حب، ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی انتخابات، نئے صدر کی حلف برداری
اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT
بیان کے مطابق ایم ڈبلیو ایم ضلع حب کے انتخابات میں سید قربان علی رضوی کو بھاری اکثریت سے ایک مرتبہ پھر ضلعی صدر منتخب کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین حب کے ضلعی انتخابات مسجد و مرکزی امام بارگاہ حسینی، جام یوسف کالونی حب میں منعقد ہوئے۔ جس کی نگرانی پارٹی کے الیکشن کمشنر اور صوبائی ورکنگ کمیٹی بلوچستان کے ممبر مولانا برکت علی مطہری نے کی، جبکہ کمیشن کے دیگر ممبران گل محمد سیلرو اور حضور بخش جاموٹ اور ایم ڈبلیو ایم کے تحصیل صدر سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ ایم ڈبلیو ایم حب کے جاری بیان میں کہا گیا کہ دستوری اصولوں کے مطابق ضلع بھر کے پانچ یونٹس اور ضلعی کابینہ کے اراکین نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ انتخابات کے بعد سابق ضلعی صدر سید قربان علی رضوی کو بھاری اکثریت سے ایک مرتبہ پھر ضلعی صدر منتخب کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ دستور کے مطابق الیکشن کے انعقاد سے قبل سید قربان علی رضوی نے بطور صدر اپنا استعفیٰ الیکشن کمشنر مولانا برکت مطہری کے سپرد کیا، جسے منظور کرلیا گیا۔ استعفیٰ کے بعد ضلعی شوریٰ نے نئے انتخاب کے لیے نام پیش کیے۔ بعد ازاں ضلعی شوریٰ کی جانب سے پیش کردہ ناموں میں سے سید قربان علی رضوی ایک مرتبہ پھر ضلعی صدر منتخب ہوئے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سید قربان علی رضوی ایم ڈبلیو ایم
پڑھیں:
نومنتخب وزیر اعظم کی حلف برداری ؛ تقریب کے انتظامات مکمل
سٹی 42: نومنتخب وزیراعظم سے حلف لینے کے معاملے پر نئی پیش رفت سامنے آگئی ۔صدر کی بجائے سپیکر چوہدری لطیف اکبر حلف لیں گے ۔
آئین و روایات کے مطابق وزیراعظم سے حلف صدر ریاست لیتے ہیں مگر صدر ریاست نے حلف برداری میں شرکت سے معذرت کرلی۔ اس کی وجہ یہ سامنے آئی ہے کہ صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود کی علالت کے باعث مظفرآباد نہیں آسکتے ۔
سلطان محمود کی عدم موجودگی میں سپیکر چوہدری لطیف اکبر حلف لیں گے۔آئینی تقاضوں کے تحت سپیکر کو حلف لینے کا اختیار حاصل ہے ۔
محسن نقوی سے چینی سفیر کی ملاقات،سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
مظفرآباد میں حلف برداری کی تقریب کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ، ذرائع کے مطابق حلف برداری آج ہونے کا امکان ہے ۔ حلف برداری کے بعد کابینہ کی تشکیل کا عمل شروع ہوگا۔سیاسی حلقوں میں نئی حکومت کے لائحہ عمل پر نظریں مرکوز ہیں ۔