پاکستان فٹبال فیڈریشن کا بیرون ملک مقیم 6 خواتین فٹبالرز کو قومی کیمپ میں شامل کرنیکافیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
پاکستان فٹبال فیڈریشن کا بیرون ملک مقیم 6 خواتین فٹبالرز کو قومی کیمپ میں شامل کرنیکافیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز )اے ایف سی ویمن ایشین کپ کوالیفائرز سے قبل پاکستان ویمن ٹیم کو مضبوط کرنے کے لیے پاکستان فٹبال فیڈریشن نے بیرون ملک مقیم مزید 6 خواتین فٹبالرز کو قومی کیمپ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔پاکستان فٹبال فیڈریشن کے ذرائع نے بتایا کہ اے ایف سی ویمن کوالیفائر کے لیے پاکستان فٹبال ٹیم کے پلیئرز کی عبوری فہرست تیار کرلی گئی ہے جس میں لیلی بنارس، اقصی مشتاق، مریم محمود، عزوا چوہدری، مارشا ملک اور زیانا جیوراج شامل ہیں، یہ پلیئرز پہلی بار پاکستان ویمن فٹبال اسکواڈ کا حصہ بنیں گی۔
برطانوی پاکستانی لیلی بنارس برمنگھم سٹی سے کھیلتی ہیں جبکہ مریم محمود ویسٹ بروم کا حصہ ہیں، اقصی مشتاق یونانی کلب او ایف آئی کی نمائندگی کرتی ہیں، کینیڈین نژاد گول کیپر زیانا جیوراج ناردرن کولاراڈو ویمن ٹیم کی نمائندگی کرتی ہیں اسی کے ساتھ ساتھ زیانا جیوراج پرتگال میں بھی ٹاپ ویمن لیگ کھیل چکی ہیں۔ مارشا ملک برطانیہ میں سولی ہلز مورز کا حصہ ہیں جبکہ عزوا چوہدری ویسٹ ہیم کی یوتھ ٹیم کا حصہ ہیں۔
ذرائع کے مطابق اے ایف سی ویمن ایشین کپ کوالیفائرز کیلیے پاکستان ویمن ٹیم کا کیمپ 19 جون سے اسلام آباد میں لگایا جائے گا۔ اے ایف سی ویمن ایشین کپ کوالیفائرز میں پاکستان 29 جون کو چائینیز تائپے، 2 جولائی کو انڈونیشیا اور 5 جولائی کو کرغزستان سے مقابلہ کرے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستانی سفارتخانے کی ایران میں پاکستانی شہریوں کو محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت پاکستانی سفارتخانے کی ایران میں پاکستانی شہریوں کو محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت ماحولیاتی وسائل کو ہتھیار بنانا خطرناک، پانی روکنے پر بھارت کو جواب دیں گے: بلاول بھٹو ایران پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں ہونیوالے جانی نقصان کی تفصیلات سامنے آگئیں خطے میں سیکیورٹی صورتحال کے باوجود پاکستانی فضائی حدود مثر استعمال ہو رہی ہے، حکام سی ڈی اے میں تقرری و تبادلے کی ہوا،، ڈائریکٹر سیکورٹی کو ڈائریکٹر انفورسمنٹ کا اضافی چارج دیدیا گیا،، مزید تقرری و تبادلے کی... ڈائریکٹر انفورسمنٹ افتخار علی حیدری ایک بار پھر معطل،، دستاویز سب نیوز پر ۔۔۔۔
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاکستان فٹبال فیڈریشن
پڑھیں:
پاکستان چھوڑنے والوں پرایف آئی اے کی نئی شرط عائد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور :حکومت نے روزگار کے سلسلے میں پاکستان چھوڑکر جانے والوں پر ایک نئی غیر اعلانیہ شرط عائد کردی ہے جس سے شہریوں کو شدید پریشانیوں کا سامنا ہے۔
غیر اعلانیہ شرط سے آگاہی نہ ہونے کے باعث صرف ایک ہفتے کے دوران ملکی ائیرپورٹس پر درجنوں پاکستانیوں کو بیرون ملک سفر سے روک دیا گیا۔
گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں پر ایک نیا بیان حلفی جمع کروانے کی شرط عائد کی گئی ہے۔
اب تک اس نئی پابندی کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا جس کے باعث بیرون ممالک جانے والے پاکستانی بیان حلفی جمع کروانے کی شرط سے مکمل طور پر لاعلم ہیں۔
گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پاکستانی ائیرپورٹ پر درجنوں پاکستانیوں کو بیرون ملک سفر سے روک دیا گیا۔
ان افراد کے پاس تمام قانونی دستاویزات موجود تھیں، تاہم انہیں ایف آئی اے کی جانب سے لازم قرار دیے گئے بیان حلفی کے نہ جمع کروانے کی وجہ سے بیرون ملک سفر سے روکا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے شرط عائد کی ہے کہ وہ تمام پاکستانی جو بیرون ممالک سفر کرنے کی خواہش رکھتے ہیں، خاص کر بیرون ممالک روزگار حاصل کرنے کے خواہش مند پاکستانیوں کو بیرون ملک سفر کرنے سے قبل ایک بیان حلفی جمع کروانا ہو گا جس میں یہ یقین دہانی کروائی جائے کہ بیرون ملک جانے کے بعد یورپ یا کسی اور ملک کا غیر قانونی طور پر سفر نہیں کیا جائے گا۔
ایف آئی اے کی شرط کے مطابق مذکورہ بیان حلفی 18ویں یا 19 ویں گریڈ کے سرکاری افسر سے تصدیق شدہ ہونا چاہیے۔
بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے کی اس نئی شرط کا باضابطہ اعلان نہ کیے جانے کے باعث بیرون ممالک جانے والے پاکستانیوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
Faiz alam babar