Islam Times:
2026-07-24@02:02:47 GMT

روس کی طرف سے یورپ پر حملے کا خطرہ، برطانیہ کا انتباہ جاری

اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT

روس کی طرف سے یورپ پر حملے کا خطرہ، برطانیہ کا انتباہ جاری

برطانیہ کے وزیر برائے مسلح افواج الکارنز کا کہنا تھا کہ امریکا دیگر خطرات سے نمٹنے کیلئے یورپ پر سے توجہ ہٹا سکتا ہے، نیٹو مملک کو دفاعی صلاحتیں بڑھانے کیلئے زیادہ رقم خرچ کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ افواج حملوں کا جواب دیتی ہیں، معاشرے، صنعتیں اور معیشتیں جنگ جیت لیتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ برطانیہ نے خبردار کیا ہے کہ روس کی طرف سے یورپ پر حملے کا خطرہ ہے۔ اس حوالے سے برطانیہ کے وزیر برائے مسلح افواج الکارنز نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ یورپ کے دروازے پر دستک دے رہی ہے۔ الکارنز نے لندن میں انتباہ جاری کرتے ہوئے مزید کہا کہ برطانیہ کو اپنے دفاع کے لیے امریکا پر انحصار ختم کرنا ہوگا، برطانیہ نے ممکنہ جنگ سے نمٹنے کے لیے منصوبہ بندی شروع کر دی ہے۔ برطانوی وزیر نے کہا کہ امریکا دیگر خطرات سے نمٹنے کے لیے یورپ پر سے توجہ ہٹا سکتا ہے، نیٹو مملک کو دفاعی صلاحتیں بڑھانے کے لیے زیادہ رقم خرچ کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ افواج حملوں کا جواب دیتی ہیں، معاشرے، صنعتیں اور معیشتیں جنگ جیت لیتی ہیں۔ ادھر میڈیا رپورٹ کے مطابق نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹ نے بھی یورپ کو روس کا اگلا ہدف قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مغرب کو پہلی اور دوسری جنگِ عظیم جیسی تیاری کرنا ہوگی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی افواج اور وزارتِ دفاع کے اہلکاروں پر جاسوسی اور ہیکنگ 50 فیصد بڑھی ہے، جارحانہ انٹیلی جنس حملوں میں چین، روس، ایران اور شمالی کوریا ملوث ہوسکتے ہیں۔ میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ میں انٹیلیجنس کارروائیوں سے نمٹنے کے لیے نیا ڈیفنس کاؤنٹر انٹیلیجنس یونٹ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈیفنس کاؤنٹر انٹیلیجنس یونٹ میں برطانیہ، آسٹریلیا، کینیڈا، نیوزی لینڈ اور امریکا شامل ہوں گے، جہاں برطانیہ، آسٹریلیا، کینیڈا، نیوزی لینڈ اور امریکا ایک جگہ معلومات جمع کرسکیں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیرِاعظم نے جون میں کہا تھا کہ دفاع کے لیے جی ڈی پی کا 3.

5 فیصد رکھا جائے گا۔ برطانوی وزیرِاعظم نے نیو کلیئر وار ہیڈ لے جانے والے ایف 35 اے جیٹ خریدنے کا بھی ارادہ ظاہر کیا تھا۔

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: میڈیا رپورٹ یورپ پر نے کہا کے لیے کہا کہ

پڑھیں:

مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ

مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز

سری نگر(آئی پی ایس )مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق رپورٹ کے مطابق جنوری 1989 سے جولائی 2026 تک 96 ہزار 499 افراد شہید جبکہ ایک لاکھ 84 ہزار 149 سے زائد افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس عرصے میں ایک لاکھ 10 ہزار 605 سے زائد مکانات اور دیگر املاک کو نقصان پہنچایا گیا.اس عرصے میں 22 ہزار 992 خواتین بیوہ اور ایک لاکھ 8 ہزار 9 بچے یتیم ہوئے۔ جولائی 2026 میں بھارتی فورسز کے بڑے پیمانے پر کریک ڈان کے دوران 3 ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا اور متعدد مکانات مسمار کیے گئے۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق جولائی 2026 میں بھارتی فوج، پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں سرچ اور محاصرے کی کارروائیاں تیز کر دیں۔ کلگام، پلوامہ، شوپیاں، اسلام آباد (اننت ناگ)، سرینگر، گاندربل، بارہمولہ، بڈگام، کپواڑہ، بانڈی پورہ، اونتی پورہ اور ہندواڑہ سمیت کئی علاقوں میں گھروں پر چھاپے مارے گئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ان کارروائیوں کے دوران 3 ہزار سے زائد کشمیری نوجوانوں کو حراست میں لیا گیا، جبکہ شہریوں کو سخت تلاشی، نگرانی اور نقل و حرکت کی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارتی حکام کے مطابق سرچ آپریشنز کے دوران ہزاروں افراد کو حراست میں لیا گیا اور مزید کارروائیاں جاری رہیں گی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ جولائی میں ضلع اسلام آباد (اننت ناگ) میں بھارتی پولیس اہلکار کی ہلاکت کے بعد وادی بھر میں کریک ڈان مزید تیز کیا گیا۔ اس دوران بھارتی انتظامیہ نے بیج بہاڑہ میں عادل ٹھوکر اور حسن پورہ میں ہارون گنائی کے مکانات بھی مسمار کردیے۔

اعداد و شمار کے مطابق جنوری 1989 سے جولائی 2026 تک مقبوضہ کشمیر میں مجموعی طور پر 96 ہزار 499 افراد شہید ہوئے، جن میں 7 ہزار 419 مبینہ حراستی یا جعلی مقابلوں میں شہادتیں شامل ہیں۔ اس دوران ایک لاکھ 84 ہزار 149 سے زائد افراد گرفتار کیے گئے، جبکہ ایک لاکھ 10 ہزار 605 سے زائد مکانات اور دیگر املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اس عرصے میں 22 ہزار 992 خواتین بیوہ، ایک لاکھ 8 ہزار 9 بچے یتیم اور 11 ہزار 278 خواتین مبینہ طور پر زیادتی یا اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنیں۔ رپورٹ کے مطابق 5 اگست 2019 سے جولائی 2026 تک ایک ہزار 66 افراد شہید ہوئے، جن میں 295 مبینہ حراستی شہادتیں یا جعلی مقابلے شامل ہیں۔ اس عرصے میں 2 ہزار 702 افراد تشدد یا شدید زخمی ہوئے، 37 ہزار 210 سے زائد گرفتاریاں ہوئیں، جبکہ ایک ہزار 211 سے زائد مکانات، دکانوں اور دیگر املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔ اس دوران 84 خواتین بیوہ، 234 بچے یتیم اور 148 خواتین مبینہ طور پر زیادتی یا اجتماعی زیادتی کا شکار ہوئیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookX پچھلی خبرلاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی اگلی خبرجدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق