data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251117-11-8
لاہور (نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا کہ موجودہ ملکی حالات میں عوام شدید معاشی دباو?، بے روزگاری، مہنگائی، بدامنی اور سیاسی عدم استحکام کا شکار ہیں۔ ایسے میں جماعت اسلامی کا اجتماع عام عوام کو مایوسی سے نکال کر اجتماعی جدوجہد کے جذبے کو دوبارہ بیدار کرے گا۔ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے عوام میں درست قیادت، واضح سمت اور متحد جدوجہد کا جذبہ پیدا کرنا ناگزیر ہے، اور اجتماع عام اسی جدوجہد کا عملی مظہر ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجتماع عام کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد انتظامی کمیٹیوں کے ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اجتماع میں لاکھوں مرد و خواتین، نوجوان، بزرگ، طلبہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کے عوام اب حقیقی تبدیلی کے خواہاں ہیں۔ جماعت اسلامی ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا عزم رکھتی ہے، جس میں کرپشن، اقربا پروری اور ناانصافی کا خاتمہ ہو اور ہر شہری کو تعلیم، صحت، روزگار اور انصاف کی یقینی فراہمی ہو۔انہوں نے کہا کہ اجتماع میں قومی مسائل پر جامع پلان پیش کیا جائے گا جس میں معاشی اصلاحات، کرپشن کے خاتمے کے اقدامات، نظامِ تعلیم کی بہتری، عدالتی اصلاحات، پولیس ریفارمز اور گورننس کے موثر نظام کے لیے تجاویز شامل ہوں گی۔

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی

پڑھیں:

پیپلز پارٹی ایک خاندان اور 40وڈیروں کانام،حافظ نعیم

گاؤں دیہاتوں میںعوام کو محکوم بنایا ہوا ہے، اب شہروں پر قبضہ کررہے ہیں،لوگوں کو جکڑاہواہے
چوہدریوں،سرداروں اور خاندانوں نے قوم کو غلام ابن غلام بنارکھاہے،عوامی کنونشن سے خطاب

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ایک خاندان اور چالیس وڈیروں کانام ہے، گاؤں دیہاتوں میں عوام کو محکوم بنایا ہوا ہے،اب شہروں پر قبضہ کررہے ہیں،اسی طرح چوہدریوں،سرداروں اور چند خاندانوں نے قوم کو غلام ابن غلام بنارکھاہے،انگریزکی خدمت کے صلے میں جاگیریں لینے والے اور ان کی اولادقوم پر مسلط ہے، افسر شاہی، استحصال اورظلم کے نظام میں عوام کو جکڑاہواہے، صرف اپنے اقتدار اور تسلط کو قائم رکھنے کے لیے تعلیم،معیشت،پارلیمنٹ،عدالت ہر شعبے کو تباہ وبرباد کرکے رکھ دیا ہے، تمام پارٹیاں خاندان، وراثت اوروصیت کے نام پر چل رہی ہیں، تمام پارٹیوں نے وڈیروں اور جاگیرداروں کو اپنے ساتھ ملایا ہوا ہے، صرف جماعت اسلامی عوام کی حقیقی نمائندہ اور ترجمان ہے اور اس ظلم کے نظام کو ختم کرسکتی ہے، ملک میں نظام کی تبدیلی کی ایک بڑی تحریک اور جدوجہد کی ضرورت ہے،21تا 23نومبر مینار پاکستان لاہور میں جماعت اسلامی کاکل پاکستان اجتماع عام”بدل دو نظام“کی تحریک اور جدوجہد کا نکتہ آغاز ہوگا، اجتماع میں اس گلے سڑے نظام کو اکھاڑ پھینکنے کے لیے لائحہ عمل کا اعلان کیاجائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع شرقی کے تحت پروفیسر عبدالغفور احمد روڈ گلستان جوہر میں ”بدل دو نظام عوامی کنونشن“میں شریک مردو خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

متعلقہ مضامین

  • امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ اجتماع عام کی تیاریوںکے سلسلے میں ضلع مٹیاری کے ذمے داران کے اجلاس سے خطاب کررہے ہیں
  • مینار پاکستان کے سبزہ زار میں خیموں کا شہر آباد ہونے لگا‘لاکھوں شرکا کی3 روز تک رہائش کے انتظامات مکمل
  • جماعت اسلامی کا اجتماع عام استحکام پاکستان اور عوامی بیداری کا باعث بنے گا، سیاسی ‘ مذہبی رہنما
  • عمران خان کی طرح موجودہ حکمرانوں کو دل آزار باتیں کام نہیں آئیں گی، لیاقت بلوچ
  • اجتماع عام ٗتیاریاں و عوامی رابطہ مہم تیز ٗ شہربھر میں کیمپ قائم ، موٹر سائیکل سوار قافلہ آج لاہور روانہ ہوگا
  • اجتماع عام ،کمشنرلاہور و دیگر افسران کامینار پاکستان کا دورہ
  • ظلم کا نظام اور ترقی ساتھ ممکن نہیں ‘فضل احد
  • پیپلز پارٹی ایک خاندان اور 40وڈیروں کانام،حافظ نعیم
  •  منعم ظفر آج فرنٹئیر کالونی میں ممبرز کنونشن سے خطاب کرینگے