2025-12-08@08:56:22 GMT
تلاش کی گنتی: 2964

«دریائے چناب میں پانی کا»:

    بھارت نے مبینہ طور پر آبی دہشت گردی کرتے ہوئے اچانک دریائے چناب میں پانی کا بڑا ریلا چھوڑ دیا، جس کے باعث پانی کا بہاؤ 58 ہزار 300 کیوسک تک پہنچ گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارت نے جان بوجھ کر ڈیم خالی کیے تاکہ پاکستان کی گندم کی فصل کو نقصان پہنچایا جا سکے، جبکہ بعد ازاں یہی ڈیم دوبارہ بھر کر بہاؤ کو صفر تک لانے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔واپڈا ترجمان کے مطابق آج صبح 6 بجے تک ہیڈ مرالہ اور دیگر مقامات پر پانی کی صورتحال میں واضح اتار چڑھاؤ ریکارڈ کیا گیا۔ تربیلا میں دریائے سندھ کی آمد 20 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 28 ہزار کیوسک رہا، جبکہ منگلا میں...
    بھارت نے اطلاع دیئے بغیر چناب میں پانی کا ریلا چھوڑ دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(آئی پی ایس) بھارت نے پاکستان کو اطلاع دیئے بغیر دریائے چناب میں پانی کا ریلا چھوڑ دیا۔ذرائع کے مطابق بھارت نے آبی دہشت گردی کرتے ہوئے پاکستان میں گندم کی فصل کو نقصان پہنچانے کے لیے اپنے ڈیم خالی کیے۔ ذرائع کے مطابق دریائے چناب میں اس وقت پانی کا بہاؤ 58 ہزار300 کیوسک ہوگیا، بھارت ڈیم خالی کرکے دوبارہ بھرے گا جس سے دریائے چناب میں پانی کا بہاؤ صفر ہوسکتا ہے۔ آبی ماہرین کے مطابق گندم کی فصل کو نقصان پہنچانے کے لیے بھارت نے آبی دہشت گردی کی ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں...
    بھارت  نے خوفناک آبی دہشت گردی کرتے ہوئے دریائے چناب میں پانی کا ریلہ چھوڑ دیا۔ رپورٹ کے مطابق دریائے چناب میں پانی کا بہاؤ 58 ہزار300 کیوسک ہوگیا، گندم کی فصل کو نقصان پہنچانے کےلیے بھارت نے ڈیم خالی کیے۔ بھارت اب ڈیم دوبارہ بھرے گا جس سے دریائے چناب میں پانی کا بہاؤ صفر ہوسکتا ہے، گندم  کی فصل کو نقصان پہنچانے  کے لیے بھارت نے آبی دہشت گردی کی۔ قبل ازیں ہیڈ مرالہ سمیت دیگر دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آج صبح 6 بجے کی صورتحال کے حوالے سے ترجمان واپڈا نے کہا کہ تربیلا کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد 20 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 28 ہزار کیوسک ہے، منگلا کے مقام پر...
    آسٹریلیا نے افغانستان میں طالبان کی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے ایک نیا خود مختار پابندیوں کا فریم ورک نافذ کر دیا ہے جس کے تحت طالبان رہنماؤں پر براہِ راست مالی اور سفری پابندیاں عائد کی جاسکیں گی۔ آسٹریلوی وزارتِ خارجہ کے مطابق یہ فریم ورک افغانستان میں خواتین اور بچیوں پر بڑھتے ہوئے جبر، آزادیوں کی پامالی اور قانون کی حکمرانی کو نقصان پہنچانے والے اقدامات کے خلاف بین الاقوامی سطح پر دباؤ بڑھانے کیلئے تیار کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ آسٹریلیا نے تین طالبان وزراء اور چیف جسٹس پر مالی پابندیاں اور سفری پابندیاں نافذ کر دی ہیں، جبکہ افغانستان کو اسلحہ، جنگی مواد یا متعلقہ خدمات فراہم...
    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بیرسٹر گوہر کی جانب سے آزاد سینیٹرز کو تحریک انصاف میں شامل کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ انہیں نہ تو چیئرمین پی ٹی آئی تسلیم کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی انہیں آزاد سینیٹرز کو پارٹی میں شامل کرانے کا قانونی اختیار حاصل ہے۔ اسی سلسلے میں الیکشن کمیشن نے باقاعدہ جوابی خط کے ذریعے پی ٹی آئی کی قانونی صورتحال کی وضاحت بھی کردی۔ مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا جوابی خط میں کہا گیا کہ بیرسٹر گوہر نے آزاد سینیٹرز کی شمولیت کی منظوری کا مطالبہ کیا، جبکہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کا کیس...
    سٹی 42: مرکزی مسلم لیگ نے لاہور میں انٹرا پارٹی انتخابات کے تیسرے مرحلے کا کامیاب انعقاد کر لیا۔   16 یونین کونسلز میں پولنگ پُرامن، منظم اور شفاف رہی، جہاں مرد و خواتین کیلئے الگ سٹیشن قائم کئے گئے۔ اس مرحلے میں 39 امیدواروں نے حصہ لیا جبکہ 16 صدور منتخب ہوئے۔  انتخابی سرگرمیوں کے دوران پنجاب کے صدر چودھری سرور، صدر وسطی پنجاب چودھری حمیدالحسن گجر، چیف الیکشن کمشنر پارٹی انجینئرحارث ڈار ،صدر لاہور انجینئر عادل خلیق اور جنرل سیکرٹری لاہور ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے مختلف پولنگ کیمپس کا دورہ کیا۔ پولنگ کی نگرانی کیلئے  پانچ رکنی کمیٹی بھی قائم کی گئی۔ وزیراعظم کی بحیرہ عرب میں حشیش کی بھاری مقدار کی سمگلنگ روکنے پر پاکستان...
    اداروں کے خلاف بیان بازی، پی ٹی آئی رہنما کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 7 December, 2025 سب نیوز بھمبر (آئی پی ایس )اداروں کے خلاف بیان بازی، پی ٹی آئی رہنما نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنماں کی جانب سے اداروں کے خلاف بیان بازی کے تناظر میں تحصیل صدر تحصیل سماہنی کشمیر نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ پی ٹی آئی صدر تحصیل سماہنی نے بھمبرآزاد کشمیر میں پریس کا نفرنس میں پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا، کہا ادارے سرحدوں کے محافظ ہیں،جو پارٹی اداروں کے خلاف ہو اس کاحصہ نہیں رہ سکتا۔تحریک انصاف چھوڑنے والے رہنما نے کہا کہ وطن اور پاکستان آرمی سے بڑھ کر...
    مغربی افریقی ملک بینن میں فوجی بغاوت کی کوشش کی گئی، تاہم حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ریاستی اداروں نے دوبارہ کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ صدارتی دفتر کے مطابق صدر پیٹریس ٹیلون مکمل طور پر محفوظ ہیں اور باقاعدہ فوج نے اہم اداروں پر دوبارہ اپنی رٹ قائم کرلی ہے۔ حکومتی بیان میں کہا گیا کہ بغاوت کی کوشش کرنے والا گروہ انتہائی محدود تعداد میں ہے، جو صرف سرکاری ٹیلی وژن پر قابو پا سکا تھا، جبکہ مجموعی صورتحال حکومت کے کنٹرول میں ہے۔ اس سے قبل ایک فوجی گروہ سرکاری ٹی وی پر نمودار ہوا اور دعویٰ کیا کہ انہوں نے اقتدار سنبھال لیا ہے، سرحدیں بند کردی گئی ہیں اور سیاسی جماعتوں کی سرگرمیاں معطل کردی...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے تحصیل صدر میجر (ر) طارق محمود نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر کی تحصیل سماہنی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ایسی جماعت کا حصہ نہیں رہ سکتے جو پاک فوج کے خلاف بیانات دے۔ ان کا کہنا تھا کہ حالیہ دنوں میں فوج کے خلاف جس نوعیت کے بیانات سامنے آرہے ہیں، وہ اُن کے لیے قابلِ قبول نہیں، اسی لیے وہ احتجاجاً پارٹی سے علیحدگی اختیار کر رہے ہیں۔ میجر (ر) طارق محمود نے کہا کہ ان کے لیے وطن اور پاک فوج سب سے مقدم ہیں اور وہ ہمیشہ فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔
    پی ٹی آئی کے اندرونی حلقوں کے مطابق، کچھ سینئر رہنماؤں نے تسلیم کیا ہے کہ عمران خان کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر فوجی قیادت کے خلاف بار بار طنز اور سخت زبان استعمال کرنے نے آئی ایس پی آر کے جمعے کو جاری کردہ سخت ردعمل میں اہم کردار ادا کیا۔ پارٹی کے اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ پی ٹی آئی کی قیادت کے زیرِ غور رہا، جہاں بعض رہنماؤں نے اعتراف کیا کہ عمران خان نے اپنی پوسٹس میں اعلیٰ فوجی افسران کے لیے اکثر توہین آمیز اور تنقیدی زبان استعمال کی۔ایک سینئر رہنما نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا: ’’اگر ہم بار بار یہی کرتے رہیں، تو...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسرائیلی کمپنی کی پاکستان میں غیرقانونی ہدف سازی سے عوام کی پرائیویسی کو نقصان پہنچانے کی ناپاک سازش بے نقاب ہو گئی۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے محققین کی پریڈیٹر لیکس نے اسرائیل کی خفیہ سرگرمیوں اور پاکستان مخالف اس کے مکروہ کردار کا پردہ چاک کر دیا۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابقاسرائیلی فرم انٹیلیکسا کا تیار کردہ پریڈیٹر اسپائی ویئر پاکستان میں متعدد افراد کو نشانہ بنانے کیلئے استعمال کیا گیا، بلوچستان میں انسانی حقوق کے وکیل پر پریڈیٹر حملہ کی کوشش کی تصدیق سامنے آئی۔ تحقیق کے مطابق کمپنی موبائل ڈیوائسز سے فائدہ اٹھا کر صحافیوں، انسانی حقوق کے محافظوں اور سول سوسائٹی کے اراکین کی نگرانی کو ممکن...
    اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اندرونی حلقوں میں کچھ سینئر رہنماؤں نے تسلیم کیا ہے کہ عمران خان کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس‘ پر مسلسل فوجی قیادت کے خلاف تضحیک آمیز زبان کے استعمال نے پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جمعے کو آنے والے سخت ردعمل میں اہم کردار ادا کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق یہ معاملہ پی ٹی آئی کی قیادت میں زیرِ بحث آیا جہاں بعض رہنماؤں نے اعتراف کیا کہ عمران خان نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹس میں بارہا اعلیٰ فوجی قیادت کے لیے انتہائی توہین آمیز اور تضحیک آمیز الفاظ استعمال کیے۔ ایک سینئر پی ٹی آئی رہنما نے...
    اقوامِ متحدہ کی خصوصی نمائندہ برائے انسانی حقوق فرانچیسکا البانیزے نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ کی صورتِ حال پر ان کی رپورٹس کے تناظر میں عائد امریکی پابندیوں نے عملاً انہیں ’عالمی مالیاتی نظام سے بے دخل‘ کر دیا ہے۔ دوحہ فورم میں شریک فرانچیسکا البانیزے نے الجزیرہ کو بتایا کہ یکطرفہ طور پر عائد کردہ ’غیرقانونی‘ امریکی پابندیاں ان کی روزمرہ زندگی کو بری طرح متاثر کررہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کو مٹانے کے لیے نسل کشی کر رہا ہے، اقوام متحدہ البانیزے نے بتایا کہ انہیں دنیا بھر سے دھمکیاں مل رہی ہیں، اور ان پر عائد امریکی پابندیوں نے ان کی بنیادی معاشی سرگرمیوں کو بھی مفلوج کر دیا ہے۔ ان کے مطابق...
    آسٹریلیا نے افغانستان میں بگڑتی ہوئی انسانی حقوق کی صورتحال، خصوصاً خواتین اور بچیوں کے خلاف عائد شدید پابندیوں کے پیشِ نظر، طالبان حکومت کے 4 اعلیٰ حکام پر مالی اور سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ آسٹریلیا کی وزیرِ خارجہ پینی وونگ نے کہا کہ یہ حکام خواتین اور بچیوں کے حقوق سلب کرنے اور افغانستان میں اچھی حکمرانی اور قانون کی بالادستی کو کمزور کرنے میں ملوث ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: افغانستان سے بڑھتی دہشت گردی، عالمی رد عمل کتنا خطرناک ہو سکتا ہے؟ واضح رہے کہ آسٹریلیا ان ممالک میں شامل تھا جس نے اگست 2021 میں افغانستان سے اپنے فوجی نکال لیے تھے۔ آسٹریلیا 2 دہائیوں تک نیٹو کی زیرِ قیادت بین الاقوامی فورس کا حصہ...
    ذرائع کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی (BAP) نے وفاقی کابینہ میں مزید نمائندگی کا مطالبہ وزیراعظم شہباز شریف تک پہنچا دیا ہے۔ پارٹی نے خاص طور پر وزیر مملکت کا قلمدان دینے کی درخواست دہرا دی ہے، جو حکومت سازی کے وقت بی اے پی کو دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ بی اے پی کا موقف ہے کہ اتحادی جماعت ہونے کے ناطے کابینہ میں ان کی مزید نمائندگی جائز حق ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اس معاملے پر اپنے قریبی رفقاء سے مشاورت کے بعد فیصلہ کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ مطالبہ بی اے پی نے 26 ویں آئینی ترمیم کے موقع پر بھی دہرایا تھا اور اُس وقت وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی...
     ویب ڈیسک :محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے نادرا کے تعاون سے پاسپورٹ کے حصول کے خواہشمند شہریوں کی سہولت کے لیےاب فنگر پرنٹس ویریفیکیشن پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے ممکن بنادی ہے۔ ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے مطابق پاسپورٹ کے حصول کے خواہشمند درخواست گزاروں کے لیے ایسی سہولت متعارف کرائی ہے جس کے تحت فنگر پرنٹس ویریفیکیشن کا مرحلہ آسان بناتے ہوئے نیا نظام متعارف کرا دیا گیا ہے۔ جعلی ملازمتوں کی پیشکش، ایف آئی اے نے بیرون ملک جانے والوں کو خبردار کردیا اب شہری آن لائن بھی پاسپورٹ کی درخواست جمع کرواسکتے ہیں، تاہم اگر فنگرپرنٹس کی تصدیق میں مسئلہ درپیش ہو تو چہرے کی تصدیق کی سہولت بھی موجود ہے۔ ڈی...
    ویب ڈیسک: وزیر داخلہ محسن نقوی کا خیبر پختونخوا میں کامیاب آپریشنز پر فورسز کو خراج تحسین،محسن نقوی نے 9 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ’سکیورٹی فورسز کی جرات اور پروفیشنل ازم پر فخر ہے‘فتنہ الخوارج کے خلاف سکیورٹی فورسز بڑی کامیابیاں سمیٹ رہی ہے،خیبرپختونخوا میں قیام امن کے لئے  سکیورٹی فورسز پرعزم ہیں۔ جعلی ملازمتوں کی پیشکش، ایف آئی اے نے بیرون ملک جانے والوں کو خبردار کردیا وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی خیبرپختونخوا میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف 2 کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کی، کہا سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائیاں کرکے خوارجیوں کو جہنم واصل کیا ۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف دانشور محمداکمل صدیقی نے کہا ہے کہ اگرچہ روایتی غلامی کا خاتمہ ہوچکا ہے، مگر جدید غلامی آج بھی دنیا کے کئی حصوں میں ایک سنگین مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں تقریباً پانچ کروڑ افراد مختلف جدید غلامی کے مظاہر جیسے جبری مشقت، انسانی اسمگلنگ، گھریلو استحصال، کم عمری کی شادی، جنسی استحصال اور بچوں سے محنت طلب کام کا شکار ہیں۔محمداکمل صدیقی نے مزید کہا کہ عالمی یومِ انسدادِ غلامی، جو ہر سال دسمبرمیں منایا جاتا ہے، انسانی وقار اور بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے ایک اہم موقع ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ جدید غلامی کے خاتمے کے لیے قوانین پر سخت عمل درآمد، متاثرین کے تحفظ کے مراکز،...
    وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ بڑھتا ہوا درجۂ حرارت اور گلیشیئرز کا تیزی سے پگھلاؤ ہماری جانب سے پھیلائی جانے والی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلی کے براہِ راست نتائج ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی ادارہ برائے تحفظِ قدرت (ڈبلیو ڈبلیو ایف) کے زیرِ اہتمام دریائے سندھ کی ڈولفن کے تحفظ کے 25 سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ یہ بھی پڑھیں: دریا کنارے زمینیں طاقتور طبقے کے قبضے میں ہیں، مصدق ملک انہوں نے دریائے راوی کے پانی کے شدید آلودہ ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ پانی اب زراعت کے لیے بھی قابلِ استعمال...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستانی اوپنر بلے باز فخر زمان کو لیول ون کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ آئی سی سی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق فخر زمان کو ٹرائی نیشن سیریز کے فائنل مقابلے میں کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول ون کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا۔ کونسل کے مطابق فخر زمان نے سری لنکا کے خلاف سہ فریقی سیریز کے فائنل میچ میں آؤٹ قرار دینے پر امپائر کے ساتھ بحث کی تھی، جس کی وجہ سے ان پر جرمانہ عائد کیا گیا اور ساتھ ہی ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا۔ آئی سی سی اعلامیے میں مزید بتایا...
    اپنے ایک جاری بیان میں فلسطین کی مزاحمتی کمیٹی کا کہنا تھا کہ کسی بھی شخص یا گروہ کو اس بات کی اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ اسرائیل کے ساتھ مل کر ہماری قومی یکجہتی کو پارہ پارہ کرے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مزاحمتی کمیٹی نے ایک بیان میں خبردار کیا کہ صیہونی ایجنٹ اور کرائے کے قاتل "یاسر ابوشباب" كا قتل، ہر اس شخص کے لئے ایک واضح پیغام ہے جو اسرائیل کے ساتھ تعاون کرتا ہے۔ بیان میں زور دیا گیا کہ صیہونی رژیم کے ایجنٹوں اور کرائے کے فوجیوں کے منصوبے کمزور و بکھرے ہوئے ہیں، چاہے اسرائیل کا میڈیا انہیں نمایاں کر کے ہی پیش کیوں نہ کرے۔ بیان میں کہا گیا کہ صیہونی...
    وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق جو بات کی ہے حکومت اس پر غور کرےگی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ فوجی ترجمان نے وہی بات کی جو پورا پاکستان سوچ رہا ہے، بحیثیت ادارہ فوج نے بہت صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔ مزید پڑھیں: پاکستان سے بڑھ کر کچھ نہیں، ایک شخص اپنی ذات کا قیدی، اس کی شعبدہ بازی اور سیاست ختم ہوگئی، ڈی جی آئی ایس پی آر طلال چوہدری نے کہاکہ پی ٹی آئی نے اگر سیاست کرنی ہے تو ایم کیو ایم کی طرح عمران خان سے خود کو الگ کرے،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی فضائیہ کے ایلیٹ تھنڈر برڈز ڈیمونسٹریشن سکواڈرن والا لڑاکا طیارہ جنوبی کیلیفورنیا کے صحرا میں گر کر تباہ ہو گیا تاہم پائلٹ بحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب رہا۔ سان برنارڈینو کاؤنٹی فائر ڈپارٹمنٹ کے مطابق پائلٹ کا اسپتال میں علاج کیا گیا اور اس کے زخم جان کے لیے خطرہ نہیں تھے۔ نیواڈا میں نیلس ائر فورس بیس کے ایک بیان کے مطابق ایف 16 سی فائٹنگ فالکن کیلیفورنیا میں ایک تربیتی مشن کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔ آگ بجھانے والے محکمے نے کہا کہ اس نے لاس اینجلس کے شمال میں تقریباً 180 میل کے فاصلے پر ٹرونا کمیونٹی کے قریب ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے فوری کارروائی کی۔ اس سے...
    پرینکا گاندھی کا کہنا تھا کہ حزبِ اختلاف ہر سنجیدہ کوشش میں حکومت کو تعاون دینے کیلئے تیار ہے بشرطیکہ حکومت حقیقتاً کوئی قدم اٹھائے۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی کی بگڑتی ہوئی فضائی کیفیت کے خلاف جمعرات کو سونیا گاندھی کی قیادت میں حزبِ اختلاف نے پارلیمنٹ کے احاطہ میں احتجاج کیا۔ سونیا گاندھی، پرینکا گاندھی اور پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے نے ماسک پہنے اراکین کے ساتھ زہریلی ہوا کے مسئلے پر حکومت کی بے عملی پر شدید تشویش ظاہر کی اور فوری عملی اقدام کا مطالبہ کیا۔ احتجاج کے دوران سونیا گاندھی نے کہا کہ دہلی کی آلودہ فضا بچوں، بزرگوں اور سانس کے مریضوں کے لئے سنگین خطرہ بن چکی ہے، مگر حکومت تاحال کوئی مؤثر قدم نہیں اٹھا...
    جگجیت سنگھ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں (اقتدار میں) رہ کر عوام کے کام نہیں ہو رہے ہیں، اس بات کا نیشنل کانفرنس کی قیادت کو اعتراف ہے، تاہم لیڈر شپ محدود اختیارات میں رہ کر بھی بہت حد تک کام کریگی۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سینیئر لیڈر و سابق رکن اسمبلی ترال ڈاکٹر غلام نبی بٹ طویل علالت کے بعد گذشتہ روز پہلی مرتبہ ترال پہنچے۔ اس موقعے پر ان کے ساتھ موجود پارٹی کارکنان نے اونتی پورہ سے ترال تک ایک ریلی کا اہتمام کیا۔ اس دوران انہوں نے پہلے خانقاہ فیض پناہ ترال میں حاضری دی اور اس کے بعد اپنے مرحوم والد محمد سبحان بٹ کے مقبرے پر فاتحہ خوانی...
    اپنے مشترکہ بیان میں رہنماؤں نے کہا کہ چلان اور بھاری جرمانوں کے نام پر عوام کا استحصال جاری ہے اور ریاست ماں بننے کے بجائے ڈائن کا کردار ادا کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کراچی کے رہنماؤں نے شہر بھر میں رکشوں پر پابندی اور چالانوں کے بڑھتے ہوئے سلسلے کو ’’غریب دشمن‘‘ اور ’’غیر سنجیدہ حکومتی پالیسی‘‘ قرار دے دیا ہے۔ رہنماؤں اسمعیل خلیل عارفی، عدنان روف انقلابی، مطیع الرحمٰن آسی اور بشیر خان مروت نے اپنے مشترکہ بیان میں سندھ حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر ملک میں رکشوں پر پابندی لگانی تھی تو پھر رکشہ بنانے والی کمپنیوں کو لائسنس کیوں دیئے گئے؟ حکمرانوں کے متضاد فیصلوں نے غریب کا جینا دوبھر...
    مسلم لیگ ق کے رہنما وزیر محمد اسحاق کا سکردو حلقہ 4 روندو سے باقاعدہ الیکشن لڑنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 4 December, 2025 سب نیوز سکردو (نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ق کے سینئر نائب صدر گلگت بلتستان وزیر محمد اسحاق نے سکردو حلقہ 4 روندو سے باقاعدہ الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ۔اپنے ایک بیان میں میں وزیر اسحاق نے کہا کہ انشااللہ ہماری پارٹی کی قیادت گلگت بلتستان بلخصوص روندو کی محرومیاں کا ازالہ کریگی ۔ہماری اولین ترجیحات میں بے روز گار نوجوان کو روز گار بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ اور روندو میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی جب برسر اقتدار تھی ہم نے گلگت بلتستان میں میگا...
    پارٹی کے اندر جاری اختلافات اور خفیہ فیصلوں کے منظرِ عام پر آنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے کئی ہفتوں کی خاموشی کے بعد پہلی بڑی کارروائی کرتے ہوئے سیاسی کمیٹی کو تحلیل کرنے کا اعلان کر دیا۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق اپوزیشن جماعت کے اندر اختلافات کی وجہ سے پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان نے کئی ہفتوں بعد پہلی بڑی تبدیلی کرتے ہوئے پارٹی کی سیاسی کمیٹی ختم کر دی۔ عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ سے جاری کیے گئے پیغام میں کہا گیا کہ بڑی کمیٹی کی جگہ ایک چھوٹی کمیٹی بنائی جائے گی اور اس کا پورا اختیار پارٹی کے سیکریٹری جنرل...
    دہلی میں ہونے والی ایک شاندار شادی کی تقریب میں بالی وڈ کے عالمی شہرت یافتہ اداکار شاہ رخ خان نے لڑکی کی فرمائش پوری کرنے سے انکار کر دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔  تقریب کے دوران لڑکی نے اداکار سے ان کے ایک معروف اشتہار کا ڈائیلاگ ’بولو زبان کیسری‘ دہرانے کی درخواست کی تاہم شاہ رُخ خان نے نہایت شائستگی کے ساتھ اس فرمائش کو ٹالتے ہوئے ایسا جواب دیا کہ حاضرین میں قہقہے گونج اٹھے۔ یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان اور سلمان خان کے ساتھ فلم کرنے کے لیے عامر خان نے شرط رکھ دی وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکی کی فرمائش پر شاہ رخ خان مسکراتے...
    کراچی: پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (اسپارکو) اعلان کرتا ہے کہ 2025 کا آخری سپر مون،جسے دسمبر کا کولڈ مون بھی کہا جاتا ہے،4 اور 5 دسمبر کی رات پاکستان بھر میں واضح طور پر دیکھا جا سکے گا۔ سپر مون اس وقت واقع ہوتا ہے جب چاند اپنی بیضوی مدار میں زمین کے سب سے قریب مقام پیریجی پر موجود ہو اور اسی وقت چاند مکمل طور پر روشن ہو،اس قربت کی وجہ سے چاند عام دنوں کے مقابلے میں ذرا بڑا اور زیادہ روشن دکھائی دیتا ہے۔ دسمبر کا کولڈ مون سال 2025 کا تیسرا مسلسل سپر مون اور سال کا آخری سپر مون ہوگا۔ یہ 5 دسمبر کی صبح 04:15 بجے PST پر...
