شمالی وزیرستان میں دوسرے روز بھی دفعہ 144 نافذ
اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT
(ویب ڈیسک )خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں دوسرے روز بھی دفعہ 144 نافذ ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق شمالی وزیرستان میں دفعہ 144 صبح 5 سے شام 7 بجے تک نافذ رہے گی۔
ذرائع کے مطابق دفعہ 144 مختلف سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے نافذ کی گئی ہے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
سازشی گروہ کا اصل بیانیہ کہاں سے آتا، کہاں تک پہنچتا ہے؟
سٹی42: مسلح افواج کے ترجمان نے آج نیوز کانفرنس میں یہ بھی ڈسکس کیا کہ سازشی گروہ نے چیف آف ڈیفنس فورسز(سی ڈی ایف) کے نوٹیفکیشن پر بھی پروپیگنڈا کیا، انہوں نے کہا کہ نوٹیفکیشن پر جھوٹ کا سیلاب برپا کیا گیا تھا۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا، سی ڈی ایف نوٹیفکیشن پر فیک نیوز پھیلانےوالوں نے جھوٹ کا پروپیگنڈا کیا ۔ یہ کونسی سیاست ہے! یہ کہاں کی آزادی اظہار رائے ہے ! ہم بار بار کہہ رہے ہیں کہ ہمیں اپنی "سیاست" سے دور رکھو! گرو اپ!
جعلی ملازمتوں کی پیشکش، ایف آئی اے نے بیرون ملک جانے والوں کو خبردار کردیا
سازشی گروہ کا اصل بیانیہ کہاں سے آتا، کہاں تک پہنچتا ہے؟
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا، "اصل بیانیہ ذہنی مریض دیتا ہے . پھر افغانستان اور بھارت سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اس بیانیے کو بڑھاوا دیتے ہیں۔ بھارتی میڈیا بھی پھر ان ٹوئٹس اور بیانیے کو چلاتا ہے۔"
انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کے اتنے ایشوز ہیں ان پر بات کیوں نہیں کرتے؟ان کے پاس ایک صوبے کی حکومت ہے۔ 13 سال سے حکومت ان کی ہے، اس کے بارے میں بات کیوں نہیں کرتے۔
اس سال اب تک سب سے زیادہ فروخت ہونیوالا اسمارٹ فون کونسا ہے؟
Waseem Azmet