لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ سمتھ نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے بیٹوں کو والد سے فون پر بات کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی۔
 ڈان نیوز کے مطابق  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پرجاری بیان میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ ان کے سابق شوہر تقریباً 2 سال سے قید تنہائی کاشکار ہیں۔
جمائمہ گولڈ سمتھ نے الزام عائد کیاکہ پاکستانی حکومت کی جانب سے دھمکی دی جارہی ہے کہ اگر ان کے بیٹوں نے پاکستان جا کر ان سے ملنے کی تو انہیں بھی گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا جائے گا، ایسا کسی جمہوریت یا میں نہیں ہوتا، یہ سیاست نہیں، بلکہ ذاتی دشمنی کا فعل ہے۔
یاد رہے کہ وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنااللہ کہہ چکے ہیں کہ اگر کسی نے بیرون ملک سے آکر دنگا فساد کی کوشش کی تو اسے گرفتار کرلیا جائے گا۔
بیرسٹر عقیل ملک بھی واضح کرچکے ہیں اگر برطانوی پاسپورٹ ہولڈر کسی شخص نے سیاسی مہم چلانے کی نیت سے ویزے کی درخواست دی تو اسے ویزا جاری ہی نہیں کیاجاسکتا۔
مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا تھا کہ اگر قاسم اور سلیمان پاکستان آئے تو وہ یہاں کی گرمی میں پگھل جائیں گے، لیکن والد کو رہا نہیں کرواپائیں گے ۔
انہوں نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو صرف اپنے درست رویے سے ہی رہائی مل سکتی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل عمران خان کے بیٹے قاسم نے بھی ایکس پر پیغام میں کہا تھا کہ ان کے والد کو اپنے بچوں سے بات کرنے کی اجازت نہیں، ذاتی معالج تک رسائی بھی نہیں دی جارہی، انہیں 700 دن سے زائد عرصہ جیل میں ہوچکا ہے۔

شیخ وقاص اکرم نے فواد چوہدری کیخلاف ایک ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

عمران خان کے بیٹے قاسم اور سلمان پی ٹی آئی کی احتجاجی تحریک کا حصہ بنیں گے: علیمہ خان

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے بانی کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ عمران خان کے بیٹے قاسم اور سلمان پی ٹی آئی کی احتجاجی تحریک کا حصہ بنیں گے۔منگل کے روز عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ قاسم اور سلمان کو احتجاجی تحریک میں شامل ہونے کیلئے والد کی اجازت کی ضرورت نہیں، انہیں ہم نے روک رکا تھا۔علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بچے اب بھی والد سے اجازت ضروری نہیں سمجھتے اور انہوں نے صرف بتایا ہے کہ وہ امریکا سے واپسی پر تحریک کا حصہ بنیں گے۔علیمہ خان نے کہا کہ بانی نے ہدایت کی ہے کہ پانچ اگست کو احتجاجی تحریک عروج پر پہنچنی چاہیے اور ہماری پوری فیملی احتجاج میں بھرپور شرکت کرے گی۔

عالمی فوجداری عدالت نے افغان طالبان کے سپریم لیڈر اور چیف جسٹس کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • دھمکی ملی ہے میرے بیٹے والد سے ملنے پاکستان گئے تو گرفتارکرلیا جائے گا، جمائمہ
  • عمران خان کے بیٹوں کو پاکستان آنے پر گرفتار کرنے کی دھمکی دی جارہی ہے؛ جمائما
  • بچوں کووالد سے رابطے کی اجازت نہیں ،گرفتاری کی دھمکیاں دی جارہی ہیں ،جمائمہ خان
  • یوکرین میں چینی باپ بیٹے جاسوسی کے الزام میں گرفتار
  • بجلی چوری کے الزام میں گرفتار شہری کے بیٹے کی خودکشی، ریسکیو اہلکار نے بل کیوں ادا کیا؟
  • عمران خان کے بیٹے پاکستان آ کر متشدد تحریک کی قیادت کریں گے تو گرفتار ہوں گے: رانا ثناء اللہ 
  • عمران خان کے بیٹے قاسم اور سلمان پی ٹی آئی کی احتجاجی تحریک کا حصہ بنیں گے: علیمہ خان
  • پولیس کی تحویل میں ریکارڈ اعترافی بیان ناقابل قبول‘ سپریم کورٹ نے بچے کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم کو بری کر دیا
  • عمران خان کے بیٹے قاسم خان کی ایک بار پھر والد کی ’قید تنہائی‘ پر اظہار تشویش