    معروف اداکارہ اور ٹی وی میزبان ندا یاسر اپنے حالیہ بیان کے باعث ایک بار پھر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں آ گئی ہیں۔ اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ندا یاسر نے کہا کہ فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز اکثر ڈیلیوری کے وقت ’چینج‘ نہیں لاتے، ان کا کہنا تھا کہ آپ اپنی مرضی سے ان کو ٹپ دے دیں تو وہ اور بات ہے لیکن اگر وہ جھوٹ بول رہے ہیں تو میں ڈرائیور کو بلاتی ہوں اور کہتی ہوں جا کر کھلے پیسے لے کر آؤ۔ یہ بھی پڑھیں: ’ہر شو میں ایک نئی کہانی ہوتی ہے‘، ندا یاسر کو پھر تنقید کا سامنا پروگرام میں شریک دیگر خواتین فنکاروں نے بھی ندا یاسر کی رائے کی...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 28 نومبر کو ’تیسری دنیا کے ممالک‘ سے امریکا ہجرت والوں کو مستقل طور پر روکنے کا اعلان کیا ہے، ان کے مطابق امریکی امیگریشن نظام شدید دباؤ کا شکار ہے اور اسے مکمل طور پر بحال ہونے کا وقت دینا چاہیے۔ صدر ٹرمپ کے مطابق سابق صدر جو بائیڈن کے دور میں منظور ہونے والے لاکھوں داخلوں کو منسوخ کیا جائے گا اور ایسے غیر شہری جنہیں وہ ’نیٹ اثاثہ‘ یا مغربی تہذیب سے ہم آہنگ نہ سمجھیں، انہیں ملک بدر کیا جائے گا اور وفاقی فوائد و سبسڈیز سے بھی محروم رکھا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: یاد رہے کہ یہ اعلان واشنگٹن ڈی سی میں ایک افغان نژاد شخص کے نیشنل گارڈ...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شمالی وزیرستان میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے 7 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا، اور کہا کہ سکیورٹی فورسز نے خارجیوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا، 7 دہشتگردوں کو جہنم رسید کرنے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتا ہوں۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز کی بہادری اور پروفیشنل ازم پر فخر ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز نے نمایاں کامیابیاں سمیٹی ہیں، قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز پر عزم ہیں۔ 
    کراچی: باغ کورنگی روڈ سنگر چورنگی سے شاہ فیصل جانے والے دونوں ٹریک پر علاقہ مکینوں نے بجلی اور پانی کی عدم فراہمی پر احتجاج کر کے بند کر دیا جس کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوگئی اور گاڑیوں کی حد نگاہ تک قطاریں لگ گئیں جس کی وجہ سے عام شہریوں کو شدید مشکلات اور دقت کا سامنا کرنا پڑا جبکہ موٹر سائیکل سوار خواتین اور بچے بھی ٹریفک جام میں پھنسے ہوئے دکھائی دیے۔  ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق احتجاج کی اطلاع ملتے ہی ٹریفک پولیس کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور گاڑیوں کو متبادل راستوں کورنگی سنگر چورنگی سے داؤد چورنگی اور شاہ فیصل شمع شاپنگ سینٹر سے واپس شارع بھٹو کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے بحالی عبدالجبار خان نے پیپلزپارٹی کے ملک گیر کامیاب یوم تاسیس پر پارٹی قیادت اور کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی 58سالہ تاریخ جدوجہد ، عوامی خدمت اور ملک دشمن قوتوں کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی مانند ہے۔ پورے ملک اور خاص طورپر سندھ میں یوم تاسیس پر جس طرح پارٹی کارکنان اور عہدیداروں نے عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا اس سے یہ بات ثابت ہوگئی کہ پیپلزپارٹی ہی واحد جماعت ہے جو ملک کو مستحکم بنانے کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے خاتمے اور عوام کے بنیادی مسائل حل کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری عوام کی اُمید ہیں اور عوام...
    نیویارک (نیوزڈیسک) ایلون مسک کے بچوں کی تعداد اور ان کی بیویوں سے متعلق متضاد اطلاعات، خبریں اور افواہیں اب شاید دم توڑ دیں کیوں کہ پہلی بار انھوں نے اس بارے میں لب کشائی کی ہے۔ دنیا کے امیر ترین شخصیات میں سے ایک اور کسی حد تک پُراسرار ازدواجی زندگی کے مالک ایلون مسک نے پہلی بار اپنی فیملی کے بارے میں بات کی ہے۔ ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک نے پہلی بار انکشاف کیا ہے کہ ان کی پارٹنر نیورالنک کی ایگزیکٹیو شیوان زِیلس ہیں۔ ایلون مسک نے مزید بتایا کہ شیوان زیلس سے ایک بیٹا ایسا بھی ہے جس کا نام شیکھر رکھا ہے۔ یہ نام نوبیل انعام یافتہ بھارتی...
    ایلون مسک کے بچوں کی تعداد اور ان کی بیویوں سے متعلق متضاد اطلاعات، خبریں اور افواہیں اب شاید دم توڑ دیں کیوں کہ پہلی بار انھوں نے اس بارے میں لب کشائی کی ہے۔ دنیا کے امیر ترین شخصیات میں سے ایک اور کسی حد تک پُراسرار ازدواجی زندگی کے مالک ایلون مسک نے پہلی بار اپنی فیملی کے بارے میں بات کی ہے۔ ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک نے پہلی بار انکشاف کیا ہے کہ ان کی پارٹنر نیورالنک کی ایگزیکٹیو شیوان زِیلس ہیں۔ ایلون مسک نے مزید بتایا کہ شیوان زیلس سے ایک بیٹا ایسا بھی ہے جس کا نام شیکھر رکھا ہے۔ یہ نام نوبیل انعام یافتہ بھارتی سائنس دان چندر شیکھر سے متاثر ہوکر...
    پشاور: عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے حوالے سے پشاور اور صوابی میں پی ٹی آئی کا احتجاج جاری ہے جبکہ احتجاجی مظاہروں کے دوران پارٹی قیادت میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے۔ سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ آج صوابی انٹرچینج پر احتجاج کا اعلان احمد خان نیازی نے کیا ہے، جبکہ پارٹی اور وزیر اعلیٰ نے کارکنوں کو اڈیالہ جیل پہنچنے کی ہدایت دی ہے۔ ان کے مطابق منتخب نمائندے اڈیالہ جیل جائیں گے جبکہ صوابی کا احتجاج صرف ایک ’’ٹوکن احتجاج‘‘ ہے، جس کی باضابطہ کال پارٹی نے جاری نہیں کی۔ شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ ایک احتجاج اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر بھی جاری...
    پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ معرکہ حق کی فتح تینوں افواج کی ہم آہنگی، جارحانہ فیصلہ سازی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت کا نتیجہ ہے، قومی خودمختاری کو دوبارہ چیلنج کیا گیا، تو ہمارا دشمن پاک فضائیہ کو کہیں زیادہ مضبوط اور بہتر تیار پائے گا۔ پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پاک فضائیہ ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ پی اے ایف اکیڈمی میں سعودی کیڈٹس کی موجودگی دونوں عظیم ممالک اور ان کی مسلح افواج کے درمیان مضبوط دوستی اور تعاون کی علامت ہے۔ انہوں نے کیڈٹس کو مخاطب کیا کہ آپ کو مادرِ وطن کی فضائی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اقلیتی حقوق بل منظور کرلیا گیا جب کہ اپوزیشن نے احتجاج کرتے ہوئے واک آؤٹ کیا۔اجلاس میں ووٹنگ کے دوران حکومتی اور اپوزیشن کے درمیان روایتی شور شرابہ جاری رہا ۔ ایوان میں  160 اراکین نے بل کی حمایت کی جب کہ 79 اراکین نے مخالفت کی ، جس کے بعد اپوزیشنا رکان نعرے بازی کرتے ہوئے ایوان سے باہر چلے گئے۔اجلاس  میں پیپلز پارٹی نے بل کی حمایت میں ووٹ دیا، تاہم پارٹی کے قادر پٹیل نے کھل کر مخالفت کی اور احتجاجاً ایوان چھوڑ دیا۔ اسی طرح سینیٹر عبدالقادر اور ایمل ولی خان نے بھی بل کے خلاف ووٹ دیا جس سے واضح ہوا کہ معاملے پر سیاسی صفیں اندرونی...
    لاؤس پیپلز ریولیوشنری پارٹی نے کھلے پن کے امور میں قابلِ قدر کامیابیاں حاصل کی ہیں، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 2 December, 2025 سب نیوز بیجنگ : چین کے صدر شی جن پھنگ نے لاؤ پیپلز ڈیموکریٹک ری پبلک کے قیام کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر لاؤس پیپلز ریولیوشنری پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور لاؤس کے صدر تھونلون کو مبارکباد دی۔منگل کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ لاؤس پیپلز ریولیوشنری پارٹی نے لاؤس کے عوام کی قیادت کرتے ہوئے اصلاحات اور کھلے پن کے امور میں قابلِ قدر کامیابیاں حاصل کی ہیں، عوام کی زندگی میں مسلسل بہتری آئی ہے، اور بین الاقوامی و علاقائی اثرورسوخ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے،...
    قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق کا بل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کردیا گیا ہے جسے ترامیم کے بعد ایوان نے منظور کردیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہمارا ریاستی اور مذہبی فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک گروہ جو اپنے آپ کو اقلیت سمجھتا ہی نہیں ہے وہ ویسے بھی اس بل سے باہر ہے، اس بل کا مقصد پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کو تحفظ دینا ہے، ہمارے مذہب نے ہمیں اقلیتوں کو حقوق دینے کا سبق سکھایا۔ یہ بھی پڑھیے: سینیٹ میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ’اقلیتی کاکس‘ کا قیام انہوں نے کمیشن کو سوموٹو ایکشن کا...
    پاکستان کا صوبہ بلوچستان شدید موسمیاتی چیلنجز کا شکار ہے۔تفصیلات کے مطابق کم بارشوں اور ناقص آبی انتظام نے خشک سالی کو بڑھادیا، جب کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی حالیہ رپورٹ کے مطابق صوبے کی قابلِ کاشت زمین گھٹ کر صرف 7.2 فیصد رہ گئی ہے۔زرعی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ پانی کی قلت کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو نتیجہ زرعی اجناس کی قلت اور لوگوں کی نقل مکانی کی صورت میں نکل سکتا ہے۔ہنہ کے علاقہ میں واقع ان کے باغات میں کبھی معیاری سیبوں کی بڑی مانگ تھی، مگر آبی قلت نے باغات سکھا دیے اور آمدنی ختم کر دی۔ بلوچستان میں کم بارشوں کے باعث زیرِ زمین پانی کی سطح ہر سال 3 سے...
    پی ٹی آئی کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، خیبر پختونخوا میں گورنر راج کی خبروں کی شدید مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 1 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس پارلیمنٹ ہاوس میں منعقد ہوا جس کی صدارت پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کی۔ اجلاس میں مرکزی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ، ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ ناصرعباس، اسد قیصر چیف وہیپ ملک عامر ڈوگر سمیت قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ارکان نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال، خیبر پختونخوا سے متعلق حکومتی بیانات اور آئندہ سیاسی حکمتِ عملی پر غور کیا گیا۔اجلاس میں ایک وفاقی وزیر کی جانب سے خیبر پختونخوا میں گورنر کی...
    اسلام آباد  (خبر نگار) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج (منگل) صبح گیارہ بجے طلب کر لیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ قومی اسمبلی اور سینٹ سیکرٹریٹ کو انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش ہونے والے بل سے متعلق ایجنڈا ترتیب دے دیا۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکیہ کے پہلے بغیر پائلٹ لڑاکا طیارے کِزل ایلما نے عالمی سطح پر تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار گک دوغان ائر ٹو ایئر میزائل کو جٹ طیارے کے ہدف پر کامیابی سے فائر کیا۔ دفاعی کمپنی بائیکر نے بتایا کہ میزائل نے ہدف کو ایسلسان کے تیار کردہ موراد ریڈار کی مدد سے نشانہ بنایا۔ یہ پہلا موقع تھا کہ ترکیہ کے قومی جنگی پلیٹ فارم نے مقامی طور پر تیار شدہ میزائل کو ملکی ریڈار کی گائیڈنس میں فضائی ہدف پر داغ کر کامیابی حاصل کی۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
    سعودی عرب میں پاکستان پیپلز پارٹی کا یومِ تاسیس؛ سیاسی و سماجی رہنماؤں کی بھرپور شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 1 December, 2025 سب نیوز جدہ (خالد نواز چیمہ) پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب کے زیرِ اہتمام یومِ تاسیس کی ایک پروقار اور شاندار تقریب منعقد ہوئی جس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں، سماجی شخصیات اور کمیونٹی اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب کی صدارت پیپلز پارٹی سعودی عرب کے صدر چوہدری تصور حسین نے کی، جبکہ سابق مشیر سردار عنایت اللہ عارف مہمانِ خصوصی تھے۔ سردار شہک حیدر ٹر اعزازی مہمان اور آفتاب احمد ترابی اسٹیج سیکرٹری کے طور پر شریک ہوئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری تصور حسین نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا یومِ...
    کابل میں انسانی حقوق کے کارکنان نے افغان طالبان کی جانب سے تعلیم، اظہارِ رائے اور فکری آزادی پر سخت پابندیوں کو دہشت گردی کے فروغ کے لیے خطرناک بنیاد قرار دیا ہے۔ کارکنان کے مطابق طالبان ایک خاموش، خوف زدہ اور فکری طور پر محروم معاشرہ تشکیل دینے کی کوشش کر رہے ہیں، جس کے نتیجے میں افغانستان شدید تعلیمی و فکری دباؤ کا شکار ہو چکا ہے۔ رپورٹس کے مطابق طالبان نے خواتین کی تعلیم پر سخت پابندیاں عائد کر کے نہ صرف لڑکیوں کے تعلیمی مستقبل کو تاریک بنا دیا ہے بلکہ خواتین اساتذہ کی بڑی تعداد بھی بے روزگار ہو چکی ہے۔ یونیورسکو اور یونیسیف کی تازہ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ خواتین اساتذہ...
    58ویں یوم تاسیس کے موقع پر اپنے بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ شہید بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا اور 73ء کا متفقہ آئین دیا، شہید بینظیر بھٹو نے جمہوریت کی خاطر جو قربانی دی وہ تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف سے لکھی جائیگی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر بلدیات ہاوسنگ و ٹاؤن پلاننگ سندھ سید ناصر حسین شاہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے 58ویں یوم تاسیس کے موقع پر بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید بینظیر بھٹو، صدر آصف علی زرداری اور چیرمین بلاول بھٹو کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم تاسیس ہمیں یاد دلاتا ہے کہ پیپلز پارٹی صرف سیاست نہیں بلکہ خون سے لکھی جدوجہد کا نام ہے، قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو...
    انہوں نے کہا کہ سماجوادی پارٹی پہلے دن سے مطالبہ کررہی ہے کہ اسطرح کے کام کے دباؤ سے گریز کیا جائے، کیونکہ یہ بہت ذمہ دار، پیچیدہ اور حساس کام ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اور الیکشن کمیشن پر ملی بھگت کا الزام لگاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ حکومت ووٹر لسٹ کی ایس آئی آر (اسپیشل انٹینسیو ریویژن) کے بہانے ووٹ کا حق چھیننے کی کوشش کر رہی ہے۔ اکھلیش یادو نے یہ بیان ایس آئی آر مہم کے دوران ڈیوٹی کے دوران برین ہیمرج سے ہلاک ہونے والے بی ایل او افسر کے خاندان کو 2 لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کرنے کے بعد ایس پی...
    پاکستان پیپلز پارٹی کے 58ویں یومِ تاسیس پر پیغام میں مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ جمہوریت اور آئین کی بالادستی پیپلز پارٹی کی شناخت ہے، جب کہ سندھ حکومت عوامی خدمت اور ترقی کے ایجنڈے پر پوری سنجیدگی کے ساتھ گامزن ہے، پیپلز پارٹی قیادت کی جدوجہد نے ملکی سیاست کو نئی سمت دی اور ہمیشہ آمریت کا مقابلہ کرتے ہوئے جمہوریت کی راہ ہموار کی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے 58ویں یومِ تاسیس کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی حقوق، جمہوریت کے استحکام اور آئین کی بالادستی کے لیے مثالی جدوجہد کی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ جمہوریت کی بالادستی،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انقرہ: ترکی کے پہلے بغیر پائلٹ لڑاکا طیارے کِزِل ایلما نے تاریخی کامیابی حاصل کی ہے،  اس طیارے نے گُک دُوغان نامی ایئر ٹو ایئر میزائل کو کامیابی کے ساتھ ایک جٹ طیارے کے ہدف پر داغا،  یہ دنیا میں کسی بغیر پائلٹ لڑاکا طیارے کے لیے پہلی بار ہوا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق ترکی کی دفاعی کمپنی بائیکر نے بتایا کہ میزائل نے ہدف کو ایسلسان کے موراد ریڈار کی مدد سے نشانہ بنایا، یہ پہلی بار تھا کہ ترکی کے قومی طیارے نے مقامی تیار شدہ میزائل کو ملکی ریڈار کی رہنمائی میں فضائی ہدف پر کامیابی سے فائر کیا۔اس کامیابی کے بعد کِزِل ایلما دنیا میں واحد بغیر پائلٹ لڑاکا طیارہ بن گیا ہے...
    آسٹریلیا نے بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر نئی پابندی نافذ کرتے ہوئے خود کو مصنوعی ذہانت کے دور کا پہلا ملک بنا دیا ہے۔ نئے قانون کے تحت 10 دسمبر سے میٹا، ٹک ٹاک اور یوٹیوب سمیت تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اس بات کے پابند ہوں گے کہ 16 سال سے کم عمر بچے ان پلیٹ فارمز پر اکاؤنٹس نہ بنا سکیں۔ آسٹریلوی حکومت نے ذمہ داری والدین کے بجائے براہِ راست سوشل میڈیا کمپنیوں پر عائد کی ہے، اور خلاف ورزی کی صورت میں بھاری جرمانے بھی مقرر کیے گئے ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اقدام بچوں کو اُن نقصان دہ الگورتھمز اور مواد سے بچانے کے لیے ضروری ہے جو اُن...
    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہفتہ کو کھیلے گئے ٹرائی نیشن ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں پاکستانی بیٹر فخر زمان کے ایک کیچ پر بڑا تنازع کھڑا ہوگیا۔ سری لنکا کی اننگز کے انیسویں اوور میں کپتان داسن شاناکا، شاہین آفریدی کی سلو گیند پر دھوکا کھا گئے اور ایسا شاٹ کھیلا کہ فخر زمان نے شاندار جمپ کے ساتھ کیچ لیا۔ تاہم تھرڈ امپائر نے ری پلے دیکھنے کے بعد فیصلہ دیا کہ گیند کیچ مکمل ہونے کے لمحے زمین کو چھو رہی تھی اور ناٹ آؤٹ قرار دیا۔ اس فیصلے نے پاکستانی کھلاڑیوں کو حیران کر دیا اور فخر زمان نے واضح طور پر اپنی ناراضی کا اظہار کیا۔ اس کے بعد اگلی ہی گیند...
    مرمتی کام 29 نومبر سے 1 دسمبر تک جاری رہے گا اور اس دوران متاثرہ لائن کی بندش ناگزیر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے مختلف علاقوں میں 3 دن کیلئے پانی کی فراہمی معطل کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے بی آر ٹی کوریڈور میں واقع پرانے 60 انچ قطر کے بوسیدہ وال کو جدید پائپ لائن سے تبدیل کرنے کا کام شروع کر دیا۔ ترجمان کے مطابق یہ مرمتی کام پیپلز سیکریٹریٹ کے قریب انجام دیا جا رہا ہے، تاکہ پانی کی ترسیل کا نظام مزید محفوظ، مستحکم اور مؤثر بنایا جا سکے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ مرمتی کام 29 نومبر سے 1 دسمبر تک جاری رہے گا اور...
