر جاتا ہے۔ ستمبر 2025 میں ہونے والا جنرل اسمبلی کا 80 واں اجلاس (UNGA 80) اس لحاظ سے اور بھی خصوصی اہمیت رکھتا ہے، کیونکہ یہ اقوام متحدہ کے چارٹر پر دستخط ہونے کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ہو رہا ہے۔ یہ صرف ایک اجلاس نہیں، بلکہ ماضی کی کامیابیوں کا جشن، موجودہ چیلنجوں کا مقابلہ اور مستقبل کے مشترکہ وژن کا ایک طاقتور پلیٹ فارم ہوگا۔ UNGA 80: تاریخ، مقام اور بنیادی ڈھانچا UNGA 80 کا اعلیٰ سطحی ہفتہ 15 سے 19 ستمبر 2025 تک منعقد ہوگا۔ اس کا مرکزی تقریب، یعنی جنرل ڈیبیٹ...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرصدارت سیلاب متاثرین کی بحالی کے حوالے سے طویل ترین خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں متاثرہ افراد کی فوری اور پائیدار بحالی کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔ محکموں کو فوری اقدامات کی ہدایت وزیراعلیٰ نے اربن یونٹ، بورڈ آف ریونیو اور دیگر محکموں کو ہدایت دی کہ بحالی پیکیج پر فوری کام شروع کیا جائے اور امدادی رقوم میں اضافہ کیا جائے۔ کاشتکاروں اور سروے کا منصوبہ انہوں نے کاشتکاروں کے لئے خصوصی بحالی پروگرام مرتب کرنے اور پیکیج کے لیے شفاف سروے جلد مکمل کرنے کا حکم دیا۔ اس مقصد کے لیے ڈیجیٹل ریکارڈنگ کا نظام بھی متعارف کرایا جائے گا جبکہ ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی سروے پراجیکٹ کی نگرانی کرے...
اقوام متحدہ کا پاکستان میں سیلاب کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس United nation WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)اقوام متحدہ کے سیکرٹر ی جنرل انتونیو گوتریش نے پاکستان میں حالیہ تباہ کن سیلاب پر افسوس کا اظہار کیا ہے، جس کے نتیجے میں سیکڑوں افراد جاں بحق اور تقریبا 15 لاکھ متاثر ہوئے۔سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفین دوجارک کے مطابق یہ سیلاب شدید مون سون بارشوں کے باعث آ یا جسے موسمیاتی تبدیلیوں نے مزید سنگین بنا دیا، اس قدرتی آفت سے 3000 سے زائد مکانات، 400 سے زیادہ سکول اور 40 کے قریب صحت مراکز کو نقصان پہنچا جبکہ لاکھوں افراد کو فوری انسانی امداد کی ضرورت ہے۔سیکرٹر...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاور ڈویژن نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی سے متعلق رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ملک بھر میں متاثرہ گرڈز اور فیڈرز کی بڑی تعداد بحال کر دی گئی ہے اور 16 لاکھ سے زائد متاثرہ صارفین میں سے 13 لاکھ سے زیادہ کو بجلی فراہم کر دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پیسکو کے علاقے سوات، بنر، شانگلہ، صوابی اور ڈی آئی خان میں 12 گرڈ اور 91 فیڈرز متاثر ہوئے تھے، جن میں سے 85 فیڈرز مکمل اور 6 جزوی طور پر بحال کر دیے گئے ہیں۔ 4 لاکھ 63 ہزار سے زائد متاثرہ صارفین میں سے 4 لاکھ 59 ہزار کو بجلی فراہم کی جا چکی ہے جبکہ باقی ساڑھے...
شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان اپنی بیٹی اور ممکنہ جانشین کم جو اے کے ہمراہ بیجنگ پہنچے جہاں انہوں نے شاندار فوجی پریڈ میں شرکت کی۔ سرکاری میڈیا کی جاری کردہ تصاویر میں کم جو اے کو پہلی مرتبہ کسی بین الاقوامی تقریب میں دیکھا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: روس کو ہتھیاروں کی فراہمی: صدر کم جونگ ان کا رواں ماہ روس کا دورہ متوقع کم جو اے اب تک اپنے والد کے ساتھ متعدد ہتھیاروں کے تجربات میں شریک ہوچکی ہیں، لیکن تجزیہ کاروں کے مطابق چین میں ان کی موجودگی اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ کم خاندان کی جانشینی کے حوالے سے انہیں اہم مقام حاصل ہے۔ کم جو اے کو پہلی بار 2022 میں...
آزاد جموں و کشمیر (اے جے کے) اپنی قدرتی خوبصورتی اور عوام کی استقامت کے باعث امن اور ترقی کی ایک روشن مثال بن کر ابھرا ہے۔ ماضی میں تنازعات سے متاثرہ یہ خطہ آج ایک نمایاں سیاحتی مرکز میں تبدیل ہو چکا ہے، جہاں نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر سے سیاح وادیوں اور جھیلوں کا رخ کر رہے ہیں۔ وفاقی حکومت کی جانب سے بنیادی ڈھانچے، توانائی اور مہمان نوازی کے شعبوں میں سرمایہ کاری نے خطے میں استحکام پیدا کیا اور روزگار کے مواقع بڑھائے ہیں۔ مزید پڑھیں: آزاد جموں و کشمیر ہائیکورٹ کا تاریخی فیصلہ، ضلعی کوٹہ سسٹم ختم تعلیم، صحت اور پائیدار سیاحت کے شعبوں میں مسلسل تعاون آزاد کشمیر کی حقیقی صلاحیت کو اجاگر کر...
پاور ڈویژن نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اب تک مجموعی طور پر 49 گرڈ اور 487 متاثرہ فیڈرز میں سے 222 کو مکمل اور 127 کو عارضی طور پر بحال کر کے 1266928 صارفین کی بجلی بحال کر دی ہے ۔ بجلی کی بحالی پر پاور ڈویژن کی 3 ستمبر تک کی رپورٹ کے مطابق سیلاب کے باعث پیسکو کے علاقے سوات، بونیر، شانگلہ ، صوابی اور ڈی آئی خان کے 12 گرڈز اور 91 فیڈرز متاثر ہوئے جن میں سے 85 فیڈرز مکمل اور 6 کو جزوی طور پر بحال کر کے463375 متاثرہ صارفین میں سے 459921 صارفین کی بجلی بحال کر دی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سیلاب متاثرہ علاقوں میں مواصلات کا نظام اور بجلی فوری بحال...
نارووال: پاک فوج اور سول انتظامیہ کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ دربار صاحب کرتارپور میں بحالی کا کام جاری ہے۔ سیلاب کے دوران دربار صاحب کرتارپور کو شدید نقصان پہنچا تھا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دربار صاحب کرتارپور کے دورے کے دوران جلد مکمل بحالی کی یقین دہانی کروائی تھی۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی خصوصی ہدایات پر دربار صاحب کرتارپور کی بحالی کا کام شروع کیا گیا۔ پاک فوج اور سول انتظامیہ کی جانب سے دربار صاحب کرتارپور میں پانی کی فوری نکاسی کی گئی، دربار صاحب کرتارپور میں پانی کی نکاسی کے بعد صفائی کے عمل تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے۔ دربار صاحب کرتارپور کی انتظامیہ اور سکھ...
لاہور: پنجاب کے مختلف اضلاع میں 5 ستمبر تک بارشوں کا امکان ہے جس کے باعث دریاؤں میں سیلاب کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق دریائے چناب میں مرالہ ہیڈ ورکس میں پانی کی سطح 4 لاکھ 68 ہزار کیوسک تک جا پہنچی جبکہ خانکی ہیڈ ورکس میں پانی 339470 کیوسک اور قادر آباد ہیڈ ورکس میں پانی 232450 کیوسک پہنچ گیا۔ اسی طرح، چنیوٹ پل پر پانی کی سطح 108343 کیوسک وار تریموں ہیڈ ورکس میں 355744 کیوسک ہے۔ دریائے راوی میں جسر کے مقام پر پانی 71010 کیوسک، سائفن پر 54190 کیوسک، شاہدرہ کے مقام پر 53630 کیوسک، بلوکی ہیڈ ورکس پر 117655 کیوسک اور سدھنائی ہیڈ ورکس...
گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ پاکستانی معیشت اب زیادہ مستحکم بنیادوں پر کھڑی ہے اور مالی سال 2026 میں شرح نمو 3.25 فیصد سے 4.25 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ کراچی میں پاکستان ٹیکسٹائل کونسل کی سالانہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے، مرکزی بینک کے گورنر نے پاکستان کی معاشی پیش رفت کی تفصیلی رپورٹ پیش کی، جبکہ کونسل کی قیادت اور اراکین نے برآمدی مسابقت کو بڑھانے کے لیے فوری پالیسی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ گورنر جمیل احمد نے بتایا کہ 2022 کے بعد پاکستان نے غیر معمولی معاشی چیلنجز پر قابو پایا ہے، زرمبادلہ کے ذخائر جو 2023 کے آغاز میں صرف 2.8 ارب ڈالر رہ گئے تھے، اب بڑھ...
پشاور: دہشت گردوں کی مالی معاونت کے لیے خیبر پختونخوا سے بھاری مقدار میں سونے کی افغانستان میں اسمگلنگ کی جاتی رہی ہے۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت پشاور میں دہشت گردوں کی مالی معاونت کے لیے استعمال ہونے والے سونے کی اسمگلنگ کیس کی سماعت اے ٹی سی جج محمد اقبال خان نے کی۔ دورانِ سماعت 3 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے۔ بعد ازاں عدالت نے مزید گواہان کو اگلی سماعت کے لیے طلب کر لیا۔ پراسیکیوشن کے مطابق پشاور اور گردونواح سے بھاری مقدار میں سونا افغانستان اسمگل کیا جا رہا تھا۔ طورخم بارڈر پر کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں سونا برآمد کیا گیا اور ایک ملزم کو حراست میں لیا گیا، جس کی...
دہشتگردوں کی مالی معاونت کےلئے پختونخوا سے بھاری مقدار میں سونے کی افغانستان اسمگلنگ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز پشاور:دہشت گردوں کی مالی معاونت کے لیے خیبر پختونخوا سے بھاری مقدار میں سونے کی افغانستان میں اسمگلنگ کی جاتی رہی ہے۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت پشاور میں دہشت گردوں کی مالی معاونت کے لیے استعمال ہونے والے سونے کی اسمگلنگ کیس کی سماعت اے ٹی سی جج محمد اقبال خان نے کی۔ دورانِ سماعت 3 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے۔ بعد ازاں عدالت نے مزید گواہان کو اگلی سماعت کے لیے طلب کر لیا۔ پراسیکیوشن کے مطابق پشاور اور گردونواح سے بھاری مقدار میں سونا افغانستان اسمگل کیا جا رہا تھا۔ طورخم بارڈر پر...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاور ڈویژن نے 2 ستمبر 2025 تک سیلاب متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق ملک کے مختلف ڈسکوز میں گرڈ اسٹیشنز اور سینکڑوں فیڈرز متاثر ہوئے، تاہم بڑی حد تک بجلی بحال کر دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پیسکو کے علاقے سوات، بنر، شانگلہ، صوابی اور ڈی آئی خان میں 12 گرڈ اور 91 فیڈرز متاثر ہوئے۔ ان میں سے 85 فیڈرز مکمل اور 6 جزوی طور پر بحال ہوچکے ہیں۔ گیپکو کے 10 گرڈ اور 87 متاثرہ فیڈرز میں سے 82 مکمل اور 5 جزوی طور پر بحال ہوگئے۔ لیسکو میں لاہور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، قصور اور ننکانہ کے 62 متاثرہ فیڈرز میں سے 43 جزوی طور...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے انکشاف کیا ہے کہ حالیہ سیلابی صورتحال کے دوران 490 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین کے لیے فوری اقدامات کیے جا رہے ہیں اور بحالی کے کام تیزی سے جاری ہیں۔ پشاور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ بارشوں اور سیلابی ریلوں نے بنیر، شانگلہ، صوابی اور سوات جیسے اضلاع میں شدید تباہی مچائی۔ 12 سے 14 فٹ بلند سیلابی ریلے گھروں کو بہا لے گئے، کئی علاقے ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں۔ علی امین گنڈا پور نے بتایا کہ تمام متعلقہ ادارے فوری متحرک ہوئے، اور صرف 24 گھنٹوں کے اندر اندر ہم نے تمام متاثرہ علاقوں تک رسائی حاصل...
