کھجور کی ویلیو ایڈڈ مصنوعات بنانیوالی والی پاکستانی کمپنی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
پنجگور اور تربت سمیت بلوچستان کا مکران ڈویژن کھجور کی پیداوار کے اہم مراکز ہیں، یہاں پر مقامی سطح پر کھجور کو مختلف طریقوں سے تیار کیا جاتا ہے۔
جیسے کِنچَتی ناہ کھجور کو تل کے بیج کے ساتھ ملا کر، شیرگی ناہ کھجور کو شیرے کے ساتھ ملا کر ڈبوں میں پیک کیا جاتا ہے۔
کھجور کی ویلیو ایڈڈ مصنوعات جیسے جوس، سرکہ، جیلی، اور مائع ہیلتھ کیئر فنکشنل خوراک کی تیاری کی پاکستان میں بہتر صلاحیت اور ضرورت موجود ہے، یہی وجہ ہے کہ بلوچستان میں ایک ایسی کمپنی وجود میں آچکی ہے، جو مقامی کھجوروں سے 4 اشیا بنا رہی ہے۔
درفشاں ڈیٹس کی مارکیٹنگ امور کے انچارج سلمان احمد کا کہنا ہے کہ یہ ایک پاکستانی کمپنی ہے، جس کا بیشتر کام آن لائن ہے اور جس کی ایک فیکٹری بلوچستان اور دوسری ایران میں ہے۔
سلمان احمد کے مطابق ان کی کمپنی کھجور سے آرگینک چینی، کافی، شیرا اور سرکہ بنا رہے ہیں، انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی تیارکردہ اشیا بین الاقوامی سطح پر فروخت کی جارہی ہیں۔
’ہمارے اپنے کھجور ہیں جو لوگوں کو صحت مند متبادل فراہم کرتے ہیں۔‘
ان کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان میں اپنا کاروباربڑھا رہے ہیں اس وقت ان کی مصنوعات آن لائن خریدی جا سکتی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 6 روپے فی لیٹر کمی متوقع
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یکم دسمبر سے اگلے 15 تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر زیادہ سے زیادہ 6 روپے 30 پیسے کمی متوقع ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق ابتدائی ورکنگ تیار کرلی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ 15 روزہ جائزے میں پٹرولیم قیمتوں میں ساڑھے 6 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 70 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 28 پیسے فی لیٹر تک کمی کی تجویز ہے۔ اسی طرح مٹی کا تیل 73 پیسے اور لائٹ ڈیزل 6 روپے 35 پیسے فی لیٹر تک سستا ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