2025-10-26@08:39:49 GMT
تلاش کی گنتی: 9415
«تحریک عدم اعتماد پیش»:
الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق کسی سیاسی جماعت پر باضابطہ پابندی صرف آئین کے آرٹیکل 17کے تحت ریفرنس بھیج کر لگائی جا سکتی ہے، جو الیکشن ایکٹ کی شق 212 کے تحت عمل میں آتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چونکہ ٹی ایل پی پر پابندی انسدادِ دہشتگردی ایکٹ کے تحت لگائی گئی ہے، اس لئے سیاسی طور پر یہ جماعت اب بھی الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہے اور موجودہ قوانین کے مطابق عام انتخابات میں حصہ لینے کی اہل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک پاکستان پر انسدادِ دہشتگردی ایکٹ کے تحت پابندی کے باوجود تحریک لبیک پاکستان الیکشن کمیشن آف پاکستان کی سیاسی جماعتوں کی فہرست میں بدستور شامل ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے نوٹیفکیشن میں...
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پاک افواج کی جانب سے نائیک سیف علی جنجوعہ شہیدؒ، ہلالِ کشمیر، کی 77ویں برسی کے موقع پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔ پاک فوج کے ترجمان کے مطابق نائیک سیف علی جنجوعہ شہیدؒ نے 1948 کی جنگ کے دوران پیر کلیوا رج کے دفاع میں غیر معمولی جرات اور عزمِ صمیم کا مظاہرہ کرتے ہوئے مادرِ وطن کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ ان کی بہادری اور قربانی قوم کے لیے ہمیشہ مشعلِ راہ رہے گی۔ پاک افواج کے سربراہان...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) نشان حیدر پانے والے پاک فوج کے بہادر سپوت نائیک سیف علی جنجوعہ کے یومِ شہادت پر سروس چیفس نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نائیک سیف علی جنجوعہ شہید نے 1948ء میں جام شہادت نوش کیا، آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، جنرل ساحر شمشاد مرزا، ایڈمرل نوید اشرف، ایئر مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے اپنے مشترکہ پیغام میں نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے کے مطابق نائیک سیف علی جنجوعہ شہید نے 1948ء کی جنگ میں بہادری کی تاریخ رقم کی، پیر کلیوا رج کے دفاع میں سیف علی جنجوعہ...
(ویب ڈیسک )نائیک سیف علی جنجوعہ شہید (ہلالِ کشمیر) کی 77ویں برسی کے موقع پر افواجِ پاکستان، فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر، سربراہانِ پاک بحریہ و پاک فضائیہ اور وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے خراجِ عقیدت پیش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق نائیک سیف علی جنجوعہ نے 1948 کی جنگ میں غیر معمولی بہادری، جرات اور ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا، قوم اپنے بہادر بیٹوں کی قربانیوں پر ہمیشہ فخر کرتی رہے گی اور ان کی مقروض رہے گی۔ اداکار شریاس تالپڑے اور الوک ناتھ کے خلاف کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث ہونے کا الزام، مقدمہ درج دوسری جانب وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ نائیک سیف علی...
عثمان خادم: پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی تنظیم نو، طارق محمود ساہی سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب مقرر، چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب عالیہ حمزہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق تقرری بانی پی ٹی آئی کی منظوری سے عمل میں لائی گئی،طارق محمود ساہی تنظیم کو گراس روٹ سطح تک منظم کرنے کے ذمہ دار ہوں گے،طارق مسعود ساہی اضلاع اور تحصیلوں کی سطح پر پارٹی کو متحرک کریں گے۔ اداکار شریاس تالپڑے اور الوک ناتھ کے خلاف کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث ہونے کا الزام، مقدمہ درج
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے آزاد کشمیر میں تحریک عدم اعتماد کے ذریعے اپنی حکومت بنانے کا فیصلہ کرلیا، نئے قائد ایوان کے نام کا اعلان منگل تک متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق 27 اکتوبر کو کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف ریاست بھر میں یوم سیاہ منایا جاتا ہے، اس لیے فوری طور پر نئے وزیراعظم کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا اور تحریک عدم اعتماد بھی یوم سیاہ کے بعد پیش کی جائےگی۔ ایوان صدر میں شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) صدر مملکت آصف علی زرداری کی زیرصدارت اجلاس میں تحریک عدم اعتماد لانے کا حتمی فیصلہ کیا گیا۔ ہمارے پاس نمبر پورے ہیں، چوہدری یاسین اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے...
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پی پی پی آزاد جموں و کشمیر پارلیمانی گروپ کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور بھی موجود تھیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی نے آزاد کشمیر اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کر لیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پی پی پی آزاد جموں و کشمیر پارلیمانی گروپ کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور بھی موجود تھیں، سردار قمر زمان، چودھری محمد ریاض اور سردار تنویر الیاس خان نے بھی بطور خصوصی اجلاس...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے )چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا،چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور چیف آف دی ائیر سٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھونے نائیک سیف علی جنجوعہ شہید ہلالِ کشمیر کو انکے 77ویں یومِ شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا۔نائیک سیف علی جنجوعہ شہید نے 1948 کے تنازعے کے دوران بھارتی جارحیت کے خلاف پیر کلیوا رج کا دفاع کرتے ہوئے غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کیاقوم اپنے بہادر بیٹوں کی ہمیشہ مقروض ہے جن کی قربانیاں ہر پاکستانی کے دل میں فخر، احترام اور دائمی تشکر کے ساتھ نقش ہیں۔
سرکریک سے جیوانی تک سمندری سرحدوں کا دفاع کرنا جانتے ہیں نیول چیف : اگلے مورچوں کا دورہ جنگی تیاریوں کا جائزہ
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے کریکس کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور آپریشنل اور جنگی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر پاک میرینز میں تین جدید ترین 2400 ٹی ڈی ہوورکرافٹ کو باضابطہ طور پر شامل کیا گیا، جو پاک بحریہ کی آپریشنل استعداد میں اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتے ہیں۔ نئے شامل کیے گئے ہوورکرافٹ بیک وقت مختلف النوع ماحول میں مؤثر کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جن میں کم گہرے پانی والے، ریتلے اور دلدلی ساحلی علاقے شامل ہیں۔ سربراہ پاک بحریہ نے افسران و جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان جدید پلیٹ فارمز کی شمولیت پاک بحریہ کی جدید خطوط پر...
جب یہ سطور لکھی جا رہی ہیں استنبول میں پاکستان اور افغانستان کے حکام مذاکرات کا دوسرا دور مکمل کررہے ہیں جس میں یہ طے کیا جائے گا کہ دونوں حکومتیں کس طرح سے مِل کر ایک ایسا نظام یا میکنزم ترتیب دے سکتی ہیں کہ پاک افغان سرحد سے دہشتگردوں کی دراندازی روکنے کے لیے ایک قابلِ بھروسہ نگرانی کا نظام تشکیل دیا جا سکے۔ پاکستان کے وزیرِ دفاع خواجہ آصف کہہ چکے ہیں کہ بات چیت ناکام ہوئی تو کھلی جنگ ہوگی جس کا صاف مطلب ہے کہ پاکستان اب دہشتگرد گروہوں کے لیے زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہو چکا ہے۔ ’افغان وزیرِخارجہ کا دعوٰی جو ردی کی ٹوکری کی نذر ہو گیا‘ 9 سے...
صوبے ایک خاندان، بلوچستان کی ترقی پاکستان کی مجموعی خوشحالی سے جڑی ہے،شہباز شریف پورا پاکستان ایک فیملی،کہیں بھی آگ لگے اسے مل کر بجھانا ہوگا، ورکشاپ کے شرکا سے خطاب وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے قومی یکجہتی اور ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پورا پاکستان ایک گھرانہ ہے، کہیں بھی آگ لگے اسے مل کر بجھانا اور محبت ، ایثار اور قربانی سے کام لے کر امن ترقی اور خوشحالی کو مشعل راہ بنانا ہے، اسی طرح پاکستان ایک عظیم ملک بنے گا، 2018 میں ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ ہوگیا تھا پھر حالات کیوں بگڑے، فاصلے کیوں پیدا ہوئے، ان چبھتے ہوئے سوالوں کے جواب تلاش کرنا ہوں گے۔ ان خیالات...
