ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال ختم کردی
اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT
سٹی 42:گل سنی گئی ۔ ہڑتال ختم ہوگئی
5 روز سے ٹرانسپورٹرز کی پیہہ جام ہڑتال نے ملک میں اشیاخوردونوش اور دیگر تجارتی سامان کی ترسیل روک دی تھی ۔ لاہور چیمبر نے بھی مطالبہ کیا تھا کہ ٹرانسپورٹرز کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے اور ہڑتال کو ختم کروایا جائے ۔
منی مزدا اور دیگر ٹرانسپورٹرز نے اتحاد بنا کر چالان ، جرمانوں اور گرفتاریوں کے خلاف ہڑتال کی تھی ۔ جس پر پہلے وزیر ٹرانسپورٹ نے مذاکرات کیے اور موٹر وہیکل آڑڈیننس 2025 ختم کرنے کا عندیہ دیا تھا مگر ٹرانسپورٹرز کا ابھی ہڑتال ختم کرنے کا اعلان ہوا ہی تھا کہ حکومت ڈٹ گئی تھی اور آرڈیننس ختم کرنے سے انکار کردیا ۔ جس کے بعد ٹرانسپورٹرز نے دوبارہ ہڑتال کردی
کشمیر میں بارش نہ ہونے کے سبب خشک سالی, خطرے کی گھنٹی بجا دی گئی
اب شہر میں اشیا خوردونوش کی سپلائی رکنے اور تاجروں کے احتجاج کے بعد حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مطالبات طے پا گئے ۔ ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا .
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال ختم
پڑھیں:
لاہور ہائیکورٹ نے کم از کم تنخواہ ایک ہزار ڈالر کرنے کی درخواست مسترد کردی
لاہور:لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان میں کم از کم تنخواہ ایک ہزار ڈالر کے مساوی کرنے کی آئینی درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر مسترد کردی۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے فہمید نواز انصاری ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی جس میں وزیراعظم سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔
عدالت نے رجسٹرار آفس کے اعتراض کو برقرار رکھتے ہوئے کہا کہ آپ کی درخواست ہائیکورٹ میں قابلِ سماعت نہیں، درخواست کو داخل دفتر کرنے کیلئے حکم جاری کیا جانا ضروری ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ درخواست میں کچھ چیزوں کو آپ یہاں چیلنج نہیں کرسکتے۔
درخواست گزار نے درخواست مین موقف اختیار کیا کہ پاکستان برطانوی کالونی رہا ہے اور وہی قوانین یہاں پر لاگو ہیں، عدالتی کیسوں میں بھی امریکہ اور برطانوی عدالتوں کے فیصلوں کو مانا جاتا ہے،
درخواست گزار نے کہا کہ امریکہ اور برطانیہ کے قوانین کو بھی پاکستان میں مانا جاتا ہے لہذا پاکستان میں بھی برطانوی اور امریکی لیبر قوانین ہونے چاہئیں۔
درخواستگزار نے کہا کہ امریکہ اور برطانیہ میں کم از کم تنخواہ ایک ہزار ڈالر مقرر ہے، عدالت پاکستان میں بھی کم از کم تنخواہ ایک ہزار ڈالر مقرر کرنے کا حکم دے۔