نیپرا کا4 سال بعد بڑے بجلی کےبریک ڈاؤن کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
شاہد سپرا:ملک بھر میں 9 جنوری 2021 کو ہونے والے بڑے بجلی بریک ڈاؤن سے متعلق نیپرا نے4سال بعد فیصلہ سنا دیا۔
تحریری فیصلے کے مطابق نیپرا نے بریک ڈاؤن کی ذمہ داری نیشنل گرڈ کمپنی پر عائد کرتے ہوئے اس کا جواب مسترد کر دیا ہے۔
نیپرا نے نیشنل گرڈ کمپنی پر اڑھائی کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کرتے ہوئے 15 روز کے اندر ادائیگی کا حکم دے دیا ہے۔ تحریری فیصلہ میں واضح کیا گیا کہ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید کارروائی کی جائے گی۔
باغبان پورہ کی خواتین نے بلاول سے سیاست چھڑوا دی، اسکے بعد کیا باتیں ہوئیں؟ دلچسپ رپورٹ
یاد رہے کہ 9 جنوری 2021 کے اس بڑے بریک ڈاؤن کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں 20 گھنٹے تک بجلی کی فراہمی معطل رہی تھی۔ واقعہ کے بعد نیپرا نے نیشنل گرڈ کمپنی کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا، جس کے جواب کو اب مسترد کر دیا گیا ہے۔
نیپرا کے مطابق کمپنی کی جانب سے فراہم کردہ معلومات ناکافی تھیں اور بریک ڈاؤن انتظامی غفلت کا نتیجہ تھا۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
صارفین کے لیے بڑی خوشخبری ،نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
نیپرا نے ایک ماہ کے لیے بجلی 88 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت تمام ڈسکوز کے صارفین پر ہوگا، تاہم لائف لائن صارفین اور الیکٹرک وہیکلز چارجنگ اسٹیشنز اس ریلیف سے مستفید نہیں ہوں گے۔صارفین کو یہ رعایت دسمبر کے بجلی بلوں میں فراہم کی جائے گی۔ حکام کے مطابق اس فیصلے سے ماہِ دسمبر میں عام صارفین کو خاطر خواہ ریلیف ملنے کی توقع ہے۔