WE News:
2026-06-03@02:09:03 GMT

الحمرا، پبلک ریلیشنز کا جدید 360° ماڈل، ایک کامیاب مثال!

اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT

الحمرا، پبلک ریلیشنز کا جدید 360° ماڈل، ایک کامیاب مثال!

ثقافت محض رنگ، روشنی اور فن کی نمود نہیں، بلکہ قوموں کی فکری پہچان اور تہذیبی تشخص کی علامت ہوتی ہے۔ لاہور آرٹس کونسل الحمرا نے اسی روایت کو آگے بڑھاتے ہوئے اپنی پبلک ریلیشنز حکمتِ عملی میں جدیدیت اور مؤثریت کو ہم آہنگ کیا ہے۔

محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب کے زیرِ اہتمام منعقدہ پنجاب ماس انٹرنیشنل تھیٹر فیسٹیول اس بات کا عملی مظہر ہے کہ جب Integrated Strategic Communication (ISC) 360° Model کو سمجھ بوجھ کے ساتھ بروئے کار لایا جائے تو اس کے نتائج نہ صرف نمایاں بلکہ دیرپا ہوتے ہیں۔

پری ایونٹ کمیونیکیشن Public Anticipation کا قیام

فیسٹیول سے قبل الحمرا کی PR ٹیم نے مؤثر pre-event communication strategy اختیار کی۔ تھیٹر فیسٹیول کی تیاریوں سے متعلق پریس ریلیزز کا تسلسل عوامی دلچسپی کا باعث بنا۔

جب تیاریوں کی خبریں اخبارات میں شائع ہوئیں تو لوگوں کی توجہ الحمرا کی جانب مبذول ہوئی اور فیسٹیول کے لیے ایک cultural anticipation نے جنم لیا۔

بعد ازاں، فیسٹیول کا شیڈول جاری کرنے پر عوامی ردعمل نہایت مثبت رہا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ہزاروں افراد نے اسے شیئر کیا، تبصرے کیے، اور اپنے پروگرام ترتیب دیے۔

کثیرالجہتی کمیونیکیشن  Multi-Layered Engagement

اسی اسٹریٹیجک ماڈل کے تحت، صرف ڈراموں پر نہیں بلکہ فیسٹیول کی متنوع سرگرمیوں پر بھی فوکس رکھا گیا۔ پریس ریلیزز اور پوسٹس میں فوڈ اسٹالز، روایتی دستکاری، ملبوسات اور فوک کلچر کے اجزا کو اجاگر کیا گیا، جس سے عوامی دلچسپی میں مزید اضافہ ہوا۔

یہی نہیں، 7 ممالک کی شرکت اور بین الاقوامی ورکشاپس کا ذکر ایک global narrative کے طور پر پیش کیا گیا، تاکہ عوام کو احساس ہو کہ یہ فیسٹیول صرف ایک ثقافتی تقریب نہیں بلکہ ایک international cultural dialogue ہے۔

ڈیجیٹل اور الیکٹرانک میڈیا کا مربوط استعمال

فیسٹیول کے دوران الحمرا کی PR ٹیم نے real-time communication کو یقینی بنایا۔ ہر روز صبح پریس ریلیز، دوپہر کو ٹی وی ٹکرز، اور شام کو social media updates جاری کی گئیں۔

ہر سیشن اور ڈرامے کے دوران ریلز، فوٹوز، اور شکریہ پیغامات نشر کیے گئے، جس سے عوامی دلچسپی برقرار رہی۔ یہی وہ پہلو ہے جو modern PR model کو کامیاب بناتا ہے۔ یعنی continuous public engagement۔

پوسٹ ایونٹ امپلیفکیشن  Sustained Visibility

جب فیسٹیول اختتام پذیر ہوا تو میڈیا کوریج نے اس کامیابی کو دوام بخشا۔ قومی اخبارات مثلاً ڈان،نیوز،نیشن، نوائے وقت، جنگ اور دیگر بڑے میڈیا گروپس نے الحمرا کے فیسٹیول کو نمایاں جگہ دی۔

پورے کے پورے ایڈیشنز، رپورٹس، تصاویر، اور کالمز شائع ہوئے، جنہوں نے الحمرا کے مؤثر PR نظام کو ایک case study کی حیثیت دے دی۔

سوشل میڈیا پر وی لاگرز، کلچرل رپورٹرز، اور عام شہریوں نے ہزاروں پوسٹس شیئر کیں، جس سے organic reach لاکھوں میں جا پہنچی۔

نتائج  A Quantifiable Success

Integrated 360° PR Model کے اطلاق کا سب سے نمایاں نتیجہ یہ نکلا کہ فیسٹیول میں 26,000 سے زائد افراد نے شرکت کی۔

یہ محض تعداد نہیں بلکہ عوامی اعتماد اور PR کی کامیابی کا پیمانہ ہے۔

عوام نے نہ صرف ملکی بلکہ غیر ملکی تھیٹر پرفارمنسز سے لطف اندوزی حاصل کی بلکہ مکالماتی نشستوں میں فعال شرکت بھی کی۔

الحمرا کا وژنPR کی نئی سمت

الحمرا آرٹس کونسل نہ صرف فنونِ لطیفہ کی ترویج میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے بلکہ Public Relations Dynamics کو بھی عالمی معیار پر استوار کر رہی ہے۔