سیکیورٹی فورسز شمالی وزیرستان میں پولیس چیک پوسٹ پر حملے کو ناکام بناتے ہوئے فتنہ الخوارج کے تین دہشت گردوں کو جوابی کارروائی میں ہلاک کردیا گیا جبکہ ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوراج نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کو فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنادیا۔ پولیس نے جوابی کارروائی میں تین دہشت گردوں کو ہلاک کیا جبکہ جواں مردی سے مقابلہ کرتے ہوئے ایک اہلکار نے جام شہادت نوش کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شمالی وزیر ستان میں پولیس چیک پوسٹ میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر فورسز کو خراج تحسین کیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے اپنے بیان میں...
وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے پیر کو بیجنگ میں عوامی جمہوریہ چین کے مرکزی بینک (پیپلز بینک آف چائنا) کے گورنر ڈاکٹر پان گونگ شینگ اور انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنا (آئی سی بی سی) کے چیئرمین لیاؤ لن سے الگ الگ اہم ملاقاتیں کیں۔ یہ بھی پڑھیں: سیلابی تباہ کاریوں کے باعث شرح نمو صفر کے قریب گرنے کا خدشہ، سابق وزیر خزانہ نے خبردار کردیا وزارت خزانہ کی پریس ریلیز کے مطابق پیپلز بینک آف چائنا کے گورنر سے گفتگو میں وزیر خزانہ نے پاکستان کے لیے چین کی طویل سیاسی، سفارتی اور معاشی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پاکستان کی حالیہ معاشی کارکردگی، اصلاحاتی پروگرام اور عالمی کریڈٹ ریٹنگز میں...
شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں واقع پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے حملہ کر دیا، تاہم پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے بھرپور اور بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ ناکام بنا دیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشتگرد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے، جبکہ پولیس کانسٹیبل نظام اللہ شہید اور کانسٹیبل انعام اللہ زخمی ہو گئے۔ حملہ تھانہ میر علی کی حدود میں ایک مشترکہ چیک پوسٹ پر کیا گیا، جہاں تعینات اہلکاروں نے دلیرانہ انداز میں مزاحمت کی۔ فورسز کی جوابی کارروائی نے نہ صرف حملہ آوروں کو پسپا ہونے پر مجبور کیا، بلکہ تین دہشتگردوں کو موقع پر ہی انجام تک پہنچا دیا گیا۔ زخمی دہشتگردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ دوسری جانب ...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بلوچستان نے صوبے میں انٹرنیٹ سروس کی بندش کو عوامی حقوق پر ڈاکہ قرار دیتے ہوئے فوری بحالی کا مطالبہ کر دیا۔ پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر داؤد شاہ کاکڑ نے کہا کہ حکومت نے امن و امان کی صورتحال کو جواز بنا کر انٹرنیٹ سروس معطل کر رکھی ہے جس سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: بلوچستان ہائیکورٹ: ٹرانسپورٹ پر پابندی کا حکم فوری واپس لینے اور محفوظ علاقوں میں انٹرنیٹ بحال کرنے کا حکم انہوں نے کہا کہ فارم 47 کی پیداوار حکومت اپنا تحفظ نہیں کر سکتی، عوام کے جان و مال کی حفاظت کیا کرے گی؟ ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا آج عوامی...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاور ڈویژن نے یکم ستمبر 2025 تک سیلاب متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کے علاقے سوات، بنر، شانگلہ، صوابی اور ڈیرہ اسماعیل خان میں 12 گرڈ اور 91 فیڈرز متاثر ہوئے۔ ان میں سے 85 فیڈرز مکمل اور 6 جزوی طور پر بحال کر دیے گئے ہیں۔ صوابی اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بجلی کی بحالی مکمل ہو چکی ہے جبکہ سوات، بنر اور شانگلہ میں باقی متاثرہ فیڈرز کی بحالی 2 سے 7 دن میں متوقع ہے۔ گوجرانوالہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (گیپکو) کے 10 گرڈ اور 87 فیڈرز متاثر ہوئے تھے جن میں سے 80 مکمل اور 7 جزوی...
صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات دنیا بھر میں مثالی ہیں اور ’لوہے جیسی دوستی‘ کی بنیاد پر قائم ہیں۔ دونوں ممالک ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔ تیانجن میں ہونے والے اجلاس کے موقع پر ’چائنا ڈیلی‘ کے لیے لکھے گئے اپنے مضمون میں صدر زرداری نے کہا کہ وہ چین کو ہمیشہ اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔ انہوں نے صدر شی جن پنگ کو تاریخی اجلاس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم اب دنیا کی سب سے بڑی علاقائی تنظیم بن چکی ہے جو یوریشیا کے 80 فیصد رقبے اور دنیا کی 40 فیصد آبادی پر مشتمل ہے۔...
اسلام آباد: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں سیالکوٹ، شکر گڑھ ،نارووال اور کرتار پورکا دورہ کیا ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سکھ کمیونٹی سے خطاب میں اُنکی تمام عبادت گاہوں کی جلد مکمل بحالی کی یقین دہانی کرائی۔ سکھ کمیونٹی نے سیلاب متاثرہ دربار صاحب کرتار پور میں بروقت امدادی کارروائیوں پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کیا اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے کرتار پور دورے اور بروقت امدادی کارروائیوں کو بھر پور الفاظ میں سراہا۔ سکھ رہنما رمیش سنگھ اروڑہ کا کہنا تھا کہ سیلاب کے دوران بروقت امدادی کارروائیوں پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے...
بلوچستان کی وسیع اور بنجر زمین جہاں زندگی کی بقا کا دارومدار پانی کی ایک ایک بوند پر ہے، وہاں پرویز احمد ایک ایسے شخص کے طور پر نمایاں ہیں جو زمین کی سرگوشیاں سننے کا ہنر رکھتے ہیں۔ بلوچستان میں خشک سالی کے خلاف جدوجہد ، روایتی "کشتہ" سے پانی کی تلاش pic.twitter.com/M5g6SqAaCC — WE News (@WENewsPk) August 31, 2025 وہ گزشتہ 17 برس سے زیر زمین پانی کی تلاش کے لیے ’کشتہ‘ کے قدیم طریقے پر انحصار کر رہے ہیں۔ یہ فن انہوں نے اپنے استاد حبیب اللہ شہوانی سے سیکھا ہے۔ اس عمل کے لیے مخصوص Y شکل کی درختوں کی تازہ تراشی ہوئی دو شاخوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ جب وہ کسی ایسے مقام...
پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کی مالی مشکلات کے جلد حل ہونے کی امید ہے، کیونکہ فیڈریشن نے حال ہی میں لاہور میں ایک نجی بینک میں نیا آفیشل اکاؤنٹ کھول لیا ہے۔ اس اقدام کی قیادت محسن گیلانی کر رہے ہیں، اور یہ پی ایف ایف کے مالی معاملات کو دوبارہ ترتیب دینے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ نجی بینک نے فیفا کی سند کی بنیاد پر پی ایف ایف کا نیا اکاؤنٹ کھولا ہے، اور اس کے بعد فیڈریشن نے فیفا کو اس حوالے سے اپ ڈیٹ بھیج دی ہے۔ اس نئے اکاؤنٹ کے ذریعے پی ایف ایف کو فیفا سے فنڈنگ حاصل ہو سکے گی، جو کہ مالی مسائل کے حل کی طرف ایک بڑا...
