2025-09-18@00:41:06 GMT
تلاش کی گنتی: 96
«پاکستان فٹبال»:
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شکراچی (اسپورٹس ڈیسک)فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے ناروے کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی نڑاد اعتزاز حسین کو پاکستان کی نمائندگی کا اہل قرار دے دیا۔32 سالہ مڈفیلڈر نے دو سال قبل پاکستان کا پاسپورٹ بھی حاصل کر لیا تھا۔اعتزاز حسین ناروے کے مولڈے فٹبال کلب میں ایرلنگ ہالینڈ کے ساتھ فٹبال کھیل چکے ہیں۔مولڈے کلب کے ساتھ اعتزاز نے چار مرتبہ لیگ اور تین مرتبہ ناروے ایف اے کپ ٹائٹل جیتے ہیں۔اعتزاز حسین انڈر 16 سے انڈر 23 کے مختلف ایج گروپ فٹبال میں ناروے کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ وہ 2009 سے 2011 تک مانچسٹر یونائیٹڈ یوتھ ٹیم کا حصہ بھی رہ چکے ہیںامکان ہے کہ اعتزاز حسین اکتوبر میں گرین شرٹس کے لیے اپنا پہلا...
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے 22 پاکستانیوں کو گرفتار کر لیا ہے جو پیشہ ور فٹبالرز کا روپ دھار کر جاپان جانے کی کوشش کر رہے تھے مگر جاپانی امیگریشن حکام نے جعلی سفری دستاویزات پر شبہ ظاہر کرتے ہوئے انہیں ڈی پورٹ کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: فٹ بال ٹیم ظاہر کرکے 17 نوجوانوں کو بیرون ملک بھیجنے والا انسانی اسمگلر گرفتار یہ تمام افراد فٹبال کٹس میں ملبوس تھے اور دعویٰ کر رہے تھے کہ وہ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے رجسٹرڈ کھلاڑی ہیں اور جاپان میں ایک مقامی فٹبال کلب کے ساتھ میچ کھیلنے جا رہے ہیں۔ جاپانی حکام کی جانب سے تفتیش کے دوران جعلسازی کا انکشاف ہوا جس کے بعد انہیں واپس پاکستان بھیج دیا...
ساف انڈر17چیمپئن شپ میں پاکستان نے فاتحانہ آغاز کر دیا۔محمد عبداللہ نے شاندار ہیٹرک کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق سری لنکا کے شہر کولمبو میں شروع ہونے والی ساف انڈر 17 فٹبال چیمپئن شپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے بھوٹان کو 4 گول سے شکست دے دی۔ گروپ بی کے میچ میں پاکستان کو پہلے ہاف کے اختتام تک 0-2 کی سبقت حاصل تھی۔ یہ دونوں گول محمد عبداللہ کے نام رہے۔ محمد عبداللہ نےکھیل کے 15ویں منٹ میں گول کرکے پاکستان کو ایک گول کی برتری دلوائی، 25ویں منٹ میں محمد عبداللہ نے گول داغتے ہوئے اسے 0-2 کی سبقت میں تبدیل کردیا۔ کھیل کے دوسرے...
پاکستان فٹبال فیڈریشن نے سری لنکا میں 15 سے 27 ستمبر تک ہونے والی ساف انڈر-17 چیمپئن شپ 2025 کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ ہیڈ کوچ سید ناصر اسماعیل نے حتمی اسکواڈ کی منظوری دی۔ انڈر17 کے ہیڈ کوچ ناصر اسماعیل نے کیمپ کے دوران میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہنا تھا کہ 540 کھلاڑیوں میں سے 35 کا ٹرائلز کے بعد انتخاب ہوا۔کپتان عبدالصمد سمیت 4 کھلاڑی پچھلی انڈر 17 ٹیم کا حصہ رہ چکے ہیں۔جذبہ اور کمیٹمنٹ ہماری اصل طاقت ہے۔پاکستانی کھلاڑیوں کا مقصد بہتر سے بہتر رزلٹ لانا ہے۔ پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 16 ستمبر کو بھوٹان کے خلاف کھیلے گی، دوسرا میچ 19 ستمبر کو مالدیپ کے خلاف ہوگا جبکہ گروپ مرحلے کا...
اسلام آباد: پاکستان کی قومی فٹ بال ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی اور انڈر 23 ٹیم کے کپتان عبداللہ شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں فٹ بال کو فروغ دینے کیلئے فٹ بال لیگ کا قیام ناگزیر ہے۔ ازبکستان میں شروع ہونے والے فٹ بال میچ میں شرکت سے قبل اسلام آباد میں میں منعقدہ تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے عبداللہ شاہ نے کہا کہ ملک میں پچھلے کچھ سال سے فٹ بال کے کھیل کو فروغ ملا ہے، پاکستان میں فٹبال کے شائقین کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی نسل کو تباہی سے بچانے کے لیے ملک میں کھیلوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ اسکول اور کالج کی سطح پر کھیلوں کے مقابلوں کو فروغ...
پاکستان فٹبال فیڈریشن(پی ایف ایف) نے نئے لوگو کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق ایگزیکٹو کمیٹی نے صدر سید محسن گیلانی کی زیر صدارت اجلاس میں پی ایف ایف کے نئے لوگو کی منظوری دی۔ اس موقع پر صدر پی ایف ایف محسن گیلانی نے کہا کہ پرانا لوگو پاکستان کی قومی شناخت اور وقار کی عکاسی نہیں کرتا تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نیا لوگو پاکستان کی ثقافت، روح اور عالمی امیج کو اجاگر کرے گا۔ پی ایف ایف کے مطابق نیا لوگو پاکستان کی فٹبال کی میراث اور مستقبل کی امنگوں کی علامت ہے۔ پی ایف ایف کا کہنا ہے کہ اسپانسرز کی توقعات کے مطابق جدید اور نمائندہ لوگو متعارف کرایا گیا ہے۔
انڈر 23 فٹبال ایشین کپ 2026 کوالیفائر مقابلوں میں پاکستان آج اپنا دوسرا میچ کمبوڈیا کے خلاف کھیلے گا۔ تفصیلات کے میچ کمبوڈیا کے نیشنل اسپورٹس کمپلیکس میں پاکستانی وقت کے مطابق شام پانچ بجے کھیلا جائے گا۔ It’s Matchday! ???????? Pakistan U23 take on Cambodia today in the AFC U23 Asian Cup 2026 Qualifiers. Kick-off at 17:00 PKT, National Sports Complex of Cambodia. pic.twitter.com/pROma9uO5N — Pakistan Football Federation (@TheRealPFF) September 6, 2025 پاکستان ٹیم نے پہلے میچ میں عراق کے ہاتھوں شکست کے بعد بھرپور تیاری کی ہے۔ Every touch is history pic.twitter.com/B8obekMNAC — Pakistan Football Federation (@TheRealPFF) September 5, 2025 واضح رہے کہ عراق نے پاکستان کو 1-8 سے شکست دی تھی۔ پاکستان کی جانب سے واحد گول...
انڈر 23 فٹبال ایشین کپ کوالیفائر میں عراق نے پاکستان کو 1-8 سے شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق کمبوڈیا کے نیشنل اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے میچ کے پہلے ہاف میں عراق کو 0-1 کی برتری حاصل تھی۔ A tough first half comes to an end. Iraq 1-0 Pakistan. All to play for in the second half. pic.twitter.com/fsnhRxIVQT — Pakistan Football Federation (@TheRealPFF) September 3, 2025 دوسرے ہاف کی ابتداء میں عراق نے گول کرکے برتری 0-2 کرلی۔ 61ویں منٹ میں پاکستان کے مکیل عبداللہ نے پینلٹی پر گول کرکے عراق کی برتری کم کردی۔ Goal for pakistan ⚽️ pic.twitter.com/sdlUVa74JU — Pakistan Football Federation (@TheRealPFF) September 3, 2025 تاہم اس کے بعد عراق نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے...
پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کی مالی مشکلات کے جلد حل ہونے کی امید ہے، کیونکہ فیڈریشن نے حال ہی میں لاہور میں ایک نجی بینک میں نیا آفیشل اکاؤنٹ کھول لیا ہے۔ اس اقدام کی قیادت محسن گیلانی کر رہے ہیں، اور یہ پی ایف ایف کے مالی معاملات کو دوبارہ ترتیب دینے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ نجی بینک نے فیفا کی سند کی بنیاد پر پی ایف ایف کا نیا اکاؤنٹ کھولا ہے، اور اس کے بعد فیڈریشن نے فیفا کو اس حوالے سے اپ ڈیٹ بھیج دی ہے۔ اس نئے اکاؤنٹ کے ذریعے پی ایف ایف کو فیفا سے فنڈنگ حاصل ہو سکے گی، جو کہ مالی مسائل کے حل کی طرف ایک بڑا...
ایڈیڈاس نے یوای ایف اے چیمپیئنز لیگ اور ویمنز چیمپیئنز لیگ کے لیے پاکستان میں تیارکردہ نئے آفیشل میچ فٹبالز متعارف کرا دیے ہیں، یہ اجرا چیمپئنز لیگ پلے آف میچز کے اختتام کے فوراً بعد کیا گیا۔ ایڈیڈاس کے مطابق مردوں کے ایڈیشن کا ڈیزائن رات کے آسمان سے متاثر ہے جبکہ ویمنز ایڈیشن شمالی روشنیوں اور خلا کی گہرائیوں سے متاثر ہو کر بنایا گیا ہے۔ Pakistan powers the #UCL! Adidas unveils official UEFA Champions League match balls, proudly made in Sialkot ????????. Inspired by stars & northern lights, crafted with sustainable innovation & precision.#ConnectedPakistan #MadeInPakistan #ChampionsLeague pic.twitter.com/b7mwllEAbF — Connected Pakistan (@ConnectedPak) August 28, 2025 دونوں فٹبالز کو فٹبال اسٹارز کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے طور...
اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک) وزیرستان وارئیرز نے پاکستان انڈر 16 فٹبال چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا۔ فائنل میں وزیرستان وارئیرز نے کراچی لائٹس کو 0-4 سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی۔ پاک فوج کے زیر اہتمام فٹبال ٹیلنٹ ڈیویلپمنٹ پروگرام کے تحت ہونے والی نیشنل فٹبال چیمپئن شپ میں ملک بھر سے آٹھ ٹیموں نے شرکت کی۔ یہ مقابلے 22 سے 27 اگست تک اسلام آباد میں جاری رہے۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز تھے جنہوں نے فاتح وزیرستان وارئیرز اور رنر اپ کراچی لائٹس کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے Post Views: 7
پاکستان انڈر 16 فٹبال چیمپئن شپ کا ٹائٹل وزیرستان وارئیرز نے اپنے نام کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوچ کے زیر اہتمام فٹبال ٹیلنٹ ڈیویلپمنٹ پروگرام کے تحت نیشنل فٹ بال چیمپین شپ کا انقعاد ہوا۔ وزیرستان وارئیرز نے فائنل میں کراچی لائٹس کو 0-4 سے شکست دے دی۔ پاکستان انڈر 16 فٹبال چیمپئن شپ میں ملک بھر سے آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا۔ چیمپئن شپ 22 اگست سے 27 اگست تک اسلام آباد میں کھیلی گئی۔ لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز ایونٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے جنہوں نے فاتح اور رنر اپ ٹیم میں انعامات تقسیم کیے۔
پاکستان فٹبال ٹیم کے سابق کپتان صدام حسین کا یورپ کے مشہور فٹبال کلب سے معاہدہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق صدام حسین کا فن لینڈ کے کجانی ہاکا فٹبال کلب سے دو سال کا معاہدہ ہوا ہے۔ کراچی کے علاقے ملیر سے تعلق رکھنے والے صدام حسین 25 انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ سابق کپتان نے انڈر 23 کی سطح پر بھی 18 میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ عمان کے کلب صلالہ سے وابستہ صدام حسین کا کہنا ہے کہ سخت محنت کے بعد نئی ٹیم، نیا معاہدہ اور نیا خاندان مل گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے ایک چھوٹے سے کلب سے یورپی کلب تک کا حیرت انگیز سفر شروع ہوگا، اپنے...
پاک فوج کے زیر اہتمام پاکستان انڈر 16 فٹبال چیمپئن شپ فیصلہ کن مراحل میں داخل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان انڈر 16 فٹبال چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن کے لیے پلے آف میچ آج کھیلا جائے گا۔ فائنل راؤنڈ میں کل آٹھ ٹیموں نے کوارٹر فائنلز سے ایونٹ کا آغاز کیا۔ کوارٹر فائنلز میں کامیاب چار ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچیں۔ پہلے سیمی فائنل مرحلے میں کراچی لائٹ نے فیصل آباد اسٹالینز کو شکست دی۔ دوسرے سیمی فائنل میں وزیرستان وارئیرز نے پختون یونائیٹڈ کو مات دی۔ سیمی فائنل ہارنے والی ٹیمیں فیصل آباد اسٹالینز اور پختون یونائیٹڈ آج پلے آف میچ میں مد مقابل ہوں گے۔ پاکستان انڈر 16 فٹبال چیمپئن شپ کا فائنل کل کھیلا جائےگا۔
اسلام آباد: پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے تاریخ میں پہلی بار بوائز ٹیم کے ساتھ خاتون منیجر کو تعینات کردیا۔ پی ایف ایف نے عروج سہیل بٹ کو پاکستان انڈر 17 فٹبال ٹیم کا منیجر مقرر کیا ہے۔ عروج سہیل بٹ پی ایف ایف میں بطور سیف گارڈنگ آفیسر کام کر رہی ہیں جبکہ وہ فیفا اور اے ایف سی کی سند یافتہ سیف گارڈنگ آفیسر ہیں۔ پی ایف ایف نے یہ قدم فیفا کی ہر کسی کو یکساں مواقع دینے کی پالیسی کے تحت اٹھایا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان انڈر 17 فٹبال ٹیم اس سال ساف چیمپئن شپ اور ایشین کوالیفائیر میں حصہ لے گی۔
شاداب افتخار—فائل فوٹو شاداب افتخار نے انڈر 17 فٹ بال ٹیم کا اسسٹنٹ کوچ بننے میں عدم دلچسپی کا اظہار کر دیا۔پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کی ایگزیکٹیو کمیٹی نے گزشتہ روز شاداب افتخار کا نام بطور اسسٹنٹ کوچ منظور کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیے شاداب افتخار پاکستان انڈر 19 فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر پاکستان انڈر 19 ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ انڈر 17 ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ کے طور پر کام کرنے کو تیار نہیں۔شاداب افتخار ان دنوں بھوٹان میں کلب کی کوچنگ بھی کر رہے ہیں، وہ قومی انڈر 17 ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے میں دلچسپی رکھتے تھے۔پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے ناصر اسماعیل کو قومی انڈر 17 فٹ بال ٹیم کا ہیڈ کوچ...
کراچی: پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی ایشین کوالیفائرز میں بہتر کارکردگی کام آگئی۔ فیفا کی جانب سے جاری کردہ نئی عالمی رینکنگ میں پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم 3 درجے ترقی کرکے 157 ویں نمبر پر آ گئی۔ ٹیم نے تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک ہزار رینکنگ پوائنٹس کو بھی عبور کر لیا، اے ایف سی ویمنز ایشین کپ کوالیفائرز میں کاغزستان کو1-2 اور اورانڈونیشیا کو0-2 سے شکست دینے والی پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کے رینکنگ پوائنٹس کی تعداد 1007 ہوگئی ہے۔ فیفا کی نئی جاری کردہ نئی عالمی ویمن رینکنگ میں اسپین پہلی پوزیشن پر براجمان ہوگیا، امریکا دوسرے، سوئیڈن تیسرے اور انگلینڈ چوتھے نمبر پرہے۔
ناروے کپ فٹبال چیمپئن شپ کے دوران پاکستانی فٹبالر امان اللہ رؤف بلوچ اوسلو میں لاپتہ ہو گئے۔ذرائع کے مطابق امان اللہ پہلے روز ہی غائب ہو گئے تھے اور ان کا پاسپورٹ بھی ان کے پاس ہے، ساتھی کھلاڑی نے انکشاف کیا کہ امان اللہ نے چیمپئن شپ میں شرکت ہی نہیں کی۔مسلم ہینڈز ٹیم کے ترجمان کے مطابق امان اللہ رؤف بلوچ کا تعلق کراچی کے علاقے لیاری سے ہے، امان اللہ استقبالیہ تقریب میں بھی نہیں آئے تھے۔ترجمان نے بتایا کہ مسلم ہینڈز کی ٹیم ناروے میں شیڈول میچز مکمل کرنے کے بعد وطن واپس آچکی ہے جبکہ امان اللہ کی گمشدگی کے حوالے سے ناروے پولیس کو آگاہ کر دیا گیا ہے اور پاکستانی سفارتخانے کو...
کراچی: ناروے کپ اسٹریٹ فٹبال چیمپیئن شپ میں شرکت کے لیے جانے والا فٹ بالر اوسلو میں غائب ہوگیا، اسلام اباد کی اسٹریٹ چلڈرن ٹیم میں شامل فٹبالر امان اللہ روف بلوچ ناروے پہنچتے ہی پہلے روز غائب ہوگیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے لیاری سے تعلق رکھنے والے امان اللہ بلوچ کے غائب ہونے کی اطلاع مقامی پولیس کو دے دی گئی ہے، مزید برآں ناروے پاکستانی سفارت خانے کو بھی تمام تر تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا ہے جبکہ پاکستان کے متعلقہ ذمہ دار حکام کو بھی تمام تر تفصیلات فراہم کر دی گئیں ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ غائب ہونے والے فٹبالر نے انڈر 15 بوائز ایونٹ میں شرکت...
وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے پیغام میں کہا کہ لیاری کے نوجوان کھلاڑیوں نے دنیا بھر میں پاکستان اور سندھ کا نام روشن کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے لیاری کی فٹبال ٹیم کو ناروے کپ 2025ء جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے پیغام میں کہا کہ لیاری کے نوجوان کھلاڑیوں نے دنیا بھر میں پاکستان اور سندھ کا نام روشن کیا، لیاری کے نوجوان ہماری پہچان اور فخر ہیں۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ حکومت سندھ لیاری کے ہیروز کو قومی سطح پر پذیرائی دلانے کیلئے پُرعزم ہے، لیاری کی فتح پوری قوم کیلئے باعثِ فخر لمحہ ہے۔ یاد رہے کہ ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں منعقدہ دنیا کے سب سے بڑے یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ میں...
پاکستانی نوجوان فٹبال ٹیم ’بیٹر فیوچر پاکستان‘ نے ناروے کپ انڈر-15 چیمپئن شپ 2025 جیت کر ملک کے لیے تاریخ رقم کر دی۔ فائنل میں گرین شرٹس نے ناروے کے مقامی کلب جیووِک-لِن کو شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 0-2 سے شکست دی۔ احمد علی اور اویس نے فیصلہ کن گول اسکور کیے، جبکہ ٹیم نے پورے میچ پر مہارت اور خوداعتمادی کے ساتھ گرفت قائم رکھی۔ دفاعی حکمت عملی اتنی مضبوط رہی کہ مخالف ٹیم کو واپسی کا کوئی موقع نہ ملا۔ بیٹر فیوچر پاکستان نے ٹورنامنٹ کے دوران کُل 9 میچز کھیلے اور تمام میں کامیابی حاصل کرکے ناقابلِ شکست رہنے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔ ٹیم نے صرف میدان میں کارکردگی نہیں دکھائی بلکہ...
لیاری کے بیٹر فیوچر پاکستان فٹبال کلب نے ناروے کپ 2025 کا بوائزانڈر 15 ٹائٹل جیت لیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ناروے کے دالحکومت اوسلومیں منعقدہ دنیا کے سب سے بڑے یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ میں کراچی کے علاقہ لیاری کے کھلاڑیوں پرمشتمل بیٹر فیوچر پاکستان فٹبال کلب نے بوائز انڈر15 ایونٹ میں کامیابی حاصل کرلی۔ ٹیم نے ناقابل شکست رہتے ہوئے فائنل میں ناروے کے یووک لین ایف سی کو 0-2 سے مات دے کرٹائٹل اپنے نام کیا۔ کھیل کے پہلے ہاف میں احمد علی نے اپنی ٹیم کوسبقت دلوائی، دوسرے ہاف میں اویس نے گول کرکے برتری کو دوگنا کردیاجوحتمی ثابت ہوئی۔ بیٹرفیوچرکلب نے گزشتہ برس بھی فائنل میں رسائی پائی تھی۔ دریں اثنا فاتح ٹیم کے ہیڈ کوچ...
کراچی: پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کا ناروے کپ 2025 کے پری کوارٹر فائنل میں سفر ختم ہوگیا، گیمبیا نے 0-3 سے کامیابی پاکرقومی تیم کوایونٹ سے باہرکردیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ناروے کے دارالحکومت اوسلومیں عالمی سطح پر ہونے والے سب سے بڑے یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ میں پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم پری کواٹر فائنل مرحلے میں ہمت ہارگئی۔ گیمبیا کی مضبوط ٹیم نے یکطرفہ مقابلے میں 3 گول سے فتح اپنے نام کی، پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کھیل میں بے بس نظر آئی اور ایک گول بھی نہ کرسکی۔ قبل ازیں پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے اپنے چوتھے میچ میں سوئیڈن کے اسکائیل برگس کلب کو 0-3 سے شکست دے دی۔ تیسرا میچ سندانے...
لاہور: ساوتھ ایشیئن فٹبال فیڈریشن نے ساف انڈر 17 چیمپیئن شپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 22 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ پاکستان فٹبال ٹیم اپنا پہلا میچ 16 ستمبر کو بھٹان کے خلاف کھیلے گی جبکہ 19 ستمبر کو پاکستان انڈر 17 فٹبال ٹیم مالدیپ کا سامنا کرے گی۔ چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل مقابلے 25 ستمبر کو شیڈول کیے گئے ہیں جبکہ ساف انڈر 17 چیمپیئن شپ کا فائنل 27 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کے تمام میچز سری لنکا میں کھیلیں جائیں گے۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان، نیپال، سری لنکا، بھارت، مالدیپ، بنگلا دیش اور میزبان سری لنکا شامل ہیں۔
کراچی: ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں جاری دنیا کے سب سے بڑے یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ ناروے کپ 2025 میں پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کا تیسرا میچ 1-1 گول سے برابر رہا۔ تفصیلات کے مطابق انڈر 17 بوائز کیٹیگری میں شریک پاکستان کی اسٹریٹ چائلڈ ٹیم نے سندانے کلب کے خلاف میدان سنبھالا، جہاں حریف ٹیم نے میچ کا پہلا گول کرتے ہوئے برتری حاصل کی۔ تاہم پاکستان کی جانب سے کاشف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خسارہ برابر کر دیا، جو میچ کا آخری اسکور ثابت ہوا۔ واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز بھی پاکستان کا میچ 1-1 گول سے برابر رہا تھا، جب کہ دوسرے میچ میں ٹیم نے زبردست کھیل کا مظاہرہ...
پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے ناروے کپ میں اپنا دوسرا میچ 0-6 سے جیت لیا۔ ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں جاری انٹرنیشنل فٹبال ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم نے ررستاد کلب کو چھ گول کے واضح فرق سے ہرایا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹریٹ چائلڈ ٹیم نےشاندار کھیل پیش کرتے ہوئے آغاز سے ہی میچ پر مکمل گرفت قائم رکھی۔ پاکستانی کھلاڑیوں کے بہترین کوآرڈینیشن اور حکمت عملی کے باعث رستاد کلب کو ایک بھی گول کرنے کا موقع نہ مل سکا۔ عالمی سطح پر ہونے والےسب سے بڑے یوتھ فٹبال ناروے کپ 2025 کے افتتاحی روز پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کا پہلا میچ 1-1 گول سے برابر رہا تھا۔ میچ کےآخری لمحات میں حریف ٹیم موڈیم ایف...
کراچی: عالمی سطح پر ہونے والے سب سے بڑے یوتھ فٹبال ناروے کپ 2025 کا آغاز ہوگیا، ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں افتتاحی روز پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کا پہلا میچ 1-1 گول سے برابر رہا۔ قومی ٹیم نے گول کرکے برتری قائم کی لیکن میچ کے آخری لمحات میں حریف ٹیم موڈیم ایف سی نے گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔ دنیا بھر میں فلاحی سرگرمیوں کے حوالے سے معروف مسلم ہینڈز کے تحت اسلام آباد کی اسٹریٹ چائلڈ ٹیم انڈر17 بوئز ایونٹ میں شریک ہے۔ ناروے کپ میں 30 سے زائد ممالک کی 2 ہزار سے زائد ٹیموں کے درمیان 90 میدانوں میں مقابلے ہو رہے ہیں۔ ناروے کے بچوں اور نوجوانوں کی بہبود...
عالمی سطح پر ہونے والےسب سے بڑے یوتھ فٹبال ناروے کپ 2025 میں شرکت کے لیے پاکستان سے دو ٹیمیں اپنی منزل کی جانب روآنہ ہوگئیں،تیسری ٹیم ہنوز ویزے کی منتظر ہے۔ 26 جولائی سے 2 اگست تک ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں شیڈول ناروے کپ میں 30 سے زائد ممالک کی 2 ہزار سے زائد ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ دنیا بھرمیں فلاحی سرگرمیوں کے حوالے سے معروف مسلم ہینڈز کے تحت اسٹریٹ چائلڈ ٹیم انڈر17 بوئز ایونٹ میں شرکت کے لیےاسلام آباد سے اوسلو روآنہ ہوگئی۔ گزشتہ سال بوائزانڈر 15 ایونٹ کی رنراپ ٹیم بیٹر فیوچر پاکستان فٹبال کلب بوائز انڈر 15 مقابلوں میں شرکت کے لیے شہر قائد سے اپنی منزل کی جانب روآنہ ہوئی۔ کراچی سے...
ترکیہ تعاون و ہم آہنگی ایجنسی (TIKA) نے پاکستان اسٹریٹ چلڈرن فٹ بال ٹیم کی اسپانسرشپ کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے ناروے کپ 2025 میں ان کی شرکت کی راہ ہموار کر دی ہے۔ اس سلسلے میں اسلام آباد میں ایک خصوصی لانچ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ٹیم کو فراہم کردہ پیشہ ورانہ اسپورٹس ویئر اور کھیلوں کا سامان عوام کے سامنے پیش کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: ناروے یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ میں پاکستان اسٹریٹ چلڈرن نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی تقریب میں جمہوریہ ترکیہ کے سفیر برائے پاکستان عرفان نذیراوغلو،TIKA پاکستان کی کوآرڈینیٹر صالحہ تنا، مسلم ہینڈز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جاوید گیلانی، ٹیم کے کھلاڑیوں اور ترکیہ و پاکستان کے معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ ’کھیل برائے...
نیوکاسل یونائیٹڈ کے سابق اسٹار نولبرٹو سولانو اگست 2025 میں پاکستان کی سینیئر اور انڈر 23 فٹبال ٹیموں کے ہیڈ کوچ کا عہدہ سنبھالیں گے۔ اگرچہ ان کا حالیہ کوچنگ کیریئر زیادہ کامیاب نہیں رہا، لیکن وہ پاکستان میں نئے سرے سے اپنی پیشہ ورانہ ساکھ بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔ یہ تقرری حال ہی میں منتخب ہونے والی پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کی نئی قیادت کی جانب سے پہلا بڑا قدم ہے۔ پی ایف ایف کے صدر محسن گیلانی نے توقع ظاہر کی کہ پیرو کے سابق ونگر سولانو قومی ٹیم میں نئی توانائی اور جوش لے کر آئیں گے۔ سولانو کا تجربہ خاص طور پراس وقت قیمتی ثابت ہوگا، جب وہ پیرو کی قومی ٹیم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جکارتا: اے ایف سی ویمنز ایشین کپ کوالیفائر میں پاکستان نے مسلسل دوسرا میچ جیت لیا۔انڈونیشیا میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کرغزستان کو 1-2 سے شکست دے دی۔پاکستان کی جانب سے پہلا گول مریم محمود نے چوتھے منٹ میں کیا جبکہ دوسرا گول بھی مریم محمود نے 26 ویں منٹ میں پینلٹی کک سے کیا۔اس اہم مقابلے میں پاکستان کی کھلاڑیوں نے بہترین ٹیم ورک اور جذبے کے ساتھ کھیل پیش کیا جس کی بدولت قومی ٹیم کو کوالیفائنگ راؤنڈ میں قیمتی کامیابی نصیب ہوئی۔یہ جیت پاکستان کے اگلے مرحلے میں رسائی کے امکانات کو مزید مضبوط بنا سکتی ہے۔ ٹیم کی جیت پر شائقین اور سوشل...
ویمن ایشیا کپ کوالیفائر: پاکستان نے مسلسل دوسرا میچ جیت کر تاریخ رقم کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )اے ایف سی ویمنز ایشین کپ کوالیفائر میں پاکستان نے مسلسل دوسرا میچ جیت لیا۔انڈونیشیا میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کرغزستان کو 1-2 سے شکست دے دی۔پاکستان کی جانب سے پہلا گول مریم محمود نے چوتھے منٹ میں کیا جبکہ دوسرا گول بھی مریم محمود نے 26 ویں منٹ میں پینلٹی کک سے کیا۔ اس اہم مقابلے میں پاکستان کی کھلاڑیوں نے بہترین ٹیم ورک اور جذبے کے ساتھ کھیل پیش کیا جس کی بدولت قومی ٹیم کو کوالیفائنگ رانڈ میں قیمتی کامیابی...
اے ایف سی ویمنز ایشیا کپ کوالیفائرز کے گروپ ڈی میں چائنیز تائپے نے پاکستان کو 0 کے مقابلے میں 8 گول سے عبرتناک شکست دے دی۔ انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی ٹیم مکمل طور پر ناکام نظر آئی اور حریف ٹیم کو ایک بھی گول نہ کرسکی۔ میچ میں پاکستان ٹیم کی قیادت ماریہ خان نے کی، پاکستان ویمنز ٹیم اپنا دوسرا میچ دو جولائی کو انڈونیشیا اور تیسرا میچ 5 جولائی کو کرغزستان سے کھیلے گی۔ https://www.facebook.com/AFCAsianCup/photos/ft-chinese-taipei-8%EF%B8%8F%E2%83%A3-0%EF%B8%8F%E2%83%A3-pakistan-dominant-start-for-the-wac2022-quarter-finali/1279482623547819/
لاہور: دنیا کا سب سے بڑا یوتھ فٹبال ایونٹ ’ناروے کپ‘ 26 جولائی سے 2 اگست تک اوسلو میں ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں 30 سے زائد ممالک کی 2,000 سے زیادہ ٹیمیں شرکت کریں گی۔ پاکستان کی نمائندگی اس بار بھی مسلم ہینڈز ایف سی کے نام سے کھیلنے والی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کرے گی جو عالمی سطح پر اپنی شناخت بنا چکی ہے۔ یہ ٹیم پاکستان کے محروم اور اسٹریٹ بچوں پر مشتمل ہے جو ’میدان‘ پروگرام کے تحت فٹبال کی باقاعدہ تربیت حاصل کرتے ہیں۔ اس پروگرام کا مقصد نہ صرف کھیل کے ذریعے بچوں کی شخصیت سازی اور تعلیم کو فروغ دینا ہے بلکہ ان کے لیے ایک روشن اور محفوظ مستقبل کی بنیاد رکھنا بھی ہے۔ پاکستانی ٹیم نے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)دنیا کا سب سے بڑا یوتھ فٹبال ایونٹ ناروے کپ 2025 رواں سال 26 جولائی سے 2 اگست تک ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں منعقد ہو رہا ہے، جس میں 30 سے زائد ممالک کی 2,000 سے زیادہ ٹیمیں شرکت کریں گی۔ پاکستان کی نمائندگی اس بار بھی مسلم ہینڈز ایف سی کے نام سے کھیلنے والی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کرے گی، جو عالمی سطح پر اپنی شناخت بنا چکی ہے۔ یہ ٹیم پاکستان کے محروم اور اسٹریٹ بچوں پر مشتمل ہے، جو مسلم ہینڈز کے معروف ‘میدان’ پروگرام کے تحت فٹبال کی باقاعدہ تربیت حاصل کرتے ہیں۔ اس پروگرام کا مقصد نہ صرف کھیل کے ذریعے بچوں کی شخصیت سازی اور تعلیم کو فروغ دینا ہے...
پاکستان فٹسال ٹیم پہلی بار اے ایف سی فٹسال ایشین کپ انڈونیشیا 2026 کے کوالیفائرز میں شرکت کے لیے تیار ہے، جہاں اسے ایک مشکل گروپ اسٹیج کا سامنا ہوگا، کیونکہ حال ہی میں اعلان کردہ آفیشل قرعہ اندازی کے مطابق پاکستان کو گروپ ڈی میں شامل کیا گیا ہے۔ اس گروپ میں پاکستان کا مقابلہ ایشیا کی مضبوط ٹیموں عراق، چائنیز تائپے اور میزبان سعودی عرب سے ہوگا، جو فٹسال کے میدان میں پہلے ہی نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ یہ کوالیفائرز 20 سے 24 ستمبر کے دوران کھیلے جائیں گے، جن میں مجموعی طور پر 31 ٹیمیں حصہ لیں گی، اور 16 ٹیمیں ٹورنامنٹ کے فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ AFC Futsal Asian Cup™ Indonesia 2026 Qualifiers...
لاہور: پاکستانی ویمنز فٹبال ٹیم اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر کے لیے جکارتہ پہنچ گئی۔ قومی ٹیم کی قیادت ماریہ خان کررہی ہیں۔ پاکستان ویمنز اسلام آباد سے براستہ کراچی، بنکاک جکارتہ پہنچی ہیں۔ اسلام آباد میں قومی کھلاڑیوں نے ٹریننگ کیمپ میں اپنی خامیوں کو دور کرنے پر توجہ دی۔ اے ایف سی ایشین کوکپ کوالیفائر میں پاکستان کو گروپ ای میں چائِنز تائی پے، میزبان انڈونیشیا اور کرغزستان کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ قومی ٹیم اپنی مہم کا آغاز انتیس جون کو چائنیز تائی پے کے خلاف میچ سے کرے گی۔ دو جولائی کو انڈونیشیا اور پانچ جولائی کو کرغزستان سے مقابلہ طے ہے۔
فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے پاکستان فٹبال کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے کا عندیہ دے دیا۔ گورننگ باڈی کے صدر گیانی انفاٹینو کا کہنا ہے کہ پاکستان میں فٹبال کو ترقی کی نئی راہوں پر گامزن کرنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز، کانگریس اراکین اور پی ایف ایف کی نئی ایگزیکٹو کمیٹی کو ایک ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔ صدر فیفا گیانی انفاٹینو اور پاکستان فٹبال فیڈریشن کے نومنتخب صدر سید محسن گیلانی کے درمیان میامی میں جاری فیفا کلب ورلڈ کپ کے موقع پر ایک نہایت اہم اور نتیجہ خیز ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان میں فٹبال کی موجودہ صورت حال، انتظامی اصلاحات اور مستقبل کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انفاٹینو نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میامی: پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر محسن گیلانی کی امریکہ میں فٹبال تنظیم فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو سے ملاقات ہوئی۔پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے صدر محسن گیلانی نے امریکہ کے شہر میامی میں جاری کلب ورلڈکپ کے دوران عالمی فٹبال تنظیم فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو سے اہم ملاقات کی، جس میں پاکستان میں فٹبال کے فروغ، ویمن فٹبال اور بین الاقوامی سطح پر قومی ٹیم کی شرکت جیسے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس ملاقات کے دوران جیانی انفینٹینو نے پاکستان میں فٹبال کے فروغ میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ فیفا نہ صرف پاکستان فٹبال فیڈریشن کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھے گا بلکہ حکومتِ پاکستان سے بھی رابطے...
وسیم احمد: فیفا کلب ورلڈ کپ 2025 کے دوران امریکہ میں فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو اور پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے صدر محسن گیلانی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے پاکستان میں فٹبال کے فروغ اور مستقبل کے تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ فیفا صدر جیانی انفاٹینو کا کہنا ہے کہ سید محسن گیلانی کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،پاکستان میں فٹبال کی ترقی کے لیے فیفا کا مکمل تعاون جاری رہے گا۔ بجلی صارفین کے لئے بڑی خوشخبری صدر پی ایف ایف محسن گیلانی کی جانب سے فیفا صدر کو سندھ کی ثقافت اجرک کا تحفہ پیش کیا گیا،اس موقع پر فیفا کے جنرل سیکرٹری...
پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر محسن گیلانی نے میامی میں کلب ورلڈکپ کے دوران فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو سے ملاقات کی، جس میں پاکستان فٹبال کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں جیانی انفینٹینو نے پاکستان فٹبال کی ترقی میں کردار ادا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا اور پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے ساتھ تعاون کے لیے پاکستان کی حکومت سے بات چیت کے بھی عزم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جیانی انفینٹینو نے کہا کہ محسن گیلانی سے ملاقات میں ویمن فٹبال کے علاؤہ فیفا سیریز میں پاکستان ٹیم کی شرکت پر بات ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ محسن گیلانی نے پاکستان فٹبال فیڈریشن اور پاکستاں فٹبال...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: عالمی فٹبال تنظیم فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کے درمیان واشنگٹن میں ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان میں فٹبال کے فروغ اور اس کی مقبولیت میں اضافے کے امکانات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ذرائع کے مطابق ملاقات نہایت خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس کے دوران محسن نقوی نے فیفا صدر کو پاکستان کے دورے کی باضابطہ دعوت دی، جیانی انفینٹینو نے دعوت کو خوش دلی سے قبول کرتے ہوئے جلد پاکستان آنے کے عزم کا اظہار کیا۔فیفا حکام کے مطابق امکان ہے کہ جیانی انفینٹینو رواں برس نومبر یا دسمبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے، جہاں وہ فٹبال کی ترقی سے متعلق منصوبوں اور سہولیات...
واشنگٹن: فیفا کلب ورلڈ کپ 2025 کا میلہ امریکا میں سجنے کو ہے لیکن اس بار میدان میں صرف کھلاڑی نہیں بلکہ "میڈ اِن پاکستان" گیند بھی خوب جلوے دکھانے کو تیار ہے۔ ایڈیڈاس کی جانب سے تیار کردہ آفیشل میچ بال "Club World Cup 25 Pro Ball" اپنی دلکش stars and stripes ڈیزائن، جدید ٹیکنالوجی اور شاندار کارکردگی کی وجہ سے عالمی توجہ حاصل کر رہا ہے۔ پاکستان میں تیار ہونے والا یہ بال مکمل طور پر ماحول دوست مواد سے بنایا گیا ہے اور اس میں ایڈیڈاس کی PRECISIONSHELL ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جو گیند کی رفتار، اسپن اور پرواز کو مزید بہتر بناتی ہے۔ بال میں موشن سینسر بھی نصب ہے جو فی سیکنڈ...
پاکستان فٹبال فیڈریشن کا بیرون ملک مقیم 6 خواتین فٹبالرز کو قومی کیمپ میں شامل کرنیکافیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )اے ایف سی ویمن ایشین کپ کوالیفائرز سے قبل پاکستان ویمن ٹیم کو مضبوط کرنے کے لیے پاکستان فٹبال فیڈریشن نے بیرون ملک مقیم مزید 6 خواتین فٹبالرز کو قومی کیمپ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔پاکستان فٹبال فیڈریشن کے ذرائع نے بتایا کہ اے ایف سی ویمن کوالیفائر کے لیے پاکستان فٹبال ٹیم کے پلیئرز کی عبوری فہرست تیار کرلی گئی ہے جس میں لیلی بنارس، اقصی مشتاق، مریم محمود، عزوا چوہدری، مارشا ملک اور زیانا جیوراج شامل ہیں، یہ پلیئرز پہلی بار پاکستان ویمن فٹبال اسکواڈ کا حصہ بنیں گی۔...
اسلام آباد:چائنا میڈیا گروپ کے شعبہ اردو، پاکستان میں چینی سفارت خانے اور آل پاکستان چائنا فرینڈ شپ ایسوسی ایشن نے حالیہ دنوں مشترکہ طور پر ایک شاندار چین پاکستان فٹ بال دوستانہ میچ کا انعقاد کیا تاکہ کھیلوں کے تبادلے کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان افرادی و ثقافتی تعاون کو فروغ دیا جا سکے اور چین پاکستان تعلقات کی مضبوطی کو اجاگر کیا جا سکے۔ آل پاکستان چائنا فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کے 25 افراد پر مشتمل وفد نے دعوت پر پاکستان میں چینی سفارت خانے کی فٹ بال ٹیم کے ساتھ دوستانہ میچ کھیلا ۔ میچ سے قبل، چینی سفارت خانے کے منسٹر شی یوان چھانگ اور آل پاکستان چائنا فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کے صدر محمد...
فیفا کلب ورلڈکپ میں شریک پاکستان نژاد فٹبالر حارث زیب نے کہا ہے کہ میں پاکستان کی جانب سے کھیلنے کےلیے دستیاب ہوں۔ نجی ٹی وی کو خصوصی انٹرویو میں حارث زیب نے اپنے سفر اور مستقبل کے اہداف پر گفتگو کی۔ ان کا کہنا تھا کہ بچپن سے کزنز کے ساتھ فٹبال کھیلنا شروع کی۔ اسکول لیول، کلب لیول، ایج گروپ لیول اور پھر ٹاپ لیول فٹبال کھیلی، فٹبال کی وجہ سے زندگی کے بہترین لمحات ملے لیکن مشکل وقت بھی دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ 2021 سے 2023 کے درمیان پاؤں پانچ مرتبہ انجرڈ ہوا، دو مرتبہ سرجری ہوئی جس کی وجہ سے فن لینڈ کا کنٹریکٹ بھی مس ہوا، ایسا لگا کہ فٹبال کا خواب چکنا...
کراچی:اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر میں پاکستان کا میانمار سے مقابلہ منگل کو ہوگا، ٹیم نے تیاریاں شروع کر دی ہیں. گذشتہ روز غیر ملکی ہیڈ کوچ اسٹیفن کانسٹنٹائن کی زیر نگرانی کھلاڑیوں نے بھرپور پریکٹس سیشن کیا، قبل ازیں بنکاک کے راستے یانگون پہنچنے والی ٹیم نے اتوار کو آرام کیا تھا. میانمار کے خلاف یانگون کے تھوونا اسٹیڈیم میں میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3:30 بجے شروع ہوگا،ایونٹ کیگروپ ای میں پاکستان سمیت شام، میانمار اور افغانستان شامل ہیں. ٹیم کو اپنے پہلے میچ میں شام کے ہاتھوں 2 گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، پاکستان کو میانمار کے خلاف میچ میں نوجوان اسٹرائیکر ریان محمد کا ساتھ حاصل نہ ہوگا. اسکاٹ...
اکستان میں قابل استعمال پانی کے ذخائر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے، واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) کے مطابق شمالی علاقوں میں درجہ حرارت نہ بڑھنے کی وجہ سے دریاؤں میں پانی کی آمد کم ہوئی ہے جس سے آبی ذخائر پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔ تربیلا ڈیم میں ایک دن میں پانی کی سطح 9 فٹ کم ہوئی جبکہ قابل استعمال پانی کے ذخیرے میں 3 لاکھ 62 ہزار ایکڑ فٹ کی کمی ریکارڈ کی گئی، گزشتہ روز ملک کے ڈیموں میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ 38 لاکھ 56 ہزار ایکڑ فٹ تھا، جو کم ہو کر اب 35 لاکھ 4 ہزار ایکڑ فٹ رہ گیا ہے۔ حسد کا علاج نہیں ، وزیر اطلاعات...
اسلام آباد: پاکستان میں قابل استعمال پانی کے ذخائر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) کے مطابق شمالی علاقوں میں درجہ حرارت نہ بڑھنے کی وجہ سے دریاؤں میں پانی کی آمد کم ہوئی ہے جس سے آبی ذخائر پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔ تربیلا ڈیم میں ایک دن میں پانی کی سطح 9 فٹ کم ہوئی جبکہ قابل استعمال پانی کے ذخیرے میں 3 لاکھ 62 ہزار ایکڑ فٹ کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز ملک کے ڈیموں میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ 38 لاکھ 56 ہزار ایکڑ فٹ تھا، جو کم ہو کر اب 35 لاکھ 4 ہزار ایکڑ فٹ رہ گیا ہے۔ اعداد و شمار...
اسلام آباد (صغیر چودھری) ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ڈائریکٹر سپورٹس جاوید علی میمن پاکستان فٹبال فیڈریشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن منتخب ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ایچ ای سی نے جاوید میمن کی پاکستان فٹبال فیڈریشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کیلئے نامزدگی کی تھی جو پی ایف ایف میں ایچ ای سی سےمنتخب ہونے والے پہلے رکن ہیں۔جن کا انتخاب کھیلوں کے فروغ کیلئے ان کی گراں قدر خدمات اور ملک بھر کی جامعات میں کھیلوں کے احیاء کے لیے ان کی انتھک کاوشوں کا اعتراف ہے۔جاوید میمن وزیراعظم یوتھ پروگرام کے ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ اسپورٹس لیگ کی قیادت بھی کر رہے ہیں اور ملک بھر سے نوجوان کھلاڑیوں کی تلاش اور تربیت کے قومی منصوبہ کے تحت انہوں...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سہیل سلیم پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے ساتھ وابستہ ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پہلے مرحلے میں ڈاکٹر سہیل سلیم یکم جون سے اسلام آباد میں شیدول اے ایف سی سینئر ایشین کپ کوالیفائر کی تیاریوں کیلئے والےکیمپ میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔ پاکستانی ٹیم 10 جون کو میانمار کے کیخلاف کمبوڈیا میں مدمقابل آئے گی۔ مزید پڑھیں: پاکستان فٹبال فیڈریشن کو نیا صدر مل گیا دوسری جانب کوالالمپور میں اے ایف سی کے زیر اہتمام انڈر-23 ایشین کوالیفائر کے شیڈول کا بھی اعلان کردیا گیا ہے، جس میں پاکستان کو گروپ جی میں رکھا گیا ہے۔ گرین شرٹس کو میانمار، عراق، کمبوڈیا اور عمان کیخلاف...
فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن (فیفا) کے سابق ڈویلپمنٹ آفیسر محسن گیلانی پاکستان فٹبال فیڈریشن کے نئے صدر منتخب ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق محسن گیلانی نے پی ایف ایف انتخابات کے دوسرے راو¿نڈ میں 13 ووٹ لے کر سادہ اکثریت حاصل کی۔ دوسری جانب کراچی یونائیٹڈ فٹبال کلب کے طحہٰ علی زئی نے 11 ووٹ حاصل کئے۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن کو6 سال بعد ایک نیا منتخب صدر مل گیا ہے جبکہ محسن گیلانی پی ایف ایف کے 17 ویں منتخب صدر ہیں۔
سید محسن گیلانی پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے نئے صدر منتخب ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ایف ایف کے انتخابات میں صدر کا مقابلہ سید محسن گیلانی اور طحہ علی زئی کے مابین ہوئے، جہاں محسن گیلانی نے 13 جبکہ طحہ علی زئی نے 11 ووٹ حاصل کیے۔ اس سے قبل سید محسن گیلانی فیفا میں ڈویلپمنٹ آفیسر کی ذمہ داریاں نبھاچکے ہیں۔ مزید پڑھیں: رونالڈو نے النصر چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا، مبہم پوسٹ پر مداح حیران پی ایف ایف کانگریس کے 24 ارکان نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، پی ایف ایف کے 3 نائب صدور اور دوسرے عہدوں کیلئے اتنخابی عمل ابھی جاری ہے۔ انتخابی عمل کی نگرانی آن لائن سسٹم کے ذریعے فیفا...
