data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سان فرانسسکو: دنیا بھر میں مقبول ترین آرٹی فیشل انٹیلی جنس چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی اپنی حیرت انگیز صلاحیتوں کے باعث تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ اسے لوگ مختلف کاموں جیسے تحریری معاونت، معلومات حاصل کرنے، یا روزمرہ ڈیجیٹل امور کے حل کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ تاہم چیٹ جی پی ٹی میں ایسے فیچرز بھی شامل ہو چکے ہیں جن سے بیشتر صارفین ابھی تک پوری طرح واقف نہیں۔

حالیہ اپ ڈیٹس میں متعارف کرائے گئے ویژن، وائس، کینوس، اور فائل اپ لوڈز جیسے فیچرز نے چیٹ جی پی ٹی کو ایک انتہائی طاقتور اے آئی ٹول میں تبدیل کر دیا ہے۔ ان خصوصیات کی مدد سے صارفین اب نہ صرف معلوماتی گفتگو بلکہ حقیقی دنیا کے متعدد عملی کام بھی انجام دے سکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق چیٹ جی پی ٹی کے ذریعے صارفین ورڈ فائل کو پی ڈی ایف میں، یا پی ڈی ایف کو ورڈ فائل میں چند لمحوں میں تبدیل کر سکتے ہیں۔ ایک سے زائد دستاویزات کو ایک فائل میں ضم کرنے، اہم حصوں کو نکالنے یا لے آؤٹ میں تبدیلی کے لیے بھی یہ ٹول انتہائی کارآمد ہے۔

اسی طرح چیٹ جی پی ٹی کی مدد سے تصاویر کو کراپ، برائٹ، ری سائز یا بیک گراؤنڈ ہٹانے جیسے کام کیے جا سکتے ہیں، وہ بھی ایک ہی چیٹ میں۔ صارف چاہے تو اپنی سیلفی کو کارٹون یا انسٹاگرام اسٹوری اسٹائل میں تبدیل کر سکتا ہے۔

نیا ریکارڈنگ اور اسکرین شیئرنگ فیچر صارفین کو بات چیت ریکارڈ کرنے، آڈیو فائلز اپ لوڈ کرنے اور ان کی ٹرانسکرپشن یا تجزیہ کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ یہ خصوصیت خاص طور پر کلاس لیکچرز، میٹنگز اور انٹرویوز کے لیے مفید ثابت ہو رہی ہے۔

چیٹ جی پی ٹی اب خوراک کی تصاویر یا فہرست سے کیلوریز کا تخمینہ بھی لگا سکتا ہے اور صحت مند متبادل غذاؤں کی تجاویز فراہم کرتا ہے۔ صارفین اسے ہفتہ وار غذائی پلان تیار کرنے کے لیے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

مزید برآں، چیٹ جی پی ٹی کے کینوس فیچر کے ذریعے صارفین پوسٹر، دعوت نامے یا سوشل میڈیا گرافکس بنا سکتے ہیں، جو خودکار طور پر رنگوں اور فونٹس کے بہترین امتزاج کے ساتھ تیار ہوتے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اب صارف رسید یا بل کی تصویر اپ لوڈ کر کے اپنے اخراجات کا تجزیہ بھی کرا سکتا ہے۔ جب کہ کاسٹیوم کیلکولیٹر یا ٹو ڈو لسٹ بنانے کے لیے کوڈنگ کے تجربے کی بھی ضرورت نہیں — چیٹ جی پی ٹی خود بخود ایک ریئل ٹائم ایپ پروٹو ٹائپ بنا کر دکھاتا ہے، جس کا لائیو پریویو اور ایڈیٹنگ آپشن بھی دستیاب ہوتا ہے۔

ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق چیٹ جی پی ٹی تیزی سے ایک ایسے ہمہ جہت ڈیجیٹل اسسٹنٹ میں تبدیل ہو رہا ہے جو مستقبل کے روزمرہ ڈیجیٹل کاموں کو نہ صرف آسان بلکہ انتہائی مؤثر بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: چیٹ جی پی ٹی میں تبدیل سکتے ہیں کے لیے

پڑھیں:

کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار

سولچر بازار پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سولچر بازارپولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ سحر بتول زوجہ کاشف خان کو گرفتار کرلیا

۔پولیس کے مطابق ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔گرفتار ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹرسائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔

دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزمہ کے قبضے سے موٹر سائیکل نمبر KQX-2361 میکر سپر اسٹار 70 برآمد کرلی گئی۔

گرفتارملزمہ اورفرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی