سلمان اکرم کا بیان سن کر حیران ہوں کیسے کوئی شخص اس قدر جھوٹ بول سکتا ہے؟ عمران اسماعیل
اشاعت کی تاریخ: 5th, November 2025 GMT
سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا کا بیان سن کر حیران ہوں کہ کیسے کوئی شخص اس قدر جھوٹ بول سکتا ہے؟ عمران اسماعیل نے کہا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ ہم شاہ محمودقریشی سے یہ کہنے گئے ہوں کہ آپ بانی پی ٹی آئی کی جگہ لے لیں۔عمران اسماعیل نے مزید کہاکہ الزامات وہ لوگ لگارہے ہیں جو خود 2 منٹ کے لیے بھی جیل نہیں گئے۔ان کا کہنا تھا کہ شیخ وقاص اکرم خود تو سارا وقت خیبر پختونخوا ہاؤس میں چھپے بیٹھے رہے اور دوسروں کے بچوں کو ڈی چوک جا کر گولیاں کھانے کا کہتے رہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: عمران اسماعیل
پڑھیں:
گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔
ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔
انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