پاک امریکا تعلقات میں ڈرامائی اور مثالی پیش رفت ہوئی ہے اور اس سلسلے میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی مدبرانہ قیادت عالمی موضوع بن چکا ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی سفارتی لیڈرشپ صلاحیتوں سے دنیا حیران ہے اور ان کی اس خوبی پر تجزیے و تبصرے لکھے جا رہے ہیں۔ فارن پالیسی ایکسپرٹس اور عالمی جریدے پاک امریکا تعلقات پر مسلسل آرٹیکلز لکھنے لگے۔ معروف فارن پالیسی ایکسپرٹ ایلدار میمدوف نے اپنے مضمون میں لکھا کہ پاکستان نے امریکا میں اپنی پوزیشن بہتر بنائی اور صدر ٹرمپ کی قربت حاصل کی۔ ٹرمپ نے کانگریس میں خطاب کے دوران انسداد دہشتگردی پر پاکستان کی تعریف کی جب کہ واشنگٹن میں پاکستان کے نئے حامی بھی سامنے آئے...
سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی میں 30 اگست تک کی پیش رفت کے حوالے سے پاور ڈویژن کی رپورٹ جاری کردی گئی۔ پاور ڈویژن کی رپورٹ میں کہا گیا کہ پیسکو کے علاقے سوات، بنر، شانگلہ، صوابی اور ڈی آئی خان کے 12 گرڈز اور 91 فیڈرز متاثر ہوئے، پیسکو کے 84 فیڈرز مکمل اور 7 جزوی طور پر بحال کیے گئے۔ پاور ڈویژن نے کہا کہ پیسکو کے علاقے صوابی اور ڈی آئی خان میں بجلی کی بحالی کا کام مکمل ہوگیا، گیپکوکے زیرِ انتظام علاقوں سیالکوٹ، نارووال، وزیرآباد اور حافظ آباد کے 10 گرڈز اور 87 فیڈرز متاثر ہوئے۔ اس میں مزید بتایا گیا کہ گیپکوکے 68 فیڈرز مکمل اور 17 جزوی طور پر بحال کردیے گئے، لیسکو میں لاہور،...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاور ڈویژن نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی پر تازہ رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پیسکو کے علاقوں سوات، بنوں، شانگلہ، صوابی اور ڈیرہ اسماعیل خان کے 12 گرڈ اور 91 فیڈرز متاثر ہوئے تھے جن میں سے 84 مکمل اور 7 جزوی طور پر بحال ہو گئے ہیں۔ صوابی اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بجلی کی فراہمی مکمل طور پر بحال کر دی گئی ہے۔ گیپکو کے علاقوں سیالکوٹ، نارووال، وزیرآباد اور حافظ آباد میں 10 گرڈ اور 87 فیڈرز متاثر ہوئے۔ ان میں سے 68 فیڈرز مکمل جبکہ 17 جزوی طور پر بحال ہو چکے ہیں۔ لیسکو کے تحت لاہور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، قصور اور ننکانہ میں 56 متاثرہ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاور ڈویژن نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی پر تازہ رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق پیسکو کے علاقوں سوات، بنر، شانگلہ، صوابی اور ڈی آئی خان میں 12 گرڈ اسٹیشن اور 91 فیڈرز متاثر ہوئے۔ ان میں سے 79 فیڈرز مکمل جبکہ 12 جزوی طور پر بحال کر دیے گئے۔ گیپکو کے زیر انتظام سیالکوٹ، نارووال، وزیرآباد اور حافظ آباد میں 10 گرڈ اسٹیشن اور 86 فیڈرز متاثر ہوئے۔ ان میں سے 62 فیڈرز مکمل اور 19 جزوی طور پر بحال ہو چکے ہیں۔ لیسکو کے لاہور، قصور اور اوکاڑہ ریجن میں 46 متاثرہ فیڈرز عارضی طور پر بحال کر دیے گئے ہیں جبکہ مکمل بحالی 31 اگست سے یکم ستمبر...
وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی جلد از جلد بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور اس مقصد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ اویس لغاری نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ جیسے ہی پانی اترے، فوری طور پر بجلی کی بحالی کا کام شروع کیا جائے — کسی بھی قسم کی تاخیر یا جواز ناقابلِ قبول ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ عوام کی مشکلات کم کرنا حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے، اور بجلی کا دوبارہ بحال ہونا ان کی روزمرہ زندگی کی بحالی کے لیے نہایت اہم ہے۔ وزیر توانائی نے یہ بھی واضح کیا کہ بجلی کمپنیوں کی نجکاری بھی حکومتی...
وزارت خزانہ نے کہاہے کہ پاکستان کی معیشت نے رواں مالی سال کا آغاز مثبت پیش رفت کے ساتھ کرتے ہوئے آنے والے مہینوں کے لیے امید افزا مثال قائم کردی ہے۔وزارت کی ماہانہ رپورٹ کے مطابق، اس سال جولائی میں بیرونی شعبے نے پہلے سے کم کرنٹ اکاؤنٹ خسارے اور مستحکم شرح مبادلہ کے ساتھ سازگار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جب کہ ایف بی آر کی ٹیکس وصولی میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔میکرو اکنامک اشاریوں میں مسلسل بہتری نے بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں کو پاکستان کے خودمختار آئوٹ لُک کو بہتر کرنے پرآمادہ کیا جس سے معیشت پر اعتماد بحال ہوا اور اصلاحات کی جاری کوششوں کی ساکھ کو تقویت ملی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جولائی...
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین کی بحالی اور امدادی سرگرمیوں میں ہر ممکن تعاون کرے گی۔ یہ بھی پڑھیں: ترقی یافتہ ممالک 100 ارب ڈالر کی کلائیمیٹ فنانسنگ کا وعدہ پورا کریں، اسحاق ڈار نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ڈاکٹر عباداللہ خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے میں حالیہ تباہ کن سیلاب سے پیدا ہونے والی سنگین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، جس نے خیبرپختونخوا کے کئی علاقوں، مقامی برادریوں اور خاندانوں کو شدید متاثر کیا ہے۔ نائب وزیراعظم نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مکمل یکجہتی کا یقین دلایا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاور ڈویژن کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق، 28 اگست 2025 صبح 8:00 بجے تک ملک کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کے لیے نمایاں پیش رفت ریکارڈ کی گئی ہے۔ تمام ڈسکوز کے عملے کی جانب سے ہنگامی بنیادوں پر بحالی کا عمل جاری ہے اور بیشتر فیڈرز بتدریج بحال ہو رہے ہیں۔ فیسکو کے زیرِ انتظام علاقوں میں مجموعی طور پر 30 فیڈرز متاثر ہوئے، جن میں چنیوٹ کے 14، جھنگ کے 9، سرگودھا کے 5، میانوالی کا 1 اور ڈی آئی خان کا 1 فیڈر شامل ہے۔ ان تمام فیڈرز کو عارضی طور پر بحال کر دیا گیا ہے اور مکمل بحالی رات 9 بجے سے 12 بجے تک متوقع...
لاہور (اسپورٹس ڈیسک) پرو ہاکی لیگ کے لیے حکومت کی جانب سے 25 کروڑ روپے کی معاونت کے باوجود پاکستان ہاکی فیڈریشن شدید مالی بحران سے دوچار ہے۔ ذرائع کے مطابق فیڈریشن کھلاڑیوں کے ڈیلی الاؤنس بھی ادا کرنے میں ناکام رہی ہے اور فنڈز اکٹھا کرنا اس کے لیے مشکل ہو رہا ہے۔ پرو لیگ کے صرف ایک ایڈیشن کے اخراجات کے لیے فیڈریشن کو مزید 10 کروڑ روپے درکار ہیں۔ قومی ٹیم آئندہ برس ورلڈکپ کوالیفائر، ایشین چیمپئنز ٹرافی اور ایشین گیمز میں شرکت کرے گی، جبکہ ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرنے کی صورت میں وہاں بھی نمائندگی ضروری ہوگی۔ اس کے علاوہ اولمپک کوالیفائرز بھی شیڈول میں شامل ہیں، ساتھ ہی جونیئر اور ایج گروپ ٹیموں...
