Express News:
2025-11-27@19:17:01 GMT

مسافر نے دوران پرواز طیارے کا ایمرجنسی دروازہ کھول دیا

اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT

امریکا میں ایک مسافر نے دورانِ پرواز اچانک طیارے کا ایمرجنسی دروازہ کھول کر نہ صرف فلائٹ کریو کو پریشان کردیا بلکہ پورے جہاز کو واپس گیٹ پر لوٹنے پر مجبور کردیا۔ واقعہ کے فوراً بعد مسافر کو گرفتار کرلیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق 48 سالہ جوہانسن وان ہیرٹم نامی شخص کے ایل ایم کی فلائٹ سے ایمسٹرڈیم کے لیے روانہ ہو رہا تھا۔ طیارہ اٹلانٹا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر رن وے کی جانب بڑھ رہا تھا کہ ملزم نے اچانک ایمرجنسی ایگزٹ ڈور کھول دیا۔

ایئرپورٹ پولیس نے بتایا کہ دروازہ کھلنے کے باعث عملے نے فوری طور پر طیارے کو روکا اور اسے دوبارہ گیٹ پر لانے کا فیصلہ کیا۔ اس دوران صورتحال پر قابو پانے کے لیے سیکیورٹی اہلکاروں کو بھی طلب کیا گیا۔

A man on a taxiing KLM flight from ATL Airport panicked after thinking he saw a weapon and opened the emergency exit, deploying the slide.



Johannes Van Heertum, 48, was arrested and charged with reckless conduct, criminal property damage, and interfering with security measures. pic.twitter.com/n0LdV2F8Pt

— Everything Georgia (@GAFollowers) November 26, 2025

پولیس کے مطابق وان ہیرٹم نے ابتدائی بیان میں کہا کہ اسے دوسرے مسافر کے پاس ہتھیار ہونے کا شبہ ہوا تھا، جس کے باعث وہ خوفزدہ ہو کر دروازہ کھول کر بھاگنے کی کوشش کرنے لگا۔ تاہم حکام کا کہنا ہے کہ ان کے پاس ایسا کوئی ثبوت نہیں کہ کسی مسافر کے پاس ہتھیار تھا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ حکام کو شبہ ہے کہ ملزم ذہنی صحت کے مسائل سے گزر رہا ہے، جس نے اُس کے اس غیر معمولی اور خطرناک رویے کو جنم دیا۔

طیارے کو گیٹ پر واپس لانے کے بعد افسران نے جہاز میں سوار ہو کر وان ہیرٹم کو حراست میں لیا۔ اسے اب کئی سنگین الزامات کا سامنا ہے جن میں لاپرواہی، املاک کو نقصان پہنچانا اور فضائی سیکیورٹی میں مداخلت شامل ہیں۔

ایئرلائن نے واقعے سے متاثر ہونے والے مسافروں کو متبادل انتظامات کی پیشکش کی ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

صوابی، کوچ کو حادثہ، ایک ہی خاندان کے 2 افراد جاں بحق، 17 زخمی

ریسکیو کے مطابق زخمیوں اور لاشوں کو باچا خان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ ریسکیو ترجمان کے مطابق کوچ میں سوار تمام مسافروں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔ اسلام ٹائمز۔ صوابی میں مسافر کوچ اور بس میں تصادم سے 2 افراد جاں بحق اور17 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق مسافر کوچ بٹ خیلہ سے اسلام آباد ائیرپورٹ جارہی تھی کہ اُسے شیوہ اڈہ چوک کے مقام پر حادثہ پیش آیا جہاں مسافر کوچ اور بس میں ٹکر ہوئی۔ ریسکیو ترجمان لقمان خان نے بتایا کہ حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور 17 شدید زخمی ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں ایک بچہ اور مسافر کوچ کا ڈرائیور شامل ہیں۔ ریسکیو کے مطابق زخمیوں اور لاشوں کو باچا خان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ ریسکیو ترجمان کے مطابق کوچ میں سوار تمام مسافروں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔

متعلقہ مضامین

  • جہاز میں مسافر کی خطرناک حرکت، ٹرن وے کے دوران ایمرجنسی دروازہ کھول دیا
  • جہاز میں مسافر کی خطرناک حرکت،ٹرن وے کے دوران ایمرجنسی دروازہ کھول دیا
  • نائیجیریا میں سیکڑوں طلبہ و اساتذہ کے اغوا کے بعد صدر نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کر دی
  • نائیجیریا، سیکڑوں طلبہ و اساتذہ کا اغوا، صدر نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کر دی
  • صوابی، کوچ کو حادثہ، ایک ہی خاندان کے 2 افراد جاں بحق، 17 زخمی
  • کراچی: تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر، 7 پروازیں منسوخ
  • مسافر کی طبیعت خراب،دوحا سے اسلام آباد آنے والی پرواز کی مسقط میں لینڈنگ
  • بلوچستان، زعفران کی کامیاب کاشت نے زرعی ترقی کی نئی راہیں کھول دیں
  • مسافر کی طبیعت خراب، دوحہ اسلام آباد کی پرواز کی مسقط میں ہنگامی لینڈنگ