کراچی:

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے 16 ہزار ریٹائرڈ ملازمین کو ستمبر مہینے کی پنشن تاحال ادا نہیں کی جاسکی۔

پنشن کی عدم ادائیگی سے ریٹائرڈ ملازمین میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے۔ پی آئی اے ریٹائرڈ ملازمین ایسوسی ایشن کے صدر سید طاہر حسین کے مطابق بارہا کمپنی سیکریٹری اور چیف فنانس افسر سے رابطہ کیا گیا لیکن جواب نہیں ملا۔

انہوں نے کہا کہ پنشن ادا نہ ہونے سے ریٹائرڈ ملازمین شدید پریشانی کا شکار ہیں اور کئی افراد کے گھریلو اخراجات متاثر ہو رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن کی ذمہ داری پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے ذمے ہے تاہم کمپنی کے سی ای او اسد رسول نے پنشن کی ادائیگی میں تاخیر پر جواب دینے سے گریز کیا ہے۔

ریٹائرڈ ملازمین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر پنشن کی ادائیگی یقینی بنائی جائے تاکہ سینکڑوں خاندان مزید مشکلات سے بچ سکیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ریٹائرڈ ملازمین پی آئی اے پنشن کی

پڑھیں:

بیوروکریسی جوڈیشری سے مذاق کر رہی ہے—جسٹس محسن کیانی کے سخت ریمارکس نے ایگزیکٹو کو ہلا دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان اختر بلند رانا کو عدالتی حکم کے باوجود پنشن کی عدم ادائیگی پر توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ دے دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے سابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان اختر بلند رانا کو عدالتی حکم کے باوجود پنشن ادانا کرنے پر سیکرٹری خزانہ امداد اللہ بوسال کے خلاف دائر توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے کہا کہ فنانس منسٹری کو درخواست گزار کی پنشن پر کوئی اعتراض نہیں۔اے جی پی آر کے نمائندے نے بتایا کہ عدالتی حکم کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر رکھی ہے، فروری تک مہلت دیں، تب تک انٹرا کورٹ اپیل کا فیصلہ ہو جائے گا۔جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ ساری بیوروکریسی اور ایگزیکٹیو مل کر جوڈیشری سے مذاق کر رہے ہیں، جب دل کرتا ہے عدالتی آرڈر مان لیتے ہیں، جب دل کرتا ہے آرڈر نہیں مانتے، ہمارا حکم معطل کروالیں ورنہ عدالتی حکم پر عمل درآمد کریں ورنہ اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو اور آڈیٹر جنرل کے اکاؤنٹ منجمد ہوں گے۔عدالت نے کہا کہ انٹرا کورٹ اپیل میں آرڈر معطل کروالیں ورنہ اس پر عمل کریں، ہم جنوری تک کا وقت دیتے ہیں، دو کروڑ 56 لاکھ سے زائد رقم بنتی ہے، رپورٹ دیں کہ ماہانہ پنشن اداکرکے باقی کتنی رقم رہتی ہے، اس میں کوئی ضد اور انا والی بات نہیں ہے عدالت نے اپنے فیصلے پر عمل درآمد کروانا ہوتا ہے، عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہونے سے لوگوں کی نظر میں عدالت کا اعتماد کم ہو جاتا ہے۔جسٹس کیانی کا کہنا تھاکہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری پر تشدد پر اُس وقت کے آئی جی، ایس ایس پی ، ایس پی اور انسپکٹر کو سزا ہوئی تھی، سب سزا یافتہ مجرمان ریٹائرمنٹ کے بعد پنشن لے رہے ہیں۔کیس کی مزید سماعت12 جنوری کو ہو گی۔

متعلقہ مضامین

  • آئی ایم ایف نے سرکاری ملازمین کے اثاثے سامنے لانے کا کہا ہے؛ وزیر خزانہ
  • سرکاری ملازمین کے اثاثے پبلک کرنے سے متعلق قانون سازی کر چکے، وزیر خزانہ
  • راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس بحال کردی گئی
  • لانگ مارچ کے 2 کیسز، بانی پی ٹی آئی کی عدم دستیابی کے باعث آج سماعت میں اہم پیشرفت نہ ہوسکی
  • 2025 میں عمران خان نے ایکس پر بار بار اعلیٰ ترین قیادت کو نشانہ بنایا
  • پنشن ادائیگی، بیورو کریسی، ایگزیکٹو ملکر عدلیہ سے مذاق کر رہے ہیں: اسلام آباد ہائیکورٹ
  • بیوروکریسی جوڈیشری سے مذاق کر رہی ہے—جسٹس محسن کیانی کے سخت ریمارکس نے ایگزیکٹو کو ہلا دیا
  • سرکاری کمپنیوں کی نجکاری ہندوستان کی روح پر حملہ ہے، راہل گاندھی
  • پنشن اور واجبات کیس میں کے ایم سی کی رپورٹ عدالت میں پیش
  • مصطفیٰ عامر قتل کیس میں فرد جرم آج بھی عائد نہ ہوسکی