---فائل فوٹو چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ ضلعی عدلیہ میں ڈبل شفٹ متعارف کروانے جا رہے ہیں، جو عدالتی افسران رضاکارانہ 2 تا 5 کام کریں گے ان کی 50 فیصد تنخواہ بڑھائی جائے گی۔چیف جسٹس جسٹس یحییٰ آفریدی نے صحافیوں سے ملاقات کی، اس دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کی ملاقات میں چین اور ترکیہ کے دورے کا بتانا چاہوں گا، جسٹس امین الدین، جسٹس شاہد وحید اور ضلعی عدلیہ کے 2 جج ساتھ تھے۔انہوں نے کہا کہ دورے کے دوران چینی سپریم پیپلز کورٹ کے چیف جسٹس سے ون آن ون ملاقات ہوئی تھی۔ان کا کہنا ہے کہ ملاقات میں انصاف کی فراہمی کےنظام میں ٹیکنالوجی کے استعمال پر...
پاکستان فٹبال ٹیم بین الاقوامی سطح پر طویل انتظار کے بعد واپسی کرنے کے لیے تیار ہے کیونکہ آج رات 11 بجے سعودی عرب کے شہزادہ عبداللہ بن جلاوی اسٹیڈیم میں AFC ایشین کپ 2027 کوالیفائرز کے تیسرے راؤنڈ میں پاکستان کا سامنا شام سے ہوگا۔ فیفا کی جانب سے پاکستان فٹبال فیڈریشن پر سے مختصر پابندی ہٹانے کے بعد یہ میچ پاکستان کا پہلا میچ ہے۔آج رات کے مقابلے کی تیاری میں میدان سے باہر کے مسائل کی وجہ سے رکاوٹ پیدا ہوئی ہے، اس کے لیے بہت محدود تربیتی کیمپ لگایا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایشین فٹبال کپ کوالیفائرز 2027 سے پاکستان کے باہر ہونے کا خدشہ گرین شرٹس سے توقعات معمولی ہیں کیونکہ اس کا مقابلہ واضح...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹر صائم ایوب منگل کو واپس وطن پہنچ رہے ہیں، 22 سالہ اوپنر ان دنوں لندن میں ری ہیب کے عمل سے گزر رہے ہیں،وہ جنوری میں جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاون ٹیسٹ میں انجری کا شکار ہونے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے دور ہوگئے تھے۔ اطلاعات کے مطابق صائم ایوب پاکستانی ٹرینر حنیف ملک کی زیرنگرانی بحالی کے عمل سے گزر رہے ہیں، برطانیہ میں ان کے معالجین پیرکومکمل طبی جائزہ لینے کے بعد اپنی پیشہ ورانہ آرا دیں گے، اگلے روز 25 مارچ کوصائم ایوب وطن واپسی کے لیے رخت سفر باندھیں گے۔ طبی ماہرین کی رائے کی روشنی میں صائم ایوب کے مستقبل کا تعین ہوگا اور اسی تناظر میں 11...
لاہور: پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے کہ اگر ہم مسلمان ایک ہو جائیں گے تو کوئی ہمیں فٹ بال کی طرح لات نہیں مارے گا۔ لاہور میں ڈاکٹر ذاکر نائیک سے صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور ملک سیف الملوک کھوکھر اور صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر نے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ مسلم امہ کے لیے 15نکات ہیں جن میں فلسطین کا حل موجود ہے، ہم دیکھتے ہیں کئی جگہ مسلمانوں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چاہے فلسطین ہو کشمیر یا چین...
2018 میں ایشین گیمز کے فٹبال ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے فٹبالر محمد ریاض ان دنوں مالی مشکلات سے دوچار ہیں۔فٹبالر محمد ریاض بے روزگاری کے سبب اپنی زندگی کا گزر بسر کرنے کے لیے جلیبیاں بیچنے پر مجبور ہیں۔اس حوالے سے محمد ریاض کا کہنا ہے کہ میں نے برسوں انتظار کیا کہ محکمہ جاتی کھیل بحال ہو لیکن کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ روزگار کے لیے مجبور ہوکر یہ راستہ اختیار کرنا پڑا، محکمہ جاتی کھیلوں کی بحالی کا اعلان کیا گیا تھا مگر تاحال عملی اقدامات نظر نہیں آئیں۔واضح رہے کہ فٹبالر محمد ریاض کے الیکٹرک کی ٹیم کا حصہ رہے ہیں اور اب وہ محکمہ جاتی کھیلوں کی بندش کے بعد...
پاکستان کے باصلاحیت فٹبالر محمد ریاض غربت اور حکومتی بے حسی کے باعث سڑک کنارے جلیبیاں بیچنے پر مجبور ہوگئے۔ ہنگو سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ محمد ریاض 2018 کے ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں لیکن آج وہی قومی ہیرو گزر بسر کے لیے گرم تیل میں جلیبیاں تلنے پر مجبور ہے۔ محمد ریاض کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں انہیں ہاتھ میں کفگیر تھامے جلیبیاں بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ کبھی میدان میں اپنی مہارت کا مظاہرہ کرنے والا کھلاڑی آج روزی روٹی کے لیے سڑک کنارے بیٹھا ہے۔ اس ویڈیو نے نہ صرف کھیلوں کے حلقوں بلکہ پوری قوم کے دلوں کو دہلا کر رکھ دیا ہے۔ قومی ہیرو...
فیفا کی جانب سے معطلی ختم ہوتے ہی پاکستان فٹبال ٹیم رواں ماہ سعودی عرب میں شیڈول اے ایف سی ایشین کپ 2027 کوالیفائرز کے لیے ایکشن میں نظر آئے گی۔ The Pakistan Football Federation (PFF) has confirmed the participation of the Pakistan men’s national team in the AFC Asian Cup 2027 qualifiers. The qualifiers will be played on a home-and-away basis, with Pakistan placed in Group E alongside Syria, Afghanistan and Myanmar. pic.twitter.com/tZL8R27ASs — Pakistan Football Federation (@TheRealPFF) March 3, 2025 پاکستان فٹبال فیڈریشن کے مطابق ایونٹ کے کوالیفائر ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر کھیلے جائیں گے۔ گروپ ای میں پاکستان، شام، افغانستان اور میانمار کی ٹیمیں شامل ہیں۔ پاکستان 25 مارچ کو شام کے خلاف میچ...
لاہور: عالمی فٹبال کی گورننگ باڈی فیفا کی طرف سے معطلی ختم ہونے کے ساتھ ہی پاکستان کو خوشخبری مل گئی، ٹیم رواں ماہ سعودی عرب میں شیڈول اے ایف سی ایشین کپ 2027 کوالیفائرز کے دوران ایکشن میں نظر آئے گی۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے ایک عہدیدار نے تصدیق کی کہ ٹیم اے ایف سی ایشین کپ 2027 کوالیفائرز میں حصہ لینے کیلیے سعودی عرب کا سفر کرے گی۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن پر معطلی رواں سال 5 فروری کو اس وقت لگائی تھی جب پی ایف ایف کانگریس ممبران مقررہ معیار کے مطابق آئین میں ترامیم کرنے میں ناکام رہے تھے۔ 3 روز قبل لاہور میں منعقدہ پی ایف...
پی ایف ایف نے سابق کوچ سٹیفن کونسٹنٹائن کو واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔سٹیفن کونسٹنٹائن 2023 سے 2024 تک پاکستان فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں ،پاکستان فٹبال فیڈریشن نے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر کے تیسرے راؤنڈ میں شرکت کی بھی تصدیق کردی ہے۔فیفا سے معطلی ختم ہونے کے بعد پاکستان فٹبال ٹیم اے ایف سی کوالیفائر کھیلنےکی اہل ہوگئی ہے، پا کستا ن فٹبال ٹیم کو کوالیفائر میں اپنا پہلا میچ 25 مارچ کو شام کے خلاف کھیلنا ہے، پاکستان اور شام کے درمیان میچ سعودی عرب میں کھیلا جائےگا، شام کے خلاف میچ میں سٹیفن کونسٹنٹائن پاکستان ٹیم کے کوچ ہوں گے۔ خیال رہے کہ فیفا نے پاکستان کی معطلی ختم کردی ہے، پاکستان...
فیفا نے پاکستان کی معطلی ختم کردی۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن کی معمول کی سرگرمیاں بحال ہوگئیں ،عالمی باڈی نے فیصلہ نومنتخب کانگریس کے غیر معمولی اجلاس میں آئینی ترامیم کی متفقہ منظوری کے بعد کیا ۔پی ایف ایف فیفا اور اے ایف سی کی جانب سے دیئے جانے والے مینڈیٹ کے مطابق معمول کی فٹبال سرگرمیاں سر انجام دینے کے ساتھ انتخابی عمل کے آخری مراحل بھی مکمل کرے گی۔
لاہور(نیوز ڈیسک)فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی معطلی ختم کرتے ہوئے پاکستان کو فیصلے سے آگاہ کر دیا۔ذرائع نے بتایا کہ فیفا نے پی ایف ایف کانگریس کی جانب سے آئینی ترامیم منظور ہونے کے بعد پاکستان کی معطلی ختم کی ، فیفا نے گزشتہ ماہ پاکستان فٹبال فیڈریشن کو معطل کر دیا تھا۔ پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کے رکن شاہد کھوکھر نے معطلی ختم ہونے کی تصدیق بھی کرتے ہوئے بتایا کہ پی ایف ایف کانگریس کے اجلاس میں آئینی ترامیم کی منظوری کے بعد معطلی ختم ہوئی۔دوسری جانب چیئرمین نارملائزیشن کمیٹی سعود ہاشمی نے کہا کہ معطلی ختم ہونے سے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی معمول کی سرگرمیاں بحال ہو گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ...
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نوائے وقت رپور ٹ )فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی معطلی ختم کردی ہے۔ذرائع کے مطابق فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کو فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔ فیفا نے پی ایف ایف کانگریس کی جانب سے آئینی ترامیم منظور ہونے کے بعد پاکستان کی معطلی ختم کی ہے۔پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کے رکن شاہد کھوکھر نے معطلی ختم ہونے کی تصدیق کی ہے۔شاہدکھوکھر کا کہنا ہیکہ پی ایف ایف کانگریس کے اجلاس میں آئینی ترامیم کی منظوری کے بعد معطلی ختم ہوئی، پاکستان فٹبال فیڈریشن کی مسلسل سپورٹ پر فیفا اور اے ایف سی کے شکرگزار ہیں۔ گزشتہ ماہ فیفا نے پی ایف ایف کانگریس کی جانب سے انتخابی اصلاحات کے لیے آئینی ترامیم...
انٹرنیشنل فیڈریشن آف فٹبال ایسوسی ایشن (فیفا) نے پاکستان کی جانب سے کامیاب آئینی ترامیم کے بعد اتوار کو پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) پر سے پابندی اٹھالی۔ یہ بھی پڑھیں:فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رکنیت ایک بار پھر کیوں معطل کردی؟ گزشتہ ہفتے لاہور میں منعقدہ ایک غیر معمولی کانگریس میں پی ایف ایف کی جانب سے مجوزہ آئینی ترامیم کی منظوری کے بعد فٹبال کی اعلیٰ ترین باڈی نے معطلی واپس لے لی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی (این سی) کے رکن شاہد کھوکھر نے اس پیشرفت کی تصدیق کی اور فیفا اور ایشین فٹ بال کنفیڈریشن (اے ایف سی) کا پاکستان فٹبال کے لیے مسلسل تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ ...
رمضان المبارک میں پاکستان ریلویز نے بکنگ دفاتر کے اوقات کار تبدیل کر دیئے ۔رمضان میں بکنگ آفس کی پہلی شفٹ ساڑھے سات بجے شروع ہو گی اور ساڑھے بارہ بجے تک کام کرے گی۔دوسری شفٹ ساڑھے بارہ بجے سے لے کر شام ساڑھے پانچ بجے تک ریلوے بکنگ کے لئے موجود رہے گی۔ جمعہ کے دن ساڑھے بارہ بجے سے لے کر دوپہر 2 بجے تک نماز جمعہ کا وقفہ ہوگا۔وہ بکنگ آفس جہاں سنگل شفٹ کام کرتی ہے وہاں ٹائم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔واضح رہے کہ پندرہ رمضان المبارک تک یہ اوقات کار لاگو ہوں گے اس کے بعد تمام بکنگ آفس اپنی پرانی آفس ٹائمنگ کے مطابق ہی کام کریں گے۔
سٹی 42 : وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6 سال مکمل ہونے پر مسلح افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ 27 فروری 2019 کا دن پاکستانی تاریخ کا ایک روشن دن ہے ، مسلح افواج پاکستان نے جرآت بہادری اور مہارت کی اعلیٰ مثال قائم کی۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ پاک فضائیہ کی شاندار صلاحیتوں کا مظہر تھا ۔ ملک کی سب سےبڑی نیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی کو 1کروڑروپےکاجرمانہ عائد انہوں نے کہاکہ آج کے دن افواج پاکستان اور پاک فضائیہ کے شاہینوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ، ہم سب پاکستان کے چپے چپے کے محافظ ہیں اور...
لاہور: فیفا کی طرف سے پاکستان فٹبال کی معطلی جلد ختم ہونے کا امکان ہے، پی ایف ایف کانگریس ارکان نے فیفا کی مجوزہ آئینی ترامیم کو تسلیم کر لیا۔ لاہور میں ہونے والے اجلاس میں پاکستان فٹبال کے مفاد میں آئینی ترامیم منظور کیں، معطلی ختم ہونے سے قومی ٹیم اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائرز میں شرکت کر پائے گی۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نو منتخب کانگریس نے غیر معمولی اجلاس میں فیفا کی مجوزہ آئینی ترامیم کو بھاری اکثریت سے تسلیم کیا۔ فیفا اور ایشین فٹبال کنفیڈریشن کے اعلیٰ سطحی وفد سے ڈپٹی جنرل سیکرٹری اے ایف سی واحد کاردانی، فیفا ایم اے گورننس کے سربراہ رالف ٹینر، اے ایف سی ساؤتھ ایشیا یونٹ کے...
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6برس مکمل ہونے پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تینوں سروس چیفس نے مسلح افواج کی بے مثال ہمت، پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔27فروری 2019 کو آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ بھارت کی بے جا جارحیت کے جواب میں پاکستان کا پرعزم اور متوازن ردعمل آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے عزم کو اجاگر کیا ، آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ سے پاکستان مسلح افواج کی آپریشنل تیاری اور مہارت سامنے آئی۔ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ سے ثابت ہوا کہ پاکستان کی مسلح افواج جارحیت روکنے اور فوری طور پر ڈیٹرنس...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6 سال مکمل ہونے پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف، سروسز چیفس نے مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق عسکری قیادت نے مسلح افواج کے غیرمتزلزل حوصلے، پروفیشنلزم، قربانیوں کو سراہا، آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ بھارت کی بلا جواز جارحیت کے خلاف ایک مضبوط اور محتاط جواب تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن نے پاکستان کے اپنی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے عزم کو ایک بار پھر ثابت کیا، آپریشن نے پاکستان کی مسلح افواج کی آپریشنل مہارت اور تیاری کو اجاگر کیا، جارحیت کو مؤثر طریقے سے روکنے اور فوری جواب کی صلاحیت کا...
سٹی 42 :27 فروری 2019 کو بھارتی دراندازی کا پاک فضائیہ نے تاریخ ساز دفاع کیا 27 فروری 2019 ملکی تاریخ کا ایک اہم واقعہ ہے جو مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت اور پاکستانی عوام کے عزم کا مظہر ہے ،14 فروری 2019 کو مودی سرکار نے ہمیشہ کی طرح منظم منصوبہ بندی کے تحت جعلی پلوامہ ڈرامہ رچایا،مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں بھارت نے خود اپنے 40 فوجی مروائے اور حسبِ روایت الزام پاکستان پر لگا دیا،اس پورے ڈرامے کا الزام بھارت مسلسل پاکستان پر لگاتا رہا،26 فروری 2019 کو بھارت نے رات کے اندھیرے میں سرجیکل اسٹرائیک کے نام پر پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی،حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بالاکوٹ کے علاقے...
27 فروری 2019 کا سورج پاکستان کے لیے فتح کی نوید لے کر طلوع ہوا تھا۔ 26 فروری کو بھارت کی جانب سے سرجیکل اسٹرائیک کا ڈرامہ رچایا گیا۔ سرجیکل اسٹرائیک کا پاک فضائیہ نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے ذریعے مؤثر جواب دیا ۔ اس حوالے سے آزاد کشمیر کے شہریوں نے آنکھوں دیکھا حال سناتے ہوئے کہا کہ27 فروری کو جو واقعہ رونما ہوا وہ پاکستان کی بہت بڑی جیت تھی۔ ایک شہری نے کہا کہ پاکستانی افواج نے دنیا کو پیغام دیا تھا کہ ہم اپنے وطن کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ پاک فوج کی مکمل برتری کا مظہر ہے، آئی ایس پی آر کشمیری شہریوں نے کہا کہ ہم دنیا کو پیغام...
پاکستان جو کبھی ایشیا میں فٹ بال کے میدان میں اپنا ایک مقام رکھتا تھا آج اس کھیل کے زوال کی داستان بن چکا ہے۔ فٹبال جو دنیا بھر میں سب سے زیادہ مقبول کھیل ہے پاکستان میں اپنی شناخت کھو چکا ہے۔ اس گرتی ہوئی صورتحال کے پیچھے کئی عوامل ہیں جن میں سب سے اہم پاکستان فٹبال فیڈریشن کی اندرونی سیاست، کرپشن ، انتظامیہ کی نااہلی، اور کھیل کے فروغ کے لیے حکومتی سطح پر عدم توجہی شامل ہیں۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن پر براجمان چیئرمین نارملائزیشن کمیٹی ہارون ملک کی “محنت” رنگ لے آئی اور فٹبال کی عالمی تنظیم “فیفا” نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رکنیت معطل کر دی۔پاکستان فٹبال فیڈریشن کی تاریخ انتظامی بحران، سیاسی مداخلت اور...
رکنیت کی بحالی کیلئے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کا غیر معمولی اجلاس طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )فیفا کی جانب سے رکنیت معطل کرنے پر پاکستان فٹ بال فیڈریشن سر جوڑ کر بیٹھے گی، قومی فیڈریشن کی کانگریس کا غیر معمولی اجلاس 27 فروری کو لاہور میں منعقد ہوگا.پاکستان کی اے ایف سی ایشین کپ 2027 کوالیفائرز میں شرکت بین الاقوامی رکنیت کی بحالی سے مشروط ہے، بحالی کی صورت میں پاکستان اپنا پہلا آوے میچ 25 مارچ کو شام کے خلاف کھیلے گا۔ گروپ ای میں پاکستان کے ساتھ شام، میانمار اور افغانستان شامل ہیں۔واضح رہے کہ پی ایف ایف کانگریس ممبرز کا فیفا کی تجویز کردہ ترامیم سے اختلاف عالمی...
