پی ٹی اے نے صارفین کو سائبر فراڈ سے خبردار کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
پی ٹی اے کے مطابق فراڈ کرنے والے افراد اکثر دھمکی، لالچ یا جعلی وارننگز کا سہارا لیتے ہیں تاکہ صارف گھبرا کر فوری طور پر لنک پر کلک کر دے یا حساس معلومات فراہم کر دے۔ اتھارٹی نے سائبر فراڈ سے محفوظ رہنے کیلئے صارفین کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے، جن میں ای میل بھیجنے والے کی شناخت اور ای میل ایڈریس کی تصدیق، اٹیچمنٹ کی فائل ایکسٹینشن چیک کرنا، اٹیچمنٹ کھولنے سے پہلے اسکین کرنا اور ای میل استعمال کرنے کے بعد لاگ آؤٹ کرنا شامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے صارفین، خصوصاً حکومتی اور نجی اداروں کے ملازمین کو بڑھتے ہوئے سائبر فراڈ کے خطرات سے خبردار کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو پیغام میں پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ سائبر مجرم مسلسل فشنگ ای میلز کے ذریعے صارفین کو نشانہ بنا رہے ہیں، جن کا مقصد لاگ اِن تفصیلات چرانا، سسٹمز کو رینسم ویئر سے متاثر کرنا یا غیر مجاز رسائی حاصل کرنا ہوتا ہے۔ پی ٹی اے کے مطابق فراڈ کرنے والے افراد اکثر دھمکی، لالچ یا جعلی وارننگز کا سہارا لیتے ہیں تاکہ صارف گھبرا کر فوری طور پر لنک پر کلک کر دے یا حساس معلومات فراہم کر دے۔ اتھارٹی نے سائبر فراڈ سے محفوظ رہنے کیلئے صارفین کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے، جن میں ای میل بھیجنے والے کی شناخت اور ای میل ایڈریس کی تصدیق، اٹیچمنٹ کی فائل ایکسٹینشن چیک کرنا، اٹیچمنٹ کھولنے سے پہلے اسکین کرنا اور ای میل استعمال کرنے کے بعد لاگ آؤٹ کرنا شامل ہے۔ پی ٹی اے نے مزید کہا ہے کہ سرکاری ای میل کو ذاتی یا غیر سرکاری مقاصد کیلئے استعمال نہ کیا جائے، کسی بھی لنک پر کلک کرنے سے پہلے اصل یو آر ایل کی تصدیق ضرور کی جائے، جبکہ ای میل پاس ورڈ یا او ٹی پی کسی کے ساتھ شیئر نہ کیا جائے اور نہ ہی ای میل کے ذریعے ارسال کیا جائے۔ اتھارٹی نے صارفین کو نامعلوم یا شارٹ لنکس پر کلک کرنے سے بھی سختی سے منع کرتے ہوئے کہا ہے کہ محتاط رویہ ہی سائبر حملوں سے بچاؤ کا مؤثر ذریعہ ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سائبر فراڈ اور ای میل صارفین کو پر کلک کر پی ٹی اے
پڑھیں:
موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
اسلام آباد: موبائل انٹرنیٹ پیکجز مہنگے ہونے سے ملک بھر کے لاکھوں موبائل صارفین کو اضافی اخراجات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے جاری کردہ تازہ تفصیلات کے مطابق مختلف موبائل کمپنیوں کے متعدد کال، ہائبرڈ اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق مختلف موبائل آپریٹرز کے 15 مقبول ہائبرڈ اور ڈیٹا اونلی پیکجز کی قیمتوں میں 33 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد صارفین کو پہلے کے مقابلے میں زیادہ رقم ادا کرنا ہوگی۔
جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ماہانہ کال اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں 500 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ 15 روزہ پیکجز اب 300 روپے تک مہنگے ہو گئے ہیں۔
اسی طرح ہفتہ وار ہائبرڈ پیکجز کی قیمت میں 130 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ تین روزہ پیکجز 21 روپے، دو روزہ پیکجز 20 روپے اور ایک روزہ ہائبرڈ پیکجز 5 روپے تک مہنگے کر دیے گئے ہیں۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ صارفین کی سہولت کے لیے تمام نئی ٹیرف تفصیلات ادارے کی ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہیں، جہاں مختلف موبائل کمپنیوں کے کال اور انٹرنیٹ پیکجز، ان کی مدت، قیمت اور دستیاب سہولیات کا بآسانی موازنہ کیا جا سکتا ہے۔
اتھارٹی کے مطابق اس اقدام کا مقصد ٹیلی کام شعبے میں شفافیت کو فروغ دینا اور صارفین کو مختلف موبائل کمپنیوں کے پیکجز سے متعلق درست اور مکمل معلومات فراہم کرنا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ موبائل اور انٹرنیٹ خدمات کی قیمتوں میں اضافے سے طلبہ، فری لانسرز، آن لائن کاروبار کرنے والے افراد اور روزمرہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کے ماہانہ اخراجات میں مزید اضافہ ہوگا۔