    فلسطینی عوام سے یکجہتی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں سربراہ پیپلز پارٹی نے کہا کہ عالمی برداری غزہ میں جنگ بندی کو پائیدار و منصفانہ امن میں تبدیل کرے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عالمی برادری فلسطین کے دو ریاستی حل کیلئے فیصلہ کن اقدامات کرے۔ بلاول بھٹو زرداری نے فلسطینی عوام سے یکجہتی کے عالمی دن پر جاری کردہ پیغام میں کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کیلئے غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا، پیپلز پارٹی فلسطینی عوام کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برداری غزہ میں جنگ بندی کو پائیدار و منصفانہ امن میں تبدیل کرے۔ چیئرمین پی پی نے کہا کہ فلسطین...
    پریس کانفرنس کے دوران سندھ کے سینئر وزیر نے کہا کہ آج بھی تمام جماعتیں آئین پر متفق ہیں جو پیپلز پارٹی نے دیا، اس ملک کو ایٹم بم اور میزائیل بھی پیپلز پارٹی نے دیئے، صوبائی خودمختاری بھی پیپلز پارٹی نے دی، ہماری قیادت نے قربانی دے کر مثال قائم کی۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر و صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی و قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو نے 58 سال قبل پیپلز پارٹی کی جب بنیاد رکھی تھی اس وقت پاکستان کی سیاست جاگیرداروں اور وڈیروں کے ڈرائینگ روم تک محدود تھی اور پیپلز پارٹی کے قیام کے بعد سے آج تک ملکی سیاست عام عوام،...
    سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ایک وقت تھا جب کراچی دبئی سے آگے تھا اور پاکستان بننے سے پہلے یہاں ٹرام چلتی تھی، لیکن بعد میں شہر کو منصوبہ بندی کے تحت الطاف حسین نامی شخص کے حوالے کر دیا گیا جس سے یہاں ہیروئن کلچر، بھتہ کلچر اور بوری بند لاشوں کا دور آیا۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے  پورے ملک میں تقاریب منعقد کئے جا رہے ہیں، یوم تاسیس کے موقع پر پاکستان بھر میں پیپلز پارٹی کے کارکنان کی جانب سے  تقاریب کے موقع پر کیک کاٹے جائیں گے۔ مرکزی تقریب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول...
    افغان پاسپورٹس پر امریکی ویزے اور اسائلم کی درخواستوں پر کام بند WhatsAppFacebookTwitter 0 29 November, 2025 سب نیوز واشنگٹن (آئی پی ایس) امریکا نے افغان پاسپورٹ پر سفر کرنے والے تمام افراد کے لیے ویزوں کا اجرا اچانک روک دیا جب کہ پناہ کے خواہشمندوں کی اسائلم درخواستوں پر فیصلے بھی معطل کر دیے۔ عالمی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام قومی سلامتی کو یقینی بنانے اور عوام کے تحفظ کے لیے ضروری سمجھتے ہوئے کیا گیا ہے، یہی وجہ ہے کہ اس طرح کے معاملات کو فوری طور پر مؤخر کردیا گیا ہے۔ محکمہ خارجہ کے اعلان کے ساتھ ہی یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز نے بھی اپنے...
    لاہور: گینز ورلڈ ریکارڈز نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (این آئی ٹی) کے وائس چانسلر محمد شاہ زیب اعوان کو دنیا کے کم عمر ترین مرد یونیورسٹی چانسلر کے طور پر تسلیم کر لیا ہے۔29 سالہ شاہ زیب اعوان کے لیے یہ اعزاز نہ صرف ان کی ذاتی کامیابی کی علامت ہے بلکہ پاکستان کی نئی قیادت اور ابھرتے ہوئے تعلیمی رجحانات کی نمائندگی بھی کرتا ہے۔ شاہ زیب اعوان نے بتایا کہ این آئی ٹی ایک وفاقی رجسٹرڈ چارٹرڈ ادارہ ہےجو اپنی تعلیمی شراکت داری کے ذریعے ملک میں اعلیٰ تعلیم کے نئے رجحانات متعارف کرا رہا ہے۔ یہ شراکت داری امریکا کی معروف اور جدت پسند ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی کے ساتھ قائم ہے، جس کے...
    مقررین نے کہا کہ ان مظلوم شہداء کو تاحال انصاف نہیں مل سکا، جو انتہائی افسوس ناک ہے۔ آخر میں شمعیں روشن کی گئیں، شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی اور پروگرام کا اختتام امامِ زمانہؑ کے ظہور کی دعا پر ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن خیبر پختونخوا ریجن ضلع کرم پارا چنار کے زیرِ اہتمام پاراچنار پریس کلب کے سامنے شبِ شہداء بعنوان یادِ شہدائے پاراچنار کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں سابقہ ڈویژنل صدر و رکن ضلعی نظارت محمد ثقلین مہدوی، پاراچنار کے ضلعی صدر سید الیاس فخری اور تحریک حسینی نائب صدر علامہ سید امین شاہ نے خیالات کا اظہار کیا اور سانحہ بگن کانوائے کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔...
    وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی ساری توجہ ایک ایسے مطالبے پر مرکوز ہے جسے قانون اجازت نہیں دیتا—یعنی اڈیالہ جیل میں کرپشن کیس میں سزا کاٹنے والے بانی پارٹی سے براہِ راست سیاسی رہنمائی لینا۔ اپنے بیان میں عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی اس طرزِ سیاست کے باعث صوبے کے عوام کو درپیش گورننس کے مسائل پس منظر میں چلے گئے ہیں۔ ان کے مطابق جیل میں موجود کسی قیدی سے سیاسی مشاورت نہ صرف جیل قوانین کی خلاف ورزی ہے بلکہ صوبائی حکومت کی ترجیحات کو بھی بے نقاب کرتی ہے، جو امن، ترقی اور عوامی سہولتوں کے بجائے اسی بیانیے...
    سید نعمان شاہ :ضلعی انتظامیہ نے وادی کاغان کے راستے خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے درمیان سفر پر اگلے سیزن تک مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔  اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر بالاکوٹ حسرت خان کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ مشترکہ طور پر کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان کے ضلع چلاس کی انتظامیہ اور پولیس بھی مانسہرہ انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہیں تاکہ پابندی کے اثرات کو بہتر طریقے سے نافذ کیا جا سکے۔ پاکستان نے افغانستان سے تاجکستان سرحد پر چینی شہریوں پرحملہ بزدلانہ فعل قرار دیدیا   ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ ناران جلکھڈ روڈ پر سفر اگلی گرمیوں تک مکمل طور پر بند رہے گا۔ تاہم، سیاح صرف...
    عمران خان کی جیل ملاقاتوں کے حوالے سے سامنے آنے والی شکایات میں نیا پہلو سامنے آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقاتوں میں رکاوٹ حکومت نہیں بلکہ خود عمران خان اور ان کے گھرانے کے اندرونی انتظامات ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنے کچھ وکلا اور بہنوں کی بار بار کی رہائی کہانیوں اور غیر سنجیدہ تجاویز سے بیزار ہو چکے ہیں، لہٰذا اکثر ملاقاتوں سے گریز کرتے ہیں۔ مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کو سیاسی چال کے طور پر استعمال کررہی ہے، طلال چوہدری دوسری جانب بشریٰ بی بی ملاقاتوں کے شیڈول پر نمایاں اثر رکھتی ہیں اور وہ نہیں چاہتیں کہ عمران خان اپنی بہنوں یا مخصوص وکلا سے بار بار ملیں۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انسانی دماغ صدیوں سے سائنسی تحقیق کا سب سے پیچیدہ اور پراسرار میدان رہا ہے۔ کبھی اسے ایک جامد عضوی سمجھا جاتا تھا، مگر جدید نیورو سائنس نے یکسر مختلف تصویر پیش کی ہے ایک ایسا دماغ جو مسلسل بنتا، بگڑتا، سنورتا اور نئے سانچوں میں ڈھلتا رہتا ہے۔ تازہ ترین جامع تحقیق نے انسانی ذہنی ارتقا کے پانچ واضح ’’عہد‘‘ متعین کر دیے ہیں، جن میں چار بڑے فیصلہ کن موڑ 9، 32، 66 اور 83 سال کی عمر میں رونما ہوتے ہیں۔ یہ وہ عمرانی مقام ہیں جہاں دماغ گویا ایک نئے مرحلے میں داخل ہوتا ہے اور پورا نظام اپنی سمت بدلنے لگتا ہے۔ یہ تحقیق نہ صرف دماغی نشوونما کے بارے میں روایتی مفروضوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251128-01-10 پشاور (مانیٹر نگ ڈ یسک) پشاور ہائیکورٹ نے سرکاری اور تعلیمی اداروں کے احاطوں میں غیر متعلقہ اجتماعات کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے سرکاری اداروں کے اطراف میں سیاسی جلسوں، جلوسوں اور دیگر اجتماعات پر پابندی عاید کر دی ہے۔ پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے5 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔ فیصلے کے مطابق سرکاری اداروں کے احاطے کے استعمال کی ذمہ داری متعلقہ افسران پر عاید ہوتی ہے، لہٰذا ان اداروں کا سیاسی استعمال روکنے کو یقینی بنایا جائے۔ سیف اللہ
    امریکا میں ایک مسافر نے دورانِ پرواز اچانک طیارے کا ایمرجنسی دروازہ کھول کر نہ صرف فلائٹ کریو کو پریشان کردیا بلکہ پورے جہاز کو واپس گیٹ پر لوٹنے پر مجبور کردیا۔ واقعہ کے فوراً بعد مسافر کو گرفتار کرلیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق 48 سالہ جوہانسن وان ہیرٹم نامی شخص کے ایل ایم کی فلائٹ سے ایمسٹرڈیم کے لیے روانہ ہو رہا تھا۔ طیارہ اٹلانٹا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر رن وے کی جانب بڑھ رہا تھا کہ ملزم نے اچانک ایمرجنسی ایگزٹ ڈور کھول دیا۔ ایئرپورٹ پولیس نے بتایا کہ دروازہ کھلنے کے باعث عملے نے فوری طور پر طیارے کو روکا اور اسے دوبارہ گیٹ پر لانے کا فیصلہ کیا۔ اس دوران صورتحال پر قابو...