الیکشن کمیشن کی فہرست میں بدستور شامل،سیاسی طور پر یہ جماعت اب بھی رجسٹرڈ ہے آئندہ کے لائحہ عمل کا تعین کرنے کیلئے الیکشن کمیشن تفصیلی مشاورت کل کرے گا،ذرائع ذرائع وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ ٹی ایل پی پر یہ پابندی آئین کے آرٹیکل 17 کے تحت نہیں بلکہ صرف دہشتگردی ایکٹ کے تحت لگائی گئی ہے۔ اس لیے اس معاملے میں سپریم کورٹ میں کوئی ریفرنس دائر کرنے کی ضرورت نہیں سمجھی گئی۔دلچسپ امر یہ ہے کہ پابندی کے باوجود تحریک لبیک پاکستان الیکشن کمیشن آف پاکستان کی سیاسی جماعتوں کی فہرست میں بدستور شامل ہے۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق کسی سیاسی جماعت پر باضابطہ پابندی صرف آئین کے آرٹیکل 17 کے تحت ریفرنس بھیج...
ایڈمرل نوید اشرف نے کریکس ایریا میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور آپریشنل تیاریوں اور جنگی استعداد کا جائزہ لیا پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیتیں ساحل سے سمندر تک بلند حوصلوں کی طرح مضبوط اور مستحکم ہیں،آئی ایس پی آر سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کا کہنا ہے کہ سرکریک سے جیوانی تک اپنی خودمختاری اور سمندری سرحدوں کادفاع کرنا جانتے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے کریکس ایریا میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور آپریشنل تیاریوں اور جنگی استعداد کا جائزہ لیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک بحریہ کے دورے کے موقع پر پاک میرینز میں جدید ترین 2400 ٹی ڈی ہوورکرافٹس کے 3 یونٹس کو باضابطہ...
ناظم علاقہ جماعت اسلامی لانڈھی غربی محمد کاشف کی والدہ کے انتقال پر شعبہ روزگار کے ناظم شکیل احمد اور این ایل ایف کے سیکرٹری قاسم جمال تعزیت کے موقع پر مرحومہ کے ایصال کے لئے دعا کر رہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گجرات(نمائندہ جسارت)امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ نومبر میں فرسودہ نظام کی تبدیلی کے لیے ملک گیر جدوجہد کا آغاز ہوگا۔ نوجوانوں کو ملک کے محفوظ مستقبل کی عظیم جدوجہد میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں۔ حکمران امداد مانگنے اور معدنیات بیچنے کے بجائے نوجوانوں پر سرمایہ کاری کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گجرات میں بنوقابل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام بنوقابل کے تحت مفت آئی ٹی کورسز میں داخلے کے لیے ہزاروں طلبہ وطالبات نے امتحان دیا۔ امیرجماعت اسلامی پنجاب شمالی ڈاکٹر طارق سلیم، امیر گجرات انصر محمود دھول ایڈووکیٹ اور سیکرٹری جنرل الخدمت فاؤنڈیشن وقاص انجم جعفری نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251026-2-11 حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)قومی اور طبقاتی تحریکوں کی بے مثال کردار، عوامی تحریک کے سربراہ رسول بخش پلیجو کی شریکِ حیات، سندھیانی تحریک کی مرکزی رہنما اور قومی نغموں کے ذریعے جدوجہد کی علامت جیجی زرینہ بلوچ کی 20ویں برسی کے موقع پر عوامی تحریک اور سندھیانی تحریک کے رہنماؤں اور کارکنوں نے قاسم آباد میں ان کی آخری آرام گاہ پر حاضری دی، پہولوں کی چادر چڑھائی اور قومی نغمے پیش کر کے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا. اس موقع پر عوامی تحریک کے مرکزی سینئر نائب صدر نور احمد کاتیار، سندھیانی تحریک کی مرکزی صدر عمرہ سموں، ڈاکٹر ماروی مگنہار، سبحانی ڈاہری، آمنہ کیڑانو، نور نبی پلیجو، ڈاکٹر اسلم پرویز، شہناز پلیجو، کائنات ڈاہری، سلیم بدھ، نور...
سٹی42: پیپلز پارٹی آزادکشمیر میں اپنی حکومت بنانے کے لئے میدان مین آ گئی۔ صدر آصف علی زرداری نے آزاد کشمیر میں موجودہ حکومت کو فارغ کرنے کے لئے عدم اعتماد کی تڑیک لانےکی منظوری دے دی۔ آج پاکستان پیپلز پارٹی کی آزاد کشمیر کی قیادت اور پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت نے پارٹی کے اہم اجلاس میں یہ طے کیا تھا کہ آزاد کشمیر میں حکومت کی پریشان کن پرفارمنس مزید انتظار کرنے کی گنجائش نہین دے رہی، اس حکومت کو ہٹانے کے لئے پیپلز پارٹی کو راست اقدام کرنا پڑے گا۔ پارٹی قیادت نے چئیرمین بلاول بھتو زرداری کی صدارت مین ہونے والے اجلاس مین یہ فیصلہ کیا کہ تحریک عدم اعتماد لانے یا نہ لانے کا فیصلہ...
فوٹو: اسکریب گریب۔آئی ایس پی آر سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے کریکس ایریا میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک بحریہ نے آپریشنل تیاریوں اور جنگی استعداد کا جائزہ لیا۔ پاک میرینز میں جدید ترین 2400 ٹی ڈی ہوور کرافٹس کے 3 یونٹس کو باضابطہ طور پر شامل کیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہوور کرافٹس کی شمولیت پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں میں ایک اور اہم پیش رفت ہے، یہ خشکی اور سمندر دونوں پر بیک وقت کارروائی کی منفرد صلاحیت رکھتے ہیں۔سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے افسران اور جوانوں سے خطاب میں کہا کہ ان نئے پلیٹ فارمز کی شمولیت پاک بحریہ کو جدید...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کا کہنا ہےکہ سرکریک سے جیوانی تک اپنی خودمختاری اور سمندری سرحدوں کادفاع کرنا جانتے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نےکریکس ایریا میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور آپریشنل تیاریوں اور جنگی استعداد کا جائزہ لیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک بحریہ کے دورے کے موقع پر پاک میرینز میں جدید ترین 2400 ٹی ڈی ہوورکرافٹس کے 3 یونٹس کو باضابطہ طور پر شامل کیا گیا۔ ہوورکرافٹس کی شمولیت پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں میں ایک اور اہم پیش رفت ہے۔ ٹانک "فتنہ الخوارج" کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن، 8 خارجی ہلاک، آئی ایس...
پنجاب کے ضلع گجرات میں"بنو قابل" تقرہب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ چہرے، جھنڈے اور پارٹیاں نہیں اس نظام کو بدلنا ہو گا، اگلے ماہ سے "بدل دو پاکستان تحریک" شروع کی جائے گی، پارٹی کوئی بھی ہو ساری پارٹیاں شامل ہو کر مراعات لیتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ نومبر میں "بدل دو پاکستان تحریک" شروع کی جائے گی۔ پنجاب کے ضلع گجرات میں"بنو قابل" تقرہب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ انگریز چلا گیا لیکن اس کا افسر شاہی نظام آج بھی جاری ہے، یہ خود کو حاکم اور ہمیں محکوم سمجھتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ گریڈ 19-20...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے آزاد کشمیر میں تحریکِ عدم اعتماد لانے اور حکومت بنانے کی منظوری دے دی۔جیو نیوز کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی زیر صدارت ایوانِ صدر میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔ پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر میں اِن ہاؤس تبدیلی کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔پیپلز پارٹی رہنماؤں نے اعلان کیا ہے کہ آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی اپنی حکومت بنانے جا رہی ہے۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کی منظوری دے دی ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری پیر کے روز حکومت سازی کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔ وزیراعظم کا جنوبی افریقہ اور قومی ٹیم کے اعزاز...
انجنیئر حمید حسین طوری نے اس موقع پر کہا کہ اہلیانِ کرم نے ہمیشہ ملک کی سلامتی اور استحکام کے لیے قربانیاں دی ہیں، لہٰذا حکومتِ خیبر پختونخوا کو چاہیے کہ وہ عوام کے تحفظ اور بحالی کو اپنی اولین ترجیح بنائے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے پارلیمانی لیڈر و رکنِ قومی اسمبلی انجنیئر حمید حسین طوری نے سنٹرل کرم دھرنے کے شرکاء کے ہمراہ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا، شہاب علی شاہ سے ان کے دفتر میں اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں دھرنے کے شرکاء نے سنٹرل کرم میں جاری آپریشن کے باعث پیدا ہونے والی سنگین صورتحال پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ آپریشن کو فوری طور پر بند کیا جائے، متاثرہ خاندانوں...
