Daily Pakistan:
2025-12-08@11:58:51 GMT

بھارت نے اطلاع دیئے بغیر چناب میں پانی کا ریلا چھوڑ دیا

اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT

بھارت نے اطلاع دیئے بغیر چناب میں پانی کا ریلا چھوڑ دیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت نے پاکستان کو اطلاع دیئے بغیر دریائے چناب میں پانی کا ریلا چھوڑ دیا۔

 نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کے مطابق بھارت نے آبی دہشت گردی کرتے ہوئے پاکستان میں گندم کی فصل کو نقصان پہنچانے کے لیے اپنے ڈیم خالی کیے۔

ذرائع کے مطابق دریائے چناب میں اس وقت پانی کا بہاؤ 58 ہزار300 کیوسک ہوگیا، بھارت ڈیم خالی کرکے دوبارہ بھرے گا جس سے دریائے چناب میں پانی کا بہاؤ صفر ہوسکتا ہے۔

آبی ماہرین کے مطابق گندم کی فصل کو نقصان پہنچانے کے لیے بھارت نے آبی دہشت گردی کی ہے۔
 

نعمان اعجاز سے کوئی مسئلہ نہیں بس اس سے شدید نفرت کرتا ہوں: خلیل الرحمان قمر 

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: بھارت نے پانی کا

پڑھیں:

اسرائیلی کمپنی کی پاکستان میں عوام کی پرائیویسی کو نقصان پہنچانے کی سازش

فائل فوٹو

اسرائیلی کمپنی کی پاکستان میں عوام کی پرائیویسی کو نقصان پہنچانے کی سازش سامنے آئی ہے۔

برطانیہ کی انسانی حقوق کی تنظیم ایمنیسٹی انٹرنیشنل کے مطابق اسرائیلی فرم کا تیار کردہ پریڈیٹر اسپائی ویئر پاکستان میں متعدد افراد کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیا گیا۔

ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے کہا کہ تحقیقات میں بلوچستان میں انسانی حقوق کے وکیل پر پریڈیٹر حملہ کی کوشش کی تصدیق سامنے آئی ہے، کمپنی موبائل ڈیوائسز سے فائدہ اٹھا کر صحافیوں، انسانی حقوق کے محافظوں اور سول سوسائٹی اراکین کی نگرانی کو ممکن بناتی ہے۔

واٹس ایپ اور میسجنگ اکاؤنٹس پر حملہ کیلئے اسپائی ویئر کا استعمال

کراچی اب ہیکرز واٹس ایپ اور دیگر میسجنگ اکاؤنٹس...

ایمنیسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ کمپنی کے پاس حکومتی دفاتر میں موجود پریڈیٹر میں صارف کے سسٹمز تک رسائی برقرار رکھنے کی صلاحیت موجود تھی، پریڈیٹر سسٹمز کے ذریعے جمع ہونے والا حساس ڈیٹا بھی اسرائیلی کمپنی کی دسترس میں رہتا تھا۔

پاکستان سمیت دیگر ممالک کے صارفین کو گوگل نے اسپائی ویئر حملہ کے ممکنہ ہدف کے طور پر وارننگ بھی جاری کی۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت کی مبینہ آبی جارحیت — دریائے چناب میں اچانک پانی کا ریلا، گندم کی فصل کو شدید خطرہ
  • بھارت کی خوفناک آبی دہشت گردی، دریائے چناب میں پانی کا ریلہ چھوڑ دیا
  • لوور میوزیم میں پانی کا رساؤ: مصری نوادرات کی سینکڑوں نایاب کتابیں متاثر
  • اسرائیلی کمپنی کی پاکستانیوں کی پرائیوسی کو نقصان پہنچانے کی سازش بے نقاب
  • اسرائیلی کمپنی کی پاکستان میں عوام کی پرائیویسی کو نقصان پہنچانے کی سازش
  • بدین ڈگری کالج میں آلوہ پانی کی فراہمی، ہزاروں بچے متاثر ہونے لگے
  • راوی آلودہ، پانی زراعت کے قابل نہیں : مصدق ملک
  • پاکستان سے ذہنی سرمائے کا انخلا
  • راوی کا پانی زراعت کے لیے قابل استعمال کیوں نہیں رہا؟ مصدق ملک نے وجہ بتادی