راولپنڈی کے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں پیر کے روز ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں چیف آف ڈیفنس فورسز (CDF) اور چیف آف آرمی اسٹاف (COAS) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

تقریب کے دوران تینوں مسلح افواج پاک فوج، پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے چاق چوبند دستوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو سلامی پیش کی۔

تقریب میں پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل (ACM) ظہیر احمد بابر سدھو، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف سمیت تینوں افواج کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیے وزارت دفاع نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

یاد رہے کہ گزشتہ جمعے کو وزارت دفاع نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز مقرر کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ یہ منظوری صدر آصف علی زرداری نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر دی۔

فیلڈ مارشل چیف آف آرمی اسٹاف سی ڈی ایف سید عاصم منیر کو جی ایچ کیومیں گارڈآف آنرپیش کیا جارہا ہے pic.

twitter.com/hHOUPCCar1

— WE News (@WENewsPk) December 8, 2025

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، جنہیں رواں سال فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی گئی، اگلے 5 برس تک بیک وقت چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی اسٹاف کے منصب پر خدمات انجام دیں گے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پاکستان کے دوسرے فیلڈ مارشل اور تقریباً 6 دہائیوں بعد یہ اعزاز پانے والے پہلے افسر ہیں۔ انہیں یہ تاریخی اعزاز بھارت کے خلاف مئی کی جنگ میں پاکستان کی فیصلہ کن فتح کے بعد دیا گیا۔

CDF کے نئے عہدے کا قیام صدر آصف علی زرداری کی جانب سے پاک فوج، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ (ترمیمی) بل 2025 کی منظوری کے بعد عمل میں آیا۔

ترمیم کے مطابق آرٹیکل 243 کے وہ تمام اختیارات جو فیلڈ مارشل کے لیے ہیں، اب کسی بھی جنرل کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی صورت میں لاگو ہوں گے۔

CDF فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا مختصر پروفائل

فیلڈ مارشل اور چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر نے 1986 میں 23 ایف ایف رجمنٹ سے کمیشن حاصل کیا۔ وہ 17ویں آفیسرز ٹریننگ کورس، منگلا کے گریجویٹ ہیں۔

انہوں نے فوج میں کئی اہم عہدوں پر خدمات انجام دیں، جن میں کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ میں ڈائریکٹنگ اسٹاف، کیل میں تعینات انفنٹری بریگیڈ کے بریگیڈ میجر، سی جی ایس سیکریٹریٹ میں جی ایس او-2 اور منگلا کور کے چیف آف اسٹاف شامل ہیں۔ وہ جنرل ہیڈکوارٹرز میں کوارٹر ماسٹر جنرل بھی رہے۔

مزید پڑھیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات، صدر مملکت نے منظوری دیدی

انہوں نے 23 ایف ایف رجمنٹ اور ایک انفنٹری بریگیڈ کی کمانڈ کی جبکہ شمالی علاقہ جات (گلگت) میں فورس کمانڈر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ وہ پاکستان کی 2 اہم خفیہ ایجنسیوں ملٹری انٹیلی جنس (MI) اور انٹر سروسز انٹیلی جنس (ISI) کے ڈائریکٹر جنرل بھی رہے ہیں۔

آئی ایس آئی کی سربراہی کے بعد وہ کور کمانڈر گوجرانوالہ تعینات ہوئے اور پھر کوارٹر ماسٹر جنرل کی حیثیت سے خدمات انجام دیں، جو ان کا آخری عہدہ تھا جس کے بعد انہیں آرمی چیف مقرر کیا گیا۔

فیلڈ مارشل منیر نے جاپان کے فوجی ادارے فوجی اسکول، کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ، ملائیشین آرمڈ فورسز کالج کوالالمپور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے پیشہ ورانہ کورسز مکمل کیے ہیں۔

ان کے پاس نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے پبلک پالیسی اور اسٹریٹیجک سیکیورٹی مینجمنٹ میں ایم فل کی ڈگری بھی ہے۔
CDF فیلڈ مارشل منیر پاکستان آرمی کے وہ پہلے سربراہ ہیں جنہیں سورڈ آف آنر کا اعزاز ملا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر چیف آف ڈیفنس فورسز

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا رمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز خدمات انجام دیں کے بعد

پڑھیں:

فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز(security forces) نے 24 مئی 2026 کو پیش آنے والے ریل حادثے کے بعد خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر بلوچستان کے اضلاع مستونگ، نوشکی، زہری، خضدار اور کیچ میں کارروائیاں کیں۔

بیان میں کہا گیا کہ ان کارروائیوں کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلوں کے دوران بھارتی اسپانسرڈ فتنۃ الہندوستان کے 17 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا اور ان علاقوں میں سرگرم دہشت گردی کے نیٹ ورکس کو بڑا دھچکا پہنچایا ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارتی اسپانسرڈ ہلاک دہشت گردوں کے زیرقبضہ ہتھیار، باردو اور بڑے پیمانے دھماکا خیز مواد اور مواد تیار کرنے کی ڈیوائسز برآمد کرلی گئیں۔

بیان میں بتایا گیا کہ ہلاک دہشت گرد بلوچستان کے ان علاقوں میں دہشت گردی کے کئی اہم واقعات میں ملوث رہے تھے۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں 23 فیصد کمی

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ علاقے سے دہشت گردوں کے صفایا کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز اور پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی عزم استحکام وژن کے تحت دہشت گردی کے خاتمہ کی مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی تاکہ ملک سے بیرونی اسپانسرڈ اور تعاون سے جاری دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ ہو۔

متعلقہ مضامین

  • فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر
  • سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 17 دہشت گرد جہنم واصل
  • بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 17دہشتگرد ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک
  • بلاول بھٹو زرداری کی فیلڈ مارشل کی امن کوششوں کیلئے دعا
  • دعا ہے فیلڈ مارشل امن کی کوششوں میں کامیاب ہوجائیں: بلاول بھٹو زرداری
  • دعا گو ہیں فیلڈ مارشل کی خلیج امن کوششیں کامیاب ہوں، بلاول بھٹو
  • دعا ہے فیلڈ مارشل امن کی کوششوں میں کامیاب ہوجائیں، بلاول بھٹو زرداری
  • دعا گو ہیں جنگ کے خاتمے کیلئے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں، بلاول بھٹو
  • پاکستان کی لبنان پر اسرائیلی حملوں کی مذمت