یہ ادارہ محض پریس ریلیز تک محدود نہیں، بلکہ audience psychology، content storytelling، digital integration اور community engagement  جیسے جدید تصورات کو اپناتے ہوئے ایک ایسا PR فریم ورک تشکیل دے چکا ہے، جو کسی بھی عالمی ثقافتی ادارے کے ہم پلہ ہے۔

یہ کہنا بجا ہوگا کہ لاہور آرٹس کونسل الحمرا نے PR کے شعبے میں جو Integrated Strategic Communication 360° Model اختیار کیا ہے، وہ پاکستان میں ثقافتی اداروں کے لیے ایک benchmark بن چکا ہے۔

یہ ماڈل صرف ایک پالیسی نہیں بلکہ ایک dynamic communication ecosystem ہے، جو فن، عوام اور میڈیا — تینوں کو ایک ربط میں لے آتا ہے۔

الحمرا کی یہ حکمتِ عملی نہ صرف وقت کے تقاضوں کے مطابق ہے بلکہ اس بات کی بھی مظہر ہے کہ پاکستان کا ثقافتی شعبہ عالمی سطح پر اپنی شناخت مضبوطی سے قائم کر رہا ہے۔

ادارے کا کالم نگار کی رائے کے ساتھ متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

صبح صادق

.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: الحمرا کی نہیں بلکہ

پڑھیں:

میئر لندن، 16 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا پر پابندی کی حمایت

لندن کے میئر سر صادق خان(sadiq khan) نے 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں کو آن لائن دنیا میں درپیش خطرات اور نقصانات سے بچانے کے لیے یہ ایک ضروری اقدام ہے۔

منگل کو لندن میں انجینئرز، کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں سے خطاب کے دوران صادق خان نے کہا کہ جس طرح خوراک اور ادویات تیار کرنے والی کمپنیوں کو اپنی مصنوعات کی حفاظت ثابت کرنا پڑتی ہے، اسی طرح سوشل میڈیا کمپنیوں کو بھی اپنے پلیٹ فارمز کے بچوں کے لیے محفوظ ہونے کا ثبوت دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک سوشل میڈیا کمپنیاں اپنے پلیٹ فارمز کی حفاظت ثابت نہیں کرتیں، اس وقت تک کم عمر بچوں کے لیے ان پر پابندی عائد کرنا ہی نقصانات کو روکنے کا مؤثر طریقہ ہے۔

میئر نے اس بات پر بھی تشویش کا اظہار کیا کہ آن لائن مینوسفیئر نامی رجحان نوجوان لڑکوں اور مردوں پر منفی اثرات مرتب کر رہا ہے، جس سے ایک کھوئی ہوئی نسل پیدا ہونے کا خطرہ ہے۔

یہ مؤقف برطانوی وزیر اعظم سر کیئر اسٹارمر کے مؤقف سے زیادہ سخت سمجھا جا رہا ہے، اگرچہ وزیر اعظم نے بچوں کی آن لائن حفاظت کے لیے اہم اقدامات کا وعدہ کیا ہے، تاہم انہوں نے ابھی تک سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی حمایت نہیں کی۔

برطانوی حکومت نے حال ہی میں بچوں کے آن لائن تحفظ سے متعلق ایک مشاورتی عمل مکمل کیا ہے، جس میں سوشل میڈیا کے لیے کم از کم عمر مقرر کرنے، ایپس کے استعمال کے اوقات محدود کرنے، لا محدود اسکرولنگ اور آٹو پلے جیسی عادت ساز خصوصیات پر پابندی لگانے اور عمر کی تصدیق کے سخت نظام متعارف کرانے جیسے اقدامات پر رائے طلب کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:نیشنل ہیلتھ سروسز کیلئے 22 ارب روپے کا بجٹ مختص، اہم تفصیلات سامنے آگئیں

مشاورت کے نتائج کی بنیاد پر حکومت بچوں کے تحفظ کے لیے آئندہ پالیسی اور قانون سازی کے حوالے سے فیصلے کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • ایران جنگ طول پکڑنے پر ٹرمپ کو میڈیا اور اپنی انتظامیہ کے دباؤ کا سامنا
  • عالمی کشیدگی کے بیچ پاکستان کی کامیاب ثالثی
  • شہباز شریف کا کامیاب انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • بی جے پی کو پیپر لیک سے نہیں بلکہ اس ایشو پر بات کرنے سے مسئلہ ہے، اروند کیجریوال
  • دعا ہے فیلڈ مارشل امن کی کوششوں میں کامیاب ہوجائیں: بلاول بھٹو زرداری
  • میں بالکل ٹھیک اور صحت مند ہوں؛گلوکارہ طاہرہ سید کی سوشل میڈیا افواہوں کی تردید
  • دعا گو ہیں فیلڈ مارشل کی خلیج امن کوششیں کامیاب ہوں، بلاول بھٹو
  • دعا ہے فیلڈ مارشل امن کی کوششوں میں کامیاب ہوجائیں، بلاول بھٹو زرداری
  • دعا گو ہیں جنگ کے خاتمے کیلئے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں، بلاول بھٹو
  • میئر لندن، 16 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا پر پابندی کی حمایت