پولیس نے کہا کہ حراست میں لیے گئے افغانیوں کو سہراب گوٹھ کراچی منتقل کیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ اندرون سندھ کے شہر ٹھٹھہ میں کریک ڈاؤن کے دوران 35 افغانیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ میں پولیس کی جانب سے افغانیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔ پولیس کے مطابق شہر کے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر 35 افغانیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس نے کہا کہ حراست میں لیے گئے افغانیوں کو سہراب گوٹھ کراچی منتقل کیا جائیگا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پیپلزپارٹی نے آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کرلیا ہے، پارٹی قیادت نے اس اقدام پر مکمل اتفاق رائے ظاہر کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ نمبر گیم مکمل ہوچکا ہے اور متبادل قیادت کے لیے مشاورت جاری ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین بلاول زرداری کی زیرِ صدارت پیپلزپارٹی آزاد کشمیر پارلیمانی گروپ کا اہم اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں آزاد کشمیر کی سیاسی صورتِ حال اور حکومت میں ممکنہ تبدیلی کے امور پر غور کیا گیا، اجلاس میں شریک ذرائع کے مطابق پارٹی نے چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ زرداری ہاؤس...
پاکستان پیپلزپارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر اتفاق کر لیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر پوسٹ میں بتایا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پیپلزپارٹی آزاد کشمیر پارلیمانی گروپ کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں آزاد جموں و کشمیر کی سیاسی صورتحال سے متعلق بات چیت ہوئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ زرداری ہاؤس اسلام آباد میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر اور پیپلز پارٹی پاکستان کا انتہائی اجلاس ختم ہوگیا، جس میں وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کی تبدیلی پر مشاورت کی گئی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی چوہدری انوار الحق کے خلاف...
اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے اراکین کی تجاویز پر آزاد کشمیر کے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر غور شروع کردیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین پی پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت اجلاس میں اراکین کی اکثریت نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ہٹانے کی تجویز دی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پی پی پی کے اراکین نے تجویز دی کہ تحریک عدم اعتماد سے قبل آزاد کشمیر میں موجود سیاسی پارٹیوں سے رابطے بھی کرے اور اجلاس میں پیپلز پارٹی کا تحریک عدم اعتماد سے متعلق نمبر گیم پورے ہونے کا دعویٰ بھی کیا گیا۔ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری...
پی پی کا پارلیمانی اجلاس، وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر غور WhatsAppFacebookTwitter 0 25 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی نے اراکین کی تجاویز پر آزاد کشمیر کے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر غور شروع کردیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین پی پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت اجلاس میں اراکین کی اکثریت نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ہٹانے کی تجویز دی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پی پی پی کے اراکین نے تجویز دی کہ تحریک عدم اعتماد سے قبل آزاد کشمیر میں موجود سیاسی پارٹیوں سے رابطے بھی کرے اور اجلاس میں پیپلز پارٹی کا تحریک عدم اعتماد سے...
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا سامنا کرنے سے گریز کرنے لگے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ڈائیلاگ پارٹنر ہونے کے باوجود نریندر مودی نے آسیان سمٹ کے لیے ملائشیا نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ اجلاس میں آن لائن شرکت کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: مودی سرکار کو ایک اور جھٹکا، ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کا دورہ منسوخ کردیا بھارتی وزارتِ خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ وزیراعظم مودی ورچوئل طور پر سمٹ میں شریک ہوں گے۔ اس سے قبل بھی وہ شرم الشیخ سمٹ میں خود شریک ہونے کے بجائے ایک جونیئر وزیر کو بھیج چکے ہیں۔ کانگریس کے رہنما جے رام رمیش نے کہا کہ مودی ملائشیا اس لیے نہیں گئے کیونکہ وہ صدر...
چیئرمین مین کمیشن فار مینارٹیز رائٹس شعیب سڈل نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ بین المذاہب رواداری کے فروغ اور مکالمہ کے ضمن میں منہاج یونیورسٹی کا کردار اہم اور قابل تقلید ہے۔ انتہا پسندانہ رویوں اور عدم برداشت کیساتھ قومی یکجہتی کا حصول ناممکن ہے۔ اسلام میں کسی قسم کی انتہا پسندی کی کوئی گنجائش موجود نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیراہتمام منعقدہ دو روزہ 8ویں بین المذاہب کانفرنس کے پہلے روز سفارشات پیش کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہاکہ پاکستان تمام مذاہب و مسالک سے سجا ہوا پھولوں کا گلدستہ ہے۔ مذہبی رواداری سے ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کو فروغ ملتا ہے۔ تمام مذاہب اور ان...
وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے کہا ہے کہ غیر قانونی امیگریشن پاکستان کے لیے ایک نہایت حساس معاملہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: انسانی اسمگلنگ روکنے اور امیگریشن آسان بنانے کے لیے ایف آئی اے نے اہم فیصلہ کرلیا وزارت داخلہ اسلام آباد میں پولینڈ کے نائب وزیر داخلہ نے محسن نقوی سے ملاقات کی، جس میں وزیر مملکت طلال چوہدری اور پولینڈ میں پاکستان کے سفیر محمد سمیع بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزرائے داخلہ نے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے حکومتی سطح پر رابطوں میں اضافہ کرنے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر غیر قانونی امیگریشن، سرحدی...
مجلس وحدت المسلمین روندو کے صدر مولانا محمد اسحاق نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے محنت کشوں اور معدنیات سے وابستہ افراد نے فیصلہ کیا ہے کہ 27 اکتوبر کو ایک تاریخی دھرنا اور احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت المسلمین روندو کے صدر مولانا محمد اسحاق نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے محنت کشوں اور معدنیات سے وابستہ افراد نے فیصلہ کیا ہے کہ 27 اکتوبر کو ایک تاریخی دھرنا اور احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تحریک صرف معدنیات تک محدود نہیں بلکہ گلگت بلتستان کے مجموعی سیاسی، معاشی اور عوامی حقوق کے لیے ایک ہمہ گیر عوامی جدوجہد ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ...
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے قومی یکجہتی اور ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پورا پاکستان ایک گھرانہ ہے، اور کہیں بھی آگ لگے تو ہمیں اسے مل کر بجھانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ محبت، ایثار اور قربانی کے جذبے سے کام لے کر ہی ملک میں امن، ترقی اور خوشحالی کو مشعلِ راہ بنایا جا سکتا ہے۔ یہ خیالات انہوں نے ہفتے کے روز نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ظاہر کیے۔ اس موقع پر وفاقی وزرا، ارکان اسمبلی، اہل دانش اور سرکاری افسران کی بڑی تعداد موجود تھی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بلوچستان ملک کا رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑا صوبہ ہے اور یہاں کے بلوچ...
علی ساہی: پنجاب میں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے اور حادثات کی روک تھام کے لیے 90 روزہ مہم بھرپور انداز میں جاری ہے۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق رواں ماہ کے دوران بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف کارروائیوں میں 15 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اب تک 2 لاکھ 15 ہزار سے زائد شہریوں کو بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر چالان کیا جا چکا ہے، جبکہ ان کارروائیوں کے نتیجے میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء میں بھی خاطر خواہ اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اداکار شریاس تالپڑے اور الوک ناتھ کے خلاف کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث ہونے کا الزام، مقدمہ درج ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر نے کہا کہ بغیر لائسنس ڈرائیونگ...
اے این ایف نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 5 کارروائیوں کے دوران 2 خواتین سمیت 6 ملزمان گرفتار کرلیے۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیوں میں1 کروڑ74 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 225کلوگرام منشیات برآمد کرلی گئی، جڑانوالہ موٹروے ٹول پلازہ فیصل آباد کے قریب گاڑی سے 500 گرام ویڈ اور 200 گرام آئس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ اس کے علاوہ ترکئی ٹول پلازہ کے قریب گاڑی سے 33.6 کلوگرام چرس برآمد ہوئی، 2ملزمان گرفتار کیے گئے، موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب بس میں سوار 2مسافر خواتین کے قبضے سے 9.6 کلوگرام چرس برآمد ہوئی، حیات آباد ٹول پلازہ لنک روڈ پشاور کے قریب...
