ٹرانسپورٹرز اور پنجاب حکومت میں مذاکرات کامیاب، ہڑتال ختم کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT
ٹرانسپورٹرز اور پنجاب حکومت میں مذاکرات کامیاب، ہڑتال ختم کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 12 December, 2025 سب نیوز
لاہور(سب نیوز)ٹرانسپورٹرز اور پنجاب حکومت میں مذاکرات کامیاب ہو گئے جس کے بعد ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔
پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب سے ٹرانسپورٹر کے نمائندوں کی بات چیت میں ہڑتال ختم کرنے پر اتفاق ہوا، وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ٹرانسپورٹرز کے مسائل کے حل کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی سربراہی میں قائم کمیٹی میں ٹرانسپورٹرز کے نمائندے شامل ہیں، ہفتہ کو ٹرانسپورٹرز اور صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کے درمیان کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوگا، ٹرانسپورٹرز نے فوری طور پر ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے مرکزی صدر حاجی شیر علی چودھری اور دیگر عہدیداروں نے مصالحتی قرارداد پر دستخط کر دیئے، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے ٹرانسپورٹرز کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسائل کو افہام و تفہیم سے حل کریں گے، حکومت کا مقصد انسانی زندگی کا تحفظ اور تمام شہریوں کے لیے حالات بہتر بنانا ہے۔مذاکرات کے عمل میں ٹرانسپورٹرز کے دیگر نمائندے نبیل محمود طارق، محمد ریاض خان تاجک، چودھری مقبول حسین، رانا طارق مشتاق، ملک اعجاز، ملک معروف، سیف شاہ دین گجر، فیصل بشیر بھٹی، ملک جاوید اور حاجی پرویز اعوان بھی شریک تھے۔
حاجی شیر علی نے کہا کہ کل صبح 10 بجے تمام ٹرانسپورٹروں کے مسائل حل ہوں گے، سی ایم پنجاب مریم نواز، سینئر منسٹر مریم اورنگ زیب سے کل صبح دس بجے معاملات حل ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ تمام گڈز ٹرانسپورٹرز کو کہتا ہوں کہ گاڑیاں سڑکوں پر لے آئیں، جنہوں نے اعلان پہلے کیا تو ہڑتال کھولنے کا وہ کھلوا نہ سکے، اب ہم نے کیا ہے اب ہڑتال کھل گئی ہے۔چیئرمین پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ریاض تاجک نے کہا کہ میری سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب سے ملاقات ہوئی ہے، انہوں نے ہمارے مطالبات کے حوالے سے کل میٹنگ رکھی ہے۔
ریاض تاجک نے کہا کہ سب دوست اپنی گاڑیاں روڈ پر لے آئیں، اگر کسی کو کوئی ایشو آیا تو ہم سے رابطہ کرے، ایک روز میں اب صرف ایک ہی چالان ہو گا۔پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر نبیل محمود طارق نے کہا کہ جو ریلیف دیا جاسکتا تھا وہ ہم کو دیا گیا، ہم ہڑتال کی کال کو واپس لیتے ہیں۔نبیل محمود طارق نے کہا کہ جرمانوں سے لے کر کارپوریشن کے ایشو کو حل کرنے کا اعلان کر دیا جس کے بعد ہڑتال ختم کر دی گئی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیر اعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق وزیر اعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق پی آئی اے اور کینیڈین ہائی کمیشن کا سرمایہ کاری و ثقافتی تعاون بڑھانے پر اتفاق پارٹی کے اندر لڑائی برداشت نہیں کی جائے گی، اگر کوئی ملوث ہے تو اس کو باہر رکھا جائے،نواز شریف پی ٹی آئی کے ساتھ اب کوئی فیض حمید نہیں، منفی سیاست چھوڑ دے، طارق فضل چوہدری اسلام آباد میں بلدیات کے متبادل نظام لانے کی تیاریاں، وفاقی کونسل کی تشکیل زیر غور پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا ملک بھر میں پمپس بند کرنے کا عندیہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب ہڑتال ختم کرنے کا اعلان ٹرانسپورٹرز اور ٹرانسپورٹرز کے ہڑتال ختم کر نے کہا کہ پر اتفاق
پڑھیں:
سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
پشاور: سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کے حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبے کے پنشنرز کی نیٹ پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا، جبکہ اس حوالے سے محکمہ خزانہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ اضافہ 30 جون 2026 تک وصول کی جانے والی نیٹ پنشن کی بنیاد پر دیا جائے گا۔ حکومت کے اس اقدام سے لاکھوں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو مہنگائی کے موجودہ دور میں مالی سہارا ملنے کی امید ہے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین بھی اس 7 فیصد اضافے سے مستفید ہوں گے۔ اسی طرح فیملی پنشن حاصل کرنے والے افراد اور کمپیشنٹ الاؤنس لینے والے مستحقین پر بھی یہ اضافہ یکساں طور پر لاگو ہوگا۔
محکمہ خزانہ کے مطابق بیرون ملک مقیم وہ پنشنرز بھی، جو خیبرپختونخوا حکومت کی پنشن کے اہل ہیں، مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت اس اضافے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
حکومت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ یہ اضافہ پہلے سے دی جانے والی کسی بھی خصوصی اضافی پنشن پر لاگو نہیں ہوگا، بلکہ صرف بنیادی نیٹ پنشن کی بنیاد پر ادا کیا جائے گا۔
ماہرین کے مطابق سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کا یہ فیصلہ بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر ریٹائرڈ ملازمین کے لیے اہم ریلیف ثابت ہوگا اور ان کے ماہانہ اخراجات پورے کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