    فیصلے میں مزید کہا گیا کہ سرکاری اداروں کا قیام کسی خاص مقصد کے لیے کیا جاتا ہے جب کہ غیر متعلقہ اجتماعات اداروں کے تقدس کو پامال کرتے ہیں، اس لیے ان کی روک تھام ضروری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سرکاری اور تعلیمی اداروں کے احاطوں میں غیر متعلقہ اجتماعات کے خلاف دائر درخواست پر پشاور ہائیکورٹ نے فیصلہ جاری کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عدالت عالیہ نے سرکاری اداروں کے اطراف میں سیاسی جلسوں، جلوسوں اور دیگر اجتماعات پر پابندی عائد کردی ہے۔ فیصلے کے مطابق تعلیمی اداروں، سرکاری مقامات اور انتظامیہ اداروں کے احاطے میں سیاسی اجتماعات کی اجازت نہیں ہوگی۔ عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ سرکاری اداروں کے احاطے کے استعمال کی ذمہ داری متعلقہ...
    لاہور(نیوزڈیسک) پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے مری گلاس ٹرین کی باضابطہ طور پر تفصیلات جاری کرتےہوئے اس کے روٹس اور کرائے سے متعلق آگاہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اب پاکستان میں بھی دبئی اور سنگاپور طرز کی جدید ٹرین چلائی جائے گی جو پاکستانی شہریوں کو بہترین تجربہ فراہم کریں گی، پی ایم اے نے مری گلاس ٹرین کے حوالے سے بتایا کہ یہ ایک ماحول دوست الیکٹرک مونوریل ہے پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مری گلاس ٹرین اسلام آباد اور ہل اسٹیشن کے درمیان سفر کو آسان بنانے کے لیے متعارف کرائی جارہی ہے۔ اس پروجیکٹ کا مقصد عوم اور مری آنے والے سیاحوں کو قدرتی، تیز اور ماحول دوست سفر کا تجربہ فراہم...
    وزیراعلی خیبرپختونخوا نے وفاقی حکومت پر 5300ارب روپے کی کرپشن کا الزام عائدکردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 November, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز) وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے وفاقی حکومت پر 5300 ارب روپے کی کرپشن کا الزام لگادیا۔انجینئرنگ یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب میں وزیراعلی کے پی نے کہا کہ یہ عوام کے ٹیکس کا پیسہ ہے جس سے باہر فلیٹس اور جزیرے خریدے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ این ایف سی اجلاس میں ضم اضلاع کے فنڈز صوبے کو دینے کا معاملہ اٹھائیں گے، فاٹا انضمام کے بعد این ایف سی میں ہمارا حصہ 19 فیصد بنتا ہے، 7 سال سے 350 ارب روپے سالانہ حصہ نہیں مل رہا۔بعد ازاں اڈیالہ جیل کے قریب گورکھپور ناکے پر میڈیا...
    خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ہم 50 ہزار کمانے والے سے ٹیکس لیتے ہیں اور ہزار ایکڑ زمین والے سے نہیں لیتے، پاکستانی صنعت کا رکو ایکسپورٹ کے قابل بنانے کے لیے ٹیکس ریٹ کے ساتھ ساتھ بجلی اور گیس کی قیمتیں بھی کم کرنا ہوں گی۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے  کہا ہے کہ لمحہ فکریہ ہے دنیا میں عزت بڑھنے کے باوجود ہم ایک پیسے کی سرمایہ کاری نہیں لا پارہے۔ خصوصی کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ بیروزگاری کی شرح میں اضافہ متوقع تھا کیونکہ معاشی گروتھ نہیں ہورہی۔ انہوں نے کہا کہ لمحہ فکریہ ہے کہ دنیا میں عزت بڑھنے کے باوجود ہم...
    وفاقی آئینی عدالت نے انکم ٹیکس کیسز سے متعلق سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ کے اسٹے آرڈر کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ایک نجی بینک کی درخواست منظور کرلی ہے۔ فیصلہ جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سنایا۔ سماعت کے دوران نجی بینک کے وکیل فیصل صدیقی نے مؤقف اختیار کیا کہ سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ کے پاس ان کے کیس میں کوئی حکم جاری کرنے کا دائرہ اختیار نہیں تھا۔ یہ بھی پڑھیں: ٹیکس کا سارا بوجھ عوام پر، لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کریں گے تو کام چلیں گے، سپریم کورٹ انہوں نے کہا کہ ماضی میں سپریم کورٹ کے پاس آئینی مقدمات کے لیے کوئی الگ طریقہ کار نہیں تھا۔ تاہم بعد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: عدالت عالیہ  نے خیبر پختونخوا میں سرکاری اور تعلیمی اداروں کے احاطوں اور ان کے آس پاس سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے حکم جاری کیا ہے کہ ایسے مقامات کو سیاسی استعمال سے مکمل طور پر پاک رکھا جائے۔قبل ازیں عدالت میں سماعت کے دوران درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ تعلیمی اور سرکاری اداروں میں منعقد ہونے والے غیر متعلقہ اجتماعات نہ صرف اداروں کے تقدس کو مجروح کرتے ہیں بلکہ سرکاری امور اور تعلیمی سرگرمیوں میں رکاوٹ بھی بنتے ہیں۔ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ سرکاری اداروں کا قیام کسی مخصوص اور رسمی مقصد کے لیے ہوتا ہے، اس لیے ان کا استعمال سیاسی جلسوں، جلوسوں یا...
    پشاور ہائیکورٹ نے سرکاری اور تعلیمی اداروں کے احاطے اور آس پاس سیاسی جلسوں، جلوسوں اور دیگر غیر متعلقہ اجتماعات پر پابندی عائد کر دی ہے۔ عدالت کے فیصلے کے مطابق تعلیمی ادارے، سرکاری دفاتر اور انتظامی عمارتیں صرف اپنے مخصوص مقاصد کے لیے استعمال ہوں گی، اور کسی بھی سیاسی یا غیر متعلقہ اجتماع کی اجازت نہیں ہوگی۔ فیصلے میں واضح کیا گیا کہ اداروں کے احاطے کے مناسب استعمال کی ذمہ داری متعلقہ افسران پر عائد ہے، اور انہیں اداروں کی تقدس اور نظم و ضبط قائم رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدام کرنا ہوگا۔ عدالت نے ہدایت کی کہ تعلیمی اور سرکاری اداروں کے ذمہ داران ہر حال میں غیر متعلقہ اجتماعات کی روک تھام کو یقینی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن: برطانوی چانسلر ریچل ریوز نے نئے مالیاتی سال کا بجٹ پیش کرتے ہوئے متعدد اہم معاشی فیصلوں کا اعلان کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بجٹ میں آمدنی کی کم از کم حد کو مزید تین برس، یعنی 2031 تک منجمد رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے اثرات لاکھوں ٹیکس دہندگان پر پڑیں گے۔چانسلر نے بتایا کہ توانائی بلز میں کمی کے لیے گرین لیویز میں کٹوتی کی جائے گی، جس کے نتیجے میں آئندہ برس اپریل سے ہر گھرانے کو 150 پاؤنڈ تک ریلیف ملے گا۔مجوزہ بجٹ کے مطابق 2 ملین پاؤنڈ سے زائد مالیت کے گھروں پر 2,500 پاؤنڈ سالانہ ٹیکس لاگو ہوگا۔ 5 ملین پاؤنڈ سے زائد کے مکانات پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برطانوی وزیر خزانہ (چانسلر) ریچل ریوز نے پارلیمنٹ میں نئے مالی سال کا بجٹ پیش کر دیا، جس میں قومی قرضے کی کمی اور زندگی کے اخراجات کو کم کرنے کے لیے متعدد اقدامات شامل ہیں۔ بجٹ تفصیلات ریچل ریوز کی تقریر سے کچھ دیر قبل لیک ہونے کے بعد آفس آف بجٹ رسپانسیبیلٹی نے اسے تکنیکی غلطی قرار دیا۔چانسلر نے اعلان کیا کہ انکم ٹیکس اور نیشنل انشورنس کی ادائیگی کی کم از کم حد مزید تین سال، یعنی 2031 تک منجمد رہے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس اقدام سے کم آمدنی والے افراد اضافی ٹیکس بینڈ میں آنے سے بچیں گے۔ حکومت نے کہا کہ انرجی بلز میں کمی کے لیے گرین لیویز میں کٹوتی...
    ویب ڈیسک : سندھ حکومت نے عدالتی فیصلوں کی روشنی میں دوران ملازمت وفات پانے والے ملازمین کی اولاد کو ملازمت دینے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں خالی آسامیوں کی تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں ۔  محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کو آرڈی نیشن نے خط ارسال کردیا، خط چیئرمین ترقی و منصوبہ بندی ،بورڈ سینئر ممبر ،بورڈ آف ریونیو چیئرمین، چیف منسٹر انکوائری انسپیکشن و عملدرآمد ٹیم کو ارسال کیا گیا ہے۔ لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے پانچویں نمبر پرآگیا   تمام محکموں کے سیکریٹریز ، ایڈیشنل سیکریٹریز اورتمام ڈویزنل کمشنرز کو بھی خط ارسال کیا گیا ہے۔  سپریم کورٹ آف پاکستان نے فوتگی کوٹہ پر ملازمت بحال کی تھی ، اس سے...
    اے ٹی سی  نے عمر ایوب کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کا بھی حکم دیا  اور ان کی جائیداد کی تفصیلات بھی طلب کرلیں۔ واضح رہے کہ عمر ایوب کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت تھانہ نون میں مقدمہ درج ہے۔  اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے  پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کو 4 اکتوبر احتجاج کیس میں اشتہاری قرار  دے دیا۔ اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سِپرا نے عمر ایوب کے خلاف 4 اکتوبر احتجاج کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے مسلسل طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر عمر ایوب کو کیس میں اشتہاری قرار دے دیا۔ اے ٹی سی  نے عمر ایوب کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کا بھی...
    کوئٹہ: مسلم لیگ (ق) کو بلوچستان میں بڑی کامیابی مل گئی، مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی، پشتخواہ ملی پارٹی کے عہدے دار مسلم لیگ ق میں شامل ہوئے ہیں، مسلم لیگ ق نے بلدیاتی انتخابات میں پارٹی امیدواروں کو ٹکٹ بھی جاری کردیے۔ پارٹی کے مرکزی ترجمان مصطفیٰ ملک نے شمولیتی  تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ ق لیگی رہنماء نعمت خلجی، شکور مری، رفیع اللہ اچکزئی بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ ڈاکٹر علی عادل، بشیر اچکزئی، مدثر ایڈووکیٹ، حاجی ندا درانی بھی تقریب میں شامل تھے۔ مسلم لیگ بلوچستان نے چوہدری شجاعت حسین کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا مصطفیٰ ملک نے کہا...
    ویب ڈیسک :کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ اس سلسلے میں جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) کے کئی عہدیدار مسلم لیگ (ق) میں شامل ہو گئے ہیں۔مسلم لیگ (ق) نے کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات میں پارٹی امیدواروں کو ٹکٹ بھی جاری کر دیئے ہیں۔ مسلم لیگ (ق) کے مرکزی ترجمان مصطفیٰ ملک کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ چوہدری شجاعت حسین کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتی ہے،بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے۔ لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے پانچویں نمبر پرآگیا ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں...
    — فائل فوٹو کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔اس سلسلے میں جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) کے کئی عہدیدار مسلم لیگ (ق) میں شامل ہو گئے۔مسلم لیگ (ق) نے کوئٹہ بلدیاتی انتخابات میں پارٹی امیدواروں کو ٹکٹ بھی جاری کر دیے۔مسلم لیگ (ق) کے مرکزی ترجمان مصطفیٰ ملک کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ چوہدری شجاعت کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں بے روزگاری کا خاتمہ اور امن کی بحالی ہماری اول...
    انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کو 4 اکتوبر احتجاج کیس میں اشتہاری قرار دے دیا۔ اسلام آباد کی اے ٹی سی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے عمر ایوب کے خلاف سماعت کی، اور مسلسل طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر انہیں کیس میں اشتہاری قرار دے دیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ عمر ایوب کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کیا جائے اور ان کی جائیداد کی تفصیلات بھی طلب کی جائیں۔ واضح رہے کہ عمر ایوب کے خلاف تھانہ نون میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ویسٹ یارکشائر پولیس نے منی لانڈرنگ اور غیر قانونی مالی سرگرمیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے اہم اثاثے ضبط کرلیے ہیں۔پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران 2.7 ملین پاؤنڈ کے غیر قانونی اثاثے برآمد کیے گئے جبکہ 4 ملین پاؤنڈ مالیت کے بینک اکاؤنٹس اور جائیدادیں منجمد کردی گئیں۔اس کے علاوہ ہائی اسٹریٹ کی متعدد دکانوں پر چھاپے مارے گئے، جہاں سے جعلی سگریٹس اور غیر قانونی ویپس بڑی مقدار میں برآمد ہوئیں۔ پولیس نے کہا کہ یہ کارروائی غیر قانونی تجارت اور فراڈ کے خاتمے کے لیے جاری نگرانی کا حصہ ہے۔دوسری جانب کرکلیز میں سونے کے فراڈ میں ملوث ایک گروہ بھی بے نقاب ہوا، جس کے ایک لاکھ 17 ہزار پاؤنڈ کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت ہری پور کے ضمنی انتخاب میں مبینہ طور پر ’’مینجڈ‘‘ مگر غیر متوقع شکست پر پریشان ہے۔ یہ وہ حلقہ ہے جہاں خیبر پختونخوا میں پارٹی کی اپنی حکومت قائم ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق اس نتیجے نے اعلیٰ قیادت میں سنجیدہ غور و فکر شروع کروا دیا ہے اور یہ بحث جاری ہے کہ کیا طویل عرصے کی محاذ آرائی کی سیاست نے پارٹی کے لئے سیاسی میدان محدود کر دیا ہے، یہاں تک کہ اپنے مضبوط گڑھ خیبر پختونخوا میں بھی سپورٹ کم ہوتی محسوس ہو رہی ہے۔اطلاعات کے مطابق قیادت اب مذاکرات کی سیاست کی طرف مائل ہو رہی ہے۔ سینئر رہنما ہری پور میں شکست...
    اسلام آباد: غیر ملکی ایئرلائن کا طیارہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران حادثے سے بال بال بچ گیا۔ ذرائع کے مطابق سعودی ایئرلائن کی پرواز نمبر 728 جدہ سے اسلام آباد پہنچی تھی اور طیارے کے پائلٹ نے لینڈنگ اپروچ رن وے 28 رائٹ کے بجائے غلطی سے رن وے 28 لیفٹ کی بنائی، جو مرمت کے باعث بند ہے۔ پی اے اے نے رن وے 28 لیفٹ بند اور رن وے 28 رائٹ کھلا ہونے کا نوٹم جاری کر رکھا ہے، تاہم پائلٹ مسلسل یہی کہتا رہا کہ وہ درست رن وے پر ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کنٹرول ٹاور پر موجود ایئر ٹریفک کنٹرولر نے پائلٹ کو بروقت غلط رن وے پر ہونے...
    ہم نے آئندہ سرمائی اجلاس کے لیے مختلف معاملات پر بہت سے سوالات جمع کرائے ہیں، بھارتی پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 01 دسمبر سے 19 دسمبر تک جاری رہے گا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے رکن بھارتی پارلیمنٹ میاں الطاف نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرانا ان کی پارٹی کی اولین ترجیح ہے اور یہ پہلا مسئلہ ہو گا جو وہ 01 دسمبر سے شروع ہونے والے پارلیمنٹ کے آئندہ سرمائی اجلاس میں اٹھائیں گے۔ ذرائع کے مطابق میاں الطاف ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے مستقل طور پر ریاست کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایک غیر ملکی ایئرلائن کا طیارہ لینڈنگ کے دوران بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق اے ٹی سی کے بروقت اور فوری اقدام نے طیارے کو بند رن وے پر اترنے سے روک دیا۔سعودی ایئرلائن کی پرواز 728 جدہ سے اسلام آباد پہنچی تھی، جبکہ ایئرپورٹ کا رن وے 28 لیفٹ مرمت کے باعث بند ہے اور اس حوالے سے نوٹم بھی جاری کیا جا چکا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پائلٹ نے لینڈنگ اپروچ غلطی سے 28 رائٹ کے بجائے بند رن وے 28 لیفٹ کی بنائی۔ کنٹرول ٹاور میں موجود ایئر ٹریفک کنٹرولر نے بروقت نشاندہی کرتے ہوئے پائلٹ کو بتایا کہ وہ غلط رن...
    گوہاٹی :ہندوتوا کی پیروکار مودی سرکار نے مسلمانوں کا جینا حرام کررکھا ہے،آسام میں مسلمانوں کے ایک سے زیادہ شادی کرنے پر پابندی کا بل اسمبلی میں آگیا ہے ۔  گوہاٹی میں آسام کے وزیر اعلیٰ ہمنتا بسوا سرما نے منگل کے روز ریاستی اسمبلی میں ’آسام پروہیبیشن آف پولیگیمی بل 2025‘ Assam Prohibition of Polygamy Bill 2025 پیش کیا، جس کا مقصد کثرتِ ازدواج پر پابندی عائد کرنا ہے۔  اسپیکر بسواجیت ڈیماری کی اجازت کے ساتھ، سرما نے آسام میں تعدد ازدواج پر پابندی سے متعلق بل متعارف کرایا۔ بل کی پیشی کے وقت کانگریس، سی پی آئی (ایم) اور رایجور دل کے ارکان نے زبین گارگ کی موت پر بحث کے بعد واک آئوٹ کر دیا۔  اے آئی...