آنجہانی پوپ فرانسس کی گاڑی غزہ میں بچوں کے موبائل کلینک میں تبدیل
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
آنجہانی پوپ فرانسس نے فلسطین کا دورہ کیا تھا جس کے دوران صدر محمود عباس نے انھیں ایک گاڑی تحفے میں دی تھی۔ یہ گاڑی اب فلسطینی بچوں کی مسیحا بن چکی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پوپ فرانسس کے زیر استعمال اس گاڑی کو ’’ امید کی گاڑی‘‘ کا نام دیا گیا اور بیت لحم میں رونمائی کی گئی۔
’’وہیکل آف ہوپ‘‘ کا افتتاح ایک منصوبے کے تحت بین الاقوامی کیتھولک فلاحی تنظیم کیرٹاس (Caritas) نے کیا جسے ایک انسان دوست اور منفرد منصوبہ کہا جا رہا ہے۔
پوپ فرانسس کے زیر استعمال گاڑی کو ماہر کاریگروں نے ایک موبائل کلینک میں تبدیل کردیا ہے جو جدید طبی آلات سے لیس ہے۔
گاڑی کو اس طرح ڈیزائن اور ایسے آلات سے لیس کیا گیا ہے کہ یہ غزہ کے جنگ میں زخمی ہونے والے بچوں کے لیے موبائل پیڈیاٹرک کلینک کی طرح کام آئے۔
اس موقع پر موجودہ پوپ لیو چہاردہم نے سابق پوپ فرانسس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ گاڑی شفا، محبت اور ہمدردی کا پیغام لے کر چلے گی۔
پوپ لیو چہاردہم نے اپنے خصوصی خط میں لکھا کہ میری خواہش ہے کہ یہ گاڑی دنیا کے تنازعات سے متاثرہ بچوں، خاص طور پر غزہ میں، شفا اور ہمدردی کا پیغام پہنچاتی رہے گی۔
انھوں نے مزید کہا کہ اس طبی منصوبے کا مشن نیا اور اچھوتا ہے جس میں پوپ فرانسیس کی میراث میں شامل محبت اور یکجہتی کی جھلک ہے۔
یاد رہے کہ یہ منصوبہ آنجہانی پوپ فرانسس کی زندگی ہی میں منظور ہو گیا تھا اور اُن کی وفات کے بعد باقاعدہ طور پر تکمیل کے مراحل میں داخل ہوا۔
اسرائیل نے اس منصوبے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں گاڑی کی انٹری کے لیے ابھی تک کوئی باضابطہ درخواست موصول نہیں ہوئی۔
یادرہے کہ 2014 میں پوپ فرانسس فلسطین کے دورے میں استعمال ہوئی تھی اور فلسطینی صدر محمود عباس نے یہ گاڑی بطور تحفہ پیش کی تھی۔
بعدازاں پوپ نے اسے فرانسسکن آرڈر کے حوالے کیا جنھوں نے اسے کیرٹاس انٹرنیشنل کے یروشلم دفتر کے سپرد کیا۔
وہیں سے یہ خیال سامنے آیا کہ گاڑی کو انسانی خدمت کے ایک بڑے مقصد بالخصوص غزہ جنگ کے متاثرہ بچوں کی طبی امداد کے لیے استعمال کیا جائے۔
کیرٹاس کے مطابق اس موبائل کلینک میں ایک پیشہ ور طبی ٹیم ہمہ وقت موجود ہو گی جو غزہ کے جنگ سے متاثرہ علاقوں میں جا کر نہ صرف بچوں کا علاج کرے گی بلکہ ویکسین، انسولین اور ایمرجنسی ادویات بھی پہنچائے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پوپ فرانسس یہ گاڑی گاڑی کو
پڑھیں:
ہر سال اپنا نام تبدیل کرنے والا شہری، مگر کیوں؟ وجہ جان کر حیران رہ جائیں گے
روس میں ایک آدمی جو ٹیومین شہر کا رہنے والا ہے، وہ ہر سال اپنا نام تبدیل کرتا رہتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ شہری ہر سال اپنا پورا نام (پہلا نام، خاندانی نام، اور والد کانام تک) تبدیل کرتا ہے تاکہ چائلڈ سپورٹ کی ادائیگی سے بچ سکے۔
یہ شہری بعد میں اپنا اصل نام واپس رکھ لیتا ہے اور پھر دوبارہ یہ چکر دہراتا ہے۔ لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ اس کی یہ حکمتِ عملی کام نہیں آتی۔ کیونکہ رجسٹری آفس نئے نام کی تبدیلی کے بارے میں عدالتی حکام کو اطلاع کرتا ہے جس سے اس کی قانون ذمہ داری ختم نہیں کی جاسکتی۔
واضح رہے کہ چائلڈ سپورٹ نہ دینے پر روس میں مجرم کو سزاؤں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان سزاؤں میں جرمانہ، ڈرائیونگ لائسنس کی معطلی اور بیرونِ ملک سفر پر پابندی شامل ہوتی ہے۔
لیکن جان بوجھ کر ادائیگی نہ کرنے پر فوجداری سزا ہوسکتی ہے۔ اگر کوئی شخص جان بوجھ کر ادائیگی سے بھاگے تو 1 سال تک کی اصلاحی سزا، جبری مشقت یا قید (عام طور پر 3 ماہ سے 1 سال تک) ہوسکتی ہے۔