آئس لینڈ نے بھی اسرائیل کی شرکت کے فیصلے پر یورو وژن گائیکی مقابلے کا بائیکاٹ کردیا۔ بائیکاٹ کا فیصلہ عوامی بحث کے بعد کیا گیا۔

ڈی جی آئس لینڈ براڈکاسٹر اسٹیفن ایرکسن نے کہا کہ اسرائیل کی شرکت نے یورپی نشریاتی یونین اور عوام میں عدم اتفاق پیدا کردیا ہے۔ اسی بنیاد پر ہم موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر پیچھے ہٹ رہے ہیں۔

اس سے پہلے اسپین، نیدرلینڈز ، آئرلینڈ اور سلوینیا بھی ویانا میں ہونے والے یورو۔وژن مقابلے کا بائیکاٹ کرچکے ہیں۔

خیال رہے کہ یورو وژن یورپ کا موسیقی کا سب سے بڑا مقابلہ ہے۔ یہ بین الاقوامی مقابلہ یورو وژن 1956 سے ہر سال منعقد ہورہا ہے۔

یورو وژن اگلے سال مئی میں ویانا میں منعقد ہوگا جسے دنیا کا دوسرا سب سے بڑا ٹی وی ایونٹ کہا جاتا ہے، جس کے ناظرین کی تعداد 160 ملین سے زائد ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: یورو وژن

پڑھیں:

نیوزی لینڈ کے 3 اہم کھلاڑی ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر

نیوزی لینڈ کے تین اہم کھلاڑی انجری کے سبب ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

ٹیسٹ سے باہر ہونے والوں میں کیوی ٹیم کے اہم فاسٹ بولر میٹ ہینری، ناتھن اسمتھ اور آل راؤنڈر مچل سینٹنر شامل ہیں۔

کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے دوران متبادل فیلڈر کے طور پر فرائض انجام دینے والے گلین فلپس کو باقاعدہ اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

اسی طرح، پہلے ٹیسٹ کے دوران متبادل فیلڈر کے طور پر میدان میں فرائض نبھانے والے ڈیرل مچل کو بھی دوسرے ٹیسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ ڈیرل مچل مڈل آرڈر میں کلیدی کرداد ادا کرتے ہیں۔

وکٹ کیپر بلے باز ٹام بلنڈل پہلے ہی کرائسٹ چرچ میں پہلے دن بیٹنگ کرتے ہوئے ہیمسٹرنگ انجری میں مبتلا ہونے کے بعد ویلنگٹن کے لیے دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے تھے۔

تجربہ کار بلے باز ٹام بلنڈل کی جگہ مچل ہیے کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے اور وہ ٹیسٹ ڈیبیو کر سکتے ہیں۔

کیوی بورڈ نے اسکواڈ میں فاسٹ بولر کرسٹین کلارک کو بھی شامل کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل کی شمولیت پر اعتراض، پانچویں یورپی ملک نے بھی یورو وژن کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا
  • اسرائیل کی شمولیت پر آئیس لینڈ کا بھی ‘یورو وژن’ کے بائیکاٹ کا اعلان
  • پرو ہاکی لیگ، پہلے میچ میں نیدرلینڈز نے پاکستان کو شکست دے دی
  • کراچی، لیاقت آباد میں پولیس مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار
  • اطالوی کمپنی بنگلہ دیش ایئر فورس کو یورو فائٹر ٹائفون ملٹی رول لڑاکا طیارے فراہم کرے گی
  • کراچی، مچھر کالونی میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • بھارتی مسلمانوں کا سماجی و اقتصادی بائیکاٹ
  • تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں پھر کشیدگی‘ سرحد پر جھڑپیں شروع
  • نیوزی لینڈ کے 3 اہم کھلاڑی ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر