اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو نیشنل فناس کمیشن میں نمائندگی اور ڈویژبل پول سے فنڈز کی فراہمی ممکن بنانے کیلئے تمام کاوشیں بروئے کار لائی جائیں گی اور آبادی، رقبہ اور غربت کے نقاط کو سامنے رکھ کر وزیر اعظم پاکستان بہت جلد پرپوزل تیار کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ پنجاب میں صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) و سابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے آمدہ الیکشن کے حوالے سے طویل مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، وفاقی وزیر پلاننگ و مرکزی سیکرٹری جنرل نون لیگ احسن اقبال، وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام، وزیر اعظم پاکستان کے سیاسی مشیر سنیٹر رانا ثناء اللہ، سنیٹر پرویز رشید، سینئر وزیر پنجاب و سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب اور گلگت بلتستان سے سابق وزیر اعلی و صوبائی صدر حفیظ الرحمن شامل شریک تھے۔ نون لیگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق طویل مشاورتی اجلاس میں گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے عوام کو درپیش تمام بڑے مسائل اور ان کے ممکنہ حل اور عوام کی ترقی اور خوشحالی کے تسلسل اور انتخابی حکمت عملی پر غور و خوض ہوا اور آمدہ الیکشن میں عوام کے بھرپور اعتماد کے حصول اور دو تہائی اکثریت سے حکومت بنانے کیلئے تمام ترجیحات کو حتمی شکل دی گئی۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نے 2015ء سے 2020ء کی صوبائی حکومت کی کارکردگی کو سراہا اور اس دور حکومت کو سنہرا دور قرار دیا اور گلگت بلتستان کے عوام کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کیلئے پہلے سے بڑھ کے وسائل فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا اور تعمیر و ترقی کا پہیہ جو 2020ء میں رکا ہوا ہے۔ اس کو بھرپور طریقے سے آگے بڑھایا جائے گا۔ وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کی کارکردگی اور وسائل کو گلگت بلتستان کے عوام کی بہترین خدمت کیلئے ہر طرح کی معاونت اور وسائل فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ قائد نون لیگ نے گلگت بلتستان کے عوام کے بہترین مفاد میں جاری مسلم لیگ (ن) کے تمام میگا منصوبوں کی بریفننگ بھی لی۔اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ میاں نواز شریف مارچ میں بلتستان، دیامر اور گلگت ڈویژن کا دورہ کریں گے اور تینوں ڈویژنوں میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور وفاقی وزراء بھی تینوں ڈویژنوں کا دورہ کریں گے اور عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔
 
اجلاس میں قائد مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف نے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے صدور کو ہدایات جاری کی کہ وہ آمدہ الیکشن کیلئے اہل امیدواران سے درخواستیں طلب کرنے کا سلسلہ فوری شروع کر دیں۔ اہل امیدواران اور نظریاتی و پارٹی ڈسپلن کے پابند امیدواروں کو اہمیت دی جائے۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ ٹکٹوں کی تقسیم سے پہلے قائد مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف تمام پارٹی ٹکٹ کے حصول کے امیدواران سے ملاقات کریں گے اور انٹرویوں بھی لیں گے۔ اجلاس میں ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے سابق وزیر اعلیٰ و صدر مسلم لیگ (ن) حافظ حفیظ الرحمن کو یہ زمہ داری دی گئی کہ وہ مرکزی پارلیمانی بورڈ اور صوبائی پارلیمانی بورڈ کیلئے کے قیام کیلئے پارٹی زمہ داران کے نام مشاورت سے بھیجیں۔ اجلاس میں حفیظ الرحمن کو یہ بھی ہدایت دی گئی کہ وہ مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ کے حصول کے امیدواران سے ٹکٹ کے حصول کیلئے صوبائی سیکریٹریٹ میں فوری سیل کا قیام عمل میں لائیں۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو نیشنل فناس کمیشن میں نمائندگی اور ڈویژبل پول سے فنڈز کی فراہمی ممکن بنانے کیلئے تمام کاوشیں بروئے کار لائی جائیں گی اور آبادی، رقبہ اور غربت کے نقاط کو سامنے رکھ کر وزیر اعظم پاکستان بہت جلد پرپوزل تیار کریں گے۔ اجلاس میں عوام کے فلاح و بہبود کو سامنے رکھ کر بنائے گئے پنجاب حکومت کے تمام پروگراموں کو گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے عوام کی فلاح کیلئے استعمال میں لانے کیلئے تمام اقدامات اٹھانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جو ٹاسک فورس کے طرز پر کام کرے گی اور پنجاب کے تمام کامیاب پروجیکٹ کو گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں عملدرآمد کیلئے معاونت کرے گی۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ پنجاب حکومت گلگت بلتستان کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کو سامنے رکھتے ہوئے وسائل کی فراہمی کے ساتھ حکمت عملی اختیار کرنے کیلئے انسانی خدمات اور ہر طرح کی معاونت فراہم کرے گی۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ مستقبل میں گلگت بلتستان میں بجلی بحران کے خاتمے کیلئے  وفاقی حکومت وسائل اور پنجاب حکومت تکنیکی معاونت فراہم کرے گی اور قائد مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف نے گلگت بلتستان میں بجلی بحران کے خاتمے کیلئے 100 میگاواٹ بجلی کے منصوبے کو سراہا اور ہینزل پاور پراجیکٹ، عطاء آباد پاور پراجیکٹ، ہرپو ریجنل گریڈ کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ اجلاس میں سابق وزیر اعلیٰ و صدر مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی گزارش پر پنجاب حکومت کی طرف سے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور بلتستان یونیورسٹی کے طلباء اور طالبات کیلئے ہونہار سکالرشپ پروگرام جس کو بند کر دیا گیا تھا، وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے دوبارہ جاری کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے گلگت بلتستان کے عوام گلگت بلتستان اعظم پاکستان نواز شریف نے پنجاب حکومت حفیظ الرحمن بنانے کیلئے کیلئے تمام کے عوام کی وزیر اعلی کو سامنے مسلم لیگ کریں گے کے حصول کرے گی گی اور

