لیو انکیشمنٹ ہر ملازم کا بنیادی حق ہے ‘محمدیوسف
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر )چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے بلدیاتی نظام میں ایک نئی اور مثبت روایت قائم کرتے ہوئے ریٹائرڈ ملازمین کو لیو انکیشمنٹ اور فنانشل اسسٹنس کی مد میں واجبات کی فوری ادائیگی کر کے ایک شاندار مثال قائم کردی۔ اس سلسلے میں ایک پُروقار تقریب ٹاؤن ہال نیو کراچی میں منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے میونسپل کمشنر منور حسین ملاح اور وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر، ایجوکیشن ڈائریکٹر سید مزمل عباس، اکائونٹ آفیسر سید سلمان کے ہمراہ ریٹائرڈ ملازمین کو مجموعی طور پر 73 لاکھ 93 ہزار 938 روپے کے چیک تقسیم کیے۔ اس موقع پر کل 19 ریٹائرڈ ملازمین میں واجبات کی تقسیم عمل میں آئی۔ چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیو انکیشمنٹ ہر ملازم کا بنیادی حق ہے اور ہماری اولین ترجیح ہوتی ہے کہ اس حق کی ادائیگی میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔ ریٹائرڈ ملازمین ادارے کا قیمتی سرمایہ ہیں، جنہوں نے اپنی زندگی کے بہترین ایام عوامی خدمت کے لیے وقف کیے۔لیو انکیشمنٹ اور فنانشل اسسٹنس ہر ریٹائرڈ ملازم کا بنیادی حق ہے۔ ہماری پالیسی ہے کہ کسی بھی ملازم کو ریٹائرمنٹ کے بعد واجبات کے لیے در بہ در نہ جانا پڑے۔ چیئرمین محمد یوسف نے مزید کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن میں ریٹائرڈ ملازمین کی سہولت کے لیے ایک ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ قائم کیا گیا ہے، جہاں ان کے کاغذات کی جانچ اور کارروائی تیز رفتاری سے مکمل کی جاتی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ریٹائرڈ ملازمین نیو کراچی ٹاو ن ن محمد یوسف نے ریٹائرڈ ملازم لیو انکیشمنٹ
پڑھیں:
کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات27دسمبر کو ہونگے،شیڈول جاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(رپورٹ: منیر عقیل انصاری) کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے سال2026 کے لیے چیئرمین الیکشن کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر توصیف احمد خان نے شیڈول جاری کر دیا ہے۔
چیئرمین الیکشن کمیٹی کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق صدر،نائب صدر،خزانچی،سیکرٹری،جوائنٹ سیکر ٹری،اور گورننگ باڈی کی7 نشستوں کے لیے کاغذات نامزدگی کے فارم 16 دسمبر 2025بروز منگل،شام 4 تا 7 بجے کراچی پریس کلب میں جمع کرائے جائیں گے۔
17دسمبر بروز بدھ 4 تا 5 بجے کاغذات نامزدگی کے لیے جمع ہونے والے فارم کا جائزہ لیا جائے گا،فارم کی جانچ پڑتال 19 دسمبر بروز جمعہ شام 5 بجے تک ہوگی۔
ابتدائی فہرست 21 دسمبر بروز اتوار شام 4 تا 6 بجے کراچی پریس کلب کے نوٹس بورڈ پر آویزاں کی جائے گی۔ جبکہ اعتراضات پر سماعت 20 دسمبر بروز ہفتہ شام 5 بجے تک ہوگی۔
حتمی فہرست 21 دسمبر بروز اتوار شام 5 بجے نوٹس بورڈ پر آویزاں کی جائے گی۔ انتخابی عمل سے امیدواروں کی دستبر داری 24 دسمبر بروز منگل شام 4 تا 7 بجے اور حتمی فہرست کا اجراء 24 دسمبر بروز منگل شام 7 بجے کیا جائے گی۔
کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات 2026 کے لیے پولنگ 27 دسمبر 2025 بروز ہفتہ صبح 9 تا شام 5 بجے بغیر کسی وقفے کے کراچی پریس کلب میں جاری رہے گی۔
بعد ازاں چیئرمین الیکشن کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر توصیف احمد خان نتائج کا اعلان کریں گے۔
واضح رہے کہ کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے سال 2026 کے لیے الیکشن کمیٹی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر توصیف احمد خان ہوں گے۔