Jasarat News:
2025-11-24@19:36:00 GMT

کندھ کوٹ گولہ پھٹنے سے 4 چرواہا بچے جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کندھ کوٹ: انڈس ہائی وے کے قریب گولہ پھٹنے سے 4 بچے جاں بحق ہوگئے۔

ڈی ایس پی کندھ کوٹ ایاز علی کے مطابق صوبہ سندھ کے ضلع کشمور کی تحصیل کندھ کوٹ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں انڈس ہائی وے کے قریب گولہ پھٹنے سے 4 بچے جان سے چلے گئے جبکہ 2 بچے زخمی ہوئے ہیں۔

ایاز علی کا کہنا ہے کہ بچوں کا تعلق ایک ہی قبیلے سے بتایا جاتا ہے، جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 8 سے 10 سال کے درمیان تھی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مویشی چراتے ہوئے بچوں کو راکٹ لانچر کا زنگ آلود گولہ جنگل سے ملا، بچے گولے کو ناکارہ سمجھ کر کھیل رہے تھے کہ اچانک سے پھٹ گیا۔

حکام کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، علاقے کو مکمل طور پر سیل کر کے سرچنگ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

ویب ڈیسک Faiz alam babar

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کندھ کوٹ

پڑھیں:

اسلام آباد: مطلوب ڈکیت گینگ کی پولیس پر فائرنگ، 1 ڈکیت ہلاک، 2 زخمی

— فائل فوٹو

اسلام آباد کے تھانہ سنبل کی حدود میں مبینہ طور پر بین الصوبائی ڈکیت گینگ نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے واقعے میں ایک مبینہ ڈکیت ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ 

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان 70 سے زائد سنگین وارداتوں میں پنجاب اور اسلام آباد پولیس کو مطلوب تھے۔ 

ترجمان کا کہنا ہے کہ تھانہ سنبل پولیس گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر ساتھیوں اور مال مسروقہ کی برآمدگی کے لیے جا رہی تھی۔

پولیس نے دعویٰ کیا کہ ملزمان کے ساتھیوں نے راستے میں پولیس ٹیم پر فائرنگ شروع کردی، تاہم پولیس افسران بلٹ پروف جیکٹ اور حفاظتی اقدامات کی بدولت محفوظ رہے۔

ترجمان کا کہنا  ہے کہ ساتھی ملزمان کی فائرنگ سے گرفتار ملزمان میں رحمٰن، عظمت اور عادل زخمی ہوئے۔ زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ایک زخمی ملزم رحمٰن دم توڑ گیا۔ 

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان سے بھیکی شیخو پورہ سنبل اور گولڑہ تھانوں سے چھینی گئی 3 موٹر سائیکل برآمد ہوئیں، ملزمان سے اسلحہ برآمد کرکے ان کے ساتھیوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کندھکوٹ، زنگ آلود راکٹ کا گولا پھٹنے سے 3 بچے جاں بحق
  • کندھ کوٹ میں المناک حادثہ، زرعی زمین میں راکٹ کا گولا پھٹنے سے 3 کمسن بچے جاں بحق
  • کندھ کوٹ، زنگ آلود راکٹ کا گولا پھٹنے سے 3 بچے جاں بحق
  • ایف سی ہیڈکوارٹر پشاور پر حملہ کرنیوالے مبینہ خودکش بمبارکی تصویر سامنے آگئی
  • کندھ کوٹ: انڈس ہائی وے کے قریب گولہ پھٹنے سے 4 بچے جاں بحق
  • اسلام آباد: مطلوب ڈکیت گینگ کی پولیس پر فائرنگ، 1 ڈکیت ہلاک، 2 زخمی
  • کراچی: ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق، ایک زخمی
  • نوشہرہ میں گھر کی چھت گرنے سے 4 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی
  • بچوں سے زیادتی کے درجنوں مقدمات میں مطلوب ملزم کا عبرتناک انجام