نئی دہلی: بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے دہلی کار دھماکے کی تحقیقات کے طریقہ کار پر مودی حکومت سے سخت سوالات اٹھا دیے ہیں۔

کانگریس کے رکن اسمبلی ایچ ڈی راگناتھ نے کہا کہ سی این جی سلنڈر دھماکے کے مقام پر وزیر داخلہ کا فوری دورہ غیر معمولی تھا، جس نے معاملے کو مزید مشکوک بنا دیا ہے۔

راگناتھ کے مطابق امونیم نائٹریٹ کی باقیات کی تحقیقات درست طریقے سے نہیں کی گئیں کیونکہ واقعے کی جگہ کو سیل نہیں کیا گیا، جس سے شواہد متاثر ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے سوال کیا کہ جب دہلی میں سی سی ٹی وی نگرانی کا مضبوط نظام موجود ہے تو کار کے بارے میں معلومات کئی گھنٹے بعد کیوں جاری کی گئیں؟

کانگریس رہنما نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ واقعے کی شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات یقینی بنائے اور حقیقت عوام کے سامنے لائے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

نئی دہلی میں میٹرو اسٹیشن کے قریب دھماکا، 8 افراد ہلاک، متعدد زخمی

نیو دہلی:

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے ہائی سیکیورٹی زون ریڈ فورٹ کے قریب ایک کار میں دھماکا ہوا ہے جس میں 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، متعدد گاڑیاں جل گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکا بہت زوردار تھا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی جس کے بعد شہریوں میں افراتفری پھیل گئی، پولیس نے جائے حادثہ کو اپنے گھیرے میں لے لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکا ریڈ فورٹ کے میٹرو اسٹیشن کے قریب ہوا جس کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے، ، دھماکے کے بعد بھڑکنے والی آگ نے 3 سے 4 گاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، گاڑیوں میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق  دھماکے میں آٹھ افرا کے ہلاک ہونے اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، کئی زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

دھماکے کے بعد نئی دہلی میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا، بم ڈسپوزل ٹیم جائے حادثہ پہنچ گئی اور شواہد جمع کیے۔

متعلقہ مضامین

  • دہلی لال قلعہ دھماکا: عینی شاہدین اور سرکاری بیانیے میں تضاد، اصل سچ کیا ہے؟
  • نئی دہلی: گیس سلنڈر دھماکے کو پاکستان سے جوڑنے کے لیے طالبان سے منسلک اکاؤنٹس سے پروپیگنڈا
  • راہل گاندھی نے دہلی میں بڑھتی ہوئی آلودگی پر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا
  • بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں لال قلعہ میٹرواسٹیشن کے قریب دھماکا،9افراد ہلاک
  • بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں میٹرو سٹیشن کے قریب دھماکا، 9 افراد ہلاک
  • نئی دہلی میں میٹرو اسٹیشن کے قریب دھماکا، 8 افراد ہلاک، متعدد زخمی
  • نئی دہلی: لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب دھماکا، متعدد گاڑیوں میں آتشزدگی
  • بابر اعظم جلد بڑے اسکورز کریں گے، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا اعتماد کا اظہار
  • نریندر مودی کو صرف الیکشن سے مطلب ہے، ملکارجن کھڑگے