Islam Times:
2026-07-24@03:29:32 GMT

محبوبہ مفتی کا وقف املاک میں کمی پر اظہار تشویش

اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT

محبوبہ مفتی کا وقف املاک میں کمی پر اظہار تشویش

انہوں نے کہا کہ سرکاری ریکارڈ میں بڑھتا ہوا فرق وقف اثاثوں کی شفافیت اور تحفظ کے بارے میں سنگین سوالات اٹھاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران علاقے میں 7 ہزار سے زائد روقف املاک کا ریکارڈ ویب پورٹل سے غائب ہو چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق محبوبہ مفتی نے”ایکس“ پر ایک پوسٹ میں بھارتی حکومت کے یونیفائیڈ وقف مینجمنٹ، ایمپاورمنٹ، ایفیشینسی اینڈ ڈیولپمنٹ پورٹل کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ علاقے کی 7ہزار 2سو 40 کے قریب وقف املاک جبکہ بھارت بھر میں 3.

55 لاکھ سے زائد وقف املاک غائب ہو چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ریکارڈ میں بڑھتا ہوا فرق وقف اثاثوں کی شفافیت اور تحفظ کے بارے میں سنگین سوالات اٹھاتا ہے۔ وقف اراضی میں مسلسل کمی مسلمانوں کو نشانہ بنانے کی ایک منصوبہ بند مہم کی نشاندہی کرتا ہے۔ محبوبہ مفتی نے پورٹل کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا جس میں 9 دسمبر 2024ء اور 6 دسمبر 2025ء کے وقف املاک کے اعداد و شمار کا موازنہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے جس اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں گزشتہ برس سال 9 دسمبر کو 32,533 رجسٹرڈ وقف املاک تھیں، جو کہ اس سال دسمبر میں گھٹ کر 29,733 رہ گئیں۔

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: محبوبہ مفتی وقف املاک کہا کہ

پڑھیں:

محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت

سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مستونگ کے قریب  سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔ 

 وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیشن جج عبدالحکیم  اور  گن مین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔ محسن نقوی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار  کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مرحومین  کی بلندی درجات کیلئے دعا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ 

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

محسن نقوی نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔ 

متعلقہ مضامین

  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار