جامعہ کراچی کے عقب میں جھاڑیوں میں آتشزدگی، شہری جاں بحق، دو زخمی
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
کراچی (نیوزڈیسک) جامعہ کراچی کے عقب میں جھاڑیوں میں آتشزدگی سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔
جاں بحق شخص کی شناخت 52 سالہ رفیق کے نام سے ہوئی ہے، آگ پر قابو پالیا گیا، فائر بریگیڈ کی نو گاڑیوں اور 2 باؤزر نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا، آگ نے جامعہ کراچی سے منسلک دیوار کے قریب چند جھگیوں کو بھی نقصان پہنچایا۔
آگ اس قدر شدید تھی کہ اس کے شعلے کئی فٹ بلند اور دور دور سے نظر آرہے تھے جبکہ جھاڑیوں کے قریب جگیاں بھی بنی ہوئیں تھیں، ریسکیو 1122 کے رضاکاروں نے ہنگامی اقدامات کر کے جگیوں سے آبادی کے انخلا کو یقینی بنایا جبکہ فائر بریگیڈ کی 8 گاڑیوں نے آگ بجھانے کیلیے اقدامات کیے۔
ہوا کی وجہ سے آگ کراچی یونیورسٹی کی سٹاف کالونی تک پھیلی جس کی وجہ سے چند گھر متاثر بھی ہوئے جبکہ قریب میں موجود قبرستان تک بھی اس کے شعلے پہنچے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق دھوئیں کی وجہ سے دو لوگوں کی حالت غیر ہوئی جنہیں فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا، فائر بریگیڈ حکام نے تین گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
شیخوپورہ: ٹرک کی ٹکر سے سکول بس نالے میں گر گئی، 21 بچے زخمی
ویب ڈیسک : شیخوپورہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں سکول بس اور ٹرک میں تصادم سے 21 بچے زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ ٹرک سے تصادم کے بعد سکول بس نالے میں گر گئی، بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچوں کو بس سے نکال لیا گیا۔
ریسکیو حکام نے یہ بھی بتایا کہ سات بچوں کو معمولی چوٹیں آئیں، طبی امداد دے دی گئی جبکہ پندرہ زخمی بچوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
بھارتی سٹار کرکٹرICUمیں داخل، وجہ کیا بنی؟