ملائیشیا کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ سال سے 16 سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا اکاؤنٹ بنانے یا استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس فیصلے کا مقصد کم عمر صارفین کو آن لائن خطرات، جیسے سائبر بُلیئنگ، دھوکا دہی اور نامناسب مواد سے بہتر طور پر محفوظ بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آسٹریلیا میں نابالغوں پر سوشل میڈیا پابندی: سرکاری رپورٹ میں بڑے انکشافات

ملائیشیا کے مواصلاتی وزیر نے بتایا کہ حکومت ’آن لائن سیفٹی ایکٹ‘ کے تحت ایک ایسا نظام متعارف کرانے جا رہی ہے جس میں عمر کی تصدیق الیکٹرانک طریقہ کار کے ذریعے کی جائے گی۔ نئی پالیسی کے تحت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بھی سخت ضابطوں کا پابند بنایا جائے گا۔

حکام کے مطابق پارلیمنٹ کے متعدد ارکان اور بچوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام نوجوان صارفین کی ذہنی، نفسیاتی اور سماجی بھلائی کے لیے ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈنمارک نے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کردی

ملائیشیا میں حالیہ برسوں کے دوران حکومت نے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر ریگولیشنز سخت کرنے کی مہم تیز کر دی ہے تاکہ خاندانوں اور بچوں کے لیے آن لائن ماحول کو زیادہ محفوظ بنایا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

سوشل میڈیا سوشل میڈیا پابندی ملائیشیا.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: سوشل میڈیا سوشل میڈیا پابندی ملائیشیا سوشل میڈیا بچوں کے کے لیے

پڑھیں:

شیخ پی ٹی آئی آفیشل سے متعلق غلط بیانی کی گئی، وقاص اکرم کی وضاحت

پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات وقاص اکرم نے سوشل میڈیا پر پارٹی کے حوالے سے پھیلائی جانے والی غلط معلومات پر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2019 کے آئین کے مطابق پارٹی کا آفیشل سوشل میڈیا، انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے ماتحت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی میں حتمی فیصلہ عمران خان کا، چھوڑ کر جانے والے غیر متعلقہ ہیں: شیخ وقاص اکرم

انہوں نے بتایا کہ پارٹی کے والنٹئیرز اپنی مصروف زندگی سے وقت نکال کر سوشل میڈیا پر عمران خان کی تحریک کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کی پریس کانفرنس میں یہ جملہ کہ ’انفارمیشن کا پی ٹی آفیشل سے کوئی تعلق نہیں‘ ادا نہیں کیا۔

 

وقاص اکرم نے واضح کیا کہ کچھ افراد نے ان کے الفاظ کو توڑ مروڑ کر پیش کر کے غلط مفہوم دینے کی کوشش کی ہے، جو کامیاب نہیں ہو سکتی۔

وقاص اکرم نے مزید کہا کہ پارٹی کے تمام ونگز ایک چھتری تلے متحد ہیں، اور سب کا مقصد صرف عمران خان کی تحریک اور نظریے کو آگے بڑھانا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی آفیشل ہی پاکستان تحریک انصاف کے ہر ونگ کی آواز دنیا تک پہنچانے کا واحد ذریعہ ہے کیونکہ موجودہ دور میں پارٹی کی کسی بھی ایکٹیویٹی کو میڈیا کور نہیں کرتا۔

مرکزی سیکریٹری اطلاعات نے سوشل میڈیا پر رپورٹ کرنے والے صحافی حضرات سے درخواست کی کہ وہ پریس کانفرنس دیکھنے کے بعد حقائق پر مبنی ٹویٹس کریں اور ان کے الفاظ کو ہرگز توڑ مروڑ کر پیش نہ کریں۔

آخر میں وقاص اکرم نے کہا کہ اس قسم کی غلط بیانی کرنے والے تمام اکاؤنٹس اور نیوز چینلز کی وہ پرزور مذمت کرتے ہیں اور اس پروپیگنڈہ کو ناکام بنانے کے لیے پارٹی متحد ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پی ٹی آئی آفیشل پی ٹی آئی سوشل میڈیا شیخ وقاص اکرم عمران خان

متعلقہ مضامین

  • کرسٹیانو رونالڈو کا جادوئی گول؛ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی
  • متھیرا کی ریمپ واک، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی
  • ملائیشیا میں 16 سال سے کم عمر صارفین کے لیے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی
  • ولیکا اسپتال انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت پر بخت زمین کی مذمت
  • ملائیشیا میں 16 سال سے کم عمر افراد کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی
  • متھیرا کی ریمپ واک نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا
  • شیخ پی ٹی آئی آفیشل سے متعلق غلط بیانی کی گئی، وقاص اکرم کی وضاحت
  • ملیشیا میں 16 سال سے کم عمر افراد پر سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی
  • ادکارہ فضا علی اور بیٹی کی تصاویر پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا