بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری برقرار
اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(آن لائن)پی ٹی آئی راہنمائوں و دیگر کیخلاف 4 اکتوبر احتجاج کیس میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے گئے ہیں۔عدالت کی جانب سے مسلسل عدم پیشی پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے ۔انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کی عدم دستیابی کے باعث سماعت میں اہم پیشرفت نہ ہوسکی ۔کیس کی اگلی سماعت میں ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی ۔عدالت نے گزشتہ سماعت پر پیش ہونے والے ملزمان کو چالان کی نقول فراہم کردی تھی ۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کردی۔پی ٹی آئی کارکنان، علیمہ خان اور عظمیٰ خان کیخلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
عدالت عظمیٰ: پیر تا جمعہ کیسز کی سماعت کے لیے9 بینچ تشکیل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آبا د (صباح نیوز) عدالت عظمیٰ پاکستان میں سوموار 24نومبر سے جمعہ 28نومبر تک کیسز کی سماعت کیلیے 9بینچ تشکیل دے دیے گئے۔ 7بینچ عدالت عظمیٰ کی پرنسپل سیٹ پر اسلام آباد جبکہ 2بینچ عدالت عظمیٰ لاہوررجسٹری میں سماعت کریں گے۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ خان آفریدی کی سربراہی میں جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل 2رکنی بینچ سوموا ر سے جمعہ تک کیسز کی سماعت کرے گا۔ عدالت عظمیٰ کے سینئر ترین جج جسٹس منیب اخترکی سربراہی میں جسٹس عقیل احمد عباسی پر مشتمل 2رکنی بینچ سوموار سے جمعہ تک کیسز کی سماعت کر ے گا۔ جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں جسٹس شاہد وحید اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل 3رکنی بینچ کیسز کی سماعت کرے گا۔ جسٹس عرفان سعادت خان کی سربراہی میں جسٹس نعیم اخترافغان اور جسٹس ملک شہزاداحمد خان پر مشتمل 3 رکنی بینچ کیسز کی سماعت کرے گا۔ جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ کی سربراہی میں جسٹس صلاح الدین پہنور اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل 3رکنی بینچ سماعت کرے گا۔ جسٹس محمد شفیع صدیقی کی سربراہی میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پرمشتمل 2رکنی بینچ سماعت کرے گا۔ جسٹس عائشہ اے ملک کی سربراہی میں جسٹس شاہد بلال حسن اورجسٹس شکیل احمد پر مشتمل3رکنی بینچ سوموار اورمنگل کے روز عدالت عظمیٰ لاہور رجسٹری میں سماعت کرے گا۔ جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں جسٹس شکیل احمد پر مشتمل 2رکنی بینچ سوموار اورمنگل کے روز دن ساڑھے 11بجے اور بدھ سے جمعہ تک صبح ساڑھے 9بجے کیسز کی سماعت کرے گا۔