سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں کارروائیاں، چار دہشتگرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT
پاک فوج کے مطابق بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، دہشت گرد حالیہ عرصے کے دوران ان علاقوں میں متعدد دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ اسلام ٹائمز۔ سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں کامیاب کارروائیوں کے دوران چار دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 17 اور 18 نومبر کو خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ ’الخوارج‘ کے 4 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔ پاک فوج کے مطابق باجوڑ ضلع میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا جہاں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک دہشت گرد جہنم واصل ہوا۔ اسی طرح مزید دو دہشت گرد شمالی وزیرستان کے عمومی علاقوں سپین وام اور ذاکر خیل میں آپریشن کے دوران مارے گئے جب کہ ایک اور مقابلہ ڈیرہ اسماعیل خان میں پیش آیا جہاں فورسز نے ایک اور دہشت گرد کو ٹھکانے لگا دیا۔
پاک فوج کے مطابق بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، دہشت گرد حالیہ عرصے کے دوران ان علاقوں میں متعدد دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سینیٹائزیشن آپریشن بھی شروع کر دیا ہے تاکہ کسی بھی بھارتی سرپرست باقی دہشت گرد کے وجود کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وفاقی ایپکس کمیٹی کی منظوری سے جاری ویژن "عزمِ استحکام" کے تحت سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انسدادِ دہشت گردی مہم پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گی، ،ملک سے غیر ملکی پشت پناہی یافتہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز فورسز نے کے مطابق کے دوران
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