بلوچستان، مختلف اضلاع میں فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 16th, November 2025 GMT
فائل فوٹو
بلوچستان کے مختلف اضلاع میں فائرنگ کے واقعات میں سات افراد جاں بحق ہوگئے۔ فائرنگ کے واقعات موسیٰ خیل، لورالائی، خضدار اور ژوب میں پیش آئے۔
موسیٰ خیل کے علاقے کنگری سے تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں، تینوں افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔
خضدار کی تحصیل وڈھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 22 برس کا نوجوان نواب قتل ہوگیا۔
ژوب میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان محب اللّٰہ جاں بحق ہوگئا جبکہ ضلع لورالائی میں نوجوان نے سوتیلی ماں اور ایک شخص کی جان لے لی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پشاور: شادی میں ہوائی فائرنگ کی ویڈیو وائرل ہونے پر دولھا سمیت 12 افراد گرفتار
پشاور:تھانہ تہکال پولیس نے فارسٹ بازار کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے شادی کی تقریب میں بے تحاشہ ہوائی فائرنگ کرکے علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے والے دولھا کو دیگر 12 افراد سمیت گرفتارکر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے تھانہ تہکال کے علاقے فارسٹ بازار میں ہوائی فائرنگ کرکے ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کی جس کا افسران بالا نے سختی سے نوٹس لیا اور ڈی ایس پی ٹاؤن سرکل ارباب نعیم حیدر کی نگرانی میں ایس ایچ او نعمان خان نے ملوث ملزمان کا سراغ لگا لیا اور دولھا جبران خالد سہیل سمیت دیگر ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے بتایا کہ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے ایک عدد LMG، ایک عدد M4 رائفل، دو عدد کلاشنکوف اور ایک پستول بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔
مزید بتایا گیا کہ کارروائی کے دوران دو عدد گاڑیاں بھی پولیس نے قبضہ میں لے لی ہیں اور ملزمان کے خلاف مقدمہ 894 مورخہ 14 نومبر 2025 جرم 341.506(2).15AA.3/4AF تھانہ تہکال میں درج کرلیا اور پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