آزادی کی منزل تک جدوجہد کسی قیمت پر نہیں رکے گی،غلام محمد صفی WhatsAppFacebookTwitter 0 25 October, 2025 سب نیوز مظفرآباد (نامہ نگار)کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینئر غلام محمد صفی نے کہا ہے کہ 27 اکتوبر کو مقبوضہ جموں وکشمیر پر بھارت کے ناجائز قبضے کیخلاف یوم سیاہ کے طورپر منایا جائےگا۔ دنیا بھر میں مقیم کشمیری بھارت کیخلا ف احتجاج کر کے اس کے مکروہ عزائم کو ایک بار پھر بے نقاب کریں گے اور یہ سلسلہ اُس وقت تک جاری رہے گا جب تک مقبوضہ جموں و کشمیر سے آخری بھارتی فوجی کا انخلاء نہیں ہوجاتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حق دو تحریک کے زیرِ اہتمام حریت رہنماؤں کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ...
دنیا بھر میں مقبول ہونے والے فوڈ ٹرینڈز جیسے ’دبئی چاکلیٹ‘، ماچا ٹی اور کینوآ نہ صرف صارفین میں تیزی سے مقبول ہو رہے ہیں بلکہ ماحولیاتی اور زرعی بحرانوں کو بھی جنم دے رہے ہیں۔ انٹرنیشنل میڈیا رپورٹ کے مطابق دبئی چاکلیٹ میں استعمال ہونے والے پستے کی عالمی طلب میں 2023 کے بعد غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث یورپی یونین میں پستہ کی درآمدات ایک سال میں ایک تہائی بڑھ گئیں۔ یہ بھی پڑھیں:سویڈن کے جزیرے پر ڈرون سے فوڈ ڈیلیوری کا آغاز تاہم اس مانگ نے خشک علاقوں میں پانی کے شدید بحران کو جنم دیا ہے، کیونکہ ایک کلوگرام پسطا پیدا کرنے کے لیے 10 ہزار لیٹر سے زیادہ پانی درکار ہوتا ہے۔...
پاکستان، افغان طالبان مذاکرات کا دوسرا دور آج، افغانستان سے دہشتگردی روکنےکیلئے مانیٹرنگ میکنزم پربات ہوگی
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا اہم دور آج ترکیہ میں ہوگا، اجلاس میں دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے کے لیے ٹھوس اور قابل تصدیق مانیٹرنگ میکنزم کے قیام پر بات چیت ہوگی۔ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی اور افغانستان میں طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے استنبول میں ہونے والے مذاکرات کی تصدیق کی ہے۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور ترکیہ کے شہر استنبول میں ہوگا اور اس مذاکرات کا مقصد ’افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف ہونے والی دہشتگردی اور پاکستانی زندگیوں کے مزید ضیاع کو روکنا ہے۔‘اجلاس میں دہشتگردی کے خطرے سے نمٹنے کے لیے ایک واضح اور قابلِ تصدیق نگرانی کا طریقہ کار وضع...
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان سے پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری سینیٹر وقار مہدی ادارہ نور حق میں ان کے بڑے بھائی کے انتقال پر ملاقات و تعزیت کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
شکاگو کے مضافاتی علاقے براڈ ویو میں امیگریشن پروسیسنگ سینٹر کے باہر مظاہرین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان دوبارہ جھڑپیں ہوئیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر ‘آپریشن مڈ وے بلیٹز’ کے تحت جاری کریک ڈاؤن کے خلاف یہ مظاہرے کئی ہفتوں سے جاری ہیں۔ براڈ ویو میں پولیس نے علاقے کو ’سیفٹی زون‘ قرار دیتے ہوئے احتجاج محدود کر دیا ہے، تاہم شہریوں اور کارکنوں نے میئر کی ان پابندیوں کو اظہارِ رائے کی آزادی پر قدغن قرار دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف امریکا میں 700 مقامات پر ہزاروں افراد کے مظاہرے گزشتہ ہفتے 14 مظاہرین کو گرفتار کیا گیا، جبکہ کئی افراد نے الزام لگایا کہ ریاستی پولیس نے پُرامن...
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اعظم کی ہدایت پر مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی اور ان کی جدوجہد آزادی کی حمایت کیلئے یوم استحصال کے موقع پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔ 27 اکتوبر کو دن 10 بجے ملک بھر میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251025-08-14 لاہور( آن لائن ) سیکرٹری ہوم پنجاب فضل الرحمان نے واضح کیا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد رضوی اور انس رضوی اس وقت حکومت یا کسی سکیورٹی ادارے کی تحویل میں نہیں ہیں۔اپنے بیان میں سیکرٹری ہوم نے کہا کہ سعد اور انس رضوی کو ان کے ساتھی چھڑوا کر لے گئے تھے، اور اگر وہ خود کو قانون کے حوالے کر دیتے ہیں تو ان کے خلاف کارروائی قانون کے مطابق کی جائے گی۔ خبر ایجنسی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251025-01-17اسلام آباد(صباح نیوز)ملک کے خبر رساں اداروں کی نمائندہ تنظیم پاکستان نیوز ایجنسیزکونسل کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا ،جس میں کونسل کی تنظیم سازی عمل میں لائی گئی۔آئندہ 2سال کے لییعہدیداروں کا اتفاق رائے سے انتخاب کرتے ہوئے صباح نیوز کے چیف ایڈیٹر شکیل احمد ترابی کو کونسل کا صدر جبکہ نیوز نیٹ ورک انٹرنیشنل کے چیف ایڈیٹر عمار یاسر کو سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا، آن لائن نیوز ایجنسی کے ایڈیٹر صدیق ساجد سنیئر نائب صدر ، انڈیپینڈینٹ نیوز ایجنسی کے ایڈیٹر آفتاب چودھری نائب صدر ، ڈپولومیٹک نیوز ایجنسی کے چیف ایڈیٹر عنصر محمود بھٹی فنانس سیکرٹری جب کہ پاکستان پریس انٹرنیشنل کے عدنان افتخار ڈپٹی سیکرٹری ہوںگے ۔ راصب خان خبر ایجنسی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت منعقدہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں متفقہ طور پر تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کی منظوری دے دی گئی ہے یہ پابندی پنجاب حکومت کی درخواست پر عائد کی گئی ہے اور بطور سیاسی جماعت تحریک لبیک کو تحلیل کرنے کا مروجہ طریقہ اختیار کرنے کے بجائے کابینہ نے تحریک لبیک کو دہشت گردی اور تشدد آمیز سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات کے تحت انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت کالعدم قرار دیا گیا ہے۔ تحریک لبیک کے خلاف کارروائی کا آغاز چند روز قبل پنجاب حکومت کی جانب سے وفاقی حکومت کو تحریک پر پابندی کی سفارش سے ہوا تھا جس کا جائزہ لینے کے لیے جمعرات کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی انتظامیہ نے فوڈ اتھارٹی کے ساتھ مل کر ناقص اور غیر معیاری ملاوٹ شدہ دودھ کی فروخت کے خلاف کریک ڈاون شروع کر دیا ہے۔ وسطی کورنگی اور ملیر کے ڈپٹی کمشنرز نے مجموعی طور پر 20 دکانیں سر بمہر کردی ہیں۔ سیل کردہ دکان بلااجازت کھولنے پر پچاس ہزار روپے جرمانہ عاید کیا گیاجبکہ مالک کو گرفتار کر لیا گیا۔ کمشنر کراچی کو پیش کردہ ڈپٹی کمشنر ز نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ یہ دکانیں فارملین ملا دودھ فروخت کر رہے تھے۔ جبکہ فارملین ملا دودھ پینے سے انسانی جسم پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں کیونکہ فارملین انسان کے اندرونی اعضاء کو نقصان پہنچاتا ہے، علاوہ ازیں اعصابی عوارض کا بنتا...
اجلاس میں متفقہ طور پر علامہ سید رضی جعفر نقوی سرپرست، سید شبر رضا جنرل سیکریٹری اور سید میثم عابدی سیکریٹری سپریم کونسل منتخب ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ معروف عالم دین علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی جعفریہ الائنس پاکستان کے نئے صدر منتخب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق جعفریہ الائنس پاکستان کی سپریم کونسل کا اجلاس بارگاہ حسینی پی ای سی ایچ ایس کراچی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں علامہ سید رضی جعفر نقوی، علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی، علامہ ڈاکٹر عقیل موسیٰ، علامہ باقر حسین زیدی، علامہ نثار قلندری، سید شبر رضا، مولانا شیخ یعقوب منتظری، مولانا مرزا طاہر علی حبیب، سید میثم عابدی، حیدر علی خان، سید سبط رضا، غفران مجتبیٰ نقوی اور غیور عابدی شریک تھے۔ اجلاس میں متفقہ طور...
وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ تحریک لبیک پر پابندی کے لیے کافی مواد موجود تھا۔جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ اس تنظیم نے راستے میں جگہ جگہ املاک کو نقصان پہنچایا، جو تنظیم ایسی کارروائی میں ملوث ہو تو کالعدم قرار دیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نوٹیفکیشن جاری ہونے کے 30 دن کے اندر متعلقہ جماعت اپیل کرسکتی ہے، نظر ثانی کی اپیل کے بعد پابندی برقرار رہے تو پھر عدالت جاسکتے ہیں۔وزیراعظم کے مشیر نے مزید کہا کہ اس سے پہلے بھی اس جماعت نے یقین دہانی کرائی تھی لیکن پوری نہ کی۔اُن کا کہنا تھا کہ سہیل...
رانا ثنااللہ: تحریک لبیک نے وعدے پورے نہیں کیے، املاک کو نقصان پہنچایا ، پابندی کا فیصلہ شواہد کی بنیاد پر کیا گیا
وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے ماضی میں بھی حکومت کو یقین دہانیاں کرائی تھیں مگر ان پر عمل نہیں کیا۔ جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ مذہبی جماعت نے حالیہ مظاہروں کے دوران جگہ جگہ سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچایا، اور ان کے خلاف ایسے شواہد موجود تھے جن کی بنیاد پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا۔ ان کے مطابق، اگر کوئی تنظیم ایسی سرگرمیوں میں ملوث پائی جائے جو قانون اور امن عامہ کے لیے خطرہ ہوں تو اسے کالعدم قرار دیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزارت...
پراسیکیوشن کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ اپنے رشتہ دار شاہ نواز کو سہولت فراہم کررہا تھا، ملزم کے مطابق شاہ نواز ٹی ٹی پی کا کمانڈر ہے۔ عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی۔ اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم تنظیم تحریک طالبان کی سہولت کاری کے الزام میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت خارج کرکے ملزم کو جیل میں رکھنے کا حکم دے دیا۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج محمد اقبال خان نے ملزم عارف اللہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ پراسیکیوشن کے مطابق ملزم عارف اللہ کو مہمند سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے تھانہ پنڈیالی کی حدود شیش محل کے پہاڑ کے...
کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک تحفظ آئین کے رہنماؤں نے کہا کہ ظلم سے بلوچستان کو کنٹرول نہیں کیا جا سکتا ہے۔ سیاسی رہنماؤں کو بے جرم قید کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے پی ٹی آئی کے جلسے کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ظلم سے بلوچستان کو کنٹرول نہیں کیا جا سکتا ہے۔ سیاسی رہنماؤں کو بے جرم قید کیا گیا ہے۔ سردار اختر مینگل کا نام عدالتی حکم کے باجود "نو فلائی لسٹ" سے نہیں نکالا جا رہا ہے۔ یہ بات پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر داؤد شاہ کاکڑ، مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنماء علامہ ولایت حسین جعفری، بلوچستان نیشنل پارٹی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع قائدین کی نائب ناظمہ نگہت قریشی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے تحت 21، 22 اور 23 نومبر کو ہونے والا اجتماع عام دراصل نظام بدلو تحریک کا ایک ولولہ انگیز اور فیصلہ کن پڑاؤ ثابت ہوگا، اس اجتماع کی کامیابی کے لیے تمام کارکنان کو اپنی توانائیاں، صلاحیتیں اور وسائل وقف کر دینے چاہییں تاکہ یہ تاریخی اجتماع ایک مثالی اور منظم انداز میں منعقد ہو۔انہوں نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اجتماع محض ایک پروگرام نہیں بلکہ اقامتِ دین کے راستے پر عملی جدوجہد اور فکری تربیت کا سنگ میل ہے، جس کا مقصد قوم میں بیداری پیدا کرنا اور اسلامی نظام کے قیام کے لیے...
— فائل فوٹو ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کےخلاف ایک ٹھوس، قابل تصدیق میکنزم کے قیام کی حمایت کرتا ہے، جس پر ترکیہ میں 25 اکتوبر کو بات چیت ہو گی۔ترجمان دفتر خارجہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پولینڈ کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے پاکستان کا دو روزہ دورہ کیا۔ دورے میں وفود کی سطح پر بات چیت ہوئی اور 2 مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط ہوئے۔طاہر اندرابی کا کہنا ہے کہ مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ پر بات چیت کی گئی، علاقائی و عالمی امور اور یوکرین سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پولینڈ نے پاکستان...
اسلام آباد (صغیر چوہدری ) تحریک لبیک کو شیڈول ون کے تحت کالعدم قرار دیا گیا ہے شیڈول کیا ہے شیڈول اوّل (First Schedule) سے مراد وہ سرکاری فہرست ہے جس میں ایسی تنظیمیں شامل کی جاتی ہیں جنہیں حکومت پاکستان انسدادِ دہشت گردی ایکٹ (Anti-Terrorism Act 1997) کے تحت کالعدم (Proscribed) یا زیرِ نگرانی (Under Observation) قرار دیتی ہے۔جب کسی جماعت کا نام شیڈول ون میں ڈال دیا جائے تو قانونی طور پراس جماعت کی سرگرمیاں بند سمجھتی جاتی ہیں اس کے دفاتر ۔ اکاؤنٹس سیل یا فریز ہو جاتے ہیں اور اس جماعت پر جلسے جلوس چندہ وغیرہ پر پابندی لگ جاتی ہےاس کا نام تمام اداروں یعنی نیکٹا، پولیس، FIA وغیرہ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے...
ویب ڈیسک :سابقہ ٹکٹ ہولڈر تحریک لبیک محمد اصغر قادری نے تحریک لبیک کو خیر باد کہ دیا۔ سابقہ ٹکٹ ہولڈر محمد اصغر قادری نے کہا کہ 2018 کے الیکشن میں ملتان سے تحریک لبیک کی ٹکٹ پر الیکشن لڑا،پاکستان اور پاکستانی اداروں کے ساتھ وفادار ہوں،تحریک لبیک سے لا تعلقی کا اعلان کرتا ہوں۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی حکومت نے 27 اکتوبر کو جموں و کشمیر پر غیر قانونی بھارتی قبضے کے خلاف ’یومِ سیاہ‘ منانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کابینہ ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پورے ملک میں 27 اکتوبر کو صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یومِ سیاہ کے موقع پر یہ خاموشی کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی اور ان کی جدوجہدِ آزادی کے احترام کے طور پر اختیار کی جائے گی۔ وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات نے تمام سرکاری و نجی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس موقع پر کشمیری بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے تقریبات اور آگاہی مہمات...
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) بلوچستان زون نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث منظم نیٹ ورک کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے افغان شہریوں سمیت 6 اسمگلروں کو گرفتار کر لیا۔ کارروائیاں ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کوئٹہ نے مختلف علاقوں میں کیں۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں عدیل علی، ثناءاللہ اور عبدالخالق شامل ہیں، جبکہ 3 افغان شہری بھی حراست میں لیے گئے ہیں۔ ملزمان کو کوئٹہ کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ مزید پڑھیں: فٹ بال ٹیم ظاہر کرکے 17 نوجوانوں کو بیرون ملک بھیجنے والا انسانی اسمگلر گرفتار ایف آئی اے کے مطابق ملزم عدیل علی کے قبضے سے 3 موبائل فون برآمد ہوئے جن میں انسانی اسمگلروں سے متعلق چیٹس،...
وزارتِ داخلہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے پاس ایسی ٹھوس وجوہات موجود ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ جماعت کے تانے بانے دہشت گردی سے جڑے ہوئے ہیں، انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت ٹی ایل پی کو فرسٹ شیڈول میں شامل کرتے ہوئے کالعدم جماعتوں کی فہرست میں باقاعدہ شامل کر لیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزارت داخلہ نے وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی لگانے کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ٹی ایل پی کو کالعدم تنظیم قرار دے دیا گیا ہے۔ وزارتِ داخلہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے پاس ایسی ٹھوس وجوہات موجود ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزارتِ داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو باقاعدہ طور پر کالعدم جماعت قرار دیتے ہوئے اسے فرسٹ شیڈول کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔اس فیصلے کے ساتھ ہی وزارتِ داخلہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا، جس کے تحت اب ٹی ایل پی کسی بھی قسم کی سیاسی، مذہبی یا تنظیمی سرگرمی انجام نہیں دے سکے گی۔ حکومت نے واضح کیا ہے کہ تنظیم کی تمام سرگرمیوں پر انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت مکمل پابندی عائد کی جا رہی ہے۔وزارتِ داخلہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ٹی ایل پی کے خلاف کارروائی انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت عمل میں لائی گئی ہے، جس کے بعد وزارتِ قانون کو رپورٹ...
