پاراچنار، آئی ایس او کے اراکین کی مزار قائد شہید پر حلف برداری
اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT
سابقہ ضلعی صدر تنزیل عباس اور سابقہ ضلعی اطلاعات سیکرٹری منتظر احسن نے نئے ممبران کو اپنی ذمہ داری کے حوالے سے آگاہ کیا اور اخر میں ابوالفضل یونٹ نو منتخب صدر زین محمد نے نئی کابینہ کے ممبران سے حلف لیا۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان خیبر پختونخوا ریجن ضلع کرم ابوالفضل یونٹ کے زیر اہتمام مزار قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی پر حاضری دی گئی۔ سابقہ ضلعی صدر تنزیل عباس اور سابقہ ضلعی اطلاعات سیکرٹری منتظر احسن نے نئے ممبران کو اپنی ذمہ داری کے حوالے سے آگاہ کیا اور اخر میں ابوالفضل یونٹ نو منتخب صدر زین محمد نے نئی کابینہ کے ممبران سے حلف لیا۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 65 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان
ویب ڈیسک :ملک بھر کے صارفین کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک بار پھر بجلی سستی ہونے کا امکان پیداہوگیا۔
ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 65 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست سی پی پی اے نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں جمع کروادی ہے۔ جس پر 27 نومبرکو سماعت کی جائے گی۔
ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست اکتوبر کیلئے کی گئی ہے ، جس کا اطلاق کراچی کے بجلی صارفین پر بھی ہو گا، اس وقت کراچی سمیت ملک بھر کے لیے ستمبر کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ لاگو ہے۔
صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا سلسلہ تیزی سے جاری
یاد رہے کہ ستمبرکی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 48 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی تھی۔