آج خوف کی شکست اور امید کی جیت ہوئی ہے، مستقبل ہمارے ہاتھ میں ہے، ظہران ممدانی
اشاعت کی تاریخ: 5th, November 2025 GMT
جیت کے بعد خطاب کرتے ہوئے نیویارک سٹی کے نومنتخب میئر کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ مجھے پتہ ہے، آپ دیکھ رہے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ میں آپکو 4 جملے کہوں گا، مزدور حقوق کیلئے یونینز کیساتھ کھڑے ہونگے، نیویارک سٹی کو تارکین وطن نے مضبوط کیا ہے، نیویارک اب وہ شہر نہیں رہا، جہاں اسلاموفوبیا کے نام پر الیکشن جیتا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ نیویارک سٹی کے نومنتخب میئر ظہران ممدانی نے کہا ہے کہ ہم نے نیویارک میں تاریخ رقم کی ہے۔ جیت کے بعد خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیویارک کے عوام نے ثابت کر دیا کہ طاقت ان کے ہاتھ میں ہے، ہم نے نیویارک میں تاریخ رقم کر دی ہے، مستقبل ہمارے ہاتھ میں ہے۔ ظہران ممدانی کا کہنا ہے کہ نیویارک کے شہریوں نے تبدیلی کو ووٹ دیا ہے، میں یکم جنوری کو نیویارک کے میئر کے عہدے کا حلف اٹھاؤں گا، یہ سب آپ لوگوں کی وجہ سے ممکن ہوا، ہم آپ کے لیے لڑیں گے، کیونکہ ہم آپ میں سے ہیں، یہ شہر آپ کا ہے، جمہوریت بھی آپ کی ہے۔ نومنتخب میئر نیویارک سٹی نے کہا کہ ہم لیڈرشپ کے نئے دور میں داخل ہوگئے ہیں، ایک ہزار سے زائد رضاکاروں کے مہم میں حصہ لینے پر شکر گزار ہوں، مجھے خود کو ثابت کرنے کا موقع دینے کے لیے شکریہ۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم سب اس شہر کو بہتر بنانے کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں، آج کے الیکشن نے ثابت کر دیا کہ امید اب بھی زندہ ہے، آج خوف کی شکست اور امید کی جیت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیویارک میں موروثی سیاست کا خاتمہ کر دیا ہے، نیویارک میں اسلاموفوبیا کی کوئی گنجائش نہیں، نیویارک میں اب اسلاموفوبیا پھیلایا نہیں جا سکے گا، میں ایک مسلمان اور ڈیموکریٹک سوشلسٹ ہوں۔ ظہران ممدانی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ مجھے پتہ ہے، آپ دیکھ رہے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ میں آپ کو 4 جملے کہوں گا، مزدور حقوق کے لیے یونینز کے ساتھ کھڑے ہوں گے، نیویارک سٹی کو تارکین وطن نے مضبوط کیا ہے، نیویارک اب وہ شہر نہیں رہا، جہاں اسلاموفوبیا کے نام پر الیکشن جیتا جائے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نیویارک میں نیویارک سٹی ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا
پڑھیں:
ظہران ممدانی میئر بنے تو نیویارک کو فنڈز دینا مشکل ہوگا، ٹرمپ کا انتباہ
امریکی صدر نے اپنے انٹرویو میں بالواسطہ طور پر اینڈریو کومو کی حمایت بھی کر دی۔ ان کا کہنا تھا اگر انتخاب ایک برے ڈیموکریٹ اور ایک کمیونسٹ کے درمیان ہے تو میں ہمیشہ برے ڈیموکریٹ کو ترجیح دوں گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ظہران ممدانی نیویارک کے میئر منتخب ہوئے تو ان کے لیے نیو یارک شہر کو وفاقی فنڈز دینا مشکل ہو جائے گا۔ اپنے ایک ٹی وی انٹرویو میں امریکی صدر نے کہا کہ اگر نیویارک کو کوئی کمیونسٹ چلائے گا تو وہاں فنڈ بھیجنا صرف پیسوں کا ضیاع ہوگا۔ ٹرمپ نے ظہران ممدانی کا موازنہ سابق میئر بل ڈی بلاسیو سے کیا، انہوں نے کہا کہ بل ڈی بلاسیو ناکام میئر تھا، لیکن ظہران ممدانی اس سے بھی زیادہ خراب کارکردگی دکھائے گا۔ ٹرمپ نے انٹرویو میں بالواسطہ طور پر اینڈریو کومو کی حمایت بھی کر دی۔ ان کا کہنا تھا اگر انتخاب ایک برے ڈیموکریٹ اور ایک کمیونسٹ کے درمیان ہے تو میں ہمیشہ برے ڈیموکریٹ کو ترجیح دوں گا۔
یاد رہے کہ نیویارک میئر کا الیکشن آج ہو رہا ہے، جس میں ظہران ممدانی کا مقابلہ نیویارک کے سابق گورنر اینڈریو کومو اور ری پبلکن حریف رٹیس سلوا سے ہے، تاہم سروے میں ظہران ممدانی کی پوزیشن کو دیگر امیدواروں کی نسبت مستحکم قرار دیا گیا ہے۔ سروے کے مطابق ظہران ممدانی کو 44 فیصد، کومو کو 33 فیصد اور سلوا کو 14 فیصد مقبولیت حاصل ہے۔ ظہران ممدانی نے واضح کیا ہے کہ وہ کامیاب ہوئے تو گھروں اور دفاتر کے کرائے منجمد کر دیں گے، شہر میں مفت ٹرانسپورٹ ہوگی اور چائلڈ کیئر کا دائرہ بڑھایا جائے گا۔