بلوچستان میں ریلوے سروس سیکورٹی خدشات کے باعث جزوی طور پر معطل کردی گئی ہے۔

جس کے نتیجے میں پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد میں روک دیا گیا۔

ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے کوئٹہ آنے والی بولان ایکسپریس کو بھی جیکب آباد ہی میں روکا جائے گا۔

حکام نے بتایا کہ ریلوے انتظامیہ نے سیکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر عارضی طور پر ٹرین آپریشن محدود کیا ہے تاکہ مسافروں کی حفاظت یقینی بنائی جاسکے۔

تاہم انہوں نے واضح کیا کہ چمن پسنجر ٹرین اپنے مقررہ وقت کے مطابق روانہ ہوگی اور اس کی سروس متاثر نہیں ہوگی۔

ریلوے حکام صورتحال کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں اور سیکیورٹی حالات بہتر ہونے پر مکمل ٹرین آپریشن بحال کردیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بلوچستان بولان ایکسپریس پسنجر ٹرین ٹرین آپریشن جعفر ایکسپریس جیکب آباد چمن ریلوے سیکیورٹی کراچی کوئٹہ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بلوچستان بولان ایکسپریس جعفر ایکسپریس جیکب ا باد ریلوے سیکیورٹی کراچی کوئٹہ

پڑھیں:

سیکیورٹی فورسز کے کرم میں 2 کامیاب آپریشنز، 23 دہشتگرد ہلاک 

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کرم میں سکیورٹی فورسز نے 2 کامیاب آپریشنز میں بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کے 23 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 19 نومبر 2025 کو خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں 2 علیحدہ آپریشنز کے دوران بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 23 خوارج مارے گئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق خوارج کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسز نے ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 12 خوارج ہلاک ہو گئے۔

جائیداد کے لالچ میں شوہر کا قتل؛ اہلیہ اور اس کے آشنا سمیت 3 افراد گرفتار

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق اسی علاقے میں ایک اور خوارج گروہ کی موجودگی کی اطلاعات پر دوسرا آپریشن کیا گیا، جس میں سکیورٹی فورسز نے مزید 11 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عزم استحکام کے وژن کے تحت علاقے میں کسی بھی بھارتی حمایت یافتہ خوارج کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ ملک میں غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کے خطرات کو جڑ سے اکھاڑ دیا جائے۔

وزیراعظم کا فورسز کو خراج تحسین

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کرم(خیبر پختونخوا) میں فتنۃ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں  کو خراج تحسین پیش  کیا ہے۔

ٹرمپ نے میئر نیویارک ظہران ممدانی سے ملاقات طے ہونے کی تصدیق کردی

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم وطن عزیز کی حفاظت کے غیر متزلزل عزم میں افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • سکیورٹی خدشات، کوئٹہ جانیوالی 2 ٹرینوں کو اچانک روک لیا گیا
  • کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس آج کیلئے معطل کر دی گئی
  • کراچی اور پشاور سے کوئٹہ جانے والی ٹرینیں معطل
  • کراچی اور پشاور سے کوئٹہ جانے والی ٹرینوں کو اچانک روک دیا گیا
  • موہنجودڑو ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹڑی سے اُتر گئیں، ڈاؤن ٹریک متاثر
  • سیکیورٹی فورسز کے کرم میں 2 کامیاب آپریشنز، 23 دہشتگرد ہلاک 
  • سیکیورٹی فورسزکا کرم میں آپریشن، 22 دہشتگرد ہلاک
  • ریلوے سسٹم میں ٹرین آپریشن کے لیے بوگیوں کی شدید قلت، حادثات کا خدشہ
  • پاکستان ریلوے، مستقبل کے چیلنجز