Jasarat News:
2025-12-12@17:14:24 GMT

اسکاٹ لینڈ‘ ایڈنبرگ ائرپورٹ کی فلائٹ آپریشن بحال

اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ایڈنبرگ:اسکاٹ لینڈ کے ایڈنبرگ ائرپورٹ میں آئی ٹی سسٹم کی خرابی کے باعث متاثرہونے وال افلائٹ آپریشن بحال کردیا گیا۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایڈنبرگ ائرپورٹ میں آئی ٹی سسٹم کی خرابی کی وجہ سے 27 جانے والی اور 11 آنے والی پروازیں متاثر ہوئیں تھیں، جنہیں طیارے رن وے پر روک دیا گیا تھا، متاثرہ پروازوں میں کچھ بین الاقوامی پروازیں بھی شامل تھیں، جو اب تازہ رپورٹ کے مطابق بحال ہو گئیں ہیں۔ ائرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسافروں کو ائرپورٹ آنے سے قبل اپنی ائرلائن سے رابطے کی ہدایت کی گئی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ائرپورٹ ٹیمیں مکمل بحالی کے لیے مسلسل کام کر رہی ہی۔ بتایاجا تا ہے کہ آئی ٹی سسٹم میں خرابی کا سبب کلاو¿ڈ فئیر نہیں، کچھ پروازوں کا راستہ تبدیل کر کے دیگر ائرپورٹس پر بھی لینڈنگ کرائی گئی ہیں۔

محمد ایوب.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

اسرائیل کی شمولیت پر آئیس لینڈ کا بھی ‘یورو وژن’ کے بائیکاٹ کا اعلان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسرائیل کی شمولیت کے خلاف احتجاج کے طور پر آئیس لینڈ نے بھی یورو وژن گائیکی مقابلے کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا، یوں وہ اس مقابلے سے دستبردار ہونے والا پانچواں ملک بن گیا۔ اس سے قبل اسپین، آئرلینڈ، سلووینیا اور نیدرلینڈز بھی بائیکاٹ کر چکے ہیں۔

یہ فیصلہ ملک میں ہونے والی عوامی بحث کے بعد سامنے آیا۔ آئیس لینڈ کے نشریاتی ادارے آر یو وی کے ڈائریکٹر جنرل اسٹیفن ایرکسن نے کہا کہ اسرائیل کی شرکت نے یورپی نشریاتی یونین اور عوام کے درمیان شدید اختلافات پیدا کر دیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں اس مقابلے کا حصہ بننا مناسب نہیں، اسی لیے ہم اس سال پیچھے ہٹ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں بھی ووٹنگ اور کمپیننگ پر اثرانداز ہونے کی مبینہ کوششوں کے باعث اسرائیل کی شرکت پہلے ہی تنازع کا سبب تھی، جبکہ غزہ جنگ کے بعد اس دباؤ میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی

متعلقہ مضامین

  • مسلم کالونی میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن، 200 ارب مالیت کی سرکاری اراضی واگزار
  • پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ 69 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال
  • فن لینڈ : 3لڑکوں نے فٹ بال اسٹیڈیم کو آگ لگا دی
  • پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز میں ڈیجیٹل امتحانی اصلاحات کا آغاز
  • کوئن الزبتھ اول کے حکم پر سزائے موت پانے والی اسکاٹ لینڈ کی ملکہ کا آخری خط منظر عام پر
  • اندرون ملک 6 پروازیں منسوخ، درجنوں تاخیر کا شکار
  • چارسدہ: نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے 2 خاتون ٹیچرز جاں بحق
  • اسرائیل کی شمولیت پر آئیس لینڈ کا بھی ‘یورو وژن’ کے بائیکاٹ کا اعلان
  • افغانستان: پنج شیر میں این آر ایف کا بڑا آپریشن، طالبان کے 17 جنگجو ہلاک