فلسطینی ذرائع کے مطابق قاہرہ میں ہونے والے اس اجلاس میں غزہ میں حماس کے رہنما خلیل الحیہ نے حماس وفد کی قیادت کی جبکہ فتح کی جانب سے یہ وفد فلسطینی اتھارٹی کے نائب صدر حسین الشیخ کی قیادت میں شریک ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں اسلامی تحریک مزاحمت حماس اور فتح کے نمائندوں کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں موجودہ فلسطینی صورتِ حال اور غزہ میں فائر بندی کے معاہدے کے دوسرے مرحلے سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ فلسطینی ذرائع کے مطابق قاہرہ میں ہونے والے اس اجلاس میں غزہ میں حماس کے رہنما خلیل الحیہ نے حماس وفد کی قیادت کی جبکہ فتح کی جانب سے یہ وفد فلسطینی...
وفاقی حکومت نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ کے تحت کالعدم تنظیم قرار دیتے ہوئے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کے نزدیک ٹی ایل پی دہشتگردی میں ملوث پائی گئی ہے، لہٰذا تنظیم پر پابندی عائد کی جا رہی ہے۔ اس سے قبل جمعرات کے روز وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دی گئی تھی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ 2016 میں قائم ہونے والی یہ تنظیم ملک بھر میں شرانگیزی اور پُرتشدد احتجاجی مظاہروں میں ملوث رہی ہے، جن کے باعث سکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں کی جانیں...
پشاور: انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم تنظیم تحریک طالبان کی سہولت کاری کے الزام میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت خارج کرکے ملزم کو جیل میں رکھنے کا حکم دے دیا۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج محمد اقبال خان نے ملزم عارف اللہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ پراسیکیوشن کے مطابق ملزم عارف اللہ کو مہمند سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے تھانہ پنڈیالی کی حدود شیش محل کے پہاڑ کے قریب سے حراست میں لیا تھا، ملزم کے قبضے سے بارودی مواد اور دیگر آلات برآمد ہوئے۔ پراسیکیوشن کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ اپنے رشتہ دار شاہ نواز کو سہولت فراہم کررہا تھا، ملزم کے مطابق شاہ نواز ٹی ٹی پی کا کمانڈر ہے۔ عدالت...
فائل فوٹو وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت سمجھتی ہے ٹی ایل پی دہشت گردی میں ملوث ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق وزارت داخلہ نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت ٹی ایل پی کو کالعدم قرار دیا ہے۔اس سے قبل گزشتہ روز وفاقی کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دی تھی۔ یہ منظوری وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت جمعرات کی شام ہونے والے اجلاس میں دی گئی تھی۔ ٹی ایل پی کو ایک پروجیکٹ کے طور پر لانچ کیا گیا، عظمیٰ بخاریجیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ ماضی میں کچھ جماعتوں...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے عہدہ سنبھالنے کے بعد عوام کے پاس جانے اور عوامی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کا باقاعدہ آغاز آج ضلع چارسدہ سے کیا جا رہا ہے۔ ضلع چارسدہ کے علاقے رجڑ میں تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، جبکہ گزشتہ 2 دنوں سے ضلعی انتظامیہ اور ٹی ایم اے کی نگرانی میں انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ کے روٹ پر صفائی بھی جاری ہے۔ وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق، سہیل آفریدی آج دوپہر 3 بجے چارسدہ کا دورہ کریں گے اور عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔ ’وزیراعلیٰ کا دورہ سیاسی ہے‘ چارسدہ کے رہائشی سہیل آفریدی کے دورے اور جلسے سے کافی امیدیں لگائے بیٹھے ہیں کہ شاید وہ ترقیاتی...
عدم تعاون پر بیوروکریسی کیخلاف کارروائی کا عندیہ، سہیل آفریدی کا چیف سیکریٹری کو فہرستیں تیار کرنے کا حکم
نئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے عہدہ سنبھالنے کے بعد چیف سیکریٹری کو ایسے افسران کی فہرست تیار کرنے کی ہدایت کی ہے کہ جو حکومتی پالیسی کے برخلاف صوبائی حکومت کے ساتھ تعاون نہیں کر رہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے یہ ہدایت چیف سیکریٹری اور انتظامی افسران کے ساتھ اپنے پہلے اجلاس میں دی۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس بار صوبے میں حقیقی تبدیلی لائی جائے گی، انتظامی افسران کو حکومتی پالیسیوں کے مطابق کام کرنا ہوگا، اور جو اس میں رکاوٹ بنے گا، اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت نے صوبے کو پی ٹی آئی کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا، گورنر خیبرپختونخوا کا وزیراعظم سے شکوہ سہیل آفریدی نے...
تحریک لبیک پر پابندی کیلئے سپریم کورٹ میں باقاعدہ ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کا معاملہ وزارت قانون کو بھجوایا جائیگا، پابندی سے متعلق عدالت میں باقاعدہ ریفرنس دائر کیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ وزارت قانون تحریک لبیک پاکستان پر پابندی سے متعلق باقاعدہ ریفرنس سپریم کورٹ میں دائرکریگی، سپریم کورٹ سے ریفرنس کی منظوری پر الیکشن کمیشن ٹی ایل پی کو ڈی نوٹیفائی کریگا۔ ریفرنس کی منظوری پر الیکشن کمیشن ٹی ایل پی پرپابندی لگادے گی، 15 دنوں میں پابندی کا ریفرنس سپریم کورٹ میں فائل کیا جائیگا۔ذرائع نے ٹی ایل پی پر پابندی کے حوالے سے مزید بتایا کہ...
ٹی ایل پی کے پرتشدد مظاہرین کیخلاف کریک ڈاون جاری ، 954افراد گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 23 October, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )پولیس نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی)کے پرتشدد مظاہرین کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے 954 افراد کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور لوکیٹر کی مدد سے مفرور ملزمان کو پکڑنے کیلئے لاہور میں چھاپے مارنا شروع کر دیئے ہیں اور دیگر اضلاع میں بھی کریک ڈاون جاری ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ٹی ایل پی کے دیگر پرتشدد مظاہرین مختلف اضلاع میں مفرور ہیں جن کے خلاف پولیس کی مختلف ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں، لاہور پولیس نے ٹارگٹ لسٹ تیار کی ہے جس میں تقریبا ساڑھے تین ہزار مظاہرین کی شناخت...
ملک میں جمادی الاول 1447ھ کا چاند نظر آگیا، 24 اکتوبر کو یکم جمادی الاول ہوگی WhatsAppFacebookTwitter 0 23 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )ملک میں جمادی الاول 1447ھ کا چاند نظر آگیا، 24 اکتوبر کو یکم جمادی الاول ہوگی۔چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں چاند کی رویت کا اعلان کیا گیا۔ رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس وفاقی دارالحکومت میں وزارت کے کوہسار بلاک میں واقع چھت یا کمیٹی روم میں ہواجبکہ تمام صوبائی دارالحکومتوں، بشمول کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں بیک وقت منعقد ہوئے، ان اجلاسوں میں مقامی سطح پر موسم کی صورتِ حال اور شہادتوں پر غور کیا...
تیسرے ایشین یوتھ گیمز میں پاکستان کے دونوں 100 میٹر کے رنرز فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئے ہیں۔ کراچی کی 15 سالہ اقرا ریاض گرلز 100 میٹر کے ہیٹ مقابلے میں 26 ایتھلیٹس میں 17 ویں نمبر پر رہیں۔ انہوں نے اپنی ذاتی بہترین کارکردگی دکھائی اور اپنا ریکارڈ 13.60 سیکنڈز سے بہتر کر کے 13.09 سیکنڈز تک پہنچا لیا، مگر مقررہ وقت 12.09 سیکنڈز تک پہنچنے میں کامیاب نہیں ہو سکیں۔ ادھر بوائز 100 میٹر ریس میں پاکستان کے غلام مرتضیٰ نے بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، لیکن وہ 31 ایتھلیٹس میں 18 ویں پوزیشن پر رہے اور فائنل کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکے۔ ان کا وقت 11.20 سیکنڈز رہا۔ یہ گیمز بحرین میں جاری...
