نواز شریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT
مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف لندن سے واپس وطن پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف ایک بار پھر لندن کے لیے روانہ
نواز شریف جاتی امرا میں واقع اپنی رہائشگاہ پہنچے ہیں۔ وہ 22 نومبر کو علاج کی غرض سے لندن گئے تھے۔
مزید پڑھیے: جاتی امرا میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی سیکیورٹی میں اضافہ
انہوں نے لندن میں قیام کے دوران اپنا طبی معائنہ کروانے کے علاوہ لندن میں پارٹی کے مختلف رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کیں۔
مزید پڑھیں: عرفان صدیقی کی وفات پر اپنا دکھ بیان نہیں کر سکتا، نواز شریف کے مرحوم سینیٹر کے گھر آمد، اہل خانہ سے تعزیت
اس دوران ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
نواز شریف نواز شریف جاتی عمرہ پہنچ گئے نواز شریف کی وطن واپسی.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: نواز شریف نواز شریف جاتی عمرہ پہنچ گئے نواز شریف کی وطن واپسی نواز شریف
پڑھیں:
مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے انسانی و مکینل وسائل بروئے کار لانے کا حکم دے دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ دریاؤں، ڈیموں اور بیراج پر نہانے پر پابندی یقینی بنائی جائے اور دریاؤں، ڈیموں اور بیراج کی ڈرون سے مانیٹرنگ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بارش اور فلڈ سے آگاہ کرنے کے لیے مساجد اور میڈیا پر اعلانات کیے جائیں۔کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں پر مریم نواز نے لیسکو اور دیگر بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو نوٹس لینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی غفلت کی وجہ سے لوگ جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھمبوں پر بجلی کے بے ہنگم لٹکتے تار انسانی جانوں کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے واسا کمپلینٹ ہیلپ لائن پر فوری ایکشن کا ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت کی۔مریم نواز نے مون سون کے دوران ہر کنسٹرکشن سائٹ کو باقاعدہ محفوظ بنانے کی ہدایت دی اور کہا کہ انتظامیہ خستہ حال عمارتوں کا جائزہ لے کر رضاکارانہ طور پر خالی کروائے۔