جنوبی ایشیاء کی عظیم گلوکارہ اور 6 دہائیوں سے 18 زبانوں میں گانا گانے والی رونا لیلیٰ کی آواز میں مقبول گانا ’دما دم مست قلندر‘ کوک اسٹوڈیو بنگلا کے یوٹیوب چینل پر ریلیز کر دیا گیا۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق کوک اسٹوڈیو بنگلا کے سیزن تھری کے اعلان کے بعد سے ہی شائقین میں چہ مگوئیاں جاری تھیں کہ آیا رُونا لیلیٰ اس بار شامل ہوں گی یا نہیں۔

اگرچہ انتظامیہ نے خاموشی اختیار کیے رکھی، لیکن گزشتہ سال رُونا لیلیٰ نے خود تصدیق کی تھی کہ انہوں نے ایک گانا ریکارڈ کر لیا ہے، مگر اس کے بول ظاہر نہیں کیے تھے۔


دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ گانا کافی عرصہ پہلے ریکارڈ ہو چکا تھا، لیکن کوک اسٹوڈیو بنگلا کی طویل بندش کے باعث اس کی ریلیز مؤخر رہی۔

رونا لیلیٰ کی 73 ویں سالگرہ کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے کوک اسٹوڈیو بنگلا نے یہ سیزن کا آٹھواں گانا ریلیز کیا ہے۔

دما دم مست قلندر کی آج کی ریلیز موسیقی کے شائقین کے لیے ایک بڑا یادگار لمحہ ہے۔

رُونا لیلیٰ کے مداح اسے ان کی شاندار گائیکی کو ایک اور تاریخی خراجِ تحسین قرار دے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ “دما دم مست قلندر” سب سے پہلے رونا لیلیٰ نے ہی اپنی آواز میں ریکارڈ کروایا تھا اور اسی گیت سے ان کی شہرت کے سفر کا باقاعدہ آغاز ہوا تھا۔

برِصغیر پاک و ہند میں انتہائی پسند کیے جانے والے اس صوفی گیت کو گزشتہ چار دہائیوں میں سینکڑوں گلوکار گا چکے ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: رونا لیلی

پڑھیں:

پاکستان نے بنگلہ دیش کو آخری ہاکی میچ میں بھی شکست دے کر کلین سوئپ مکمل کر لیا

پاکستان نے تیسرے اور آخری ہاکی میچ میں بنگلا دیش کو 3-10 سے ہرا دیا، پینالٹی کارنر اسپیشلسٹ محمد سفیان خان ڈبل ہیٹرک کرنے میں کامیاب رہے۔ ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں جگہ کے لیے پاکستان اور بنگلا دیش کے مابین ڈھاکا میں کھیلی جانے والی تین میچوں کی سیریز کا آخری مقابلہ بھی یکطرفہ ثابت ہوا، پاکستان نے سیریز 3-0 سے اپنے نام کی۔ پاکستان کی جانب سے محمد سفیان خان بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے ڈبل ہیٹرک کے ساتھ 6 گول، عبدالرحمٰن نے دو جبکہ ندیم احمد رانا ولید نے ایک ایک گول اسکور کیا۔ بنگلا دیش کی جانب سے عبداللہ، رقیب الحسن اور اشرف الحسن نے گیند کو جال کی راہ دکھائی۔ محمد سفیان خان مین آف دی میچ قرار پائے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی فلم شعلے کو 50 برس بعد اصل اختتام کے ساتھ سامنے لانے کی تیاری، کب ریلیز ہورہی ہے؟
  • پاکستان نے بنگلہ دیش کو آخری ہاکی میچ میں بھی شکست دے کر کلین سوئپ مکمل کر لیا
  • بنگلا دیش کو آخری ہاکی میچ میں بھی شکست، پاکستان کا کلین سوئپ
  • بنگلا دیش اور پاکستان کا مسلمان ایک قوت ہے‘فضل الرحمن
  • مشہور لبوبو ڈول پر فلم بنانے کی تیاری، کب ریلیز ہوگی؟
  • پاکستان اور بنگلا دیش کے مسلمان ایک قوت، جماعت اور امت ہیں: مولانا فضل الرحمان
  • خامہ خرابیاں