پڑھیں:

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، معیشت کی مجموعی ترقی اور پالیسی اقدامات پر جائزہ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت سرمایہ کاری میں اضافہ اور معیشت کی مجموعی ترقی کے لئے شعبہ جاتی اصلاحات اور پالیسی اقدامات پر جائزہ اجلاس ہوا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کی پائیدار ترقی کے لئے صنعت وحرفت کا فروغ اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ صنعتی مصنوعات کی ملکی پیداور اضافے کے ساتھ ساتھ برآمدات بڑھانے کے لیے موٴثر پالیسی اقدامات حکومتی ترجیحات کا حصہ ہیں، صنعت و تجارت اور معیشت کے مختلف شعبہ جات میں اصلاحات کا مقصد طویل المدتی معاشی افادیت اور عوامی فلاح ہونا چاہئے۔ 

ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار

وزیراعظم نے کہا کہ مستقبل کی توانائی کی ضروریات کو متبادل توانائی کے ذرائع سے پورا کرنے کے لیے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام ہو رہا ہے، توانائی کی بچت اور سستی ٹرانسپورٹ کی ملکی ضروریات پوری کرنے کے لئے جامع اور موثر الیکٹرک وہیکلز پالیسی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کی مختلف شعبوں میں شمولیت کے لئے تمام وزارتیں اور ماہرین کی بامعنی مشاورت کو یقینی بنائیں، موثر ترقیاتی پالیسیز کی تشکیل و نفاذ کے لیۓ تمام وزراتیں باہمی تعاون اور ہم آہنگی سے کام کریں، تمام اصلاحات اور اقدامات میں انتظامی شفافیت اور بہترین کارکردگی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

پنجاب میں آندھی اور طوفان سے تباہی ، ایک شہری جاں بحق، 46 گھر متاثر

اجلاس میں متعلقہ وزارتوں کی جانب سی مختلف زیر غور پالیسی تجاویز پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک، وفاقی وزیر پاور ڈیویژن سردار اویس لغاری، وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک، کے معاون خصوصی ہارون اختر اور ڈائریکٹر جنرل ایس آئی ایف سی میجر جنرل اسد الرحمن چیمہ اور متعلقہ اداروں کے عہدے داران نے شرکت کی۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف این او سی لے کر گلگت بلتستان گئے، راناثنا
  • گلگت بلتستان کی سڑکوں کی خستہ حالی دیکھ کر شدید دکھ ہوا، نواز شریف
  • گلگت بلتستان انتخابات کیلئے سیکیورٹی ہائی الرٹ، 13 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ
  • ووٹ ملے نہ ملے گلگت بلتستان میں سہولیات فراہم کروں گا: نواز شریف
  • نواز شریف گلگت بلتستان روانہ، انتخابی مہم میں حصہ لیں گے
  • صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف کل گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے
  • وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، معیشت کی مجموعی ترقی اور پالیسی اقدامات پر جائزہ
  • نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے
  • برآمدات بڑھانے کیلئے مؤثر اقدامات ترجیح ہیں: وزیرِ اعظم شہباز شریف
  • گلگت بلتستان سی پیک کا مرکز ہے: نواز شریف