بحرین میں جاری تیسرے ایشین یوتھ گیمز کے 100 میٹر کے مقابلوں میں شریک دونوں پاکستانی رنرز فائنل میں جگہ بنانے میں ناکام ہوگئے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق اسپیڈ اسٹار ٹریک اینڈ فیلڈ کلب، کراچی کی 15 سالہ اقرا ریاض گرلز 100 میٹرز ایونٹ کے ہیٹ مقابلے میں 26 ایتھلیٹس میں 17 ویں نمبر پر رہیں، 12.09 سیکنڈز کی مقررہ حد تک رسائی میں ناکام اقرا کا وقت 13.09 سیکنڈز رہا۔ تاہم، انہوں نے اپنا ذاتی ریکارڈ بہتر بنالی جو 13.60 سیکنڈز کا تھا۔ بوائز100 میٹرز دوڑ میں پاکستان کے غلام مرتضیٰ کو بھی ناکامی کا سامنا رہا، وہ 11.20 سیکنڈز کے ساتھ ہیٹ میں شریک 31 ایتھلیٹس میں 18 ویں نمبر پر رہے۔ واضح رہے کہ دو مرتبہ التواء کا شکار ہونے کے بعد ایشین یوتھ گیمز میں 45...
وفاقی کابینہ کے اجلاس کا اعلامیہ وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر ٹی ایل پی (TLP) کو انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت کالعدم قرار دینے کی منظوری دے دی۔ پنجاب حکومت کی درخواست پر وزارت داخلہ نے سمری وفاقی کابینہ میں پیش کی۔ وفاقی کابینہ کو ملک میں ٹی ایل پی (TLP) کی پر تشدد اور دہشت گردانہ سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں حکومت پنجاب کے اعلیٰ افسران بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔اجلاس کو کالعدم تنظیم کی پر تشدد اور انتشار پھیلانے والی کاروائیوں پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ 2016 سے قائم اس تنظیم نے پورے ملک میں شر انگیزی کو ہوا دی۔ تنظیم کی وجہ سے ملک کے مختلف حصوں میں شر انگیزی کے...
پاکستان میں مہینہ جمادی الاوّل 1447 ہجری کا چاند نظر آ گیا ہے، جس کے مطابق 24 اکتوبر کو یکم جمادی الاوّل ہوگی۔ یہ اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔ رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزارت کے کوہسار بلاک کی چھت پر منعقد ہوا، جبکہ تمام صوبائی دارالحکومتوں جیسے کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں بھی بیک وقت مقامی اجلاس ہوئے۔ ان اجلاسوں میں موسم کی صورتحال اور چاند دیکھنے والوں کی شہادتوں پر غور کیا گیا۔
وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی عائد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس پابندی کا اطلاق انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کی دفعہ 11B(1) کے تحت کیا جائے گا۔ نجی نیوزچینل کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ٹی ایل پی پر پابندی کی سمری پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اس سے قبل پنجاب حکومت نے بھی ٹی ایل پی پر پابندی لگانے کی سفارش وفاقی حکومت کو ارسال کی تھی۔ یاد رہے کہ تحریک لبیک پاکستان پر پہلے بھی 2021 میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے دوران پابندی عائد کی گئی تھی، تاہم تقریباً سات ماہ بعد اس پابندی کو واپس لے لیا گیا تھا۔ ٹی ایل پی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:۔ وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی کی منظوری دے دی گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت کابینہ کااجلاس ہوا۔ وزارت داخلہ نے پنجاب حکومت کی سفارش پر سمری کابینہ میں بھیجی تھی۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مجموعی معاشی، داخلی اور سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اسی طرح پاک-افغان بارڈر کی صورتحال بھی زیر بحث آئی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس میں اہم سمریاں منظوری کےلئے پیش گئیں۔ ویب ڈیسک
سٹی 42 : پنجاب میں گاڑیوں میں غیر قانونی ایل پی جی سلنڈرز کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سیکرٹری پنجاب پروونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی حسان احسن نے کارروائی کیلئے ایس او پیز منظور کر لئے، جن کے تحت غیر قانونی ایل پی جی سلنڈر والی گاڑی غیر محفوظ اور “ان فِٹ” قرار دی جائے گی۔ اسکے علاوہ گاڑی موقع پر چالان اور قبضے میں لیے جانے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ فٹنس سرٹیفکیٹ، روٹ پرمٹ اور رجسٹریشن کی تجدید سلنڈر ہٹائے بغیر نہیں ہوگی، خلاف ورزی پر گاڑی پروونشل موٹر وہیکل آرڈیننس کے تحت بند بھی ہو سکے گی، ساتھ ہی غیرمعیاری اور غیرقانونی سلنڈر ضبط کیا جائے گا۔ ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ صوبائی کابینہ کی تشکیل سے متعلق حتمی فیصلہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کے بعد کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ فی الحال کابینہ کے اراکین کے نام طے نہیں کیے گئے اور تمام اہم امور پارٹی قیادت کی مشاورت سے طے پائیں گے۔میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں وزیراعلیٰ کے پی نے وضاحت کی کہ وہ جلد اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کریں گے، جس کے بعد کابینہ کے ناموں اور وزارتوں کی تقسیم پر حتمی منظوری لی جائے گی۔ ان کے بقول، پارٹی کے اندر مشاورت کا عمل جاری ہے اور فیصلہ سازی میں جلد بازی نہیں کی جا...
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر تحریک فساد کی جانب سے امپیریئل کالج کے خلاف منفی اور گمراہ کن پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، حالانکہ نوازشریف آئی ٹی سٹی میں امپیریئل کالج لندن کے کیمپس کے قیام پر باضابطہ پریس ریلیز جاری ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف آئی ٹی سٹی میں نووو کیئر ادارے اور امپیریئل کالج ہیلتھ کیئر ٹرسٹ کے اشتراک سے ایک جدید یونیورسٹی اور میڈیکل کالج قائم کیا جا رہا ہے، جہاں 300 بستروں پر مشتمل ہسپتال بھی تعمیر کیا جائے گا۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) جب بھی عوام کی بھلائی کے لیے کوئی قدم اٹھاتی ہے تو پی ٹی آئی کو...
حال ہی میں مشہور سوشل میڈیا انفلوئنسر کو ڈیجیٹل بلیک میلنگ کا سامنا کرنا پڑا، جس کے نتیجے میں انہیں 50 لاکھ روپے کا بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ یہ واقعہ بھارت کی ریاست مدھیا پردیش کے شہر جبلپور میں پیش آیا جو اس نوعیت کا پہلا سائبر کرائم کیس ہے۔ 28 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر عظیم احمد جن کے انسٹاگرام پر 57 ملین فالورز ہیں، کو سائبر فراڈ کرنے والوں نے دھمکیاں دے کر ان کے اکاؤنٹس کو ’اسٹرائیک‘ بھیجنے اور ’بین‘ کرنے کی کوشش کی۔ دھمکیوں کے باعث احمد نے مجبوری میں فراڈ کرنے والوں کو متعدد بار ادائیگیاں کیں جو بالآخر 50 لاکھ روپے تک پہنچ گئیں۔ یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا ہراسانی اور بلیک میلنگ سے کیسے...
دارالخیر کے ایک وفد نے مفتی غلام رسول سامون کی قیادت میں علاقے کا دورہ کیا اور متاثرین میں تقسیم کے لیے ضروری امدادی سامان مقامی مسجد کمیٹی کے حوالے کیا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں دارالخیر میر واعظ منزل سرینگر نے تنظیم کے سرپرست میر واعظ عمر فاروق کی طرف سے شہر کے علاقے فتح کدل میں آتشزدگی کے ہولناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے جس میں کئی رہائشی مکان خاکستر ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق تنظیم نے میر واعظ عمر فاروق جو کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما بھی ہیں کی نمائندگی کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ میر واعظ...
