اسلام آباد (نیوزڈیسک) جرمنی کی طرف سے پاکستانیوں کے لیے نیا آن لائن ویزہ سسٹم شروع کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمن قونصلیٹ جنرل نے اعلان کیا ہے کہ ایمپلائمنٹ اور اسٹوڈنٹ ویزہ کے زمرے قونصلر سروسز پورٹل پر منتقل کیے جائیں گے تاکہ کارروائی کو تیز کیا جا سکے اور جاری کردہ ویزوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔

بتایا گیا ہے کہ تمام موجودہ ویٹنگ لسٹیں بند کر دی گئی ہیں اور انہیں حذف کر دیا جائے گا، جن درخواست دہندگان نے پہلے ہی اپواائنٹمنٹ حاصل کر لی ہے انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سابقہ ​​نظام کے تحت اس میں شرکت کریں، دیگر تمام درخواست دہندگان کو اب قونصلر سروسز پورٹل کے ذریعے ویزہ کا عمل شروع کرنا ہوگا، آن لائن گذارشات 12 دسمبر 2025 کو کھلیں گی۔ اس حوالے سے قونصلیٹ کا مزید کہنا ہے کہ سٹوڈنٹ ویزہ کی درخواستیں پورٹل کے ذریعے digital.

diplo.de/studium پر جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ ملازمت، تربیت، ملازمت کے متلاشی اور دیگر طویل مدتی ویزہ کیٹیگریز کے لیے درخواستیں digital.diplo.de/visa-ewt پر دائر کی جا سکتی ہیں۔

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

حملہ آور کو روکنے پر پاکستانی ڈرائیور جرمنی کا ہیرو قرار، اعلیٰ اعزاز سے نوازا گیا

جرمنی میں ایک پاکستانی نژاد ٹیکسی ڈرائیور کو غیر معمولی بہادری اور جرات کا مظاہرہ کرنے پر اہم ترین اعزاز سے نوازا گیا۔ یہ ایوارڈ اسے اس وقت دیا گیا جب اس نے ایک مسلح حملہ آور کو اپنی جان کی پروا کیے بغیر روک کر متعدد قیمتی جانیں بچائیں۔

اطلاعات کے مطابق حملہ آور اپنی گاڑی کے ذریعے لوگوں کو نشانہ بنا رہا تھا، جس کے نتیجے میں علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ اسی دوران پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور محمد افضل نے ہمت دکھاتے ہوئے اپنی ٹیکسی حملہ آور کی گاڑی کے سامنے ڈال دی اور اسے مزید تباہی پھیلانے سے روک دیا۔

جرمنی یہاں ایک پاکستانی کو اہم ایوارڈ دیا گیا کیونکہ اس نے ایک دہشت گرد جو گاڑی سے لوگوں کو کچل کر مار رہا تھا کو اس دلیر شخص نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر اپنی ٹیکسی سے روکا
ایک ٹیکسی ڈرائیور کو اہم ترین ایوارڈ دیا گیا اسکو اپنا ہیرو مانا گیا کیونکہ یہاں اصل ہیروز کی عزت کی… pic.twitter.com/Um02dLO4AV

— Ch Sajaad Husein (@ch_sajaad) December 10, 2025

جرمن حکام نے اس بہادرانہ اقدام کو غیر معمولی جرات اور انسانی ہمدردی کی بہترین مثال قرار دیتے ہوئے انھیں سرکاری سطح پر اعزاز پیش کیا۔ مقامی کمیونٹی اور سوشل میڈیا صارفین نے بھی ٹیکسی ڈرائیور کی بہادری کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ ایسے افراد اصل ہیرو ہوتے ہیں جو اپنی جان خطرے میں ڈال کر دوسروں کی زندگیوں کی حفاظت کرتے ہیں۔ کئی صارفین نے کہا کہ ایسے ہی لوگوں سے دنیا میں انسانیت قائم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

جرمنی جرمنی ایوارڈ ویڈیو وائرل

متعلقہ مضامین

  • میگا ایونٹ T-20 ورلڈکپ، ٹکٹوں کی فروخت آج سےآن لائن شروع
  • حملہ آور کو روکنے پر پاکستانی ڈرائیور جرمنی کا ہیرو قرار، اعلیٰ اعزاز سے نوازا گیا
  • محکمہ پاسپورٹس نے آن لائن تصدیق کا نیا نظام شروع کر دیا
  • پاسپورٹ کیلئے فنگر پرنٹس کی تصدیق کا نیا نظام متعارف   
  • پاسپورٹس ڈیپارٹمنٹ نے آن لائن تصدیق کا نیا نظام شروع کر دیا
  • پنجاب میں پرائمری اساتذہ کیلئے آن لائن ٹریننگ مشکل ہوگئی
  • مستحقین کیلئے خوشخبری ,ادائیگیوں میں شفافیت کیلئے ڈیجیٹل سسٹم متعارف
  • ریٹائرڈ ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری، جی پی فنڈ کا فاسٹ ٹریک سسٹم تیار
  • محکمہ خزانہ پنجاب کاسیپ سسٹم بند، آن لائن ادائیگیاں رک گئیں