میئر بتائے معصوم بچے کا خون کس کے ہاتھ پر تلاش کیا جائے‘ سنی تحریک
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) نائب سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاہد غوری نے کہا ہے کہ مایوسیوں اور نفرتوں کو ختم کرنے کیلیے بلاتفریق بے روزگاروں کو نوکریاں دی جائیں۔ معاشی عدم استحکام اور مایوس کن معاشی پالیسیوں نے عوام کو شدید مشکلات میں مبتلا کیا ہوا ہے۔ نیپا چورنگی پر کھلے مین ہول میںگرنے سے بچے کے جاں بحق ہونے پر کراچی کے عوام میں گہری تشویش اور دکھ پایا جارہا ہے۔ میئر کراچی اور حکومت سندھ بتائے معصوم بچے کا خون کس کے ہاتھ پر تلاش کیا جائے۔ کھلے مین ہول کی وجہ سے ایکسیڈنٹ معمول بن چکے ہیں۔ گٹروں کے مین ہول نہ ہونا نااہلی ہے۔ کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کیلیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ ملک کو ترقی کی طرف گامزن کرنا ہے تو کراچی میں پائیدار امن اور روزگار کے نئے ذرائع پیدا کیے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی؛ انتظامیہ کی مبینہ غفلت، گلشن اقبال میں کمسن بچہ کھلے مین ہول میں گر کر لاپتہ ہوگیا
کراچی:شہر کا ایک اور بچہ انتظامیہ کی مبینہ غفلت کا شکار ہوگیا ۔ گلشن اقبال نیپا پل کے قریب معروف ڈیپارٹمنٹل اسٹور کے سامنے ایک کمسن بچہ کھلے گٹر میں گر کر لاپتہ ہوگیا۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور ایدھی بحری خدمات کی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ گئیں اور بچے کی تلاش کا عمل شروع کیا ۔ اس ہی دوران ماں اپنے لخت جگر کو بچانے کی اپیل کرتی رہی اور جائے وقوعہ پر دہائیاں دیتی رہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق تین سے چار سالہ بچہ اپنے والدین کے ساتھ ڈیپارٹمنٹل اسٹور سے باہر نکلا تھا کہ والدین کا ہاتھ چھڑا کر اچانک بھاگ گیا اور قریب موجود گٹر پر جا کر کھڑا ہوا، جس کو عارضی طور پر گتے کی مدد سے بند کیا گیا تھا۔
گتے کے ٹوٹتے ہی بچہ سیدھا مین ہول میں جا گرا جبکہ ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور متعلقہ محکموں کی ٹیم جائے وقوعہ پر موجود ہے، انتظامیہ کی ذمہ داریوں پر خصوصی اقدامات کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