شکارپور روڈ پر بااثر افراد نے زمین پرقبضہ کرلیا، امین اللہ مغل
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251208-11-5
سکھر (نمائندہ جسارت )سکھر کے علاقے شکارپور روڈ نزد دادو چوک کے رہائشی امین اللہ مغل ولد غلام فرید مغل نے بااثر افراد کی جانب سے اراضی پر مبینہ غیر قانونی قبضے کے خلاف سکھر پریس کلب کے باہر احتجاج کیا۔احتجاج کرنے والے متاثرہ شہری کا کہنا تھا کہ بااثر افراد نے اْس کے مکان نمبر D-1345 کی 25×3 گز اراضی پر غیر قانونی قبضہ کررکھا ہے۔ امین اللہ مغل کے مطابق اس حوالے سے اس نے متعدد مرتبہ تحریری شکایات درج کرائیں، جس پر سٹی سروے اور مختیار کار کی جانب سے تیار کردہ مشترکہ رپورٹ میں بھی واضح طور پر لکھا گیا ہے کہ متعلقہ قبضہ غیر قانونی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
عوامی فلاح وبہبود کیلیے جدوجہد کرتا رہوں گا، سراج الدین چنا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
خیرپور (جسارت نیوز ) سکھر آر ڈی پی پی ایچ آئی کرنل ریٹائرڈ سراج الدین چنا نے کہا کہ عوام کی فلاح وبہیود کے عملی جدوجہد جاری رکھوں گا سکھر ڈویژن کے پی پی ایچ آئی کے اسپتالز کی کوئی بھی عملے کے خلاف کوئی شکایت ہے تو اس ملازم کے خلاف ایکشن لینا ہمارا اولین فرض ھے ھم اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے کریں اور عوام کی خدمت نہایت اچھی طرح سے کریں ان خیالات کا اظہار انھوں نیصحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انھوں نے مزید کہا کہ میں سب ملازمین کو میڈیا کے ذریعے آ پ کو آگاہی دیتا ہوں کے ڈیوٹی پر ٹائم سے آئے اور مریضوں کے ساتھ اچھے سلوک سے پیش آئیں۔