کراچی: فیفا کی جانب سے رکنیت معطل کرنے پر پاکستان فٹبال فیڈریشن سر جوڑ کر بیٹھے گی، قومی فیڈریشن کی کانگریس کا غیر معمولی اجلاس 27 فروری کو لاہور میں منعقد ہوگا. پاکستان کی اے ایف سی ایشین کپ 2027 کوالیفائرز میں شرکت بین الاقوامی رکنیت کی بحالی سے مشروط ہے، بحالی کی صورت میں پاکستان اپنا پہلا آوے میچ 25 مارچ کو شام کے خلاف کھیلے گا۔ گروپ ای میں پاکستان کے ساتھ شام، میانمار اور افغانستان شامل ہیں۔ مزید پڑھیں؛ فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رکنیت معطل کردی واضح رہے کہ پی ایف ایف کانگریس ممبرز کا فیفا کی تجویز کردہ ترامیم سے اختلاف عالمی معطلی کا باعث بنا تھا، کانگریس کے غیر معمولی اجلاس کی...
فیفا کی جانب سے پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف (کو معطل کیے جانے کے سبب ایشین کپ کوالیفائرز 2027 میں پاکستان کی شرکت خطرے میں پڑ گئی۔ ایشین فٹ بال کنفیڈریشن (اے ایف سی) کی طرف سے جاری کردہ ایک خط کے مطابق پاکستان کی مردوں کی قومی ٹیم فی الحال 2027 کے ایشین کپ کوالیفائرز میں شرکت کے لیے نااہل ہے تاوقتیکہ منگل 4 مارچ 2025 تک مذکورہ معطلی اٹھا نہ لی جائے۔ یہ بھی پڑھیں: فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رکنیت ایک بار پھر کیوں معطل کردی؟ پی ایف ایف کی معطلی 6 فروری 2025 کو نافذ ہوئی تھی جس کا مطلب ہے کہ پی ایف ایف نے اپنی رکنیت کے حقوق کھو دیے ہیں اور اب...
پاکستان فٹبال ٹیم ایشین کپ 2027 کے کوالیفائرز سے باہر ہو گئی ۔پی ایف ایف کے مطابق فیفا کی پابندی کے باعث پاکستان ایشین کپ کوالیفائرز میں شرکت نہیں کر سکے گا، اے ایف سی نے پاکستان کی ایشین کپ 2027 کوالیفائرز سے معطلی کی تصدیق کر دی ہے ، فیفا اور اے ایف سی قوانین کے تحت معطلی برقرار رہنے پر پاکستان کوالیفائرز سے باہر ہوا۔پاکستان کا پہلا کوالیفائر میچ 25 مارچ کو شیڈول تھا، 4 مارچ تک فیفا معطلی نہ ہٹنے پر پاکستان کوالیفائرز سے باضابطہ خارج کر دیا جائے گا، فیفا معطلی کے باعث پاکستان فٹبال ٹیم کسی بھی بین الاقوامی مقابلے میں شرکت نہیں کر سکتی۔
پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے ایشین کپ کوالیفائرز سے دستبرداری کا اعلان کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے ایشین کپ کوالیفائرز سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔پی ایف ایف کا کہنا ہیکہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہیکہ پاکستان ایشین کپ کوالیفائر کا فائنل رانڈ نہیں کھیل پائیگا۔خیال رہیکہ فیفا کی جانب سے پاکستان کی رکنیت معطل کیے جانے کے بعد پاکستان فٹبال ٹیم کی 2027 ایشین فٹبال کنفیڈریشن (اے ایف سی) ایشین کپ کوالیفائرز کے تیسرے رانڈ میں شرکت خطرے میں پڑگئی تھی۔ پاکستان کوالیفائرز کے گروپ ای میں شام، میانمار اور افغانستان کے ساتھ شامل تھا اور قومی ٹیم کو اپنا پہلا میچ 25 مارچ...
پی ایف ایف کے مطابق فیفا کی پابندی کے باعث پاکستان ایشین کپ کوالیفائرز میں شرکت نہیں کر سکے گا میڈیا ذرائع کے مطابق اے ایف سی نے پاکستان کی ایشین کپ 2027 کوالیفائرز سے معطلی کی تصدیق کر دی ہے ، فیفا اور اے ایف سی قوانین کے تحت معطلی برقرار رہنے پر پاکستان کوالیفائرز سے باہر ہوا۔ پاکستان کا پہلا کوالیفائر میچ 25 مارچ کو شیڈول تھا، 4 مارچ تک فیفا معطلی نہ ہٹنے پر پاکستان کوالیفائرز سے باضابطہ خارج کر دیا جائے گا، فیفا معطلی کے باعث پاکستان فٹبال ٹیم کسی بھی بین الاقوامی مقابلے میں شرکت نہیں کر سکتی۔
فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کو معطل کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد:عالمی فٹبال فیڈریشن (فیفا) نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) کی جانب سے تجویز کردہ آئینی ترامیم کو مسترد کرتے ہوئے پی ایف ایف کو فوری طور پر معطل کر دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فیفا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پی ایف ایف کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے کیونکہ وہ اپنے آئین پر نظر ثانی کرنے میں ناکام رہا ہے جس سے حقیقی معنوں میں منصفانہ اور جمہوری انتخابات کو یقینی بنایا جا سکے گا اور اس طرح پی ایف ایف کو معمول پر لانے کے جاری عمل کے حصے کے طور...
لاہور(نیوزڈیسک)فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کی رکنیت ایک بار پھر معطل کردی ہے۔فیفا کے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان فٹبال فیڈریشن کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے کیونکہ پی ایف ایف اپنے آئین میں وہ ترامیم شامل کرنے میں ناکام رہی جو شفاف اور جمہوری انتخابات کو یقینی بنانے اور فیفا کے طے شدہ اصولوں کے مطابق پی ایف ایف کی نارملائزیشن کا عمل مکمل کرنے میں اہم کردار ادا کرتیں۔ فیفا کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ معطلی اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک پی ایف ایف کانگریس فیفا اور اے ایف سی کی جانب سے پیش کردہ آئینی ترامیم کی منظوری...
لاہور: فٹبان کی عالمی تنظیم فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رکنیت معطل کردی۔ فیفا کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق فیفا اور فٹبال فیڈریشن کے آئین کی پاسداری نہ کرنے پر پاکستان کی رکنیت کو معطل کیا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ معطلی صرف اس صورت میں ختم ہوگی جب پی ایف ایف کانگریس فیفا کی آئینی ترمیم تسلیم کرے گی۔
لاہور(اسپورٹس ڈیسک )پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے انتخابات کے انعقاد میں ایک بار پھر تاخیر کا امکان ہے، کیونکہ فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے پی ایف ایف کانگریس کا فیصلہ مسترد کردیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد انتخابات کا انعقاد غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہوگیا ہے۔ذرائع کے مطابق فیفا نے پی ایف ایف کے آئین میں جزوی تبدیلی کا مطالبہ برقرار رکھا ہے، اور جب تک فیفا کے طے شدہ طریقہ کار کے مطابق ترمیم نہیں کی جاتی، انتخابات ممکن نہیں ہوں گے۔ پی ایف ایف کانگریس کی دو تہائی اکثریت نے فیفا کی تجویز کردہ ترامیم کو مسترد کردیا تھا، جس کے بعد معاملہ مزید پیچیدہ ہوگیا ہے۔ اس پیش رفت کے بعد نارملائزیشن کمیٹی...
جدہ(اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان قونصلیٹ جدہ میں ٹریڈ اینڈ انویسمنٹ قونصلر سعدیہ خان نے کہا ہے کہ ہم اپنی کوشش کریں گے کہ سعودی عرب میں ہونے والے فیفا ورڈ کپ میں میڈ اِن پاکستان فٹبال استعمال ہوسکے۔جدہ میں ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سعدیہ خان نے بتایا کہ اس سے پہلے بھی فیفا ورلڈ کپ میں ایڈیڈاس کو پاکستان نے فٹبال بنا کر دیے تھے۔ ہماری کوالٹی اتنی اچھی ہے کہ پاکستان میڈ فٹبال کو ترجیح دی گئی، ہمارے پاس سکِلز ہے، ٹیکنالوجی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ضرور دیکھنا چاہیں گے کہ سعودی عرب میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2034میں میڈ اِن پاکستان فٹبال استعمال کی جائے۔ اگر یہ ہوجائے تو اس سے زیادہ خوشی...
ملتان : پاکستان انٹر بورڈ فٹبال چمپئن شپ میں کھلاڑی گول کرنے کی کوشش کرتے ہوئے
گوادر (نمائندہ جسارت)بلوچستان کے مشہور ساحلی علاقے گوادر میں “دمیزر فٹسال گراؤنڈ” کا قیام عمل میں لایا گیا۔گوادر گارڈینز ایرینا فٹسال نگوڑی وارڈ گوادر میں 9 جنوری کو شاندار افتتاح کے ساتھ عوام کے لیے کھول دیا گیا۔یہ گراؤنڈ گوادر کے نوجوانوں کی خواہشات اور ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے پاک فوج نے صرف دو ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کیا۔پاک فوج ہمیشہ کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کو نئے مواقع فراہم کرنے میں پیش پیش رہی ہے۔بلوچستان کے نوجوان کھیلوں کے میدان میں اپنی زبردست صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں، اور ایسے منصوبے ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور ترقی کے مزید مواقع فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔ایرینا فٹسال نوجوانوں کے...