شمالی وزیرستان میں دو روز کیلئے کرفیو نافذ: نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
میران شاہ (آئی این پی )خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں دو روز کیلئے کرفیو نافذ کردیا گیا۔ڈپٹی کمشنر یوسف کریم نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، ضلع بھر میں 25 اور 26 اکتوبر کو صبح 5 بجے سے شام7 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا۔اعلامیے کے مطابق تمام مین شاہراہیں عام ٹریفک کیلئے بند رہیں گی، صرف سیکیورٹی فورسزکونقل وحرکت کی اجازت ہوگی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
شمالی وزیرستان: دہشت گرد حملے میں 6 افراد جان سے گئے، گاڑی نذرِ آتش
شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں مسلح افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ کی۔ فائرنگ کے بعد گاڑی کو آگ لگا دی گئی۔شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں مسلح افراد نے فائرنگ کے بعد ایک گاڑی کو آگ لگا دی۔ ذرائع کے مطابق گاڑی میں سوار چھ افراد موقع پر ہی جل کر جاں بحق ہوگئے۔واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کر دیا، خوارجیوں کی تلاش میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ذرائع کے مطابق علاقے میں فتنہ الخوارج کی درندگی پر شدید ردعمل دیتے ہوئے عوام نے خوارج کے خاتمے کے لیے ریاست سے درخواست کی ہے کہ ہمیں ان درندوں سے نجات دلائی جائے۔