2025-11-16@00:12:05 GMT
تلاش کی گنتی: 12
«گرفتار کرلیا ہے»:
واضح رہے قابض حکام کشمیری نوجوانوں کو گرفتار اور نظربند کرنے کے لئے مختلف بہانے تلاش کر رہے ہیں اور سالوں پرانے مقدمات کو دوبارہ کھول رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے منگل کو راجوری سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو کولگام سے گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص جس کی شناخت محمد فرید بجارڑ کے طور پر ہوئی ہے اور جو گنڈہ خواص راجوری کا رہائشی ہے، گزشتہ سات سال سے گرفتاری سے بچ رہا تھا۔ قابض حکام نے بتایا کہ محمد فرید بجارڈ گرفتاری سے بچنے کے لیے 2018ء سے فرار تھا جسے مخصوص اطلاع ملنے پر گرفتار کیا...
لندن: فلسطین کے حق میں احتجاج کرنے والے متعدد افراد کولندن پولیس نے ٹرافلگر اسکوائر میں ہونے والے بڑے احتجاج سے کم از کم 175 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ برطانوی وزیراعظم اور وزیر داخلہ کی اپیلوں کے باوجود مظاہرہ کیا گیا، حکومت کی جانب سےمانچسٹر کی عبادت گاہ پر حملے کے بعد مظاہرہ نہ کرنے کی اپیل کی گئی تھی۔پولیس کی جانب سے احتجاج روکنے کے احکامات کے باوجود سیکڑوں افراد ٹریفلگر اسکوائر پہنچے ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ پرامن احتجاج منسوخ کرنا دہشت گردی کو جیتنے دینا ہے۔ میٹ پولیس کے مطابق احتجاج کے لیے وسیع پولیس وسائل درکار ہوں گے، مظاہرہ مزید کشیدگی پیدا کرسکتا ہے ، غیر حساس سمجھا جائے گا۔ پولیس نے ہفتہ...
بمشہور بھارتی گانے ’یاعلی‘ کے گلوکار زوبین گارگ کی سنگاپور میں ہونے والی ہلاکت کے معاملے میں تحقیقات نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آسام پولیس کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے گلوکار کے بینڈ میٹ شیکھر جیوتی گوسوامی اور ساتھی گلوکارہ امرتپراوا مہانتا کو حراست میں لے لیا ہے۔ ان گرفتاریوں کے بعد کیس میں زیرِ حراست افراد کی تعداد چار ہو گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان 19 ستمبر کو ’نارتھ ایسٹ انڈیا فیسٹیول‘ کے دوران ہونے والی یاٹ پارٹی میں زوبین گارگ کے ساتھ موجود تھے۔ اسی دوران 52 سالہ گلوکار تیراکی کے لیے پانی میں اترے اور کچھ دیر بعد بے ہوش حالت میں پانی پر منہ کے...
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے بیٹوں کو والد سے فون پر بات کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی۔(جاری ہے) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پرجاری بیان میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ ان کے سابق شوہر تقریباً 2 سال سے قید تنہائی کا شکار ہیں۔جمائمہ گولڈ اسمتھ نے الزام عائد کیا کہ پاکستانی حکومت کی جانب سے دھمکی دی جارہی ہے کہ اگر ان کے بیٹوں نے پاکستان جا کر ان سے ملنے کی کوشش کی تو انہیں بھی گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا جائے گا، ایسا کسی جمہوریت...
لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ سمتھ نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے بیٹوں کو والد سے فون پر بات کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی۔ ڈان نیوز کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پرجاری بیان میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ ان کے سابق شوہر تقریباً 2 سال سے قید تنہائی کاشکار ہیں۔جمائمہ گولڈ سمتھ نے الزام عائد کیاکہ پاکستانی حکومت کی جانب سے دھمکی دی جارہی ہے کہ اگر ان کے بیٹوں نے پاکستان جا کر ان سے ملنے کی تو انہیں بھی گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا جائے گا، ایسا کسی جمہوریت یا میں نہیں ہوتا، یہ سیاست نہیں، بلکہ ذاتی...
