چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں گارڈ آف آنر پیش کرنے کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں منعقدہ پروقار تقریب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشان امتیاز (ملٹری)، ہلال جرات، چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز کو تینوں مسلح افواج کے دستے کی طرف سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔یہ تقریب بطور پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات ہونے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں منعقد کی گئی۔تقریب میں چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور چیف آف ایئر سٹاف، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سمیت اعلیٰ عسکری افسران بھی شریک ہوئے، اعزازی دستہ کی جانب سے مہمان خصوصی کو جنرل سلامی پیش کی گئی، مہمان خصوصی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اعزازی دستے کا معائنہ بھی کیا۔واضح رہے کہ تاریخ میں پہلی بار چیف آف آرمی سٹاف، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو تینوں مسلح افواج کے دستوں کی جانب سے سلامی پیش کی گئی۔آج کی تقریب معرکہ حق کی تاریخی کامیابی کے بعد رونما ہونے والے اہم تنظیمی تبدیلی کا آغاز ہے، افواج پاکستان مستقبل کی جدید لڑائی کیلئے بہتر طریقے سے اپنے فرائض انجام دے سکیں گی، معرکہ حق جنوبی ایشیا کا وہ تاریخی معرکہ تھا جہاں دو ہمسایہ ریاستیں ایک دوسرے کے مدمقابل ملٹی ڈومین آپریشنز میں لڑیں، اللہ کی نصرت سے پاکستان کو معرکہ حق میں کامیابی حاصل ہوئی۔پاکستان ایئرفورس نے معرکہ حق میں ایئر مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی قیادت میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے 7 جہاز مارگرائے، جن میں 4 رافیل طیاروں سمیت ایس 400 بیٹری سسٹم کو بھی تباہ کیا گیا، جبکہ چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف کی قیادت میں پاکستان نیوی نے پاکستانی سمندری حدود کا برملا دفاع کیا۔پاکستان نیوی کی تیاری اوراعلیٰ دفاعی بندوبست کی بدولت بھارتی نیوی نے سمندر کی طرف سے جنگ چھیڑنے کی جرات نہیں کی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر چیف آف ڈیفنس فورسز معرکہ حق

پڑھیں:

چوہدری شوکت منظور چیمہ کی چھٹی برسی، سعودی عرب میں یادگاری تقریب کا انعقاد

چوہدری شوکت منظور چیمہ کی چھٹی برسی، سعودی عرب میں یادگاری تقریب کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 3 June, 2026 سب نیوز

جدہ( خالد نواز چیمہ )3 جون 2020 کو اس دنیا سے رخصت ہونے والے وزیرآباد کے ہر دلعزیز رہنما، محسن و معمارِ وزیرآباد، سابق ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری شوکت منظور چیمہ مرحوم کو بچھڑے آج چھ برس بیت گئے، مگر ان کی یادیں، خدمات اور عوام دوستی آج بھی لوگوں کے دلوں میں اسی طرح زندہ ہیں جیسے وہ آج بھی اپنے حلقے کے درمیان موجود ہوں۔

چوہدری شوکت منظور چیمہ مرحوم نے اپنی سیاسی اور سماجی زندگی عوام کی خدمت، علاقے کی تعمیر و ترقی اور لوگوں کے مسائل کے حل کے لیے وقف کیے رکھی۔ وزیرآباد اور گردونواح کے عوام آج بھی ان کے دورِ خدمت کو عزت اور محبت سے یاد کرتے ہیں۔ ان کی شخصیت شرافت، خلوص، محبت اور عوامی خدمت کی علامت تھی، یہی وجہ ہے کہ ان کے چاہنے والے آج بھی انہیں فراموش نہیں کر سکے۔

ان کی چھٹی برسی کے موقع پر سعودی عرب میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں اور ان کے چاہنے والوں کی جانب سے ایک پُروقار یادگاری تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف سماجی، سیاسی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی اور چوہدری شوکت منظور چیمہ مرحوم کی سیاسی، سماجی اور عوامی خدمات کو بھرپور انداز میں خراجِ عقیدت پیش کیا۔

تقریب کے شرکاء نے کہا کہ چوہدری شوکت منظور چیمہ صرف ایک سیاستدان نہیں بلکہ عوام کے حقیقی خیرخواہ اور وزیرآباد کی ترقی کے معمار تھے۔ انہوں نے ہمیشہ ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر عوام کے حقوق اور علاقے کی بہتری کے لیے جدوجہد کی۔ ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا آج بھی محسوس کیا جاتا ہے۔

تقریب میں شرکاء نے حکومتِ پنجاب اور وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز سے مطالبہ کیا کہ چوہدری شوکت منظور چیمہ مرحوم کی سیاسی خدمات اور عوامی کردار کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی اہلیہ سابق ممبر صوبائی اسمبلی محترمہ طلعت شوکت منظور چیمہ کو پنجاب میں ایک باوقار اور اعلیٰ مقام دیا جائے، کیونکہ یہ نہ صرف ان کا حق ہے بلکہ عوامی خدمت کے اس تسلسل کا اعتراف بھی ہوگا جس کی بنیاد چوہدری شوکت منظور چیمہ نے رکھی تھی۔

تقریب کے اختتام پر مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ چوہدری شوکت منظور چیمہ کے خدمتِ خلق، محبت اور عوامی فلاح کے مشن کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

اللہ تعالیٰ چوہدری شوکت منظور چیمہ مرحوم کے درجات بلند فرمائے، ان کی قبر کو نور سے بھر دے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرتحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کی جانب سےاپنےعملے کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کا اہتمام ایرانی جزیرے پر امریکی حملے کے بعد ایران کا جوابی وار، بحرین، عراق اور قطر میں سائرن بج گئے سابق وزیرِ اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی سے چیئرمین انوسٹر فورم اور سربراہ یارانِ جدہ چوہدری اظہر وڑائچ کی ملاقات *قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ نے وفاقی حکومت کی جائیداد کے انتظام سے متعلق اتھارٹی کے قیام کیلئے قانون سازی کی... وزیراعظم محمد شہباز شریف کا بلوچستان میں کامیاب انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک ایران-امریکا مجوزہ معاہدہ، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں کمی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • اسکردو: معرکہ حق دوسری سرفرنگا نیشنل میراتھن 2026 کا کامیاب انعقاد
  • کراچی: بھینس کالونی میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ، دلہا گرفتار
  • چوہدری شوکت منظور چیمہ کی چھٹی برسی، سعودی عرب میں یادگاری تقریب کا انعقاد
  • اداکارہ میرب علی کو اچانک سرجری کیوں کروانا پڑی؟ اصل وجہ سامنے آگئی
  • بلاول بھٹو زرداری کی فیلڈ مارشل کی امن کوششوں کیلئے دعا
  • دعا ہے فیلڈ مارشل امن کی کوششوں میں کامیاب ہوجائیں: بلاول بھٹو زرداری
  • دعا گو ہیں فیلڈ مارشل کی خلیج امن کوششیں کامیاب ہوں، بلاول بھٹو
  • دعا ہے فیلڈ مارشل امن کی کوششوں میں کامیاب ہوجائیں، بلاول بھٹو زرداری
  • دعا گو ہیں جنگ کے خاتمے کیلئے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں، بلاول بھٹو
  • پاکستان کی لبنان پر اسرائیلی حملوں کی مذمت