Jasarat News:
2025-11-23@00:59:22 GMT

وفاقی آئینی عدالت میں کیسز کی سماعت کے لیے 4بینچ تشکیل

اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی آئینی عدالت پاکستان میں سوموار 24نومبر سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے میں کیسز کی سماعت کے لیے 4بینچز تشکیل دے دیے گئے۔ تشکیل دیے گئے بینچز میں ایک 6رکنی لارجر بینچ، ایک 3رکنی اور 2 رکنی 2 بینچ شامل ہیں۔ وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں جسٹس سید حسن اظہر رضوی، جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس محمد کریم خان آغا، جسٹس روزی خان بڑیچ اور جسٹس ارشد حسین شاہ پرمشتمل 6رکنی لارجر بینچ دیگر ہائیکورٹس سے ججوں کے تبادلے اور سنیارٹی کے معاملہ پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے5ججز کی انٹرا کورٹ اپیلوں پر سوموار 24نومبر دن ساڑھے11بجے سماعت کرے گا۔ عدالت عظمیٰ پاکستان کے آئینی بینچ کے سینئر جج جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں جسٹس نعیم اخترافغان، جسٹس شاہد بلال حسن، جسٹس صلاح الدین پہنور اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل 5 رکنی لارجر نے 3/2کی اکثریت سے وفاقی حکومت کی جانب سے 3 ہائیکورٹس سے ججوںکے اسلام آباد ہائیکورٹ میں تبادلوں اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی سنیارٹی کے معاملے پرسابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق کے فیصلے کیخلاف دائر درخواستیں خارج کردی تھیں۔ فیصلے کے خلاف سلام آباد ہائی کورٹ کے درخواست گزار ججز جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس بابر ستار،جسٹس ثمن رفعت امتیاز اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے انٹرا کورٹ اپیلیں دائر کی تھی۔ انٹراکورٹ اپیلوں پر عدالت عظمیٰ کے آئینی بینچ میں سماعت نہیں ہوسکی تھی۔ 27ویں آئینی ترمیم کے تحت قائم وفاقی آئینی عدالت پاکستان نے آئینی معاملہ ہونے پر درخواستیں سماعت کیلیے مقررکی ہیں جبکہ چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں جسٹس علی باقرنجفی اور جسٹس ارشد حسین شاہ پر مشتمل 3 رکنی بینچ سوموار 24 نومبر سے جمعہ 28نومبر تک کیسز کی سماعت کرے گا۔ وفاقی آئینی عدالت کے سینئر ترین جج جسٹس سید حسن اظہررضوی کی سربراہی میں جسٹس محمد کریم خان آغا پر مشتمل 2رکنی بینچ سوموار سے جمعہ تک کیسز کی سماعت کرے گا جبکہ جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں جسٹس روزی خان بڑیچ پر مشتمل 2رکنی سوموار سے جمعہ تک کیسز کی سماعت کرے گا۔ تمام بینچز اہم آئینی معاملات کی سماعت کریں گے جس میں سندھ میںنئی گاج ڈیم کی تعمیر اوردیگر معاملات شامل ہیں۔

خبر ایجنسی گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کی سربراہی میں جسٹس وفاقی ا ئینی عدالت کیسز کی سماعت سماعت کرے گا اسلام ا باد اور جسٹس

پڑھیں:

بنیادی حقوق کا تحفظ ترجیح، آئین کی تشریح شفافیت، آزادی، دیانت سے کی جائے گی: چیف جسٹس امین الدین

اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان نے کہا ہے کہ بنیادی حقوق کا تحفظ آئینی عدالت کی ترجیح ہے، آئین کی تشریح شفافیت، آزادی اور دیانت سے کی جائے گی۔ چیف جسٹس امین الدین خان نے آئینی عدالت کے قیام کے بعد اپنے  پہلے پیغام میں کہا ہے کہ آئینی عدالت کا قیام شفافیت اور عوامی رسائی میں اہم سنگِ میل ہے، اس عدالت کا قیام ہماری قومی آئینی جدوجہد میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس نے کہا کہ اس عدالت کو ایک نہایت اہم اور نازک فریضہ سونپا گیا ہے، یہ ریاستِ پاکستان کے قانون کی حکمرانی اور آئینِ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دیرپا وعدے سے ہماری اجتماعی وابستگی کی تجدید کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس عدالت کا کردار صرف قضائی نہیں بلکہ ایک مقدس امانت ہے جو قوم کے شہریوں کی زندگیوں، آزادیوں اور امنگوں پر براہِ راست اثر انداز ہوتی ہے، اپنے ادارہ جاتی سفر کے آغاز پر ہمارا عزم ہے کہ ایک ایسا عدالتی فورم قائم کیا جائے جو دیانت، غیر جانب داری اور علمی بصیرت کی اعلی مثال ہو۔چیف جسٹس نے کہا کہ ہمارے سامنے آنے والا ہر معاملہ آئین کی بالادستی، انصاف کے اصولوں اور عدالتی وقار کے ساتھ غیر معمولی احتیاط اور منصفانہ انداز میں نمٹایا جائے گا، ہم ایسی عدالتی روایت تشکیل دینے کی خواہش رکھتے ہیں جو مدلل فیصلوں، ادارہ جاتی وقار اور عوامی اعتماد پر مبنی ہو، یہی خصوصیات کسی بھی آئینی عدالت کی بنیاد ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کی حیثیت سے میں اسے اپنے لئے  اعزاز سمجھتا ہوں کہ مجھے اس ادارے کی بنیادوں کی تشکیل میں حصہ ڈالنے کا موقع ملا، میری دلی خواہش ہے کہ وفاقی آئینی عدالت پاکستان میں آئینی بالادستی کی محافظ اور آنے والی نسلوں کے لیے عدل و انصاف کی ایک مضبوط علامت بن کر قائم رہے۔چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت امین الدین نے کہا کہ اللہ تعالی ہمیں دانش، انکسار اور آئین سے غیر متزلزل وابستگی کے ساتھ اپنے فرائض ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

متعلقہ مضامین

  • عدالت عظمیٰ: پیر تا جمعہ کیسز کی سماعت کے لیے9 بینچ تشکیل
  • ججز ٹرانسفر کیس: ہائیکورٹ ججز نے وفاقی آئینی عدالت میں سماعت چیلنج کردی
  • وفاقی آئینی عدالت میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کی انٹرا کورٹ اپیل سماعت کیلئے مقرر
  • بنیادی حقوق کا تحفظ ترجیح، آئین کی تشریح شفافیت، آزادی، دیانت سے کی جائے گی: چیف جسٹس امین الدین
  • ستائیسویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر لاہور ہائیکورٹ نے فل بینچ تشکیل دیدیا
  • وفاقی آئینی عدالت کی ویب سائٹ کا اجرا ءکردیاگیا
  • 27 ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر لاہور ہائیکورٹ کا فل بنچ تشکیل
  • وفاقی آئینی عدالت کا پاکستانی چینلز پر بھارتی مواد نشر کرنے کے کیس میں اہم فیصلہ
  • 27ویں آئینی ترمیم پڑھ کر آئیں، عدالت کو سیاسی اکھاڑہ نہ بنائیں: جسٹس حسن اظہر رضوی