کراچی میں نادرن بائی پاس کے قریب پلاسٹک کے گودام میں آگ لگ گئی، 7 فائر ٹینڈرز اور واٹر باوزر آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق گودام وسیع رقبے پر پھیلا ہوا ہے اس لیے یہ نہیں بتایا جاسکتا کہ آگ پر قابو پانے میں مزید کتنا وقت درکار ہوگا۔حکام کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے آگ کے سبب کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔دوسری جانب کراچی کے علاقے گلشن اقبال شانتی نگر میں جھونپڑیوں میں آگ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔فائر بریگیڈ حکام نے بتایا کہ ریسکیو  آپریشن کے دوران جھونپڑیوں سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جس کی شناخت ایوب کے نام سے ہوئی۔ آگ لگنے کے باعث 20 جھونپڑیاں جل گئیں۔ دوفائرٹینڈرز کی مدد سے آگ پر قابوپالیا گیا، ابتدائی طور پر  آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

کراچی، کلینک میں علاج کے دوران شہری چل بسا

بلدیہ اتحاد ٹاؤن کراچی میں کلینک میں علاج کے دوران ایک شخص چل بسا۔

ریسکیو حکام کے مطابق شہری کی لاش مزید کارروائی کےلیے سول اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق اہل خانہ نے دعویٰ کیا ہے کہ کلینک میں غلط انجکشن لگائے جانے سے مریض کی موت واقع ہوئی ہے۔

پولیس نے کلینک انتظامیہ کے 2 افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا ہے، جہاں تفتیشی  کارروائی جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں ایک ہی دن میں آتشزدگی کے تین بڑے واقعات، ٹائر کے گودام میں لگی آگ تاحال بے قابو
  • کراچی ؛ ٹائروں کے گودام میں آگ لگ گئی
  • کراچی: ٹائروں کے گودام میں آگ لگ گئی
  • کراچی، نادرن بائی پاس پر پلاسٹک کے گودام میں آگ لگ گئی
  • جامعہ کراچی کے عقب میں جھاڑیوں میں آتشزدگی، شہری جاں بحق، دو زخمی
  • کراچی، ایڈوائزر گورنر خیبرپختونخوا کی اسلحے کے زور پر چھینی گئی گاڑی برآمد
  • کراچی، کلینک میں علاج کے دوران شہری چل بسا
  • کے الیکٹرک کے بجلی بلوں میں میونسپل ٹیکس سے کے ایم سی نے کتنی رقم جمع کی؟ وکیل کا عدالت میں انکشاف
  • شیخوپورہ: ٹرک کی ٹکر سے سکول بس نالے میں گر گئی، 21 بچے زخمی