لاہور:(نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب سہولت بازار اتھارٹی نے ایک اور نمایاں اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کو سوئٹزرلینڈ کے ایک مستند عالمی ادارے کی جانب سے اعلیٰ معیار پر انٹرنیشنل سرٹیفکیٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کو آئی ایس او 901 اور آئی ایس او 27001 کے سرٹیفکیٹس عطا کیے گئے ہیں، جس کے بعد یہ ادارہ اپنی نوعیت کا پہلا منفرد ادارہ بن گیا ہے جو دونوں عالمی سرٹیفکیٹس حاصل کرنے میں کامیاب ہوا۔

پنجاب سہولت بازار اتھارٹی نے صوبہ بھر میں مجموعی طور پر 17 ہزار سے زائد سٹال قائم کرنے کا منفرد ریکارڈ بھی قائم کیا ہے۔ پنجاب کے 36 اضلاع میں 6 ہزار سٹال قائم کیے گئے ہیں جبکہ نئے بننے والے 10 سہولت بازاروں میں ایک ہزار سٹال لگائے جا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ صوبہ بھر میں ویک اینڈ پر لگنے والے 10 ہزار سے زائد عارضی سٹال بھی عوام کی سہولت کے لیے موجود ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کو عالمی سرٹیفکیشن ملنے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مزید تین اضلاع میں جنوری تک سہولت بازاروں کا آغاز کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ عوام کو سستی اور معیاری اشیائے صرف کی فراہمی کے لیے سہولت بازار اتھارٹی کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ سہولت بازار اتھارٹی نے صوبہ بھر میں پھل، سبزیوں اور دیگر اشیائے صرف سستے داموں فراہم کر کے قابل قدر عوامی خدمت سرانجام دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سستی اور معیاری اشیاء کا حصول پنجاب کے عوام کا حق ہے اور پنجاب کے سرکاری اداروں کو صحیح معنوں میں خدمت کے مراکز بنایا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ کے مطابق پنجاب میں سستی روٹی اور سستا آٹا عوام کے لیے احساس کا ناقابل تردید ثبوت ہے، جبکہ سہولت بازاروں کا دائرہ کار ڈویژن، اضلاع اور تحصیلوں سے بتدریج چھوٹے شہروں تک وسیع کرنے کا عزم بھی رکھا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پنجاب سہولت بازار اتھارٹی

پڑھیں:

ٹرانسپورٹرز اور پنجاب حکومت میں مذاکرات کامیاب، ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

ٹرانسپورٹرز اور پنجاب حکومت میں مذاکرات کامیاب، ہڑتال ختم کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 12 December, 2025 سب نیوز

لاہور(سب نیوز)ٹرانسپورٹرز اور پنجاب حکومت میں مذاکرات کامیاب ہو گئے جس کے بعد ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔
پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب سے ٹرانسپورٹر کے نمائندوں کی بات چیت میں ہڑتال ختم کرنے پر اتفاق ہوا، وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ٹرانسپورٹرز کے مسائل کے حل کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی سربراہی میں قائم کمیٹی میں ٹرانسپورٹرز کے نمائندے شامل ہیں، ہفتہ کو ٹرانسپورٹرز اور صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کے درمیان کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوگا، ٹرانسپورٹرز نے فوری طور پر ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے مرکزی صدر حاجی شیر علی چودھری اور دیگر عہدیداروں نے مصالحتی قرارداد پر دستخط کر دیئے، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے ٹرانسپورٹرز کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسائل کو افہام و تفہیم سے حل کریں گے، حکومت کا مقصد انسانی زندگی کا تحفظ اور تمام شہریوں کے لیے حالات بہتر بنانا ہے۔مذاکرات کے عمل میں ٹرانسپورٹرز کے دیگر نمائندے نبیل محمود طارق، محمد ریاض خان تاجک، چودھری مقبول حسین، رانا طارق مشتاق، ملک اعجاز، ملک معروف، سیف شاہ دین گجر، فیصل بشیر بھٹی، ملک جاوید اور حاجی پرویز اعوان بھی شریک تھے۔
حاجی شیر علی نے کہا کہ کل صبح 10 بجے تمام ٹرانسپورٹروں کے مسائل حل ہوں گے، سی ایم پنجاب مریم نواز، سینئر منسٹر مریم اورنگ زیب سے کل صبح دس بجے معاملات حل ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ تمام گڈز ٹرانسپورٹرز کو کہتا ہوں کہ گاڑیاں سڑکوں پر لے آئیں، جنہوں نے اعلان پہلے کیا تو ہڑتال کھولنے کا وہ کھلوا نہ سکے، اب ہم نے کیا ہے اب ہڑتال کھل گئی ہے۔چیئرمین پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ریاض تاجک نے کہا کہ میری سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب سے ملاقات ہوئی ہے، انہوں نے ہمارے مطالبات کے حوالے سے کل میٹنگ رکھی ہے۔
ریاض تاجک نے کہا کہ سب دوست اپنی گاڑیاں روڈ پر لے آئیں، اگر کسی کو کوئی ایشو آیا تو ہم سے رابطہ کرے، ایک روز میں اب صرف ایک ہی چالان ہو گا۔پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر نبیل محمود طارق نے کہا کہ جو ریلیف دیا جاسکتا تھا وہ ہم کو دیا گیا، ہم ہڑتال کی کال کو واپس لیتے ہیں۔نبیل محمود طارق نے کہا کہ جرمانوں سے لے کر کارپوریشن کے ایشو کو حل کرنے کا اعلان کر دیا جس کے بعد ہڑتال ختم کر دی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیر اعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق وزیر اعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق پی آئی اے اور کینیڈین ہائی کمیشن کا سرمایہ کاری و ثقافتی تعاون بڑھانے پر اتفاق پارٹی کے اندر لڑائی برداشت نہیں کی جائے گی، اگر کوئی ملوث ہے تو اس کو باہر رکھا جائے،نواز شریف پی ٹی آئی کے ساتھ اب کوئی فیض حمید نہیں، منفی سیاست چھوڑ دے، طارق فضل چوہدری اسلام آباد میں بلدیات کے متبادل نظام لانے کی تیاریاں، وفاقی کونسل کی تشکیل زیر غور پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا ملک بھر میں پمپس بند کرنے کا عندیہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کوآئی ایس او 901اورآئی ایس او27001سرٹیفکیٹ جاری
  • مریم نواز کی ٹیم پنجاب کا فخر، سہولت بازار اتھارٹی کے لیے عالمی سرٹیفکیٹ کا اعزاز
  • پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کو عالمی ادارے کی طرف سے سرٹیفکیٹ جاری
  • سہولت بازار اتھارٹی کو آئی ایس او 9001 اور 27001 کا اجرا
  • 35 واں نیشنل گیمز؛ پاکستان آرمی  ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب
  • ستھرا پنجاب منصوبہ عالمی توجہ کا مرکز، بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل
  • پاکستان بار کونسل انتخابات، عاصمہ جہانگیر گروپ کو پنجاب میں سبقت حاصل
  • ٹرانسپورٹرز اور پنجاب حکومت میں مذاکرات کامیاب، ہڑتال ختم کرنے کا اعلان
  • کے پی کے وزیر اعلیٰ آئے روز اڈیالہ جیل کے باہر تماشا لگا دیتے ہیں؛ یہی رویہ رہا تو گورنر راج ناٖفذ کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ؛ وفاقی وزیر رانا تنویر