جنوبی افریقہ نے دوسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کردی، پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں صرف 138 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور مہمان ٹیم کو جیت کے لیے 68 رنز کا آسان ہدف دیا جو اس نے 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ پاکستان ٹیم نے چوتھے روز صرف 44 رنز بنائے اور 6 وکٹیں گنوائیں، نصف سنچری بنانے والے بابر اعظم کے علاوہ کو بلے باز قابل ذکر کاکردگی نہیں دکھاسکا، جنوبی افریقہ کی جانب سے سائمن ہرمن نے کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جنوبی افریقہ کی دوسری اننگزراولپنڈی میں کھیلے گئے میچ کے چوتھے روز جنوبی افریقہ نے دوسری اننگز میں 68...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونی کیشن کے اجلاس میں سیکرٹری آئی ٹی نے انکشاف کیا ہے کہ بین الاقوامی انٹرنیٹ کیبل میں پیدا ہونے والا فالٹ تاحال مکمل طور پر بحال نہیں کیا جا سکا۔ انہوں نے بتایا کہ فالٹ دور کرنے کے لیے متعلقہ کنسورشیم کی جانب سے کام تیزی سے جاری ہے، تاہم مرمت کا عمل پیچیدہ اور وقت طلب ہے۔ سیکرٹری کے مطابق، انٹرنیٹ سروس کی تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کی انٹرنیٹ ٹریفک کو عارضی طور پر متبادل بین الاقوامی روٹس پر منتقل کر دیا گیا ہے تاکہ صارفین کو کم سے کم مشکلات کا سامنا ہو۔کمیٹی کے ارکان نے ملک کے مختلف حصوں میں موبائل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کے اجلاس کے دوران سیکرٹری آئی ٹی نے اعتراف کیا کہ انٹرنیٹ کی سمندری کیبل میں پیدا ہونے والا فالٹ ابھی تک مکمل طور پر دور نہیں کیا جا سکا۔انہوں نے بتایا کہ فالٹ کی مرمت پر کام کنسورشیم کی جانب سے جاری ہے، تاہم پاکستان کی انٹرنیٹ ٹریفک کو عارضی طور پر متبادل راستوں پر منتقل کردیا گیا ہے تاکہ عوام کو زیادہ مشکلات کا سامنا نہ ہو۔اجلاس کے دوران ملک بھر میں موبائل سگنلز کی ناقص کارکردگی پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا گیا، جس پر کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ اگلے اجلاس میں پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی...
تحریک انصاف کے گرفتار ضلعی صدر شہباز بھٹی کو عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنما کی 26 نومبر کے 4 مقدمات میں گرفتاری ڈال دی گئی، پولیس نے چاروں مقدمات میں شہباز بھٹی کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ مانگ لیا۔ وکلائے صفائی نے گرفتاری غیر قانونی قرار دے کر کیسوں سے ڈسچارج کی استدعا کی اور مؤقف اپنایا کہ شہباز بھٹی کی ایک سال بعد گرفتاری سیاسی انتقامی کارروائی ہے۔ پراسیکیوٹر نے کہا کہ سرکاری پراسیکیوٹر نے جسمانی ریمانڈ کی حمایت کر دی تفتیش ہوگی تو پتہ چلے گا بے گناہ ہے یا ملزم، شہباز بھٹی کو تھانہ سٹی صادق آباد نیو ٹاؤن اور وارث خان درج مقدمات میں گرفتاری ڈالی گئی، اس کے علاوہ اڈیالہ جیل...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی نے اعتراف کیا ہےکہ انٹرنیٹ کیبل میں فالٹ تاحال مکمل طور پر دور نہیں کیا جاسکا ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کے اجلاس میں سیکرٹری آئی ٹی نے بتایا کہ انٹرنیٹ کی کیبل میں فالٹ تاحال مکمل طور پر دور نہیں کیا جاسکا، کنسورشیم کی جانب سے کام جاری ہے، پاکستان کی انٹرنیٹ ٹریفک کو متبادل روٹس پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ بعد ازاں کمیٹی نےملک بھر میں موبائل سگنلز کی ناقص صورتحال پر اگلے اجلاس میں پی ٹی اے حکام کو طلب کرلیا۔اجلاس میں اسلام آباد آئی ٹی پارک کے منصوبے پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی جب کہ دوران اجلاس پروجیکٹ ڈائریکٹر...
وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) درخواست دے تو سابق وزیراعظم عمران خان کو بنی گالہ شفٹ کیا جا سکتا ہے۔ نجی ٹی وی پر سینیر صحافی عاصمہ شیرازی کے شو میں بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) درخواست دے ہم عمران خان کو بنی گالہ شفٹ کر دیتے ہیں، پھر وہ روز صبح شام انہیں ملیں، باتیں کریں یا لڈو کھیلیں ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔ BREAKING NEWS ????????????وفاقی حکومت عمران خان کو بنی گالہ منتقل کرنے کو تیار۔۔۔ پی ٹی آئی درخواست دے ہم عمران خان کو بنی گالہ منتقل کر دیتے ہیں۔۔۔ ابھی تک...
آزاد کشمیر میں جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے زیراہتمام حال ہی میں چلنے والی احتجاجی تحریک نے جہاں ریاست میں افراتفری کو جنم دیا، وہیں فورم کے قائدین ذاتی مقاصد حاصل کرنے میں ضرور کامیاب رہے۔ جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی تحریک میں ظاہری طور پر عوامی حقوق کے نام پر چارٹر آف ڈیمانڈ سامنے لایا گیا تھا، تاہم اس کے پس پردہ کچھ اور معاملات بھی تھے۔ یہ بھی پڑھیں: جموں کشمیر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے متحرک رہنما شوکت نواز میر کون ہیں؟ عوامی ایکشن کمیٹی نے حکومت کو 38 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا تھا، جن میں سے 90 فیصد مطالبات احتجاج سے قبل ہی مان لیے گئے تھے، تاہم ایکشن کمیٹی...
اسلام آباد (صلاح الدین خان )سیکر ٹری اطلاعات عمبرین جان کی ریٹائرمنٹ کے بعد نئے سیکر ٹری کے نام کی منظوری کے لیے4 ناموں کی سمری وزیر اعظم کو بھیج دی گئی۔ چار ناموں کی سمری میں ڈیجیٹل کمیونیکیشن کے سعید احمد شیخ، انفارمیشن اکیڈمی سروس کی عمرانہ وزیر، پی ایم پریس سیکرٹری محمد ارشد، پی بی سی کے اشفاق احمد کا نام شامل ہے۔
باور کیا جاتا ہے کہ خالصتان 20ویں صدی کے آواخر میں جنم لینے والی کوئی تحریک ہے۔ سو لازم ہے کہ اس تحریک کا بیک گراؤنڈ سمجھ لیا جائے۔ سکھ مذہب 15ویں صدی کے آواخر میں بابا گروناک کی تعلیمات کی روشنی میں وجود میں آیا۔ خدا کی وحدانیت، مساوات اور انصاف اس مذہب کے اہم ستون ہیں اور گرنتھ صاحب اس کی مقدس کتاب۔ اس مذہب کے 10ویں گرو گوبند سنگھ جی نے 1699 میں خالصہ پنتھ (پاک، آزاد سکھ برادری) کی بنیاد رکھی ہے۔ یہی وہ اصطلاح ہے جو آگے چل کر خالصتان میں بدلی۔گروگوبند جی کے 100 سال بعد رنجیت سنگھ نے پہلی سکھ ریاست بنا بھی لی۔ مگر جلد ہی برٹش ہندوستان پر قبضے کے لئے...
اسلام آباد : پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے التواء کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو نئی حلقہ بندیوں کے لیے 4 ہفتوں کا وقت دے دیا،جس کے لیے حکمنامہ جاری کردیا گیا ہے۔ ای سی پی ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے حکم نامے کے متعلق پنجاب حکومت نے نئے قانون کے تحت حدود کا تعین کرنا ہے، پنجاب حکومت نے حلقوں کی حدود بندی کیلئے 4 ہفتوں کاوقت مانگا، جبکہ نئے ایکٹ کی منظوری کے بعد حدبندی قانونی تقاضا ہے۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے چیف سیکرٹری پنجاب کے نام مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی استدعا پر 4 ہفتوں کا وقت دیاگیا، اگر پنجاب حکومت نے 4 ہفتوں میں کام نہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت)سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کراچی کے صدر ایڈووکیٹ سرفراز میتلو نے ایک بار پھر بار کے انتخابات کے بعد کارپوریٹ فارمنگ کے خلاف وکلا کی منظم تحریک شروع کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نہروں اور کارپوریٹ فارمنگ کے معاملے پر جاری تحریک کے دوران وکلا کے ایک دوسرے گروپ نے 26ویں آئینی ترمیم سمیت دیگر معاملات کو درمیان میں لا کر منظم تحریک کو متاثر کیا۔ایڈووکیٹ سرفراز میتلو، ٹھٹھہ پہنچے جہاں انہوں نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ٹھٹہ کے وکلا کی جانب سے دی گئی استقبالیہ تقریب میں شرکت کی اور وکل سے ووٹ دینے کی اپیل بھی کی۔اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈووکیٹ سرفراز...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