گلگت (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ اس موقع پر کابینہ اراکین سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت نے ہمیشہ گلگت بلتستان کے مسائل کو ذاتی سمجھا ہے اور آئندہ بھی ایسے ہی سمجھے گی۔ امیر مقام نے کہا کہ پنجاب میں اچانک بدترین سیلاب کے باعث وزیراعظم کا دورہ ملتوی ہوا ہے لیکن وہ بہت جلد گلگت بلتستان آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم متاثرین سیلاب کی بحالی کے لیے خود اقدامات کی نگرانی کر رہے ہیں اور مرکزی حکومت کی جانب سے شہداء کے ورثاء کے معاوضے...
بالی ووڈ اسٹار کاجول نے بیٹی نساء دیوگن کے بالی ووڈ جوائن کرنے سے متعلق سوالات پر خاموشی توڑ دی۔ ساتھی اداکاروں کے بچوں کے بالی ووڈ میں کام کرنے کے بعد سے اداکارہ کاجول سے بھی کئی مرتبہ یہ سوال کیا جاچکا ہے کہ ان کی بیٹی نساء بالی ووڈ میں کب قدم رکھے گی جس پر اب کاجول نے پہلی مرتبہ جواب دے دیا ہے۔ ایک حالیہ گفتگو میں کاجول نے کہا کہ جن اسٹارز کے بچے بالی ووڈ میں کام کرتے ہیں انہیں لوگوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے جبکہ ان کے ٹیلنٹ کو چھوڑ کر صرف نام کی وجہ سے انڈسٹری میں جگہ بنانے کا دباؤ ڈالا جاتا ہے۔ اداکارہ نے...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبے کے سیلاب متاثرہ ہر خاندان کی بحالی ان کا مشن ہے، بے گھر ہونے والوں کے ان کے گھروں میں آباد ہونے تک پنجاب حکومت ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں فلڈ ایمرجنسی زیر غور، مری میں نواز، شہباز اور مریم نواز کی غیر معمولی مشاورت وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر صوبے میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے گرینڈ ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے۔ تین بڑے دریاؤں راوی، ستلج اور چناب میں آنے والے سیلاب کے بعد صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا اور غیر معمولی ریسکیو مشن شروع کیا گیا ہے۔ صوبے میں سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے...
خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے 34 سرکاری اسکول مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں، جبکہ 648 اسکولوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ متاثرہ تعلیمی اداروں میں پرائمری، مڈل، ہائی اور ہائیر سیکنڈری سطح کے اسکول شامل ہیں۔ محکمہ تعلیم کی رپورٹ کے مطابق سیلاب میں بہہ کر 11 طالب علم جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوئے۔ اسی طرح 4 اساتذہ اور 2 دیگر ملازمین سمیت مجموعی طور پر 6 افراد شہید اور 3 زخمی ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا سیلاب: پاک فوج کا ایک دن کا راشن، تنخواہ متاثرین کے لیے وقف محکمہ تعلیم کے مطابق سب سے زیادہ نقصان سوات میں ہوا ہے، جہاں 150 اسکول جزوی طور پر متاثر ہوئے ہیں۔ بونیر میں ایک اسکول مکمل تباہ،...
اسلام آباد: پاکستان موسمیاتی تباہی کے دہانے پر آگیا، جس کے ممکنہ خطرناہ اثرات سے ملک میں سیلاب و خشک سالی کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔ پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے اجلاس میں پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کے تباہ کن اثرات اور فنڈنگ کے معاملات پر سنگین انکشافات سامنے آئے ہیں۔ اجلاس کی صدارت جنید اکبر نے کی جب کہ چیئرمین این ڈی ایم اے نے ملک میں حالیہ صورتحال اور مستقبل کے خطرات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتایا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے شدید متاثر ہے اور آنے والے سال میں شدت 22 فیصد زیادہ ہوسکتی ہے۔ اگر درجہ حرارت بڑھتا رہا تو ملک کے...