تل ابیب: اسرائیل نے ایران کے لیے جاسوسی کے شبہے میں 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق گرفتار افراد کو اسرائیل کی داخلی خفیہ ایجنسی شاباک (شین بیت) اور اسرائیلی پولیس نے ہفتے کے روز گرفتار کیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اس معاملے پر مزید تفصیلات جاری کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ۔ ان مشتبہ افراد کو اسرائیل کے ایران پر حملوں کے آغاز کے ایک روز بعد گرفتار کیا گیا ۔ دوسری جانب ایران نے بھی اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے کام کرنے والے 2 افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایرانی خبررساں ایجنسی کے مطابق دونوں افراد کو ایرانی صوبے البرز سے گرفتار کیا گیا ہے جہاں وہ ایک سیف ہاؤس...
کراچی (آئی این پی)سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت معیشت کی بہتری کے لیے کوئی پالیسیاں نہیں لائی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ملک پچھلے 3 برسوں سے زیادہ معاشی طور پر مستحکم ہے،ملک میں مہنگائی میں کمی کی بڑی وجہ عالمی مارکیٹوں میں تیل سستا ہونا ہے۔یہ بتائیں اب مہنگائی کم ہے مگر 38فیصد پر بھی کون لےکرگیا ہے ؟موجودہ حکومت ٹیکس نیٹ کو بڑھانے میں ناکام رہی۔حکومت پنشن اصلاحات ،تاجر دوست سکیم اور وزارتیں ختم کرنے میں ناکام رہی،حکومت پی آئی اے سمیت اداروں کی نجکاری کرنے میں بھی ناکام رہی ہے۔ دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی...
محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) بلوچستان کی بڑی اور کامیاب کارروائی، ممکنہ دہشتگردی ناکام بناتے ہوئے کوئٹہ کو خطرناک دہشتگردی سے بچا لیا گیا ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی بلوچستان کے مطابق سریاب روڈ ایریا سے اسلحہ اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد کیا گیا ہے، برآمد شدہ سامان میں آئی ای ڈیز، خودکار ہتھیار، دستی بم، اور مختلف قسم کا گولہ بارود شامل ہے۔ کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔ مزید پڑھیں: کینسر اسپشلسٹ سمیت کوئٹہ دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہوگئی انٹیلیجینس لیڈ نے مشکوک نقل و حرکت اور اسلحہ و بارود اسٹوریج کی طرف اشارہ دیا تھا۔ سی ٹی ڈی کے فوری اور پیشہ ورانہ ردعمل نے ایک تباہ کن حملے کو مؤثر...
لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 مارچ ۔2025 )برطانوی پولیس نے سمندری حدود میں امریکی تیل برداربحری جہاز میں بڑے پیمانے پر آتشزدگی کے بعد قتل عام کے شبہے میں ایک 59 سالہ شخص کو گرفتار کرلیا ہے حادثے میں عملے کا ایک رکن لاپتہ ہے جس کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ ہلاک ہوگیا ہے. برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق تحقیقات شروع کردی گئی ہیں کہ کارگو جہاز نے جیٹ فیول لے جانے والے ٹینکر کو ٹکر کیوں ماری کیونکہ علاقے کے سمندری اور جنگلی حیات کو ممکنہ نقصان پہنچنے کا خدشہ برقرار ہے.(جاری ہے) آپریشن کی قیادت کرنے والے برطانوی کوسٹ گارڈ نے اس حادثے میں 36 افراد کو بچا لیا تھا جن میں امریکی...
لاہور: نصیر آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر ماڈل ٹاؤن کچہری کے سامنے سے منشیات کے ڈیلر میاں بیوی کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان ضلع قصور کے رہائشی ہیں جو پتوکی سے نصیر آباد منشیات سپلائی کرنے جا رہے تھے۔ ملزمان کے زیر استعمال موٹر سائیکل بھی پولیس تحویل میں لے لی گئی۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے بتایا کہ ملزمان صدام اور سعدیہ بی بی سے 45 کلو افیون اور 5 کلو چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایس پی اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
